علی ظفر جنسی درندہ ،فحش گفتگوکارسیا،سنسنی خیز انکشافات

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) گلوکارہ میشا شفیع کے بعد مزید تین خواتین نے بھی اداکار و گلوگار علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کردیا۔لاہور کی ایخاتون لیکچرار ماہم جاوید نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ کئی سال قبل گلوکار نے زبردستی ان کی کزن کے قریب آنے کی کوششاسے اپنے ساتھ ریسٹ روم میں لے جانا چاہا لیکن ان کی کزن کی دوستوں نے ایسا ہونے نہ دیا۔ماہم جاوید نے مزید لکھا کہ یہ 2004-05ءکا واقعہ ہے، لیکن مجھے یہ اچھی طرح سے یاد ہے۔ اس وقت اس طرح کے واقعات پر بات نہیں کی جاتی تھی۔شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں سچائی سب کے سامنے لے آنی چاہیے۔ایک خاتون بلاگر حمنہ رضا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران علی ظفر نے سیلفی لیتے ہوئے ان سے غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔خاتون نے لکھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ ایک تقریب میں گئیں، جہاں علی ظفر کو دیکھ کر وہ پرجوش ہوگئیں اور اکیلی ان کے ساتھ سیلفی لینے چلی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے علی ظفر سے پوچھا کہ کیا آپ میرے ساتھ سیلفی لیں گے؟ جس پر انہوں نے مجھے قریب آنے کو کہا، میں ان کے برابر میں کھڑی ہوگئی اور سیلفی لینے ہی لگی تھی کہ میں نے محسوس کیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے میری کمر کو چھوا۔“ کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والی مومنہ مستحسن بھی میدان میں آ گئی ہے اور انہوں نے پیغام جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ مجھے بھی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑاہے اور یہ مسئلہ علی ظفر کے مسئلے سے بھی بڑا ہے ، مومنہ کا کہناتھا کہ میں علی ظفر اور دیگر مردوں سے یہی سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ نے کبھی نہ چاہتے ہوئے بھی ایسی حرکت کی ہے تو آپ غیر مشروط معافی مانگیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر انسان بنیں۔دوسری طرف گلوکار علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول امین نے کہا ہے کہ اب قانونی طریقے سے بات ہوگی۔ بات کرتے ہوئے علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول نے کہا کہ میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں اور عورت کی طرح ایک مرد کی بھی عزت ہوتی ہے۔ڈاکٹر کنول نے کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ مرد کی بھی فیملی ہوتی ہے، میڈیا پر آکر بات نہیں کرناچاہتی اور اب قانونی طریقے سے ہی بات ہوگی۔ اداکارہ ماہرہ خان نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے میشا شفیع یا علی ظفر کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی جیسے سنجیدہ معاملے پر تبصرے کرنے والے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بیمار ذہنیت والے اس معاملے پر تبصرہ کررہے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ مسئلہ دراصل ان کے دماغوں میں ہے۔ اگر ہم اس معاملے کو تبصرے کرکے کمزور کرتے رہیں گے تو یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کون صحیح ہے اور کون غلط، میں علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی، ہم پچھلے ایک سال سے ساتھ کام کررہے ہیں۔لاہور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے علاوہ ہم پولینڈ بھی ساتھ گئے لیکن میں نے کبھی بھی علی ظفر کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں سنی۔ علی ظفر ہمیشہ اپنی بیوی اوربچوں کے بارے میں بات کرتے نظر آئے اور ان کی اسی چیز نے مجھے ان کا مداح بنادیاکیونکہ وہ کہیں بھی ہوں ہمیشہ اپنی بیوی سے رابطے میں رہتے ہیں اوراچھی بری تمام باتیں ان سے شیئر کرتے ہیں۔ جب ہم فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں یاکسی ریسٹورنٹ میں ہوتے ہیں علی اس جگہ کی تمام باتیں اپنی بیوی سے شیئر کرتے ہیں۔ مایا علی نے کہا کہ میں کسی کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں دے رہی ہوں۔ ہم کہانی کا ایک رخ دیکھ کر فیصلہ نہیں کرسکتے میں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ باہرآئے۔

