باکسر عامر خان کی کینیڈین حریف کو 39 سیکنڈ میں شکست

لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔31 سالہ عامر خان اور 33 سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے درمیان برطانیہ کے شہر لیورپول میں مقابلہ ہوا، عامر خان نے تقریباً دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔باکسر عامر نے صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل کردیا تاہم 1 منٹ سے بھی کم وقت 39 سیکنڈ میں انہوں نے گریکو کو ناک آؤٹ کردیا۔مقابلہ جیتنے کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں اور میں شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ باکسنگ اسٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں رنگ میں اس لیے واپس آیا ہوں کہ آپ کو بتاسکوں کہ عامر خان کیا ہے؟ میں دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتا ہوں، میرا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چیمپیئن عامر خان لاس ویگس 2016 میں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں اترے تھے جب کہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں پانچ سال قبل انھوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی۔

کلثوم نواز کے سارے جسم میں کینسر پھیل گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اور اب نجی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پھیل گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے کینسر ختم کرنے کیلئے سرجری ، کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن سے علاج کیا، بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں اور جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پایا گیا ہے، بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے ، واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کی سرجری کے بعد گھر منتقل کردیاگیا تھا تاہم انہیں قے زیادہ ہونے اور پانی کی مقدر کم ہونے پر ہسپتال لایاگیا تھا ، بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں خرابی کے باعث نوازشریف اور مریم نواز بھی لندن چلے گئے تھے ۔

 

3 ماہ کے دوران 300 سے زائد بچوں سے زیادتی ، لاہور کا نمبر جان کر آ پ حیران رہ جائینگے

لاہور (خصوصی رپورٹ) تین ماہ کے دوران 304 بچوں سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 8 کو جنسی تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 10 سے کم عمر 93 بچوں کے زیادتی کے مقدمات درج ہوئے زیادتی کے بعد ملزمان نے قتل کر دیا ۔ اسی طرح پہلے تین ماہ میں 203 کے ساتھ بدفعلی کے واقعات پیش آئے۔ بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں لاہور شہر سرفہرست رہا جس میں سب سے زیادہ 45 واقعات رونما ہوئے‘ اگر صوبے کے 9 ریجنز پر نظر ڈالی جائے تو گرجرانوالہ ریجن سرفہرست ہے جہاں 90 روز کے اندر 63 واقعات رونما ہوئے۔ شیخوپورہ ریجن میں 30 اور راولپنڈی ریجن میں 29 واقعات ہوئے۔ اسی طرح سرگودھا ریجن میں 8‘ فیصل آباد ریجن 32‘ ملتان ریجن 28 اور ساہیوال ریجن میں 19 واقعات پیش آئے جبکہ ڈیرہ غازی خان ریجن میں 30 اور بہاولپور ریجن میں 20 واقعات رونما ہوئے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں رونما ہونے والے 304 واقعات میں سے 200 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ باقی ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ دوسری جانب پولیس حکام کہتے ہیں کہ ہر واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش شروع کر دی جاتی ہے جبکہ بیشتر واقعات کے ملزمان کو نہ صرف گرفتار کر لیا گیا ہے بلکہ انہیں قرار واقعی سزا بھی دلوائی جاتی ہے۔

 

جون میں خوفناک سیلاب

لاہور(خصوصی رپورٹ )ضلعی انتظامیہ نے جون اور جولائی میں متوقع سیلاب کے پیش نظر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ، اے ڈی سی جی راﺅ امتیاز جبکہ ایل ڈیلبیوایم سی ، واسا، ریسیکیو1122، محکمہ انہار اور دیگر ادارں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریسکیو 1122کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام آلات کو فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ جس پر ڈی سی لاہور نے ریسکیو کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دریائے راوی میں مشقیں کی جائیں اور اس میں دیگر اداروں کو بھی شامل کیا جائے۔انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کو کہا کہ وہ دریائے راوی کے بیڈ اور پشتوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کریں اور اس کے لئے اگر ضلعی انتظامیہ کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس میں پورا تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے واسا اور ایل ڈیلبیوایم سی کو ہدایت کی کہ شہر کی چھوٹی اور بڑی نالیوں کی صفائی کروائی جائے۔ تمام اداروں کو ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 

