سونم کپورشادی کی تیاروں کی بجائے فلم کی عکبسندی میں مصروف

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور ان دنوں فلم ”ویرے کی ویڈنگ“ کی عکبسندی میں مصروف ہیں جبکہ ان کی شادی کے چرچے زبان زدعام ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں ہیں کہ سونم کپورچھ مئی کو مشہور تاجر آنند اہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ سونم کی شادی کا مقام ممبئی ہے۔ اداکارہ کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سماجی رابطوں کی سائٹ پر سونم کپور کی شادی کا موضوع زیر بحث ہے تاہم اداکارہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہےاور ان کی پوری توجہ اپنی فلم کی عکسبندی پر ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سونم کپور، کرینہ کپور، سوارہ بھاسکر اورشیخا تلسانیا ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

سوشل میڈیا کا استعمال وقت کا ضیاع ہے، کنگنارناوت

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال وقت کا ضیاع ہے۔ اس لئے وہ اسے استعمال نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ یوں تو میرے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی بہت سی وجوہ ہیں مگر سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔ انہیں سوشل میڈیا پر ہر وقت رہنا اور وہاں ٹائم دینا پسند نہیں۔کنگنا رناوت اپنی مصروفیات کو سب سے شیئر کرنا نہیں چاہتیں۔واضح ہوکہ کنگنا کا کسی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔

 

خواجہ سعد رفیق کا پیراگون سے تعلق دستاویزات منظر عام پر آگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں لکھ کر دیا کہ انکا پیراگون سٹی سے کوئی تعلق نہیں لیکن اب نیب کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے متعلق اہم ثبوت مل گئے اور دستاویزات بھی سامنے آگئی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ انکا پیراگون سٹی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ نیب کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق وہ فریق دوئم ہیں اور 2016 میں خواجہ برادران نے 50کینال سے زائد رقبہ چیف ایگزیکٹو پیراگون کیساتھ تبادلہ نامہ کیا، انہوں نے پیراگون میں زمین بھی حاصل کی ۔

 

جموں و کشمیر کی ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کےلئے بالی وڈ سڑکوں پر آگیا

ممبئی(شوبزڈیسک)مقبوضہ جموں کی ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے بالی وڈ سڑکوں پر آگیا۔ اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے آصفہ کے ساتھ یکجہتی کی ٹویٹ کے بعد ابالی وڈ بھی دوسرے افراد کے بعد سڑکوں پر آگئے ہیں اور آصفہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔ممبئی میں آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے ہونے والے ایک مظاہرے میں بی ٹاﺅن کے اداکاروں راجکمار راو،پترا لیکھا،ادیتی راﺅ حیدری، اکشے کمار،ٹوئنکل کھنہ،اروو،کرن راﺅ،ویشال ڈیڈلانی ،انوشکا منچندا،تارا شرما ،کلکی کوچلن،سونا مہاپترا ،ہیلن اور دوسرے نے شرکت کی۔اداکاروں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درندگی کا شکار ہونے والی آٹھ سالہ آصفہ کے لئے انصاف کے نعرے درج تھے جبکہ سونم کپور،کرینہ ،منی ماتھر اور دوسرے اداکاروں نے پلے کارڈز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور وڈیوزاپ لوڈ کیں۔

 

سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

جودھ پور (شوبز ڈیسک) کالے ہرن کے شکار کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کو عدالت نے فلم کی شوٹنگ کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی، بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے جودھ پور کی سیشن عدالت میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت کےلئے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے سلمان خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 25 مئی سے 10 جون تک بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی، اداکار اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کینیڈا، نیپال اور امریکا جائیں گے۔

 

نواز شریف لندن گئے تو واپس کون لائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سنیٹر رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف ضیاءالحق کے کاندھوں پر بیٹھ کر سیاست میں آنے اور قوم سے زیادتیوں پر بھی تو معافی مانگیں۔ نواز شریف لندن چلے گئے تو واپس کون لائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود کو سیاسی لیڈر سمجھتے ہیں تو ملک میں رہ کر حالات کا مقابلہ کریں۔ چودھری نثار نے ایک بار پھر نواز شریف سے دوستی نبھائی اور ڈان لیکس میں مریم نواز کا نام نہ لیا۔ ڈان لیکس پی ایم ہاﺅس سے نکلا اور اس میں مریم نواز شامل تھیں۔