”میں بھی برابر کا حصہ لونگی“علی ظفر اور میشا شفیع کے ڈرامے کا ڈراپ سین لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) گلوکارہ میشا شفیع اور مشہور اداکارہ گلوکار علی ظفر کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع میں ایک نجی ٹی وی شو کے معاوضہ پر لڑائی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے شو میں علی ظفر اور میشا شفیع کو بطور جج سائن کیا‘ میشا شفیع نے نجی ٹی وی کے پروڈیوسر سے علی ظفر کے برابر معاوضہ طلب کیا جس پر پروڈیوسر نے علی ظفر کو راک اسٹار کہتے ہوئے برابر معاوضہ دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پروڈیوسر کی جانب سے علی ظفر کے برابر معاوضہ دینے سے انکار پر شو کی 8 اقساط کے بعد میشا شفیع غصہ میں شو چھوڑ کر چلی گئیں اور س کے کچھ دن بعد انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کا الزام لگایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ میشا شفیع نے مشہور گلوکارو اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی اور نے نہیں بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار علی ظفر نے ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔

جنسی ہراسگی میشاشفیع،عائشہ عمر ،مومنہ مستحسن کے بعد اداکارہ میرا کیساتھ بھی شرمناک اقدام کا بھانڈا پھوٹ گیا

لاہور(خصوصی رپورٹ) اداکارہ وگلوکارہ میشا شفیع کے بعد اداکارہ میرا بھی میدان میں آ گئیں۔ فلم انڈسٹری میں جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیدیا۔ میشا شفیع کی جانب سے ایک روز قبل گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد دیگر کچھ خواتین نے بھی اسی طرح کے الزامات عائد کئے۔ لالی ووڈ سٹار میرا کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی معمول کی بات ہے، بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں اداکاراﺅں کے ساتھ جنسی زیادتیاں ہوئیں۔ فلم انڈسٹری میں میرے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا اور میں سب کے پول کھولوں گی۔

غیر یقینی صورتحال کون پیدا کر رہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے نام بتا دیا

راولپنڈ ی(ویب ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہیں لہٰذا یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول وفوجی نمائندوں سے کل ملاقات ہوگی جس میں فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی ہوں گے جب کہ ملاقات میں حقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہوگا۔انہوں نے کا کہ قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کوبااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہیں لہٰذا یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے۔

 

جنسی ہراسگی کے دھڑادھڑ انکشافات جاری ، مومنہ مستحسن کو کس نے اور کب ”رگڑا“لگایا چونکا دینے والی خبر

لاہور (ویب ڈیسک)گلو کارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تو اس پر شوبز کی دوسری شخصیات بھی میدان میں آئیں اور انہوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تاہم اب کوک سٹیڈیو سے شہرت پانے والی مومنہ مستحسن بھی میدان میں آ گئی ہے اور انہوں نے پیغام جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ مجھے بھی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑاہے اور یہ مسئلہ علی ظفر کے مسئلے سے بھی بڑا ہے ، مومنہ کا کہناتھا کہ میں علی ظفر اور دیگر مردوں سے یہی سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ نے کبھی نا چاہتے ہوئے بھی ایسی حرکت کی ہے تو آپ غیر مشروط معافی مانگیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر انسان بنیں۔ مومنہ مستحسن کا کہناتھا کہ اکثر اوقات جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ خواتین کو انہیں مردوں کی جانب سے ایسی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑتاہے جنہیں وہ عام طور پر جانتی ہوں ،جس پر اعتبار کرتی ہوں یا پھر جن کے ساتھ کام کرتی ہوں ، اس بات کو کہنے کیلئے بہت زیادہ حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے ، لیکن یہ مسئلہ کسی بھی مرد یا عورت سے بڑھ کر ہے ، یہ انسانیت ، عظمت ، برابری اور عزت کا مسئلہ ہے ،میری دعا ہے کہ لوگ ان خواتین کے ساتھ کھڑے ہوں جو کہ اس سے متاثر ہوتی ہیں۔

