بوجھو تو جانیں ،دنیا کا واحد ملک جہاں طلاق دینا غیر قانونی قرار دیدیا گیا

اسلام آبادویب ڈیسک)کسی بھی معاشرے میں طلاق کو ایک ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا ہے اور اسلام میں بھی طلاق کو ناپسندیدہ فعل مانا گیا ہے مگر ناپسندیدہ فعل ہونے کے باوجود اس کی ناگزیروجوہات کی بنا پر اجازت بھی دی گئی۔ دنیا کے ہر ملک میں طلاق کسی نے کسی شکل اور قانون کے تحت جائز قرار دی گئی ہے ماسوائے ایک ملک کے۔ اس ملک میں شادی تو ہوتی ہے لیکن طلاق کیاجازت نہیں اور یہ ملک فلپائن ہے۔اور شاید یہی وجہ ہے کہ اس ملک میں ناجائز بچوں اور جنسی سیاحت عروج پر ہے اور اس حوالے سے فلپائن دنیا بھر میں بدنام ترین ملک ہے۔ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے طلاق کو ممنوع قرار دینے والے عیسائی مذہبی اصول کو اب تک قانون کا درجہ دے رکھا ہے. حال ہی میں پہلی بار فلپائنی مقننہ کے سامنے ایک بل پیش کیاگیا ہے جس کا مقصد طلاق کے حق کو قانونی قرار دینا ہے لیکن اس کی منظوری کی کوئی امید نہیں ہے. چند دہائیاں قبل تک یورپ میں بہت سے ایسے ممالک تھے جہاں طلاق دینا غیر قانونی فعل سمجھا جاتا تھا لیکن ا?ہستہ ا?ہستہ یہ صورتحال تبدیل ہوتی چلی گئی. اس ضمن میں سب سے پہلی تبدیلی 1970ئ میں اٹلی میں ا?ئی جہاں طلاق سے متعلق قانون منظور کیا گیا. اس کے بعد 1977ئ میں برازیل میں، 1981ئ میں سپین میں، 1987ئ میں ارجنٹینا میں، 1997ئ میں ا?ئرلینڈ اور 2004ئ میں چلی میں بھی طلاق کو قانونی حق قرار دے دیا حال ہی میں پہلی بار فلپائنی مقننہ کے سامنے ایک بل پیش کیاگیا ہے جس کا مقصد طلاق کے حق کو قانونی قرار دینا ہے لیکن اس کی منظوری کی کوئی امید نہیں ہے. چند دہائیاں قبل تک یورپ میں بہت سے ایسے ممالک تھے جہاں طلاق دینا غیر قانونی فعل سمجھا جاتا تھا لیکن ا?ہستہ ا?ہستہ یہ صورتحال تبدیل ہوتی چلی گئی. اس ضمن میں سب سے پہلی تبدیلی 1970ئ میں اٹلی میں ا?ئی جہاں طلاق سے متعلق قانون منظور کیا گیا. اس کے بعد 1977ئ میں برازیل میں، 1981ئ میں سپین میں، 1987ئ میں ارجنٹینا میں، 1997ئ میں ا?ئرلینڈ اور 2004ئ میں چلی میں بھی طلاق کو قانونی حق قرار دے دیا گیا. اب فلپائن وہ ا?خری ملک ہے جہاں طلاق ابھی تک غیر قانونی ہے۔گیا. اب فلپائن وہ ا?خری ملک ہے جہاں طلاق ابھی تک غیر قانونی ہے۔

