Yearly Archives: 2018
انہتا پسندی کے خاتمہ کا حل فوجی نہیں ، وسیع حکمت عملی درکار ہے، بلاول بھٹو
گلو کارہ میشارہ شفیع کا گلوگار علی ظفر پر جنسی طور پر اساں کر نے کا الزام

سفاک شخص نے 12 سالہ معذور بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو ایسی جگہ بھیج دی کہ دیکھنے والوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا
نئی دلی(ویب ڈیسک) جنسی درندگی کا ایک سے بڑھ کر ایک بھیانک واقعہ پیش آ رہا ہے۔ ہر بار ایسا ہنگامہ برپا ہوتا گویا جنسی مجرموں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیا جائے گا لیکن نتیجہ صفر۔ یہی وجہ ہے کہ شیطان صفت مجرموں کے حوصلے مزید بڑھ جاتے ہیں اور وہ پہلے سے بڑھ کر لرزہ خیز جرم کرتے ہیں۔بھارتی دارالحکومت کے علاقے روہینی میں بھی ایک اور ایسا ہی واقعہ پیش آ گیا ہے۔ ایک سفاک شخص نے 12 سالہ معذور بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور اسی ظلم پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اپنے بھیانک فعل کی ویڈیو بنا کر بچی کی ماں کو بھیج دی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اوباش شخص بچی کو اپنے ساتھ اپنے گھرلے کر گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے دو ساتھی اس لرزہ خیز جرم کی ویڈیو بناتے رہے۔ ملزمان نے لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تاکہ وہ اس واقعے کا کسی سے ذکر نہ کرے۔ بچی کی والدہ کو واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ اسے کیا خبر تھی کہ یہ اس کی کمسن بچی کی عصمت دری کی ویڈیو ہو گی۔ خاتون کی شکایت پر جب پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ بدبخت ملزم یہ ویڈیو کئی دیگر لوگوں کو بھی پوسٹ کر چکا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو گردش کر رہی تھی۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی تاہم معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفرپر جنسی ہراساں کر نیکا خو فنا ک الزام،سنسنی خیز انکشافات
لاہو ر(ویب ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار علی ظفر نے انہیں جنسی ہراساں کیا ہے۔
میشا شفیع نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ساتھی گلوکار علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیا اور اس قسم کے واقعات اس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں۔میشا شفیع نے کہا کہ بااختیار اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا، اگر ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے، ہم اپنے معاشرے میں اس پر بولنے سے ہچکچاتے ہیں اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر اپنی اواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے۔

آسمان سے گرنے والے شہاب ثاقب کے تجزیے کے بعد ایسا انکشاف ہو گیا کہ سب دنگ رہ گئے
نیویارک(ویب ڈیسک) کائنات کی وسعتوں میں سائنسدان ایسے خزانوں کا سراغ لگا چکے ہیں جنہیں کسی طرح نکال لیا جائے تو ہماری دنیا کی قسمت ہی بدل جائے۔ ان خزانوں کی وقعت کا انداز ایک عشرہ قبل زمین پر گرنے والے ایک شہابیے سے لگایا جا سکتا ہے جس میں سائنسدانوں نے انتہائی نایاب اور قیمتی ہیرے دریافت کر لیے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس شہابیے کا نام الماہاتا سیتا (Almahata Sitta)ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ شہابیہ ایک پراسرار ایمبریونک سیارے کا حصہ تھا جو ساڑھے 4ارب سال پہلے سورج کی تخلیق کے چند ہزار سال بعد وجود میں آیا۔ یہ سیارہ سائز میں عطاردسے قدرے بڑا تھا اور وجود میں آنے کے بعد کروڑوں سال تک سورج کے گرد چکر لگاتا رہا۔ماہرین فلکیات کے مطابق کروڑوں سال سورج کے گرد چکرلگانے کے بعد اس سیارے کا کسی اور سیارے سے تصادم ہو گیا اور اس کے ٹکڑے ہو گئے۔ ان میں سے ایک ٹکڑا 2008ئ میں سوڈان میں آ کر گرا تھا، جس میں نایاب مائیکروسکوپک ہیرے دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت انتہائی زیادہ ہے۔اس شہابیے کا نام ’الماہاتا سیتا‘ سوڈان کے اس قصبے کے نام پر رکھا گیا ہے جس کے ریلوے سٹیشن کے قریب یہ زمین پر گرا تھا۔ ماہرفلکیات ڈاکٹر فرہینگ نیبی کا کہنا ہے کہ ”یہ سیارہ ہمارے نظام شمسی کے وجود میں آنے کے 1کروڑ سال بعد تک سورج کے گرد چکر لگاتا رہا اور پھر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس کے 480ٹکڑے اب بھی نظام شمسی میں گردش کر رہے ہیں۔“