 

پہلے گالیاں اب سلیوٹ خادم رضوی کا عمران خان بارے یو ٹرن سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی مختلف سیاستدانوں کیخلاف لفاظ استعمال کرتے ہوئے کئی ویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں لیکن اب ان کی ایک ایسی ڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

عمران خان کی آج لند ن یاترا کس سے ملیں گے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج 3 روزہ دورے پر لندن جائیں گے، جہاں وہ برطانوی پارلیمنٹیرینز سے خطاب بھی کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج 3 روزہ دورے پر لندن روانہ ہونگے،فوادچودھری اور عون چودھری بھی عمران خان کے ساتھ برطانیہ جائیں گے۔ عمران خان پی ٹی آئی تنظیم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ وہ ایک دن اپنے بیٹوں کے ساتھ بھی گزاریں گے۔

 

اور اب چیف جسٹس نے پنجاب یورنیورسٹی کے وائس چانسلر کی چھٹی کا حکمنامہ جاری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر (وی سی) کو معطل کرتے ہوئے سینئر ترین پروفیسر کو وی سی لگانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب یونیورسٹی کی زمین اورنج لائن ٹرین منصوبے کو دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت کو بتایا کہ گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے گرڈ اسٹیشن اور اورنج لائن منصوبے کیلئے حکومت کو 80 کنال اراضی دی ہے جس پر چیف جسٹس نے پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر حکومت کو گرڈ اسٹیشن دینے پر از خود نوٹس لے لیا۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ذاکر زکریا کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وی سی کی معطلی کے بعد حکم دیا کہ یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر کو وائس چانسلر لگایا جائے اور وی سی کی تعیناتی کیلئے نئی سرچ کمیٹی بنائی جائے۔ سپریم کورٹ کا حکم آنے کے بعد وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ذاکر زکریا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور استعفیٰ سپریم کورٹ رجسٹری کے رجسٹرار کو جمع کرادیا۔

 

واہ گورودا خالصہ،واہ گورودی فتح سکھ یاتریوں کی ہندوستان واپسی شروع

لاہور (ویب ڈیسک) بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آئے بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی واپسی شروع ہوگئی۔حکام کے مطابق پہلی ٹرین ساڑھے 6 سو یاتریوں کو لے کر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئی جبکہ 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے 1730 سکھ یاتری واپس بھارت جائیں گے۔ہر سال بیساکھی تہوار کے موقع پر ہزاروں سکھ یاتری بھارت سے پاکستان آتے ہیں، جن کی سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال سے ننکانہ صاحب آمدبیساکھی سکھوں کے نئے سال کا جشن ہے، جو 13 اور 14 اپریل کو منایا جاتا ہے۔تاہم رواں برس صورتحال ا±س وقت کچھ کشیدہ ہوگئی جب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو حسن ابدال میں گوردوارہ پنجاب صاحب میں سکھ یاتریوں سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی بھارتی کوشش قابل مذمت ہے۔

 

ٹرمپ کی جادو کی جھپی“ شمالی کوریا نے پھر سے دنیا کو چونکا دیا

پیونگ یانگ:(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایٹمی اور میزائل تجربات روکنے اور آج سے میزائل ٹیسٹ سائٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی یا میزائل تجربات کی اب ضرورت نہیں۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ نے کہا کہ آج سے ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات کے لیے قائم تنصیبات کو بند کیا جارہا ہے اور پیونگ یانگ اب مزید کسی قسم کے ایٹمی یا میزائل تجربات نہیں کرے گا۔