نیب کے پاس کرپشن کے 150 میگا سکینڈلز، کیوں نہیں کھولے جارہے؟ سراج الحق کا اھم بیان

پشاور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے کے لیے سیاست کو کرپشن سے پاک کرناہوگا ۔ صرف ایک نوازشریف کے نااہل ہونے سے کرپشن کا ناسور ختم نہیںہو گا اس کے لیے پانامہ لیکس کے دیگر 436 رداروں ، بنکوں سے قرضے لے کر معاف کروانے اور دبئی اور لندن لیکس والوں ، سب کو احتساب کے کٹہرے میں لانا اور عوام کو اعتماد دینا پڑے گا ۔ ریاست کو مستحکم کرنا ہے تو بے لاگ احتساب کرنا پڑے گا۔ نیب کے پاس کرپشن کے 150 میگا سکینڈلز ہیں انہیں کیوں نہیں کھولا جارہا۔ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ سیاستدان ہو یا غیر سیاستدان ، سب کا احتساب کیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے باجوڑ ایجنسی میں قبائلی سرداروں اور عمائدین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام نے جن لوگوں کو مینڈیٹ دیا ، انہوںنے عوام کو دھوکا دیا اور عوام کے ٹیکسوں اور خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کرباہر منتقل کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک موجود پاکستانی سالانہ بیس ارب ڈالر کما کر ملک میں بھیجتے ہیں اور یہاں اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ حکمران محنت و مشقت سے کمائی دولت چوری کر کے باہر منتقل کر دیتے ہیں ۔ ملک پر اس وقت 80 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے جبکہ ہمارے پانچ سو ارب ڈالر سو ئس اور دبئی کے بنکوں میں پڑے ہیں ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ سپریم کورٹ کو اس پر سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے باہر پڑی قومی دولت کو واپس لانے کا ایک میکنزم بناناچاہیے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کے بارے میں لوگ شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں ۔ بروقت الیکشن وقت کا تقاضا اور ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے ۔ ہمارا المیہ ہے کہ 1947 ءسے آج تک ملک پر کرپٹ اشرافیہ قابض ہے اور ان کی پانچویں نسل سیاست اور اداروں پر مسلط ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غاروں میں بیٹھے مسلح دہشتگردوں اور ایوانوں میں موجود سیاسی دہشتگردو ں میں کوئی فرق نہیں ۔ سٹیل ملز ، پی آئی اے ،او جی ڈی سی سمیت قومی ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں ۔ قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے اور چند لٹیرے کرپشن سے محلات بنارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فاٹا تک دائرہ اختیار کا سینیٹ سے پاس ہونے والا بل بارش کا پہلا قطر ہے جس سے قبائلی عوام کے حقوق کی بحالی کا راستہ کھلا ہے یہ خوش آئند پیش رفت ہے ۔ اس سے قبائلی عوام کو انصاف ملے گا ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ قبائل کو این ایف سی سے تین فیصدحصہ دیا جائے اور فاٹا میں تعلیمی و معاشی پیکیج کے وعدے پورے کیے جائیں ۔

بوریوالہ میں افسوس ناک واقعہ، سودخوروں نے ادائیگی نہ کرنے پر شہری مارڈالا

بورے والا(نمائندہ خصوصی)445ای بی مےں سود کی رقم ادا نہ کر نے پر سود خوروں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دےا ۔ شہر مےں جگہ جگہ قائم سود خو ری کے اڈوں پر شہرےوں کے لٹنے کے قصے عام۔ تفصےل کے مطابق محمد اقبال سکنہ 445ای بی نے ڈو گر ما رکےٹ کے رہائشی محمد سعےد آ رائےں اور غلام مصطفی رحمانی سے پانچ لاکھ روپے سود پر لئے تھے۔سود کی رقم واپس نہ کر پانے پر محمد سعےد آ رائےں اور غلام مصطفی آ رائےں نے محمد اقبال کے محلہ مےں جا کر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتےجہ مےں محمد اقبال فائر لگنے سے شدےد زخمی ہو گےا اسے تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دےا گےا جہاں اس کی حالت تشوےشناک ہو نے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دےا گےا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے تھوڑی ہی دےر مےں دم توڑ گےا تھانہ سٹی پولےس نے قتل ہو نے والے محمد اقبال کے نزاعی بےان کے تحت ملزمان کے خلاف تفتےش شروع کر دی واضح رہے کہ شہر اور گردونواح مےں سود خوروں نے اڈے کھول کر سر عام شہرےوں کو لوٹنے کا عمل جا ری رکھا ہوا ہے جس کے سد باب کے لئے کو ئی کا روائی عمل مےں نہےں لا ئی جا تی ۔

