متحدہ عرب امارات میں پا کستانی شہری کا وا ٹس ایپ سے ایسا اقدام کہ بڑے بڑوں کو جھٹکا لگ گیا

متحدہ عرب امارات(ویب ڈیسک) خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 41 سالہ پاکستانی ڈرائیور پر ایسا الزا م لگ گیا ہے کہ جا ن بچانی مشکل ہو جائے گی۔ الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر واٹس ایپ کے ذریعے منشیات فروخت کیا کرتا تھا۔پراسیکیوٹر کے مطابق مذکورہ شخص، واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے منشیات اور نارکوٹکس کی فروخت کے پیغامات بھیجا کرتا تھا، اس سے قبل اسے مراقبت کے علاقے میں 26 دسمبر 2017 کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔دبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ڈویڑن کے ایک لیفٹیننٹ کے مطابق، ‘ہمیں باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ یہ شخص الوحیدہ کے علاقے میں اپنے گھر میں منشیات فروخت کرتا ہے، ہم نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کی جیب سے 16 ہزار 950 درہم برآمد کرلیے، جن کے بارے میں ہمیں شبہ تھا کہ اس نے منشیات کی فروخت سے حاصل کیے تھے۔’تاہم ملزم کا کہنا تھا کہ اسے یہ رقم اپنی کار کو فروخت کرنے سے حاصل ہوئی۔

پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ 25اپریل سے فیصل آباد میں سجے گا ، پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ 25اپریل سے فیصل آباد میں سجے گا شریک پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔دورہ انگلینڈ کیلیے ان فٹ قرار پانے والے شان مسعود خیبرپختونخوا کے نائب کپتان ہونگے،سندھ کی ٹیم میں فواد عالم کی موجودگی کے باوجود قیادت راولپنڈی کے عمرامین کو سونپ دی گئی۔ ایونٹ میں پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں شریک ہوں گی، تمام 50 اوورز کے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، افتتاحی مقابلہ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائیگا، پانچوں ٹیمیں 4،4 میچز کھیلیں گے جس کے بعد ٹاپ 2 سائیڈز6 مئی کو فائنل میں مقابل ہوںگی، تمام میچز سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔ پنجاب کی قیادت شعیب ملک کریںگے، انھیں ذین عباس، صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ا?صف علی، اشفاق احمد، محمد رضوان، سہیل اختر، اسامہ میر، کاشف بھٹی، عمران خان سینئر، محمد سمیع، وہاب ریاض، شاہد یوسف اور عبدالرحمان مزمل کی خدمات حاصل ہونگی۔سندھ کی ٹیم میں فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے لیکن قیادت راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عمر امین کو سونپتے ہوئے انھیں نائب بنادیا گیا، سلمان بٹ، گوہر علی، افتخار احمد، رمیز عزیز، عدنان اکمل، محمد اصغر، بلال ا?صف، عامر یامین، جنید خان، سہیل خان، تاج ولی، محمد عرفان سینئراور دانش عزیزبھی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔خیبر پختونخوا کے کپتان محمد حفیظ جبکہ دورئہ انگلینڈ کیلیے ان فٹ قرار پانے والے شان مسعود نائب ہونگے، اسکواڈ میں خرم منظور، اسرار اللہ، عمر اکمل، سعود شکیل، محمد سعد، محمد عرفان (لاہور)، حسان خان، محمد اعظم، ضیا الحق، سمین گل، صدف حسین، محمد حسن اور عادل امین شامل ہیں۔بلوچستان کی ٹیم احمد شہزاد (کپتان) ، رضوان حسین، رمیز راجہ جونیئر، خوشدل شاہ، اکبر الرحمان، فیضان ریاض، روحیل نذیر، بسم اللہ خان، محمد عرفان (فاٹا)، محمد نواز نائب کپتان، سہیل تنویر، انور علی، میر حمزہ، محمد عرفان جونیئر، شاہین شاہ ا?فریدی پر مشتمل ہے۔ فیڈرل ایریازکے اسکواڈ میں کامران اکمل (کپتان)، عابد علی، اویس ضیا، صہیب مقصود، سعد نسیم، حسین طلعت، رضا حسن، عماد بٹ، سلمان علی ا?غا، عثمان شنواری، عمید ا?صف، وقاص مقصود، سرمد بھٹی، رضا علی ڈاراور عاشق علی شامل ہیں، فٹنس مسائل سے دوچار عماد وسیم ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ابتدا میں انہی کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