کیا ”ماں “کے واٹس ایپ پیغامات سے فون کریش ہو جاتا ہے ،نئی تحقیق سامنے آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک)جب اس ہفتے اس بات کا انکشاف ہوا کہ انڈیا میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کے پیچھے ‘صبح بخیر’ کے کروڑوں پیغامات ہیں جو لوگ واٹس ایپ پر ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں تو بہت سے لوگوں کو اپنی ماو¿ں کا خیال آیا۔صرف مائیں ہی نہیں، بلکہ خیال رکھنے والے چچا، پیار کرنے والی خالائیں اور اسی طرح کے دوسرے عزیز و اقارب۔ ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے والے اِن انڈین شہریوں کو احساس ہوا ہے کہ وہ ایک بٹن دبا کر اپنے عزیزوں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔حالیہ دنوں میں انڈیا میں مسئلہ پیش آ رہا تھا کہ ہر تین میں سے دو صارفین کو شکایت تھی کہ ان کے فون کی سپیس ہر روز ختم ہو جاتی ہے۔ گوگل نے اس معاملے پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ اس کے پیچھے وٹس ایپ کے پیغامات ہیں۔گوگل نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اس نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک ایپ متعارف کروا دی ہے۔بی بی سی مراٹھی سروس کے ایڈیٹر اشیش ڈکشٹ کو ان کی والدہ اور دوسرے رشتے داروں کی طرف سے روزانہ کئی پیغامات وٹس ایپ پر موصول ہوتے ہیں۔وہ اکیلے نہیں ہیں: ‘آپ ہمارے دفتر میں کسی سے بھی بات کر لیں، ہر کسی کی یہی کہانی ملے گی۔ مجھے روزانہ صبح 15 سے 20 پیغام ملتے ہیں۔ یہ زیادہ تر رشتے داروں کی طرف سے ہوتے ہیں۔’البتہ بعض پیغامات ایسے لوگوں کی جانب سے بھی آئے ہوتے ہیں جنھیں میں سال دو سال بعد ہی ملتا ہوں۔’ان پیغامات کی اکثریت تصاویر اینی میشن پر مبنی ہوتی ہے۔اشیش کہتے ہیں: ‘میرے خاندان کے معمر افراد کو وٹس ایپ کا نشہ سا ہو گیا ہے۔ وہ مسلسل اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ میری امی صبح سویرے اٹھ کر وٹس ایپ آن کرتی ہیں اور سینکڑوں پیغامات فارورڈ کرتی ہیں۔ اس کے جواب میں انھیں بھی سینکڑوں پیغامات موصول ہوتے ہیں۔’وہ ان سب پیغامات کو اپنے سارے کنٹیکس کو بھیج دیتی ہیں۔’
اشیش کہتے ہیں کہ یہ رویہ 1960 کی دہائی میں پیدا ہونے والوں میں عام ہے۔خود اشیش کا فون ان پیغامات سے بھر جاتا ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ اصل مسئلہ ان کی والدہ کا فون ہے۔وہ روزانہ سینکڑوں ویڈیوز اور تصاویر بھیجتی رہتی ہیں جن میں حسن نکھارنے کے ٹوٹکوں سے لے کر صحت کے پیغامات اور دوسری چیزیں شامل ہوتی ہیں جس سے ان کا فون بھر کر کریش ہو جاتا ہے۔ان کی نسل کے بیشتر لوگوں کا یہ کسی بھی قسم کے کمپیوٹر سے پہلا واسطہ ہے۔اشیش کی والدہ کی جانب سے ایک محبت بھرا پیغامتصویر کے کاپی رائٹ اشیش کہتے ہیں: ‘وٹس ایپ سے انڈیا میں یکایک تبدیلی آئی ہے۔ فون سستے ہو گئے ہیں اور ڈیٹا اور بھی سستا ہے۔’ان کی والدہ سمجھتی ہیں کہ وہ مفت میں پیغامات بھیجتی رہتی ہیں اور اس سے انھیں خوشی ملتی ہے۔’اگر میں ان کے پیغامات نہ پڑھوں تو وہ پریشان ہو جاتی ہیں اور مجھے فون کر کے پوچھتی ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ میرے پاس سینکڑوں پیغام پڑھنے کا وقت نہیں ہے۔’وہ سمجھتے ہیں کہ ایسے خاندان جن کے افراد ملک کے مختلف علاقوں میں رہتے ہیں، ان کی وجہ سے وٹس ایپ زیادہ مصروف رہتا ہے۔’وہ بوڑھے ہیں اور انھیں ہر چیز فارورڈ کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ وہ لوگوں سے بات کرنا اور رابطے میں رہنا چاہتے ہیں۔’بہت سے لوگ زیادہ فاصلے کی وجہ سے اپنوں سے مل نہیں پاتے۔ انٹرنیٹ نے انھیں قریب لانے کا طریقہ فراہم کر دیا ہے۔’

