لو میرج کی خواہش ، بھائی نے بہن کو وحشیانہ تشدد کے بعد اگلے جہان پہنچا دیا

کمالیہ(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر کمالیہ میں بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کی خواہش پر بہیمانہ انداز میں قتل کردیا۔بھائی کے ہاتھوں بہن کی ہلاکت کا یہ واقعہ کمالیہ کے علاقہ محلہ سرائے ڈوگر میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ثوبیہ نامی لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ اس کا بھائی طاہر اس رشتے پر مسلسل انکاری تھا۔ضد کرنے پر طاہر نے ثوبیہ کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کیا اور پھر گھر کے ایک کمرے میں بند کردیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والی ثوبیہ ایک مہینے تک کمرے میں تڑپتی رہی لیکن اس کے بھائی کو بہن پر رحم نہ آیا اور بالآخر ثوبیہ آج دم توڑ گئی۔ثوبیہ کی ہلاکت کے بعد ملزم طاہر گھر سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔رواں ماہ 13 اپریل کو بھی جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں پسند کی شادی کی خواہشمند ایک لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔پنجاب سمیت ملک بھر میں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور ہر سال سیکڑوں خواتین کو ان کے اپنے ہی پیارے غیرت کے نام پر زندگی سے محروم کردیتے ہیں۔

مودی کی لندن یاترا بھیانک خواب بن گئی

لندن(آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کی لندن آمد کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر کشمیری،سکھوں اور پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈنذیر کا کہنا تھاکہ بھارتی سفارتخانے نے کرائے پر لوگ اکٹھے کیے ہوئے ہیں۔ اگر مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تو ذمہ دار بھارتی ہائی کمیشن ہوگا۔بدھ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن آمد پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر پاکستانی، کشمیری اور سکھوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے، بھارت کے حامی مظاہرین بڑی تعداد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر جمع ہوگئے، مظاہرین کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈنذیرنے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں سینکڑوں افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں، بھارت کے سفارتخانے نے کرائے پر لوگ اکٹھے کیئے ہوئے ہیں، اگر مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تو ذمہ دار بھارتی ہائی کمیشن ہوگا۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، زیادتی کے واقعات اور کشمیر میں مظالم کیخلاف بڑے مظاہروں کاسامنا ہو ا۔بھارتی وزیراعظم کا استقبال برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی کی لندن آمد کے موقع پر مختلف گروپوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، زیادتی کے واقعات اور کشمیر میں مظالم کیخلاف مظاہرے کئے گئے، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف دلت کمیونٹی ٹین ڈاننگ اسٹریٹ کے سامنے مظاہرہ ہوا۔کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف لارڈ نذیر کی سربراہی میں پارلیمنٹ اسکوائر کے سامنے احتجاج ہوا۔ مودی کی برطانیہ آمد پر مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم ،کشمیریوں کی نسل کشی اور انتہا پسندانہ رحجانات کے فروغ ، آر ایس ایس ایجنڈے کی تکمیل کے خلاف آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت اور برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کااحتجاجی مظاہرہ، مودی کی انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی، شرکا نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی افواج کی جانب سے ظلم و جبر کا نشانہ بننے والے متاثرین کی تصاویر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے مطالبات درج تھے۔ علی الصبح برطانیہ اور یورپ کے مختلف علاقوں سے لوگ قافلوں کی شکل میں برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے پہنچے جہاں دن12بجے سے لیکر2بجے تک احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہر ے کی قیادت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان ، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمدیٰسین ، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود ، لارڈ نذیر احمد،عبدالرشید ترابی، ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما راجہ فہیم کیانی ،ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر سردار فاروق طاہر ،وزراءحکومت آزاد کشمیر نورین عارف ،سید شوکت شاہ ،احمد رضا قادری ،ماجد خان ایم ایل اے ،چودھری مسعود خالد ودیگر نے کی جبکہ پاکستان و کشمیری نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ ،کونسلرز سمیت برطانیہ بھر سے دیگر تمام سیاسی و سماجی جماعتوں اور تنظیموں کے سربراہان نے اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے تارکین وطن کشمیریوں و پاکستانیوں نے ہزاروں کی افراد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

 