شادی پر آئی بچی سے زیادتی کے بعد قاتل لاش کیساتھ کیا کر رہا تھا ،جان کر آپ بھی کانپ جائیں گے
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ہفتہ قبل مندر میں 8سالہ مسلمان بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے نے پورے ملک کو لرزا کر رکھ دیا تھا۔ ایک ہفتے بعد ہی وہاں سے ایک اور 8سالہ بچی کے جنسی زیادتی کے بعد قتل کی خبر آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق حالیہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کاٹھوا میں پیش آیا جہاں بچی اپنے ماں باپ کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں موجود تھی۔ اٹھارہ سالہ مقامی بدقماش بچی کو کوئی چیز دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور شادی کے مقام سے تھوڑی دور ہی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر ڈالا۔ادھر بچی کے لاپتہ ہونے پر اس کی تلا ش شروع کر دی گئی اور جب رشتہ دار رات ڈیڑھ بجے کے قریب اس زیرتعمیر عمارت میں پہنچے تو قاتل بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے اس کی لاش کے پاس ہی سو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اہلخانہ نے شادی کے انتظامات کے لیے جن لوگوں کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں، ملزم جتیو ان میں سے ایک تھا۔ جب اسے بچی کے لاش کے پاس سے پکڑا گیا تو اس نے شراب بھی پی رکھی تھی۔اس نے بچی کا رسی سے گلہ گھونٹ کر اسے قتل کیا، وہ رسی ہنوز بچی کی گردن کے گرد لپٹی ہوئی تھی۔

چوہدری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں،عمرا ن خان کا اہم اعلان
لاہور(ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں، ان سے متعلق سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ایک میرے دوست نے غیرت دکھائی اور ایسی خاتون جس کی صرف نوازشریف کی بیٹی کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں اس کے سامنے جھک کر کھڑا ہونے سے انکار کیا، اس کا آرڈر نہ لینے پر چوہدری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ووٹ بیچنے والوں سے متعلق جو فیصلہ کیا وہ تفتیش کی بنا پر تھا، ان 20 لوگوں کو موقع دیا ہےکہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر صفائی دیں، اگر یہ ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو ہم ان کے نام نیب میں دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا تھا سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ بکتا ہے لیکن ساری پارٹیوں کے سربراہ چپ چاپ تماشہ دیکھتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سینیٹر بنانے کے لیے 45 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی اس کا مطلب ہے کہ اور لوگوں کو بھی آفریں آتی رہی ہیں، میں نے آفر نہیں لی تو اس لیے آفر دینے والے کا نام نہیں بتا سکتا۔

لندن آمد پر نواز شریف کو لینے ائیر پورٹ ایسی شخصیت پہنچ گئی کہ دیکھ کر سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا
لندن (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن پہنچ گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کیا۔بتا یا جا رہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز ائیر پورٹ سے سیدھا ہسپتال جائیں گے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیا گیا ہے ایسی صورتحال میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے نواز شریف کا استقبال کیا جانا مناسب فعل نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہونے کی اچانک خبر آئی جس کے بعد ترجمان شریف خاندان کی جانب سے بتایا گیا کہ نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن جائیں گے جہاں وہ کلثوم نوز کی عیادت کریں گے۔واضح رہے کہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں ہی زیر اعلاج ہیں۔

