تمام قیاس آرائیوں،افواہوں کا خاتمہ عمران خان نے چودھری نثار سے رابطوں بارے کرارا جواب دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ لوگ چوہدری نثار سے رابطے میں ہیں تاہم میں خود چوہدری نثار سے رابطے میں نہیں ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ چوہدری نثار سے رابطے میں ہیں تاہم ان کا چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار نے مریم نواز سے آرڈرز لینے سے انکار کیا ہے، خوشی ہے کہ ن لیگ میں سے کسی میں غیرت تھی، میرا خیال ہے کہ چوہدری نثار کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہونا بڑا فیصلہ ہوگا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ گولیاں کس کے اکسانے پر چلائی گئی ہیں، اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے جو لہجہ اختیار کیا اور پنجاب اسمبلی نے عدلیہ کے خلاف جو قرارداد مذمت پاس کی، اسے دیکھ کر انگلیاں ان کی طرف اٹھتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مغربی جمہوریت میں اقدار کی اہمیت ہے، اس لیے وہ ہم سے آگے ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سب سے طاقتور ہے، لیکن پولیس ان سے تفتیش کرتی ہے۔

 

17سالہ دوشیزہ کیساتھ ٹریفک وارڈن نے وہ کام کر دیا کہ بیچاری کیلئے زندگی بھر کا روگ بن گیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن نے 17 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ پیپلز کالونی میں زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔فیصل آباد میں گزشتہ روز ٹریفک وارڈن رانا ہارون نے 17 سالہ لڑکی صائمہ کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں یہ مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے لڑکی کو ٹریفک آفس میں ملازمت کا جھانسہ دیا اور گاڑی میں بیٹھا کرنامعلوم مقام پر لے گیا، جہاں پر ایک اور لڑکا موجود تھا جس نے لڑکی پر پستول تان لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کر ڈالی پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ساتھی کو بچانے کے لیے درج مقدمہ میں سے ناجائز اسلحہ اور دھمکیاں دینے کی دفعات غائب کردی ہیں۔

 

کتنے سکولز،عوام کو پانی کہا ںسے ملتا ہے؟چیف جسٹس نے پرویز خٹک کو طلب کر لیا

پشاور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے صاف پانی کی فراہمی سمیت مختلف کیسز کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو طلب کرلیا۔سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی گڈگورنس کا بہت سنا ہے، اس لیے آج یہاں آئے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پشاور رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی، اسپتالوں اور اسکولوں کی حالت زار اور نجی میڈیکل کالجز سمیت مختلف کیسوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، سیکرٹری صحت اور دیگر حکام عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو پینےکا پانی کہاں سے مل رہا ہے؟ کیا عوام کو آلودہ پینے کا پانی دیا جاتا رہا؟

 

سکھ یاتریوںکے ہمراہ آنیوالی خاتون کا قبول اسلام ،لاہوری منڈے سے شادی

لاہور (ویب ڈیسک) بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئی بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرن بالا دخترمنوہرلال نے وزارت خارجہ کودرخواست لکھی ہے جس میں بھارتی خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے 16 اپریل کولاہورکی جامعہ نعیمیہ میں اپنی خوشی اوررضامندی سے اسلام قبول کیا جب کہ اس کا اسلامی نام آمنہ بی بی رکھا گیا، خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے لاہورہنجروال کے رہاٰشی نوجوان اعظم سے شادی کرلی ہے اوروہ واپس بھارت نہیں جانا چاہتی، اس لیے اس کے ویزے میں توسیع کہ جائے۔بھارتی خاتون 12 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ہمراہ پاکستان آئی تھی، اس کے ویزے کی مدت 21 اپریل کوختم ہوجائے گی۔

 

چیف جسٹس کا اچانک پشاور کے میڈیکل کا لج کا دورہ حالت دیکھ کر بڑا حکمنامہ جاری کر دیا

پشاور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثاراچانک پشاور کے الرازی میڈیکل کالج پہنچ گئے جہاں انہوں نے چھوٹے کلاس روم اور سہولتیں نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا

