خیبر پختونخواہ کی کرپشن اور بدعنوانیاں عروج پر ۔۔میڈیا کی اوجھل نظر۔۔۔پڑھیے مشہور صحافی سلیم صافی کے حکومت خیبر پختونخواہ سے جڑے لرزہ خیز انکشافات

خیبر پختونخوا ( ویب ڈیسک) اعدلیہور میڈیا ان دنوں پنجاب حکومت کے ٹرائل پر مصروف ہیں اور حکومت کو ان کی کامیابیوں پر بھی زیر عتاب لایا جا رہا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت کی ناقص اور مشکوک سرگرمیوں پر کسی قسم کا نوتس نہیں لیا جا رہا ۔ ایسے کئی وقعات ہیں جن میں اس دھرے معیار کی کوب اچھے انداز میں جانچ کی جا سکتی ہے ۔سلیم صافی جو کہ جیو نیوز کے رپورٹر ہین آئیں ان کی زبانی ایسے کچھ واقعات پر نظر ڈالتے ہیں۔۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک وزیر اسراراللہ گنڈاپور خودکش حملے میں نشانہ بنائے گئے۔ ان کے بھائی جو خود ان کی جگہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوکر وزیربنے، اپنی حکومت سے انصاف مانگتے مانگتے تھک گئے۔ آج تک اسراراللہ گنڈا پور کے قاتل معلوم ہوسکے اور نہ گرفتار ہوسکے۔ پرویز خٹک حکومت نے ان کے معاملے کی تحقیقات کے لئے جو کمیٹی بنائی تھی، اس پر مقتول اسراللہ گنڈاپور کے وزیر بھائی عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں اور انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ کو خط لکھا ہے (میرے پاس کاپی موجود ہے) کہ چونکہ ا نکی اپنی صوبائی حکومت ان کے بھائی کی قتل کی تحقیقات میں جانبداری دکھارہی ہے، اس لئے وفاقی حکومت اس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائے۔ گویا یہ وہ حکومت ہے جس میں مقتول وزیر کے وزیر بھائی اپنی حکومت سے انصاف نہیں لے سکے کیونکہ یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے۔لیکن نہ میڈیا میں اس کا ذکر ہے اور نہ کہیں اور سے نوٹس لیا جارہا ہے۔ظاہر ہے لاڈلے کی لاڈلی حکومت جو ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کی حکومت دنیا کی واحد حکومت ہے کہ جس میں وزیر (ضیاء اللہ آفریدی) نے اپنے وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات لگائے اور وزیراعلیٰ نے اپنی کابینہ کے وزیر پر جاوید نسیم کی قیادت میں نصف درجن پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے میڈیا میں آکر وزیراعلیٰ اور وزراء پر کرپشن کے الزامات لگائے لیکن ان الزامات کی تحقیقات ہوئیں اور نہ ان ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا گیا۔ اسی طرح شیرپاؤ صاحب کی پارٹی کے وزراء کو کرپشن کا الزام لگا کر نکالا گیا اور پھر منتیں کرکے دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا لیکن ان الزامات کا نیب نے نوٹس لیا اور نہ صوبائی احتساب کمیشن نے۔ یہ واحد صوبہ ہے کہ یہاں کے چیف سیکرٹری نے اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف بے ضابطگیوں کا الزام لگا کر باقاعدہ خط لکھا اور اب وہی چیف سیکرٹری صاحب پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ٹکٹ تقسیم کررہے ہیں لیکن ان سب معاملات کا کوئی نیب نوٹس لے رہا ہے اور نہ میڈیا میں اس کی دہائی دی جا رہی ہے۔ ظاہر ہے لاڈلے کی لاڈلی حکومت جو ہے۔

امریکی سفا رتکا ر کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے بندے ما رتا پھرے۔۔۔۔جج نے اہم فیصلہ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ سفارتکار کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے بندے مارتا پھرے، پولیس کے تو گورا رنگ اور وہ بھی امریکی کو دیکھ کر ہی رنگ پھیکا پڑ گیا ہوگا۔شہری عتیق بیگ کی ہلاکت کے معاملے پر کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کرنل جوزف امریکی ہوگا تو اپنے ملک میں ہوگا، سفارتکار ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے بندے مارے، قانون اسے تحفظ فراہم کرتا ہے تو دوسرے شہریوں کو بھی تحفظ حاصل ہے۔

توہین عدالت: فیصل رضا عابدی کو اگلی سماعت پر پکڑ کر لایا جائے، چیف جسٹس

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونے پر حکم دیا ہے کہ انہیں اگلی سماعت پر پکڑ کر لایا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نجی چینل پر پروگرام کے دوران عدلیہ مخالف بات کرنے پر توہین عدالت نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کہاں ہے فیصل رضا عابدی جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہ موجود نہیں۔