پشاور کا پانی پنجاب سے ٹیسٹ کرانے کا حکم

پشاور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خیبرپختونخوا میں مناسب لیباریٹری نہ ہونے کی وجہ سے پشاور کا پانی پنجاب سے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں دوسرے روز بھی اتائی ڈاکٹروں اورصاف پانی کی فراہمی سمیت مختلف کیسز کی سماعت کی۔ اس دوران چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن سےاستفسار کیا آپ کی ڈیوٹی ہے کہ ایکشن لیں، آپ تنخواہ کتنی لیتے ہیں؟ چیف جسٹس کے استفسار پر چیئرمین ہیلتھ نے جواب دیا 5 لاکھ روپے، جس پر چیف جسٹس نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تنخواہ آپ کی 5 لاکھ روپے اور کام صفر ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن کیا کام کر رہا ہے؟ اگر ہیلتھ کیئر کمیشن کام نہیں کرسکتا تو استعفیٰ دے۔صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نےہدایت کی کہ پانی بھریں اور لیبارٹری سے چیک کروائیں ،چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا آپ کے پاس نہ لیب ہے، نہ اعلیٰ مشینری تو کیسے پانی ٹیسٹ کرواتے ہیں؟ اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے پشاور کے مختلف مقامات سے پانی کے نمونے لینے کا حکم دیتے ہوئے پشاور کا پانی پنجاب سے ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔

ایل او سی ،آج صبح 5بجے 15سالہ آمنہ جب صحن میں آئی تو بھارتی فوجیوں نے ایسا گھناﺅنا کام کر دیاکہ انسانیت شرما کے رہ گئی

مظفر آباد (ویب ڈیسک ) آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی پاکستانی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ضلع پونچھ کے ڈپٹی کمشنر راجا طاہر ممتاز نے ڈان کو بتایا کہ 18 اپریل کو بٹل سیکٹر کی تحصیل ہجرا میں ایل او سی سے 200 فٹ دور ایک گھر کی 15 سالہ آمنہ مسکین بھارتی فوجی کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘لڑکی صبح 5 بجے اپنے گھر کی صحن میں آئی تو بھارتی فوجیوں نے اسنائپر سے اسے نشانہ بنایا‘۔راجا طاہر نے بتایا کہ زخمی آمنہ مسکین کو اسلا آباد کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی بعد ازاں متوفی کی گزشتہ روز تدفین بھی کردی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے مارٹر اور آرٹلری شیلنگ کے علاوہ روزمرہ کے امور انجام دینے والے آباد کاروں کو اسنائپر سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

میشاء شفیع کے بعد ایک اور مشہو ر اداکارہ بھی میدا ن میں آ گئیں،چو نکا دینے والا انکشا ف کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) ماڈل و گلوکارہ میشاءشفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے تو کئی دیگر اداکارائیں بھی میدان میں آ چکی ہیں۔ مزاحیہ ڈرامے ”بلبلے“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکا رہ بھی ان میں شامل ہیں جنہوں نے کئی مرتبہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے کا انکشاف کیا ہے۔میشاءشفیع کے علی ظفر پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ انہیں یہ تو معلوم نہیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ بول رہا ہے تاہم یہ امید بھی ظاہر کی کہ جلد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ اس کیساتھ ہی انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جانا معمول کی بات ہے اور انہیں بھی کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ کوک سٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ مشا شفیع نے پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ میشائ شفیع کے بعد پاکستان کی ایک اور نوجوان لڑکی نے بھی میشائ شفیع کے الزامات کی تائید کی اور کہا کہ علی ظفر کی جانب سے انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

ابھیشیک بچن کو والدین کے گھر رہنے پر تنقید کا سامنا،ایسا کرارا جواب دیدیا کہ سب کی بولتی بند کر دی

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ ابھیشیک بچن کو اکثر و بیشتر اپنی فلموں کے باعث لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے، لیکن وہ ہمیشہ خود پر ہونے والی تنقید کا زبردست جواب بھی دیتے ہیں۔اب چاہے کوئی ان کی فلموں پر تنقید کرے، کوئی ان کی بیٹی کا مذاق بنائے، یا اہلیہ ایشوریا رائے بچن کے حوالے سے کوئی بات ہو ابھیشیک کبھی بھی خاموش نہیں رہتے۔لیکن اس بار ایک ٹوئٹر صارف نے ابھیشیک بچن کی فلمز یا فیملی پر تنقید نہیں کی، بلکہ انہیں اپنے والدین کے ساتھ ایک گھر میں رہنے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا۔سٹل ینگسٹ نامی ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’اپنی زندگی کے بارے میں ب±را محسوس کرنا چھوڑ دیں، یاد رکھیں ابھیشیک بچن ابھی بھی اپنے والدین کے ساتھ ہی زندگی گزار رہے ہیں، سرگرم رہیں‘

 