یاداشت کی بہتری کیلئے سب سے زیادہ مُفید پھل جس نے دھوم مچادی

بوسٹن(ویب ڈیسک)اب پاکستان میں بھی مگر ناشپتی (ایواکیڈو) دستیاب ہے جسے اس کے کئی فوائد کی وجہ سے اب ’سپرفوڈ‘ قرار دیا گیا ہے۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایواکیڈو دماغی صحت اور افعال کےلیے بھی بہت مفید ہے۔غذائی ماہرین ایک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ایواکیڈو غذائیت سے بھرپور ایسا پھل ہے جس میں صحت کےلیے مفید غیر سیرشدہ چکنائیاں ہوتی ہیں جن میں اومیگا تھری بکثرت شامل ہوتا ہے۔ اب امریکا میں ٹفٹس یونیورسٹی میں ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عمر رسیدہ افراد میں ایواکیڈو دماغی کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔ٹفٹس یونیورسٹی کے ماہرین نے مطالعے کے لیے 50 سال سے زیادہ عمر کے 40 صحت مند افراد کو بھرتی کیا اور انہیں چھ ماہ تک روزانہ ایک تازہ پھل کھلایا۔ کچھ ہی روز بعد معلوم ہوا کہ ایواکیڈو کھانے والے افراد کی یادداشت بہتر ہوئی اور وہ اپنے مسائل بہتر طور پر حل کرنے کے قابل ہوگئے۔علاوہ ازیں ان کی آنکھوں میں کیراٹینوئیڈ اینٹی آکسیڈنٹ لیوٹین کی مقدار بھی 25 فیصد بڑھ گئی جو انسانی بصارت کو بہتر کرتی ہے۔ اس مطالعے میں شریک افراد کا 6 ماہ تک جائزہ لیا گیا اور روایتی و غیر روایتی طریقوں سے ان کے کئی ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے۔ ان کی بدولت آنکھوں میں لیوٹین کی مقدار اور دماغی افعال میں بہتری کو نوٹ کیا گیا۔دوسری جانب اسی عمر کے کنٹرولڈ گروپ کو یہ پھل نہیں دیا گیا اور ان میں ایسی کوئی مثبت تبدیلیاں نوٹ نہیں کی گئیں۔تقریباً ہر طرح کی سبزیوں اور پھلوں میں ایک رنگ دار جزو (پگمنٹ) لیوٹین پایا جاتا ہے جو نہ صرف آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے بلکہ دماغی صلاحیت، یادداشت اور اکتساب میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بدن میں سوزش کم کرتا ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس خواص رکھتا ہے۔اس تحقیق سے ایک اور دلچسپ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنکھوں کی بہتری دماغی صلاحیت پر بھی اثرات ہوتی ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ اگر کوئی ا?نکھوں میں لیوٹین بڑھانے کی گولیاں یا سپلیمنٹ کھارہا ہے تو وہ اسے چھوڑ کر ایواکیڈو پھل پر انحصار کرے کیونکہ یہ سب سے مو¿ثر عمل ہے۔امریکا میں ہسپانوی ا?بادی رغبت سے ایواکیڈو کھاتی ہے اور پورے امریکا میں ان کی اوسط عمر زیادہ نوٹ کی گئے ہے اور آنکھوں کے امراض بھی ان میں کم کم رونما ہوتے ہیں۔

ہماری ڈوریاں ہلانے والا ابھی پیدا نہیں ہُوا ،چیئر مین نیب نے اہم اعلان کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا جو نیب کی ڈوریاں ہلا سکے، اگر ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر واپس چلا جاو¿ں گا اور ڈوریاں رہ جائیں گی۔پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ پی اے سی نے نیب کے کام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، کرپشن کے حجم کی بات تب کی جاتی ہے جب یہ کم ہو لیکن اب بات حجم سے آگے نکل گئی ہے، ملک میں کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا جو نیب کی ڈوریاں ہلا سکے، اگر ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر چلاجاو¿ں گااورڈوریاں رہ جائیں گی۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کچھ لوگوں کے خلاف انکوائری شروع ہو چکی مزید بھی ہوں گی، نیب کسی قسم کی انتقامی کاروائی نہیں کر رہا، اگر کسی کے خلاف امتیازی یا انتقامی کارروائی ثابت ہو جائے تو ذمہ داری لوں گا اور عہدہ چھوڑ دوں گا۔ الیکشن ہونے یانہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی قابل گرفت ہے۔نواز شریف کی اہلیہ کی عیادت کے لئے برطانیہ روانگی پر جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف معاملہ احتساب عدالت میں ہے، اس لیے ان کے جانے پر رائے نہیں دے سکتا، انسانی ہمدردی بھی کوئی چیز ہے اور نواز شریف کو روکنا میرا کام نہیں، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے خدشے کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں موجود مطلوب افراد کو واپسی کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں بہت سے مطلوب افراد کو واپس لائیں گے۔

