نظام کو تنہا ٹھیک نہیں کر سکتا

پشاور(ویب ڈیسک) میں ضلعی بار کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ لوگ تنقید کرتے ہیں ہم فیصلہ جلد اور قانون کے مطابق نہیں کررہے، میں قانون بنانے والا نہیں اسے نافذ کرنے والا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کی سب سے کم ترجیح عدلیہ ہے تو ذمے دار میں نہیں، 1861 کا قانون تبدیل نہ ہونے کی ذمے دار سپریم کورٹ نہیں، ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے لیکن میں تنہا اس نظام کو درست نہیں کر سکتا، انصاف تول کر دیا جانا چاہیے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم نے مداخلت شروع کر دی ہے، اب ہم بھی ریاست میں آتے ہیں، ججز کی ذمہ داری انصاف کی فراہمی ہے، سچ جھوٹ کا فیصلہ کرنا ججز کا کام نہیں۔

19 مارچ کو ریٹائر ہونے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان کی جانب سے فل کورٹ ریفرنس قبول نہ کرنے سے متعلق قیاس آرائیوں کے بارے میں چیف جسٹس نے بتایا کہ دوست محمد خان

اداکارہ نے اپنی ہی ساتھی خاتون کی شرمناک ویڈیولیک کر دی

چنائی (ویب ڈیسک) بھارت کی تامل فلم انڈسٹری ایک کے بعد ایک جنسی سکینڈلز کی زد میں ہے ، حال ہی میں اداکارہ سری ریڈی نے کپڑے اتار کر احتجاج کیا تو اداکارہ جیویتھا راجا شیکھر نے سری ریڈی کی پرائیویٹ ویڈیو لیک کردی۔سینئر اداکارہ جیویتھا راجا شیکھر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ سری ریڈی پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرکے کہا کہ سری ریڈی کے جنسی خدمات کے عوض فلموں میں کام دینے کے دعوے جھوٹے ہیں بلکہ ان کے کردار کے باعث انہیں تیلگو انڈسٹری کی جانب سے کام نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے میڈیا کو سری ریڈی کی ایک ویڈیو بھی لیک کی جس میں وہ انتہائی فحش گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

 

خاتون پائلٹ نے ایسا دلیرانہ اقدام کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

امریکہ( ویب ڈیسک ) امریکہ میں ساو¿تھ ویسٹ ایئر لائنز کے مسافر طیارے کو دورانِ پرواز ایک انجن پھٹ جانے کے بعد بحفاظت زمین پر اتار لینے والی خاتون پائلٹ کو جہاز کے مسافر ہیرو قرار دے رہے ہیں۔اس واقعے کے دوران جہاز کی ایک کھڑکی ٹوٹنے سے ایک خاتون مسافر باہر لٹک جانے سے ہلاک ہو گئیں۔ٹیمی جو شلٹس نے ہنگامی صورت حال کے بعد فلائٹ 1380 کو فلاڈیلفیا کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا۔

لودھراں کی لیڈی ٹیچر پر اپنے ہی سٹوڈنٹس کا جنسی حملہ ،حالت تشویشناک

لودھراں (ویب ڈیسک) لودھراں کے علاقہ ساندھی والا میں خاتون ٹیچر کو 4 طالب علموں نے مبینہ طور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔نویں جماعت کا ایک طالب علم اتوار کو ٹیچر کو میٹنگ کے بہانے سکول لے گیاجہاں اسکے 3 ساتھی بھی موجود تھے جنہوں نے ٹیچر کو نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ خاتون کی حالت تشویشناک ہے

 

