سپریم کورٹ کے 17 ججز مارشل لاء نہیں لگنے دیں گے،کس میں ہمت ہے بتائے،چیف جسٹس کا دبنگ اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ پاکستان جمہوری ملک ہے اور کس میں ہمت ہے مارشل لاء لگائے، سپریم کورٹ کے 17 ججز مارشل لاءنہیں لگنے دیں گے۔لاہور میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ’پاکستان ہمیں خیرات یا تحفے میں نہیں ملا، یہ ملک مستقل جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میری نظر میں سب سے اہم چیز تعلیم ہے، تعلیم سے متعلق کسی چیز پر سمجھوتا نہیں کروں گا، قوم کی بقا کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے، کیا ہم نے ایسے موقع پیدا کیے جو بچہ ڈاکٹر بن کے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے اسے بلا سفارش یا ایسا تعلیمی نظام میسر ہو جہاں جاکر وہ تعلیم حاصل کرسکے‘۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کے بجائے تباہ کیے جارہے ہیں ، پنجاب یونیورسٹی کی 80 ایکڑ زمین حکومت کوکیوں دی، ہمارے ملک میں یہ تعلیم کا عالم ہے، بلوچستان میں 6 ہزار پرائمری اسکول پانی اور بیت الخلائ کے بغیر چل رہےہیں، بچیاں حاجت کے لیے فصلوں میں جاتی ہیں، پینے کے لیے پانی میسر نہیں، پنجاب میں اسی طرح کی صورتحال ہے، کے پی میں بتایا گیا وہاں بہت اسکول ہیں جہاں پانی اور چار دیواری تعمیر نہیں ہوسکی، یہ کون دے گا؟ ہمارا ٹیکس کا پیسہ تعلیم پر خرچ نہیں ہوتا تو کہاں ہوتا ہے۔

تحریک انصاف نے لاہور جلسے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمندوں کو 2 سے 4 لاکھ پارٹی فنڈ دینے کی ہدایت کردی

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے لاہور جلسے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمندوں کو 2 سے 4 لاکھ روپے کا پارٹی فنڈ دینے کی ہدایت کردی اس کے علاوہ تحریک انصاف کی علاقائی قیادت کو زیادہ سے زیادہ بندے لانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔ایک ویب سائٹ کے مطابق تحریک انصاف نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر سب سے بڑے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ’ ایک نہیں دو؟‘ کے نام سے مہم بھی زوروشور سے جاری ہے تاہم اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جلسے کیلئے پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کو 4 لاکھ روپے کا فنڈز دینے کا حکم دیا ہے ، اس کے علاوہ پارٹی قیادت نے پارٹی عہدیداران کو زیادہ سے زیادہ بندے لانے کا خصوصی ٹاسک بھی دے دیا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے ہر امیدوار سے پارٹی فنڈ میں 4 لاکھ روپے اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے پارٹی فنڈکیلئے 2 لاکھ روپے مانگے گئے ۔تحریک انصاف کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 29 اپریل کو نہ صرف اکتوبر 2011 کے جلسے کی یاد تازہ کردیں گے۔اگر پی ٹی آئی اپنے اس دعویٰ پر قائم رہی تو اسے گرا?نڈ بھرنے کیلئے کم از کم 5 لاکھ بندے درکار ہوں گے ورنہ یہ جلسہ ناکام تصور کیا جائے گا۔ الیکشن سے کچھ عرصہ پہلے ایک ناکام جلسہ پی ٹی آئی کیلئے بڑا سیٹ بیک ہوسکتا ہے۔

جنسی لطف کیلئے پیشاب ، اس کے بعد گولڈن شاور اور دنیا کی حسین ترین جسم فروش عورتوں کے انکشافات، ٹرمپ بیگم میلانیا سے خوفزدہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے سابق سربراہ جیمز کومی کے وہ مسودات شائع ہو گئے ہیں جن میں ان کی امریکی صدر سے ہونے والی گفتگو کا تفصیلی ریکارڈ ہے۔ان مسودات میں صدر ٹرمپ کی پریشانی کا ذکر ہے جو انھیں ایک خفیہ دستاویز کے بارے میں تھیں، جس میں ان کے بارے میں ’باعث شرم‘ معلومات تھیں۔ اس کے علاوہ امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل کوہن کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں ذکر ہے۔ان میموز میں صدر ٹرمپ سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘مائیکل فلن میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت اچھی نہیں ہے۔’جیمز کومی کی میمو میں سے ایک میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ رات کے کھانے پر بات چیت میں صدر ٹرمپ نے ’گولڈن شاور‘ کا ذکر کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ گولڈن شاور کی کہانی غلط ہے اور جعلی خبر ہے۔جیمز نے کہا کہ انھوں نے اس بات کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ سی این این یہ کہانی چلانے لگا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں کافی پریشان ہوں کہ کہیں میری بیوی کے ذہن میں یہ تو نہیں کہ یہ بات درست ہے۔‘انھوں نہ پھر بتایا کہ مس یونیورس کے اس دورے پر جو دیگر افراد تھے ان سے بھی انھوں (ٹرمپ) نے پوچھا تو ان افراد نے یاد دلایا کہ وہ روس میں رات کو نہیں رکے تھے۔ایک اور موقعے پر گولڈن شاور ہی کے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دوبارہ کہا کہ کہیں ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کو اس جھوٹ پر تھوڑا سا بھی تو یقین نہیں۔میمو کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ’جسم فروش خواتین والی بات فضول ہے لیکن صدر پوتن نے مجھ سے کہا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی خوبصورت ترین جسم فروش خواتین ہیں۔‘جیمز کومی نے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ روسی صدر پوتن نے ان سے یہ بات کب کی تھی۔