 پشاور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اچانک الرازی میڈیکل کالج کے دورے کا فیصلہ کیااور دورے پر میڈیکل کالج پہنچ گئے۔انہوں نے کالج کے دورے کے دوران طلبہ کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،چیف جسٹس نے طلباکوسہولتیں نہ دینے پراظہاربرہمی کیا،انہوں نے طلباءسے استفسار کیاکہ لاکھوں روپے لے رہے ہیں،سہولتیں کیا دے رہے ہیں ؟طلباکوچھوٹی سی کلاس میں بٹھایاہواہے،چیف جسٹس نے کالج انتظامیہ کوطلباکی فیس واپس کرنے کاحکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کاپی ایم ڈی سی سے آ ڈٹ کرائیں گے۔چیف جسٹس نے پرنسپل اوردیگر اسٹاف سے تعلیمی اسنادبھی طلب کرلیں۔چیف جسٹس نے کالج کے خستہ حالات دیکھتے ہوئے ایف آئی اے کو کالج کا ریکارڈ قبضے میں لینے اور اثاثے منجمند کرنے کا حکم دے دیا۔

کرینہ کپور کی مراٹھی فلم کے ہندی ریمیک میں کام کی تردید

ممبئی( شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے مراٹھی فلم ”آپلا مانوس“ کے ہندی ریمیک کی کاسٹ میں شامل ہونے بارے خبروں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فروری میں ریلیز ہونےوالی مراٹھی فلم ”آپلا مانوس“ کی شاندار کامیابی کے بعد آشوتوش گواریکر نے فلم کا ہندی ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کےلئے کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا اور پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کرینہ کپور کو فلم کا سکرپٹ پسند آگیا ہے ۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں نامور اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔کرینہ ان دنوں فلم ”ویر دی ویڈنگ“پر کام کر رہی ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کےلئے پیش کی جائےگی۔

 

بھرتیوں،ترقیاتی اسکیموں پر قبل از وقت پابندی،حکومتی نظام رک جائے گا، اپوزیشن لیڈر کا الیکشن کمیشن کو خط

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے الیکشن شیڈول سے قبل بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی کو قبل از وقت قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے حکومتی نظام رک جائے گا ، فوری طورپر صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کئےجائیں ، تاخیر سےشکوک وشبہات جنم لیں گے۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد کے نام اپنے خط میں سید خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے یکم اپریل کے بعد بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی کے حکم کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے سے قبل یہ پابندیاں قبل از وقت ہیں۔

 

کراچی میں اغوا کی وارداتیں، تاوان کیلئے افغانستان سے فون

کراچی( ویب ڈیسک )پاکستان دشمن کارروائیاں تو پڑوسی ممالک سے ہوتی ہی رہی ہیں لیکن پاکستان میں عام مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث گروہ بھی افغانستان سے کنٹرول کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ 4سال کے دوران کراچی میں اغواءبرائے تاوان کی 5وارداتوں تاوان کیلئے ڈیلنگ کی فون کالز افغانستان سے کی گئیں۔کراچی پولیس حکام کے مطابق فون کالز کی وجہ سے معاملہ بین الاقوامی ہونے پر مقامی پولیس کیلئے ان کیسز کی تفتیش مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پانچ میں سے چار مغوی تاوان ادا کرکے گھروں کو واپس لوٹے تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، پولیس ذرائع کے مطابق پانچواں مغوی تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔

 

پیرا گون سکینڈل احد چیمہ کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا

لاہور (کورٹ رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات موجود ہیں اور چند روز میں دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے، احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے، اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کررہاتھا، ،انکی فیملی ممبران کے بینک بیلنس میں حیران کن اضافہ ہوا،سب لوگ کہتے ہیں کہ احتساب کریں مگر دوسروں کا،چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق کی اراضی لین دین میں شکوک شبہات ہیں، نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور چند روز میں دونوں بھائیوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجو کہتے ہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعدرفیق قابل عزت سیاستدان ہیں، نیب نے خواجہ سعدرفیق کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں، نیب اپنی تحقیقات میں سچ سامنے لائے گااور انکے کیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں احتساب کریں مگردوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔احد چیمہ کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے، احدچیمہ براہ راست پیراگون کے معاملات میں ملوث رہا، اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کررہاتھا، یہ کیا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ احدچیمہ نے بطور ڈی جی پیرا گون سٹی سے فوائدحاصل کیے، احد چیمہ نے ایل ڈی اے سٹی میں بھی پلاٹ لیا، احد چیمہ سرکاری کام کر رہے تھے اور فائدہ فیملی والے اٹھا رہے تھے۔ڈی جی نیب لاہور نے مزید کہا کہ پیراگون نے کیوں ایک بیورو کریٹ کو فائدے پہنچائے، احد چیمہ کے فیملی ممبرز کے اکانٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