کبڈی ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم کی آج آسٹریلیاپرواز

فیصل آباد (آئی این پی)چھٹے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم آج آسٹریلیاروانہ ہو گی پاکستان کبڈ ی ٹیم میں 11کھلاڑیوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے پاکستان کی کبڈ ی ٹیم بھارتی ٹیم کوچت کر نے کے لیے پرعزم ہے ۔ آسٹریلیا میں ہو نے والے چھٹے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کی کبڈی ٹیم آج بروز بدھ آسٹریلیاں روانہ ہو گی۔
ورلڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ پہلی مرتبہ آسٹر یلیامیں ہو رہا ہے پہلے 5ٹورنا منٹ بھارت میں ہو ئے چھٹے ٹونامنٹ میں پاکستان ،بھارت، کینیڈا،آسٹریلیا،نیوزلینڈ سمیت 8کبڈی کی ٹیمیں شا مل ہو نگی پاکستان کبڈی کا ایشیئن چیمپیئن ہے ورلڈ کپ کبڈ ی ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والی کبڈی ٹیم میں 11کھیلا ڑیوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے پا کستا نی کبڈی ٹیم بھات کی کبڈی ٹیم کو چیت کر نے کے لیے پرعزم ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے بذریعہ قطر لندن پہنچیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ نواز شریف کے ٹکٹ کے مطابق وطن واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں، اگر حاضری سے استثنیٰ نہ ملا تو ا?ئندہ سماعت سے پہلے ہی انشائ اللہ واپس ا?جائیں گے۔

 

پاکستان میں خواتین کو ہراساں کرنے سے بچاﺅ کی ایپ تیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) خواتین کو پبلک مقامات پر گھورنے‘ جملے کسنے اور ہراساں کرنے والے مرد ہوشیار ہو جائیں کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (پنجاب) نے ایسی موبائل ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے ایسا کرنے والوں کی فوری اطلاع پولیس کو ہو سکے گی اور ایسے مردوں کو حوالات کی ہوا بھی کھانا پڑ سکتی ہے۔
ایپ تیار

ریمبو کا دل دوسری شادی کے لئے بیقرار

لاہور (خصوصی رپورٹ) معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں س پر معروف اکادار افضل خان ریمبو نے بھی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں قرارالحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ بی کہہ دیا کہ اﷲ نے توفیق دی تو وہ بھی دوسری شادی کریں گے یہ کہتے ہی انہوں نے کیمرہ ساتھ بیٹھی اپنی اہلیہ صاحبہ کی جانب کیا اور پوچھا کہ کیا میری دوسری شادی پر آپ کو کوئی اعتراض ہو گا تو انہوں نے جواب دیا کہ جی نہیں! مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

پاکستانی پاسپورٹ کی عزت نہ رہی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل روکنے میں بھی ناکام رہا، دنیا بھر میں پاکستان تپ دق کی شرح میں سرفہرست جبکہ ہیپاٹائٹس کے پھیلا و میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔ 2017 کی مردم شماری میں پہلی بار خواجہ سراوں اور ٹرانس جینڈرز کی علیحدہ کیٹیگری شامل کی گئی۔پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں سفر کے حوالے سے دوسرا ناپسندیدہ ترین پاسپورٹ رہا، 2017 میں انسانی حقوق کی صورتحال کے عنوان سے جاری رپورٹ کو معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے منسوب کیا گیا جو رواں برس 11 فروری کو انتقال کرگئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دہشتگردی کے نتیجے میں ہلاکتوں میں کمی آئی لیکن مسیحیوں، احمدیوں، ہزارہ، ہندووں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو حملوں کا سامنا رہا، خصوصاً توہین مذہب کے کیسز زیادہ سامنے آئے۔ عدالتوں میں 3 لاکھ 33 ہزار 103 کیسز زیرسماعت رہے جبکہ 63 مجرموں کو پھانسی لگائی گئی۔

پنجاب یا علاقہ غیر ، 27 ہزار جعلی اسلحہ لائسنس

لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور ہتھیاروں کے نئے لائسنس کے اجراءکیلئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر اسلام آباد‘ فاٹا اور گلگت بلتستان کا مستقل رہائشی ایڈریس تحریر ہونا لازم قرار دیدیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر بپرانی تاریخوں میں بنائے گئے جعلی اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کروانے کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ” ڈپلیکیٹ“ اسلحہ لائسنس کو نادرا کمپیوٹرائزیشن کیلئے وصول نہیں کرے گا‘ مزید برآں پنجاب میں اسلحہ لائسنسوں کی سکروٹنی کے دوران ابتک 27 ہزار سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس کی نشاندہی ہوئی ہے جنہیں منسوخ کر دیا گیا ہے‘ وفاقی وزارت داخلہ نے کچھ عرصہ قبل غیر ممنوعہ بور ہتھیاروں کے نئے اسلحہ لائسنس بنانے کی اجازت دی تھی 18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت صرف اسلام آباد ‘ گلگت اور فاٹا کے رہائشی افراد کو لائسنس جاری کر سکتی ہے۔

 

بے وفا فیروز کی ستائی سجل جلد شادی کرینگی

لاہور(خصوصی رپورٹ)اداکارہ سجل علی عنقریب شادی کرنے والی ہیں۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی یہ شادی اپنے سابقہ دوست فیروزخان کو جواب دینے کے لئے کررہی ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ نہایت دھوم دھام سے شادی کی تھی جس میں سجل علی کی فیملی سے کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ دونوں فیملیز کے درمیان دوسال سے کسی طرح کا کوئی بھی رابطہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ چند سال پہلے سجل علی اور فیروز خان کی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی کے خواہش مند بھی تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ان کے راستے جدا ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی کی دوستی ان دنوں ایک مشہور شخصیت کے ساتھ ہے اور وہ دونوں عنقریب شادی کرلیں گے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے سجل علی کئی دنوں سے منظر عام سے غائب ہیں اور ان کا کسی سے بھی رابطہ نہیں جس کی وجہ سے ان کے بارے میں کئی افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