دپیکا اور رنبیر کپو ر کے ایک سا تھ جلوے،بیچا رے رنویر سنگھ پر بجلیاں گرا دیں

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اختلافات بھلا کر ممبئی میں منعقدہ مجوان فیشن شو میں انٹری دی اور ریمپ پر ایک ساتھ کیٹ واک کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔رنبیر اور دپیکا نے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات کی نمائش کی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رنبیر اور دپیکا کے تعلق کی خبریں گرم تھیں اور دونوں کا نام ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، تاہم بعد میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔شائیقین نے اس کو نیا رنگ دیکر کہا ہے کہ اس سے بیچا رے رنویر سنگھ پر بجلیاں گر گئی ہو نگی۔

جدا گانہ اسلوب کی شاعری والے ،ہوشیار پور کے منیر نیازی کی آج 90ویں سالگرہ

لاہور (ویب ڈیسک )شاعری میں جداگانہ اسلوب رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر منیر نیازی کا آج 90 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔9 اپریل 1928 کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیارپور کے ایک گاو¿ں میں پیدا ہونے والے منیر نیازی نے بی اے تک تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد بھارتی بحریہ میں بھرتی ہوئے لیکن جلد ہی ملازمت چھوڑ کر واپس آگئے۔قیام پاکستان کے بعد آپ لاہور آگئے اور یہاں وہ کئی اخبارات و ریڈیو اور بعد میں ٹیلی ویڑن سے وابستہ رہے اور آپ بیک وقت شاعر، ادیب اور صحافی بھی تھے۔آپ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے اور اردو میں ان کے 13 شعری مجموعے شائع بھی ہوئے، جن میں تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، دشمنوں کے درمیان شام، سفید دن کی ہوا، سیاہ شب کا سمندر، ماہ منیر، چھ رنگین دروازے، آغاز زمستاں اور ساعت سیار شامل ہیں۔اس کے علاوہ کلیات منیر کی اشاعت بھی ہوئی، جس میں ان کا مکمل کلام شامل ہے جبکہ پنجابی زبان میں بھی ان کے 3 شعری مجموعے شائع ہوئے۔منیر نیازی سرتاپا شاعر تھے اور حقیقت یہ ہے کہ قدرت نے ان کو صرف شاعری کے لیے پیدا کیا تھا۔

 

دنیا کا سستا ترین ایپل آئی فون کب کہا ں اور کتنی قیمت میں ملیگا ،خوشخبری آ گئی

پاکستان (ویب ڈیسک) ایپل کے آئی فون مارکیٹ میں دستیاب مہنگے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہوتے ہیں مگر کیا آپ اس کمپنی کی سستی ڈیوائس خریدنا پسند کریں گے؟اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ کمپنی بہت جلد اپنے بجٹ فون آئی فون ایس ای کا نیا ورڑن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔مگر آئی فون ایس ای 2 ہی نہیں بلکہ آئی فون ایکس کا سستا ماڈل بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔جی ہاں ایسا آئی فون ایکس جس کی قیمت 550 ڈالرز تک ہوسکتی ہے جس کا گزشتہ سال کا ماڈل 999 ڈالرز سے شروع ہوتا ہے۔ایپل کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں کرنے والی کمپنی کے جی آئی سیکیورٹیز کی جانب سے ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون ایکس جیسے متعدد فیچرز والا 6.1 انچ نیا آئی فون متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر اس کی قیمت 50 فیصد تک کم ہوگی۔ایپل نے گزشتہ دنوں یور ایشین اکنامک کمیشن میں پیٹنٹ جمع کرایا ہے جس میں 11 مختلف نمبروں کا ذکر ہے۔ایپل کی جانب سے کسی ایک آئی فون کے لیے متعدد ماڈل نمبر دینا عام ہے، تو یہ کہنا تو مشکل ہے کہ یہ کتنے آئی فونز ہوسکتے ہیں مگر وہ کم از کم 2 ضرور ہوسکتے ہیں۔مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ ایپل سستے آئی فون ایس ای 2 کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا پہلا ورڑن مارچ 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا۔دیگر آئی فونز کے برعکس جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ، ایس ای 4 انچ اسکرین کے ساتھ ہے جس کی قیمت 349 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

 

سعودی عرب :چیک پوسٹ پر فائرنگ ، چار سکیورٹی اہلکارجا ں بحق ،4 زخمی

سعودی عرب (ویب ڈیسک)چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے بتایا ’ حکام اس جرم میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں۔سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعہ میں کون ملوث تھا اور نہ ہی مشتبہ افراد کی شناخت کو ظاہر کیا گیا ہےایس پی اے کے مطابق تیسرے مشتبہ سعودی شخص نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر کے چوتھے اہلکار کو ہلاک کر دیا جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے۔عرب نیوز نے سعودی وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا۔اس جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو مشتبہ حملہ آور پکڑے گئے جبکہ تیسرا حملہ آور مارا گیا۔