شریف فیملی بُری طرح پھنس گئی ،اہم گواہ سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی) نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کےخلاف ایون فیلڈ¾ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کو گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے ظاہر شاہ کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کےخلاف آف شور کمپنیوں اور لندن فلیٹس میں متعلق بنائے گئے ریفرنسز میں ایک اہم گواہ کا اضافہ کر نے کافیصلہ کیا گیا ۔ نیب کے ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ مذکورہ دونوں ریفرنسز میں احتساب عدالت میں گواہ دیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب ظاہر شاہ نے ریفرنس سے متعلق مصدقہ دستاویزات برطانوی حکومت سے وصول کیں تھیں۔نیب پراسیکیویشن ٹیم نے عدالت سے ظاہر شاہ کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی استدعا کردی۔نیب کی استدعا منظور ہونے کے بعد ڈی جی نیب ظاہر شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا جائیگا،جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بعد ظاہر شاہ اہم گواہوں میں شامل ہوںگے۔

 

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں450روپے اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک )سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس کی فی تولہ قیمت میں مزید 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 60 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے سے 51 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہو کر ایک ہزار 349 ڈالر فی اونس پر آگیاہے۔

 

امید ہے اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا

لاہور( ویب ڈیسک) لاہور قلندر کے چیئرمین رانا فواد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا مقصد ملک میں کرکٹ کی بحالی تھا، پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے، امید ہے اگلے سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔چیئرمین لاہور قلندر رانا فواد نے پشاور کے دورے کے دوران موٹرسائیکل فرنچائز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے بہت پیار ملا، ایسا لگا جیسے اپنے شہر میں ہوں۔رانا فواد کا کہنا تھا کہ میچ میں لاہور کی نمائندگی کرتا ہوں اس لیے انداز بھی لاہور یوں جیسا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہوگئے ہیں، امید ہے کہ اگلے سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔چیئرمین لاہور قلندر نے یہ بھی کہا کہ لگ رہا ہے کہ پشاور کے ساتھ یہاں پر میچ ہوا تو لاہور قلندر کو زیادہ سپورٹ ملے گی۔

 

فائدہ نظر نہ آیا تو کم جونگ سے ملاقات ادھوری چھوڑ دونگا:

امریکہ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شانزو ایبے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فائدہ نظر نہیں آیا تو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات ادھوری چھوڑ کر آجاوں گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شانزو ایبے نے مشترکہ پریس کا نفرنس کی۔امریکی صدر ٹرمپ نے سی آئی اے ڈائریکٹر پامپیو کے شمالی کوریا کے خفیہ دورے کی بھی تصدیق کی جس میں انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ملاقات کی تھی۔امریکی صدر کے مطابق پامپیو کے کم جانگ سے ملاقات خوشگوار رہی۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جاپانی قیدیوں کی رہائی کے لیے شمالی کوریا سے کوئی رو رعایت نہیں ہو گی۔جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ پیا نگ یانگ کو مذاکرات پر آمادہ ہونے کا انعام نہیں ملنا چاہیے۔

 

میرے20 ایم پی اے بکاﺅ نکلے، شناخت کرلی، سب کو شوکاز دیدیئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے 20پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ضمیرفروشوں کی شناخت کرلی ہے ‘اگران ارکان نے شوکازکا جواب نہ دیاتو پارٹی سے نکال دیں گے اوریہ افراد بیگناہ ثابت نہ ہوئے تومعاملہ نیب کوبھیج دینگے، تیس سے چالیس سال ووٹ بکتا رہا ہے ،ملکی تاریخمیں پہلی بار ایکشن لیا ہے‘کیا دوسری جماعتوں میں اتنی جرات اور اخلاقی طاقت ہے کہ اپنے ضمیر فروش ارکان کو نکالیں؟۔ نواز شریف کو ملک سے باہر نہیں جانے دینا چاہئے تھا، یہ کرپشن کی یونین ہے،ن لیگ جمہوریت کے پیچھے چھپ رہی ہے‘کونسی جمہوریت کرپشن کی اجازت دیتی ہے‘جنوبی پنجاب محاذ سے بات چیت چل رہی ہے، ٹکٹ دینے کیلئے کوئی پیسہ مانگ رہاہے تو بتائیں اس کیخلاف کارروائی ہوگی‘29 اپریل کو پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔ وہ بدھ کو بنی گالہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔دوسری جانب ووٹ بیچنے کے الزام پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا موقف بھی

 

اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ سے اب کمرشل پروازیں 3 مئی کو شروع ہوں گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں ہوابازی کے نگراں ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کمرشل آپریشن کے آغاز کی نئی تاریخ دے دی ہے۔ پہلے یہ ہوائی اڈہ جمعہ 20 اپریل کو کھلنا تھا مگر اب نئی تاریخ کے مطابق تین مئی کو یہاں سے کمرشل پروازوں کا آغاز ہو گا۔یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سے قبل جاری کیے گئے نوٹس میں اعلان کیا تھا کہ نیا ہوائی اڈہ 16 اپریل سے آپریشنل ہو گا جسے بعد میں تبدیل کر کے بیس اپریل کی تاریخ رکھی گئی تھی۔بدھ 18 اپریل کی دوپہر تک سول ایوی ایشن اور ایئرلائنز کے مختلف اہلکار اس بات پر م±صر تھے کہ ہوائی اڈہ 20 اپریل کو ہی کھلے گا مگر دوپہر کو نئے نوٹس کے اجرا کے بعد صورتحال اچانک سے بدل گئی۔