یاد رہے کہ جنسی لطف کے لیے جب ایک شخص دوسرے کے اوپر پیشاب کرتا ہے اس کو گولڈن شاور کہتے ہیں۔
لائن
جیمز کومی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ امریکہ صدر بننے کے لیے ‘اخلاقی طور پر نااہل ہیں’ اور ساتھ ساتھ اشارہ دیا کہ شاید ٹرمپ نے جیمز کومی پر مائیکل فلن کے بارے میں کی جانے والی تفتیش روکنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
یاد رہے کہ مائیکل فلن کو گذشتہ سال اپنا استعفیٰ دینا پڑا تھا جب انھوں نے ایف بی آئی سے اپنے روسی تعلقات کے بارے میں سوالات پر جھوٹ بولا تھا۔

جیمز کومی کے مسودات کانگریس کو فراہم کر دیے گئے ہیں لیکن ان میں کچھ حصوں کو سیاہی لگا کر چھپایا ہوا ہے۔

یہ مسوادت کانگریس میں ری پبلیکن پارٹی کے عہدے داران نے گذشتہ ہفتے مانگے تھے اور ان کا خیال ہے کہ ان سے ثبوت ملے گا کہ صدر ٹرمپ نے حصول انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان مسودات میں کوئی نئی معلومات تو نہیں ہیں لیکن وہ صدر ٹرمپ کے کردار پر روشنی ڈالتی ہے اور اس سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی کاروائیوں کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔

نقیب قتل کیس، اے ٹی سی کا راﺅ انوار بارے چونکا دینے والا اقدام

کراچی (ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راو¿ انوار کو 2 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے معطل ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو 30 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا۔نقیب قتل کیس: راو¿ انوار 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپولیس کی جانب سے مجموعی طور پر کیس کے 12 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس کی کارروائی کے آغاز پر تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، تفتیش کے لیےجے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جے آئی ٹی کی سفارشات کےبعد ہی حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ڈاکٹر رضوان نے راو¿ انور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی۔عدالت نے تفتیشی افسرا کی استدعا پر ملزم راو¿ انوار اور شکیل کو 2 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جب کہ ڈی ایس پی قمر احمد سمیت دیگر 10 ملزمان کےعدالت ریمانڈ میں توسیع کردی۔

 

کوئی دن بھی زیادتی کے بغیر نہیں گزرتا، بچوں پر روز قیامت آخر کیوں؟

گوجرہ (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کےشہر گوجرہ کے نواحی گاو¿ں میں 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک نوعمر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچے کی لاش گذشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں مقتول کے ایک 15 سالہ کزن کو حراست میں لیا گیا ہے، جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے کر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔شہباز شریف نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

بجلی پانی بحران؛ فاروق ستار کا کے الیکٹرک اورواٹر بورڈ کے خلاف احتجاج کا اعلان

 کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے شہر قائد میں اذیت ناک لوڈشیڈنگ پر کل کے-الیکٹرک کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی پر کل دوپہر تین بجے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی بندش اور واٹر بورڈ کی نااہلی کے باعث پانی نہ ملنے پر ان اداروں کی کارکردگی کے خلاف بڑی تعداد میں شہری مظاہرے میں شریک ہوں گے۔فاروق ستار نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نےصوبائی حکومت کے گزشتہ دو ادوار مکمل کئے لیکن ان دس سال میں پی پی نے کراچی کو ایک قطرہ بھی پانی کا نہیں دیا، ہر سال شہریوں کو پہلے سے زیادہ لوڈ شیںڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ شہریوں کو اپنے بنیادی حقوق اور سہولتیں بھی میسرنہیں۔ پمپنگ اسٹیشن کو کنٹرول کرنا واٹر بورڈ کے بس کی بات نہیں، بلدیہ ٹاون جیسے علاقوں میں تین ماہ بعد پانی آتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ شہر میں ایک سال کے دوران چار بار پانی آتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو خانہ پوری قرار دے دیا۔