کیسی تحقیقات کہ پہلے پارٹی سے نکالا جا رہا ہے پھر پوچھا جائے گا ،ارکان اسمبلی عمران خان کیخلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی جن پر سینٹ الیکشن میں پیسے لیکر ووٹ دینے کا الزام سامنے آیا، میڈیا پراپنی صفائیاں اور مو¿قف دینے لگے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے نگینہ خان نے کہا کمہ یہ کیسی شخصیات ہیں کہ کسی ے ہمیں بلایا نہ کوئی سوال پوچھا، طریقہ کار تو یہ ہے کہ پہلے شوکاز نوٹس جاری ہوتا ہے، یہاں ہمیں پہلے نکالا جارہا ہے اور پھر پوچھا جائے گا،2008 ءسے پارٹی میں ہوں میں نے کسی کی اپنا ووٹ نہیں بیچا، دل کے ساتھ تریک انصاف میں شامل ہوں، تحقیقات میں کلیئر ہوجاو¿ں گی، امجد آفریدی نے کہا کہ عمران خان اصل میں الزام خان ہیں،مجھے تو تحریک انصاف نے2015 میں پارٹی سے نکال دیا تھا، میں آزاد رکن ہوں جس کو چاہے ووٹ دوں، یہ کیسے پوچھ سکتے ہیں، ایم پی اے سمیع اللہ نے کہا کہ آزاد حیثیت سے تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا، عمران خان سے محبت پارٹی میں لائی، پارٹی اور عمران خان کے سامنے پیش ہوکر صفائی دو نگا اور سرخرو ہونگا، ووٹ بیچا یہ تاثر پہلے دن ہی یہ بات سامنے آجاتی، عمران خان نے ہمیشہ مجھے عزت دی، الزام پر افسوس ہوا ہے، سینٹ الیکشن میں جو ممبران بکے ہیں ان کو سب جانتے ہیں، ہم ایوب آفریدی کے پینل میں تھے اور وہ کامیاب ہوئے۔ خاتون رکن اسمبلی نرگس علی نے کہا کہ مجھ پر جو الزام لگایا گیا اس کی تردید کرتی ہوں، فدا محمد کو12 میں سے12 ووٹ ہی پڑے، پی اے گروپ میں12 ارکان تھے جنہوں نے صحیح ووٹ کاسٹ کئے، کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، شوکاز نوٹس پر پارٹی کو مطمئن کرونگی اور انہیں صفائی پیش کرونگی۔ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے والے رہنما جاوید نسیم نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا ممبر نہیں اس لئے جواب دینے کا پابند نہیں ہوں، میں عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا اور عدالت میں جاﺅں گا، جبکہ پی ٹی آئی کی فوزیہ بی بی نے کہا ہے کہ ہم انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، میں تحقیقات کیلئے تیار ہوں، میں چاہتی ہوں کہ سینٹ میں جو ڈرامہ ہوا وہ کھل کر سامنے آئے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ۔ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جاوید نسیم نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں اس لیئے میں جواب دینے کا پابند نہیں ، میں 3سال قبل (پی ٹی آئی) چھوڑ چکا ہوں یہ مجھے متنازع کرنا چاہ رہے ہیں، الزام تراشی کرنا عمران خان کی عادت ہے میں عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا اور عدالت میں جاﺅں گا۔ فوزیہ بی بی نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس میرے لیئے حیران کن ہے، میں نے پارٹی میں بات کی تھی کہ ایس طریقہ کار اپنائیں جس پتہ لگ سکے کہ کس نے ووٹ دیا ہے اور کس نے نہیں، ہم نے کرپشن کے خلاف مہم پر عمران خان کا ساتھ دیا، تحقیقات کے بغیر الزام لگانا درست نہیں، ہم انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، دس مرتبہ پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کی مرضی نہیں چلے گی، الزامات لگا کر لوگوں کو پارتی سے نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔ میں پریس کانفرنس کروں گی اور عدالت جاﺅں گی، میں تحقیقات کیلئے تیار ہوں، میں چاہتی ہوں کہ سینٹ میں جو ڈرامہ ہوا وہ کھل کر سامنے آئے، عمران خان نے بے بنیاد الزام لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ۔