 

دبئی میں پینا سونک کے 100ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد ، گاہکوں کیلئے مزید نئی اور جدید پراڈکٹس متعارف کرواتے رہیں گے : مینجنگ ڈائریکٹر پی ایم ایم اے ایف کا عزم

دبئی سٹی (ویب ڈیسک )100ویں یوم تاسیس کے موقع پر پینا سونک کی مشرق وسطیٰ اور افریقی مارکیٹنگ’پی ایم ایم اے ایف‘ کی جانب سے دبئی میں انتہائی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کی نئی پراڈکٹس کی نمائش بھی کی گئی جبکہ اس موقع پر پی ایم ایم اے ایف نے اعلان کیا کہ کمپنی مشرق وسطیٰ میں اپنی توقعات کے مطابق ترقی کر رہی ہے مزید ترقی کی امید رکھتی ہے،مینجنگ ڈائریکٹر نے جلد ہی رمضان اور عید کمپین شروع کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کو بہتر زندگی دینے کا عہد پورا کرتے ہوئے ہم نئی پراڈکٹس متعارف کرواتے رہیں گے جو خطے کی ضروریات کے عین مطابق ہو ں گی۔دبئی میں ڈیلرز کی سالانہ تقریب میں پی ایم ایم اے ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر نے ’ہیروکی سوئی جیما‘نے کمپنی کے جدت کے وسیع ورثے اور اس کی ترقی کی رفتار کو 2018 میں بھی برقرار رکھنے کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ پینا سونک کیلئے سرمایہ کاری کیلئے اہم ترین مارکیٹ بنتی جارہی ہے ، گزشتہ 100 سالوں کے دوران اپنی طاقت اور قیادت کو ثابت کر نے بعد ہم واقعی خود کار الیکٹرانکس ٹیکنالوجی کے قیام میں بہت آگے آ چکے ہیں۔ایک صدی کے طویل تجربے اور مسلسل کچھ نیا کرنے کی صلاحیت کے باعث ہمیں یقین ہے کہ پینا سونک آئندہ سوسال بھی اپنا آپریشن اسی طرح کامیابی کے ساتھ جاری رکھے گی اور ہم اپنے انتہائی قابل جاپانی کاریگروں اور اپنی ساکھ کی بدولت نئی چیزیں بنا کر اسی طرح مستقبل کی تشکیل میں اہم کر دار ادا کرتے رہیں گے۔

 

فواد عالم منتخب نہ ہونے پر قومی اکیڈمی کے کمرے میں روتے رہے ،سرفراز کی دبنگ انٹری سے

لاہور(ویب ڈیسک )قومی اکیڈمی میں کرکٹر فواد عالم ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر رو پڑے ،سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑی کو روتے دیکھا تو خود بھی آبدیدہ ہو گئے۔ اتوار کی دوپہر لاہور میں جب چیف سلیکٹر نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تو قومی اکیڈمی کے ایک کمرے میں موجود ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فواد عالم کے کمرے میں داخل ہوئے انہوں نے فواد عالم کو روتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے فواد عالم کو گلے لگا کر دلاسا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں جگہ ملنے کے امکانات روشن ہیں، کیمپ کے خاتمے پر انہیں یہ کہہ کر گھر رخصت کیا گیا کہ وہ دلبرداشتہ نہ ہوں۔

 

افسوس ناک خبر،یورنیورسٹی آف گجرات ،تین طالبات تیزاب میں نہلا دی گئیں

گجرات (ویب ڈیسک) یورنیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا، تیزاب گردی کا شکار ہونے والی طالبات میں 2 بہنیں بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے گھریلو تنازعے پر بھانجیوں پر تیزاب پھینکا جس کی زد میں ان کی سہیلی بھی آگئی۔ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی دونوں بہنوں کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ یونیورسٹی آف گجرات کی 3 طالبات چنن گاﺅں کے قریب بس کے انتظا رمیں کھڑی تھیں کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان آئے اور ان پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے باعث یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات سائرہ عمر دراز، آسیہ عمر دراز اور ہما یونس جھلس گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سائرہ اور آسیہ بہنیں جبکہ ہما ان کی سہیلی ہے اور تینوں یونیورسٹی آف گجرات میں ایم ایس سی کی طالبات تھیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی 2 بہنوں کی حالت سخت تشویشناک ہے، ایک کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

 

پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انسداد دہشت گردی میںپی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی گئی۔پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی عالت میں پیش ہوئے۔درخواست ضمانت میں لکھا گیا کہ مقدمے بے بنیاد ہیں ،ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عبوری ضمانت منظورکر لی۔دونوں کو عدالت کی جانب سے ایک ،ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