نواز شریف کیخلاف جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءکیلئے جلد بڑی خوشخبری
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں گریڈ 22کی 20تا 30اسامیوں پر ترقی کیلئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ (ہائی پاوربورڈ ) اجلاس 21یا 23 اپریل کو ہونے کاامکان ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے گریڈ 21کے 120 افسران کی فہرست وزیراعظم کوبھجوا دی ہے۔ ان میں ایڈمنسٹریٹو سرو س گروپ کے 50، سیکرٹریٹ گروپ کے 15اور پولیس گروپ کے 19افسر شامل ہیں۔ ہائی پاور بورڈ اجلاس کے بعد ڈائریکٹر جنرل آئی بی سمیت مختلف محکموں میں تقرریاں اور تبادلے کیے جانے کاامکا ن ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 12 تا 15 افسران ، پولیس سروس کے 4 تا 6 ، سیکرٹریٹ سروس کے 3 تا 5 ، ایف بی آر کے دو، کسٹم سروس کا ایک ، ریلوے کے ایک افسر کو 22 گریڈ میں ترقی دئیے جانے کاامکان ہے۔ انفارمیشن سروس گروپ کے افسران کی ترقی ایک بار پھر موخر ہو نے کاامکان ہے۔ جے آئی ٹی کے سابق سربراہ واجد ضیا اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا نا م بھی فہرست میں شامل ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے جن افسرا ن کی فہرست وزیراعظم کوبھجوائی گئی ہے ان میں سبحان، سید طاہر رضا نقوی، ٹیپو محبت خان، آفتاب حبیب، امیر طارق زمان خان، محمد راشد، سہیل اکبر شاہ، کیپٹن (ر) محمد آفتاب، ڈاکٹر اللہ بخش، محمد مصباح، مختار حسین، شبیر احمد، علامودین، ڈاکٹر سید حیدر علی، عمران احمد، محمد اشرف، جمیل احمد، شیخ ضیاالحق، کیپٹن (ر) محمد ہاشم ترین، میاں اسد حیاالدین، احمد بلال، محمد خان، احمد حنیف اورکزئی، عمران ناصر خان، شمس الدین سومرو، اقبال حسین درانی، سکواڈرن لیڈر (ر) شاہ رخ نصرت، کیپٹن (ر)عابد حسین، کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی، ڈاکٹر اعجاز منیر، ساجد یوسفانی، تاشفین خان، ظفر حسن، جمال ناصر، مشتاق احمد شیخ، طارق نجیب نجمی، ڈاکٹر عامر احمد، کیپٹن (ر)نسیم نواز، کیپٹن (ر)اعجاز احمد، عمر رسول، اجمل خان، حسن ناصر جامی، محمد اعظم، سید پرویز عباس، پرویز احمد خان، حبیب الرحمن گیلانی، محمد فہیم، محمد اسلم، ناہید ایس درانی، ڈاکٹر تنویر احمد قریشی، پولیس سروس کے افسران میں اختر حسین خان گورچانی، سید اختر علی شاہ، غلام قادر ، امجد جاوید سلیمی، اعجاز حسین شاہ، ظفر اقبال، محمد نعیم خان، ڈاکٹر محمد سلیمان خان، اللہ دینو خواجہ، حسین اصغر، کیپٹن (ر)احمد لطیف، کیپٹن (ر)محمد امین، محمد طاہر، مشتاق احمد مہر، فیصل شاکر، ڈاکٹر ثنااللہ عباسی، علی ذوالنورین شیخ، واجد ضیا، ڈاکٹر مجیب الرحمن خان اور سیکرٹریٹ سروس گروپ کے افسران میں عارف ابراہیم، ثمینہ اے حسن، محمد نعیم، اسد رفیع، عبدالاکبر شریف زادہ، ارشد فاروق فہیم، الیاس خان، طوحا حسین بگٹی، اختر جان، نگہت مہروز چشتی، سکندر عقیل انصاری، اویس نعمان کنڈی، سید حسنین مہدی، عبدالعلیم میمن، عامر ارشاد شیخ شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے افسران کی فہرست وزیراعظم کوبھجوا دی ہے۔