تُرکی میں قبل از وقت الیکشن کا اعلان

انقرہ (نیٹ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے ملک میں قبل ازوقت عام انتخابات کا اعلان کردیا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمانی اورصدارتی انتخابات24 جون کو ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔الیکشن میں جوبھی جیتے گا وہ پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام کو مستحکم کرے گا۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ایم ایچ پی پارٹی کے سربراہ ڈیولٹ بچیلی سے ہونے والی ملاقات کے بعد کیا جس میں انہوں نے قبل از وقت انتخابات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔طیب اردوان نے اس پارٹی کے ساتھ رسمی اتحاد بھی قائم کرلیا ہے جس کے بعد ان کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے لئے اس فیصلے کو روکنا بھی مشکل ہوجائے گا۔

ہمارے ارکان اسمبلی نے 60کروڑ لئے ،عمران خان کا چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے پارٹی کے بیس ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ان اراکین نے جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکال کر معاملہ نیب کوبھیج دینگے، تیس سے چالیس سال ووٹ بکتا رہا ہے ، پاکستانی تاریخ میںہم نے پہلی بار ایکشن لیا ہے، میںنہ بکنے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نواز شریف کو ملک سے باہر نہیں جانے دینا چاہئے تھا، یہ کرپشن کی یونین ہے، جمہوریت کے پیچھے چھپ رہے ہیں، پاکستان میں پہلی مرتبہ طاقتور کو قانون کی گرفت میں لایا گیا، جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کی حمایت کرتے ہیں،جنوبی پنجاب محاذ سے بات چیت چل رہی ہے، ٹکٹ دینے کیلئے کوئی پیسہ مانگ رہاہے تو بتائیں اس کیخلاف کارروائی ہوگی، 29 اپریل کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ بدھ کو بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ، خیبرپختونخوا کے صوبائی وزراءسمیت سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی پرویز خٹک نے سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ رپورٹ میں ان تمام اراکین اسمبلی کے نام تھے جنہوں نے پیسوں کے عوض اپنا ووٹ تحریک انصاف کی بجائے دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے 30 ارکان کو ہارس ٹریڈنگ ڈیل کی پیشکش ہوئی جن میں 15 ارکان صوبائی اسمبلی کو ووٹ کے بدلے پیسے دیئے گئے جبکہ ایک رکن نے ڈیل کے بعد اپنا ارادہ بدل دیا۔ ووٹ کے بدلے ناصرف پی ٹی آئی بلکہ اے این پی اور قومی وطن پارٹی کے ارکان کو بھی رقم دی گئی، اس سارے عمل میں ایک ارب 20 کروڑ روپے تقسیم ہوئے اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے 60 کروڑ روپے وصول کئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ27 فروری کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی آٹی آئی کے3 ارکان نے 11 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کئے۔28 فروری کو 5 ارکان اسمبلی نے4،4 کروڑ، یکم اور2 مارچ کو6 ارکان نے 3،3 کروڑ روپے لئے۔ 2 مارچ کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ایک خاتون رکن صوبائی اسمبلی پیسے وصول کرنے کےلئے اسلام آباد پہنچی، اس نے 3 کروڑ روپے لینے سے انکار کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا لیکن اسے 4 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا سینیٹ میں ووٹ بیچنے والے ارکان کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد الزامات کی پوری تحقیقات کی۔ سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خریدوفروخت پر کوئی ایکشن نہیں لیتا تھا۔ جنہوں نے اپنا ووٹ بیچا وہ ہماری پارٹی میں مزید نہیں رہ سکتے۔ بیس ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنا برداشت کرسکتے ہیں مگر ضمیر فروشی نہیں، ہم نے ووٹ بیچنے والوں کو نہیں چھوڑنا ۔ جنہوں نے اپنا ووٹ نہیں بیچا وہ شاباش کے مستحق ہیں۔عمران خان نے اعلان کیا کہ بیس ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائےگا۔ شوکاز نوٹس کا جواب نہیں ملا تو نام نیب میں بھیجیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جس جس ایم پی اے نے ووٹ بیچا اس کا نام نیب کو دے رہے ہیں تاکہ ان کے بینک اکاﺅنٹس چیک کریں ۔انہوں نے بتایا کہ ووٹ بیچنے والوں میں نرگس علی، دینا ناز، نگینہ خان ، فوزیہ بی بی ، نسیم حیات ، سردار ادریس ، عبید مایار ، زاہد درانی، عبدالحق ، قربان خان، امجد آفریدی، عارف یوسف، جاوید نسیم، یاسین خلیل، فیصل زمان، سمیع علی زئی ،معراج ہمایوں ، خاتون بی بی، بابر سلیم اور وجیہہ الدین شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ملک سے باہر نہیں جانے دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم کو پروٹوکول دیا جارہا ہے ۔ نوازشریف کے ملک سے باہر جانے پر سخت تحفظات ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف کیسز آخری مراحل میں ہیں۔ بیرون ملک جانے سے ان کے کیس میں فیصلہ نہیں آسکے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے کیلئے کوئی پیسہ مانگ رہاہے تو مجھے بتائیں اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ 29 اپریل کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان ہونیوالا جلسے میں اتنے لوگ شرکت کرینگے کہ پہلے کسی جلسے میں اتنے لوگ شریک نہیں ہوئے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ علیحدہ صوبہ چاہتے ہیں ان کے مطابات ماننے چاہئیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے سیمینار کے موقع پر نواز شریف کیساتھ موجود لوگوں کو ڈر ہے کہ کل ان کی باری آئیگی ، یہ لوگ ووٹ کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک طاقتور کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے۔ حکومت منی لانڈرنگ میں ملوث نواز شریف کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ سے پی ٹی آئی میں آنیوالے وجیہہ الزمان نے بھی ووٹ بیچا ہے جب سے سینیٹ انتخابات شروع ہوئے ہیں اراکین اپنے ووٹ بیچتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جواب دینے کی بجائے اداروں پر حملہ کررہے ہیں ۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کیلئے اگر کسی نے پیسہ دیا تو وہ ضائع ہوگا۔گزشتہ الیکشن میں ٹکٹ پر توجہ نہیں دی ، اس بار کسی امیدوار کے حوالے سے مطمئن نہ ہوا تو ٹکٹ نہیں دونگا۔