ورون دھون نے معاوضے کی وصولی میں بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے فلم کے معاوضے کی وصولی میں بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ورون نے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی۔نوجوان اداکار نے پہلی فلم کی کامیابی کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک کئی ہٹ فلمیں دیں۔ورون کی فلمی کیریئر میں مسلسل 6 سے زائد فلمیں کامیاب ہوچکی ہیں اور ان کا شمار کامیاب ترین نوجوان اداکاروں میں ہوتا ہے۔ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے صاحبزادے ورون کی فلم ’اکتوبر‘ کی بھی باکس ا?فس پر پیش قدمی کامیابی سے جاری ہے اور فلم 5 روز میں 25 کروڑ 56 لاکھ کی کمائی کرچکی ہے۔مسلسل کامیاب فلموں کے بعد ورون دھون نے اپنے معاوضے میں بھی اضافہ کردیا ہے اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم کے لیے ورون دھون کے معاوضے نے سب کو چونکا دیا ہے۔بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان اداکار ورون دھون کو ڈانس پر مبنی فلم میں کام کا معاوضہ اداکارہ کترینہ کیف سے 5 گنا اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا سے 3 گنا زیادہ دیا جائے گا۔ورون اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 32 کروڑ روپے لیں گے جب کہ اسی فلم کے لیے اداکارہ کترینہ کیف 7 کروڑ روپے اور ریمو ڈی سوزا 12 کروڑ روپے وصول کریں گے۔ورون نے زیادہ معاوضے کی وصولی میں رنویر سنگھ، شاہد کپور اور رنبیر کپور سمیت کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ نے فلم کا معاوضہ 8 کروڑ سے بڑھاکر 13 کروڑ کیا تھا۔

تحریک انصاف کے کئی اراکین نے ووٹ فروخت کرنے کے الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے متعدد اراکین اسمبلی نے عمران خان کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے آج پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے تحریک انصاف کے 20 ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز کو 4، 4 کروڑ روپے میں خریدا گیا لیکن ہم ضمیر فروشوں کو پارٹی میں نہیں رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کر رہے ہیں، اگر یہ لوگ ہمیں مطمئن نہ کر سکے تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عبیداللہ مایار کا کہنا تھا کہ ووٹ کے بدلے کسی سے پیسے نہیں لیے اور ثبوت کے بغیر کارروائی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔عبیداللہ مایار نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے پاس میرے خلاف پیسے لینے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔امجد آفریدی نے کہا کہ پارٹی نے مجھے نکال دیا ہے اور میں آزاد ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے مجھے پہلے ہی پارٹی سے نکال دیا تھا۔یاسین خلیل کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ بیچنے والوں کی فہرست میں اپنا نام دیکھ کر بہت حیرانی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اپنا ووٹ نہیں بیچا، میرے خلاف الزام ہے لیکن کوئی ثنوت نہیں ہے اور انکوائری میں میرا مو¿قف نہیں لیا گیا، شوکاز کا جواب دوں گا اور پارٹی کو مطمئن کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ بیچنے کے الزام سے بچنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ایک روز پہلے ہی ووٹ نہ ڈالنے کا بتا دیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی عارف یوسف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر انکوائری ٹھیک نہیں ہوئی اور مجھے بلا کر نہیں پوچھا گیا۔عارف یوسف نے کہا کہ تحریک انصاف کا ورکر ہوں اور رہوں گا اور پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جہاں اس معاملے کی تسلی کرنا چاہیں میں تیار ہوں۔تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے نگینہ خان نے کہا کہ میں نے ووٹ نہیں بیچا اور سینیٹ الیکشن میں پارٹی فیصلے کے مطابق ووٹ دیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک)سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس کی فی تولہ قیمت میں مزید 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 60 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے سے 51 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہو کر ایک ہزار 349 ڈالر فی اونس پر آگیاہے۔