دھک دھک گرل ،مادھوری نے 25سال بعد زندگی کا اہم فیصلہ کر لیا

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت نے سنجے دت کے ساتھ فلم میں کرنے کی حامی بھر لی ،ماضی میں دونوں فلمی ستاروں کا معاشقہ بھی بہت مشہور رہا ہے۔بالی وڈ اداکار سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی 25 سال بعد کرن جوہر کے پروڈکشن ہاو¿س تلے بننے والی فلم ’کلنک‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی۔سنجے دت اور مادھوری کی جوڑی نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں کھل نائیک، خطروں کے کھلاڑی، قانون اپنا اپنا،ساجن، سائبان اور مہانتا شامل ہیں۔ماضی میں دونوں کے درمیان معاشقے کے چرچے بھی رہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناپر دونوں میں دوریاں ہوئیں جس کی وجہ سے کامیاب جوڑی نے 2 دہائیوں تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت نے ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر 25 سال بعد کرن جوہر کی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔کرن جوہر کے والد کے ڈریم پروجیکٹ فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ سوناکشی سنہا، عالیہ بھٹ، ورون دھون اور آدتیہ روئے کپور بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ابھیشیک ورمان سر انجام دیں گے جب کہ فلم اگلے سال 19 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے ضمیر فروش ارکان کیخلاف چونکا دینے والا اقدام ،پرویز خٹک کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ضمیر کا سودہ کرنے والے ارکان کی فہرستوں کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے اور ان کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ توقع ہے عمران خان آج پریس کانفرنس کے دوران ضمیر فروش ارکان سے متعلق اعلان کریں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ اگلی حکومت کی ذمہ داری ہے، پانچ بجٹ دینے کے بعد ہمارے پاس آئینی جواز نہیں کہ چھٹا بجٹ بھی دیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کیا تو آنے والی حکومت سے زیادتی ہوگی اور بجٹ پیش کرنا انتخابات سے قبل دھاندلی ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اداروں کے خلاف نواز شریف بات کریں یا کوئی اور ہم کبھی ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے، ہم اپنی مسلح افواج اور اداروں کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرسکتے۔پرویز خٹک نے کہا کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر کوئی بھی ضرورت کے وقت استعمال کرسکتا ہے، عمران خان ہماری حکومت کی دعوت پر تعلیم،بلین ٹری اور دیگر منصوبے دیکھنے ہیلی کاپٹر میں آئے اور ان کے ساتھ ہمیشہ وزیر نے ساتھ سفر کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ لاہور میں میٹرو ایک سال 3 مہینے میں بنی اور میرے صوبے میں صرف 6 مہینے ہوئے اور شور مچا دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اور پاک فوج کو غلیظ گالیاں دینے پر ن لیگی ایم این اے اورایم پی اے سمیت 70افراد شکنجے میں آگئے

قصور(ویب ڈیسک) لیگی کارکنان کی جانب سے عدلیہ اور فوج کے خلاف ریلی نکالنے ، مظاہرین کی جانب سے نا زیبا زبان ، چیف جسٹس اور پاک فوج کے اعلی فوجی افسران کو غلیظ گالیاں دینے پرقصورمیں ن لیگی ایم این اے اورایم پی اے سمیت70 سے زائدکارکنان کیخلاف 2 مقدمات در ج کر دیے گئے ہیں۔مقدمات کانسٹیبل عبدالرشید اور شہری حبیب الرحمان کی مدعیت میں درج کیے گئے۔مقدمات میں ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم اختراورایم پی اے نعیم صفدرنامزدکیے گئے ہیں۔مقد مے میںچیئرمین بیت المال ناصرمحموداورچیئرمین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمدبھی نامزدہیں۔ڈی پی اوقصورکا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پرعملدرآمدہرصورت یقینی بنایاجائیگا۔ملزمان کی گرفتاری کیلیے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے بعض ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاہے۔