پی آئی اے کی باکمال خواتین کے انڈین گانوں پر ٹھمکے،ویڈیووائرل

لاہور/ اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی آئی اے 400 ارب کے خسارے میں ہے، طیارے زمین پر ہیں لیکن عملہ ہواوں میں اڑ رہا ہے اور اس کے پاوں زمین پر نہیں ٹک رہے۔ پیپلز یونٹی نے سی بی اے الیکشن جیتا تو بھارتی گانوں پرمخلوط رقص کرکے جشن منایا۔پی آئی اے ریفرنڈم میں ن لیگ کی حمایت یافتہ سی بی اے یونین ایئر لیگ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد کام دکھا گیا اور پی آئی اے ریفرنڈم میں بھی سینیٹ الیکشن جیسی صورت حال دیکھنے میں آئی۔پیپلز یونٹی 4 ہزار 28 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی جبکہ سویپ ایئر لیگ نے صرف ایک ہزار 797ووٹ حاصل کیے، الیکشن میں مجموعی طور پر 6 ہزار ووٹ کاسٹ کیے گئے۔اپوزیشن جماعتوں کی حمایت یافتہ یونین انصاف فرنٹ، پیاسی یونائٹڈ ورکرز فرنٹ اور سکائی ویز نے پیپلز یونٹی کا ریفرنڈم میں بھرپور ساتھ دیا علاوہ ازیں پی آئی اے میں منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں گرینڈ الائنس نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

 

پاکستانی ہم جنس پرست ڈی ایس پی بارے سنسنی خیز انکشافات ، کس کس کو ” کھڑکایا “ آپ بھی کہہ دینگے لعنت ہے تجھ پر

منڈی بہاﺅ الدین (بیورو رپورٹ) آئی جی پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں تعینات ڈی ایس پی کے ساتھ مبینہ غیراخلاقی ویڈیو سامنے آنے پر اس سکینڈل کا نوٹس لے لیا۔ ڈی ایس پی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی رینک کا آفیسر تفتیش کے لیے منڈی بہاﺅ الدین پہنچ گئے۔ ضلعی پولیس کی جانب سے صورتحال پر کوئی بات کرنے سے انکار۔ اعلیٰ سطح کی انکوائری شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاﺅ الدین میں تعینات رہنے والے سابق ڈی ایس پی صدر سرکل کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی پولیس پنجاب نے ڈی ایس پی صدر سرکل کو ملازمت سے برطرف کر دیا اور ڈی آئی جی پولیس پنجاب منیر مسعود مارتھ کو اس مبینہ ویڈیو سکینڈل میں انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے اور انہوں نے منڈی بہاﺅ الدین پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم اب تک ہونے والی صورتحال کے بارے میں میڈیا کو کوئی بریفنگ نہیں دی گئی اور پولیس سے بار بار اس بارے میں معلومات لینے کی کوشش کی گئی‘ لیکن پولیس نے موقف نہیں دیا۔ تاہم اعلیٰ سطح کی انکوائری کے بعد میڈیا کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق کی جانب سے اس مبینہ ویڈیو سکینڈل کو ایک سازش قرار دیا ہے تاہم ان کی جانب سے دی گئی تحریری درخواست پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 

تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے وزراءکو آستین کا سانپ قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ان کے اتحادی جماعت اسلامی کے وزراءآستین کے سانپ ہیں اور وہی پشاور کی ترقی میں بڑی رکاوٹ رہے ہیں۔شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر افسوس ہوا، وہ سادہ نہ بنیں، 5 سال اقتدار کے مزے لیے ہیں تو ذمہ داری بھی لیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کی ترقی کا مںصوبہ ہے، پی ٹی آئی اس کی ذمہ داری لیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی نگرانی میں بن رہا ہے اور یہ شفاف منصوبہ ہے، کیڑے نکالنے کی کوشش نہ کریں۔ان کا کہنا ہے کہ 5 سال جماعت اسلامی نے بھی اقتدار کے مزے لوٹے ہیں، اگر کوئی خرابی تھی تو امیر جماعت اسلامی کیوں خاموش تھے؟شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جاتے جاتے ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی عادت جماعت اسلامی سے نہیں گئی ہے۔

 

بریکنگ نیوز ،نگران وزیراعظم کا نام فائنل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا اعلان مئی کے وسط تک نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے نگران وزرائے اعلی پر بھی مشاورت کر رہی ہیں۔اس حوالے سے جب خورشید شاہ سے پوچھا گیا کہ نگراں وزیر اعظم کس صوبے اور کون سے شعبے سے ہو گا؟ تو خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ بھی کہنا تمام حکمت عملی پر کلہاڑا مارنے کے مترادف ہو گا۔