”کیا آپ وزیراعظم پاکستان بننا چاہیں گے “بی بی سی سے انٹرویومیں بلاول نے ایسا جواب دیدیا کہ جیالوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی حد تک سیاسی جماعتوں کا خاندانی سیاست پر انحصار ہے تاہم ہماری جماعت نے خاندانی سیاست کا راستہ اپنی مرضی سے نہیں چنا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں دوسری سیاسی جماعتیں جو خاندانی سیاست پر انحصار کرتی ہیں وہ قتل کی تکلیف سے نہیں گزریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خاندانی سیاست کا راستہ اپنی مرضی سے نہیں چنا، میرے نانا اور والدہ کو قتل نہ کیا جاتا تو ذوالفقار علی بھٹو سیاست دان ہوتے، میری والدہ دفتر خارجہ میں ہوتیں اور میں اب بھی طالب علم ہوتا۔پاکستان کا وزیراعظم بننے سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے نظریات اور مقاصد حاصل کرنے ہیں اور یہ وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے پارٹی میں آصف زرداری کے اثر و رسوخ سے متعلق سوال پر کہا کہ جمہوری جماعتوں میں آپ اکٹھے کام کرتے ہیں اور اتفاق رائے سے فیصلے کرتے ہیں، میں اور میرے والد فیصلے نہیں دیتے بلکہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی جماعت کی پالیسی بناتی ہے۔

 

نیب کا 7ارکان بلوچستان اسمبلی ،وزرا،سول حکام کیخلاف دبنگ اقدام ،دھماکہ حیز خبر

کوئٹہ (ویب ڈیسک )نیب نے 7 ارکا ن بلوچستان اسمبلی، وزرا، سول ،عسکری افراد کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اورڈی جی پلاننگ کیخلاف ریفرنس دائرکردیا۔
نیب بلوچستان نے 7 ارکان بلوچستان اسمبلی ، وزرا،سول اور عسکری افراد کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

 

فنکار کو سازش کے بجائے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہئے

لاہور(شوبزڈیسک)ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ مےں ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں ماورہ حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

 

ہالی وڈ سپرہٹ فلموں کا حصہ بننے پرخوش قسمت تصور کرتی ہوں

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں ہالی وڈ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو نے ہالی وڈ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ 2006ءمیں بنائی گئی ہالی فلم ”دا نیم سیک“ اور 2012ءکی فلم ”لائف آف پی“جیسی سپرہٹ فلموں کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں جن سے مجھے آگے برھنے کا موقع ملا اور نیا تجربہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ ہالی وڈ کی ایسی ہی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں جو معیاری اور میرے لئے دلچسپی کا باعث ہو اور مجھے دوبارہ ایسے موقع کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 

کترینہ کیف فلم ”اے بی سی ڈی- تھری“ کی کاسٹ سے آﺅٹ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ”اے بی سی ڈی تھری“ میں ورون دھون کے مدمقابل نہیں ہوں گی۔ بد ھ کو بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ریمو ڈی سوزا نے ڈانس فلم ”اے بی سی ڈی“ اور ”اے بی سی ڈی ٹو“ کو تھری ڈی ورژن میں بنایا اور اب وہ فور ڈی اور آئی میکس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ”اے بی سی ڈی تھری“ بنائیں گے جس کے حوالے سے پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں کترینہ کیف ورون دھون کےساتھ جلوہ گر ہوں گے لیکن اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ فلم میںکترینہ کیف ورون دھون کے مدمقابل نہیں ہوں گی۔

 

شاہ رخ کی فلم ”زیرو“ میں سلمان خان کی دبنگ انٹری

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ سلطان سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کنگ کی حیثیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ہدایت کار سلو میاں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوتا لہذا وہ کسی نہ کسی طرح دبنگ خان کو اپنی فلم میں مختصر کردار کے لیے آمادہ کرتے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کے بعد وہ ان کی فلم فین میں بھی مختصر کردار میں دکھائی دیے تھے اور اب ان کی نئی فلم زیرو میں بھی ان کی انٹری ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم زیرو میں سلمان خان خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔،سلمان اور شاہ رخ کی جوڑی پر گیت فلمانے کے لئے سکھوندر سنگھ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