یونیورسٹی میں زیر تعلیم ماڈل کنوارہ پن بیچنے کیلئے آ مادہ،آن لائن ریٹس میں بولی کس نے اور کتنی لگا ئی جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا

لزبن (ویب ڈیسک) پرتگال کی ایک ماڈل نے کنوارہ پن بیچنے کیلئے آن لائن بولی کا عمل شروع کر دیا ہے اور یہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے کہ 21 سالہ اس ماڈل کو اب تک 4 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہو چکی ہے مگر ماڈل اس سے بھی زیادہ کی خواہشمند ہے ۔خوبرو حسینہ کا کہنا ہے کہ وہ پیرس کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور انتظار کر رہی ہے کہ اسے ملنے والی پیشکش 18 لاکھ ڈالرز تک پہنچ جائے۔ ماڈل حسینہ کا کہنا ہے کہ اس کے گھر والے بہت سخت ہیں اس لئے وہ اپنی شناخت کو چھپا کر رکھنا چاہتی ہے تاکہ انہیں علم نہ ہو سکے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس نے اپنی کوئی تصویر بھی شیئر نہیں کی۔سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات میں ماڈل حسینہ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہے اسے ملنے والی پیشکش ابھی بہت کم ہے اور امید کرتی ہوں کہ اس میں اضافہ ہو گا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ ایک روائتی خاندان سے تعلق رکھتی ہے جو بہت سخت ہے حتیٰ کہ لڑکیوں کو لڑکوں سے دوستی کی اجازت بھی نہیں ملتی۔ماڈل حسینہ کے مطابق اسے اب تک بہت سی آفرز ملی ہیں لیکن وہ ان میں مزید اضافے کے انتظار میں ہے کیونکہ اسے ملنے والی رقم میں سے کچھ حصہ اس کام میں مدد کرنے والی ایجنسی کو بھی ملنا ہے۔

ایک نہیں دو نہیں،کاجل نے 3 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک)کاجل نے تین بچوں کو جنم دیا ہے، جبکہ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق تینو ں بچے بھی صحت مند ہیں جس کے بعد پارک میں شیروں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔سفاری پارک لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت چوہدری کے مطابق شیرنی کاجل نے 3 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے، سفاری پارک میں پہلے 21 شیر اور شیرنیاں تھیں،ننھے مہمانوں کی آمد کے بعد اب یہ تعداد 24 ہوگئی ہے۔شفقت چوہدری نے بتایا کہ سفاری پارک میں رائل بنگال ٹائیگرز کی تعداد 5 ہے ان میں سے ایک وائٹ ٹائیگر ہے جب کہ یہاں دو جیگوار بھی ہیں ، پارک میں شیروں اور ٹائیگرز کو بہترین خوراک دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کی افزائش میں بہتری آئی ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک پنجاب کا سب سے بڑا سفاری پارک ہے۔

سعودی عر ب نے امریکی حمایت کر دی ،فو جی دستوں کو شا م بھجوا نے کا اعلا ن کر دیا

ریاض(ویب ڈیسک)برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے تحت سعودی دستوں کو شام بھیجا جاسکتا ہے۔ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ’شام کا بحران جب سے شروع ہوا ہے تب سے ہم فوجی دستوں کو شام بھیجنے کے حوالے سے امریکا سے رابطے میں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یہ خیال سابق امریکی صدر براک اوباما کے سامنے بھی پیش کیا تھا۔خیال رہے کہ امریکا نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور وہاں دہشت گرد تنظیم داعش اور النصر فرنٹ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے 2014 میں عالمی عسکری اتحاد قائم کیا تھا۔اس اتحاد میں سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے علاوہ متعدد یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