قومی کرکٹرز واہگہ بارڈر پہنچ گئے ، حسن علی کی بھارتیوں کو للکار

لاہور(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع موجود شہریوں نے قومی ہیروز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،فاسٹ بولر حسن علی نے عوام کے سامنے آکر روایتی انداز میں جشن منایا جب کہ پیسرز رینجرز کے نوجوانوں کیساتھ پریڈ میں بھی شریک ہوئے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، بابر اعظم، حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، فہیم اشرف،سعد علی، راحت علی، حسن علی کیساتھ آفیشلز بھی تقریب میں موجود تھے۔واہگہ بارڈر پر قومی ٹیم کی آمد پر شائقین میں جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا ، شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر نعرہ بازی بھی کی ۔

مشرف نہیں جو بھاگ جاﺅنگا ، مارشل لاءکی باتیں پریشان کن

لندن (بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ مشرف نہیں جو ملک سے بھاگ جاﺅں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدملکی حالات ٹھیک نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مارشل لاءکی باتیں سب کے لئے پریشان کن ہیں،کبھی آمریت میں بھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو برابری کا موقع ملنا چاہئے۔ روپے کی قدر کمی کا شکار ہے جبکہ زبرمبادلہ کے ذخائر بھی تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔قانون کو ماننے والی نگران حکومت آنی چاہئے۔عوام الیکشن کو ریفرنڈم سمجھ کر اس میں حصہ لیں۔مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔میری زبان بند کر دی گئی۔میڈیا پر پابندی لگ رہی ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ میری زبان بندی کردی گئی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو برابری کا موقع ملناچاہیے ہماری پارٹی سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں نوازشریف کاکہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں جس طرح کا مجھ پر مقدمہ ہے ہے کیا پہلے کسی پر ایسا مقدمہ قائم ہوا، انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن کوریفرنڈم سمجھ کر اس میں حصہ لیں ایسی نگران حکومت ہونی چاہیے جس پر کسی کا دباﺅ نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے پوچھیں کیا ان کے ممبران نے تیر پر مہر نہیں لگائی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف آج (اتوار کو) پاکستان پہنچیں گے ۔لندن کے ہارلے ہسپتال کے باہر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر عمل کروں گا، اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری انصاف فراہم کرنا ہے۔ مشرف نہیں ہوں جوبھاگ جاں، مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں، قانون ماننے والی نگران حکومت آنی چاہیئے، نواز شریف کی گفتگو، لندن میں لیگی رہنماں کی بیٹھک میں نوازشریف، وزیراعظم شاہدخاقان اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔ پاکستانی سیاست کے اہم فیصلے کرنے کے لیے پاکستان کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم لندن میں سرجوڑ کر بیٹھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا، ن لیگ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حسین نواز کے دفتر میں منعقدہ اہم میٹنگ میں پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ حسین نواز کے دفتر میں منعقدہ اہم میٹنگ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے دونوں فرزند اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریک تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو استثنی نہ دینے کے عدالتی فیصلے پر مقف دینے سے گریز کیا۔ دوسری جانب حسین نواز نے استثنی سے متعلق عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ میٹنگ میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن)انتخابات میں بھرپورحصہ لےگی جبکہ الیکشن میں نعرہ ووٹ کوعزت دوہوگا اور اسی نعرے سے انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ لندن میں میڈ یاسے مختصر گفتگو میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کون ہوگاابھی کچھ نہیں کہہ سکتے یہ معاملہ سید خورشیدشاہ کے ساتھ طے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے زیر صدارت میں پارٹی سے متعلق اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ،اس اجلاس میں اسحاق ڈار سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں اور وہی واپس جائیں گے۔