خاتون کو ایک ”کیلا “ ڈیڑھ لاکھ روپے میں پڑا وجہ جان کر سب حیران

لند ن( ویب ڈیسک) برطانوی سپر مارکیٹ ایزڈا کی جانب سے ایک آن لائن آرڈر میں غلطی کی وجہ سے ایک خاتون کو صرف ایک کیلے کے لیے 930 پاو¿نڈ چارج کیے گئے۔یہ رقم پاکستانی روپوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔برطانوی شہر ناٹنگہم سے تعلق رکھنے والی بابی گورڈن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کے لیے 11 پینس کی جگہ 930.11 پاو¿نڈ چارج کیے گئے تھے۔اس کی وجہ سے ان کی کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈپارٹمنٹ نے ادائیگی روک دی اور ان سے فوری رابطہ کیا۔بابی گورڈن کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹ ایزڈا نے اس ’کمپیوٹر کی غلطی‘ کے لیے معافی مانگی ہے۔بابی گورڈن کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنے سات سالہ بیٹے سے کہا: ’تم پر لازم ہے کہ تم یہ کیلا کھاتے ہوئے بہت زیادہ لطف اندوز ہو۔ اور ہر لقمے کی قدر کرو۔‘

 

اگر ایسا نہ ہوا تو ،ایم پی اے کامران اختر نے خود کشی کی دھمکی دے دی

کراچی (ویب ڈیسک )ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دے دی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کامران اختر نے بلدیہ ٹاو¿ن میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کو پانچ سال سے مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے، علاقے میں پانی کی فراہمی کا جواب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاون کوپانی نہ ملا تو سندھ اسمبلی کے باہر خودکشی کرلوں گا اور میری موت کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

شارخ خان نے میری زندگی تباہ کر دی “خاتون کے انکشاف سے بالی ووڈ میں بھونچال

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اداکاری کے تو بے تاج بادشاہ ہیں ہی، لیکن وہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بھی بستے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری، ڈائیلاگز اور جذبات کے اظہار کو عام زندگی میں بھی نقل کرتے نظر آتے ہیں۔بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شاہ رخ کی اتنی ہی بڑی فین تھیں کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے اسٹائل میں اپنے دوست کو شادی کی پیشکش کر ڈالی، لیکن ساتھ ہی اس بات کا بھی برملا اظہار کیا کہ شاہ رخ خان کی وجہ سے ان کی زندگی تباہ ہوگئی۔دونوں کچھ متضاد باتیں لگ رہی ہیں ناں! چلیں آئیے پس منظر کی طرف چلتے ہیں۔حال ہی میں ہیومنز آف بمبئے نامی انسٹاگرام پیج پر ایک بنگالی خاتون کی پوسٹ شائع ہوئی، جس میں انہوں نے لکھا:

 

ڈی این اے کی تشکیل طالب علموں نے سوات سائنس فیسٹول میں ایسا کام کر دیا کہ دنیا دنگ رہ گئی

سوات (ویب ڈیسک) سوات کے شہر مینگورہ میں 2 روزہ سائنس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، جہاں طلبہ نے نہ صرف سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا، وہیں جدید سوچ بھی متعارف کروائی سائنس فیسٹیول کا انعقاد ادھیانہ آرگنائزیشن، محکمہ تعلیم سوات اور پاکستان الائنس فار میتھس اینڈ سائنس کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ فیسٹیول میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے روبوٹکس، ہائیڈرولکس، الیکٹرک سرکٹ اور آسان ریاضی فہم گائیڈ کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔بہت سے طلبہ نے ایسے سائنسی ماڈلز پیش کیے، جو سوات کو درپیش روڈ انفراسٹرکچر، بجلی کی فراہمی اور واٹر مینجمنٹ سے متعلق تھے۔فیسٹیول میں سرچ سرویلنس پراجیکٹ اور ڈی فارسٹیشن ماڈل بھی پیش کیا گیا تھا۔

 

پاکستان زیر زمین پانی استعمال کر نیوالا دنیا کا چوتھا بڑا ملک،ایک کڑور آبادی والے لاہور میں اگلے10برسوں بارے تشویشناک خبر

لاہور( ویب ڈیسک )پاکستان زیرِ زمین پانی استعمال کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جہاں کی 60 سے 70 فیصد آبادی بالواسطہ یا بلا واسطہ ضروریاتِ زندگی کے لیے اسی پانی پر انحصار کرتی ہے۔تاہم تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے دباو¿ اور موسمی تبدیلیوں کے باعث بارشوں میں سالانہ کمی کی وجہ سے پانی کا یہ ذخیرہ تیزی سے سکڑ رہا ہے۔ماہرینِ آبپاشی اور زراعت کے مطابق پاکستان کے گنجان آباد اور زرعی پیداوار کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کو بھی پانی کی قلت کا سامنا ہے۔خدشہ یہ ہے کہ صوبہ پنجاب کے مرکز اور ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر لاہور میں پینے کا صاف پانی محض اگلے دس برس میں ختم ہو سکتا ہے۔’لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سطح سالانہ اوسطاآڑھائی فٹ نیچے جا رہی ہے۔ کءمقامات پر پانی کی سطح 100 فٹ سے بھی نیچے جا چکی ہے جو کہ قدرتی حد سے کم ہے اور یہ پانی پینے کے قابل نہیں ہے۔’پینے کے قابل پانی حاصل کرنے کے لیے زمین میں پانچ سے سات سو فٹ تک بورنگ یا کھدائی کی جا رہی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی صرف 1000 فٹ تک موجود ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں پانی کے انتظامات کی ذمہ دار واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی یعنی واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹر زاہد عزیز مانتے ہیں کہ زیرِ زمین پانی کا ذخیرہ سکڑ رہا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے پیشِ نظر حکومت منصوبہ بندی کر چکی ہے۔’لاہور میں نہر پر پانی کو صاف کر کے استعمال کرنے کا ایک پلانٹ لگایا جائے گا جو تین سال میں مکمل ہو جائے گا۔ اس سے روزانہ 100 کیوسک پانی نکالا جائے گا جبکہ ہمارا ہدف سنہ 2035 تک اس کو 1000 کیوسک تک لے کر جانا ہے۔‘
ان اقدامات کا مقصد زیرِ زمین پانی پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ زاہد عزیز کا ماننا ہے کہ اس کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

 

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئیر رہنما ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔اسلام ا?باد میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چیئرمین پی ٹی ا?ئی شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا اور عمران خان کو 25 اپریل کو پیر مکو میں اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جہاں وہ پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