قصور:اغوا ہونیوالا اڑھائی سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

قصور (بیورو رپورٹ) قصور میں گزشتہ روز پراسرار طور پر اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی نعش برآمد۔ بتایا گیا ہے کہ نولکھا ٹاﺅن ہلہ روڈ پتوکی سے دو روز قبل نور الحسن کا بھتیجا پراسرار طور پر غائب ہو گیا جس کی اطلاع مقامی پولیس کو بھی کی گئی۔تاہم بچہ تو نہ ملا اسکی نعش آج ہلہ روڈ سے ملی۔ ورثاءکے مطابق معصوم بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ ورثاءنے پولیس کو مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دے دی ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا ہے، اغوا کا مقدمہ پہلے سے درج ہے جیسے ہی تحقیقاتی رپورٹ آئے گی زیادتی کی دفعات کااندراج بھی کر لیا جائے گا جبکہ روزنامہ خبریں کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق بچے کی شلوار اتری ہوئی تھی اور زیادتی کے واضح نشانات موجود تھے۔

 

بنگلہ دیشی بلے بازمشفق الرحیم ٹخنے کی انجری کاشکار

میر پور(بی این پی ) مشفق الرحیم بائیں پاو¿ں کے ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے۔ وہ بنگلہ دیش کرکٹ لیگ کے چوتھے راو¿نڈ میں سینٹرل زون کیخلاف میچ کے آخری دن وارم اپ سیشن میں ساتھی کھلاڑی نظم الحسین شانتو کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے۔

 

جنوبی افریقن سابق ٹیسٹ کرکٹر کولن بلینڈ چل بسے

جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کولن بلینڈ 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی سالوں سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ کولن بلینڈ نے 1961 سے 1966 تک جنوبی افریقا کی جانب سے بطور بلے باز 21 ٹیسٹ کھیلے اور تین سنچریوں کی مدد سے 1669 رنز بنائے۔

 

شریف خاندان نے لند ن جائیدادیں 93 ءاور 95 میں خریدیں

اسلام آباد (آن لائن‘ آئی این پی ) شریف خاندان کے خلاف لندن پراپرٹی میں ناقابل تردید شواہد پر مشتمل ریفرنس تیار کر کے نیب کورٹ بجھوادیا گیا ہے جس میں شریف خاندان کو پانچ سال کے لئے جیل بھیجا جا سکتا ہے ۔احتساب عدالت میںایچ ایم لینڈ رجسٹری یو کے کی دستاویزات نے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے جس میں ثابت ہو گیا ہے کہ شریف خاندان نے ایون فیلڈ پراپرٹی 93 اور 95 کی دہائی میں خریدی ۔ نیلسن اور نیسکول کے شیئر ہولڈر ( مالک) میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بچے مریم صفدر ، حسن اور حسین نواز ہیں۔ نیب حکام کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مذکورہ بالا دستاویزات کو عدالتی ریکارڈکا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے دستاویزات کے مطابق 3 جولائی 2017 نیلسن کوڈ نمبر بی سی 114856 کی مالکہ مریم صفدر ہے اور دستاویزات میں مریم صفدر کا سعودی عرب کا ایڈریس لکھا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر موسک(MOSSACK )ایرل جارج (Errol GEORGE) نے 14 جون 2012 کے خط کے جواب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے نیلسن اور نیسکول کے اصل وارثوں نے تصدیق تین جولائی 2017 میں کی گئی ۔ نیب کی دستاویزات میں ثابت ہو گیا تھا جس کی وجہ سے مضبوط شواہد کے ساتھ ریفرنس تیار کیا گیا۔اس حوالے سے نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن کیسز سے بھاگنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا وطیرہ بن چکا ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے احتساب سب سے اوپر والی فائل سے شروع کیا گیا ہے پانامہ کیس میں سامنے آنے والے تمام شخصیات کو احتساب کے کٹہرے میں لا کر لوٹی گئی قومی دولت واپس لائی جائے گی۔ لندن ایول فیلڈ پراپرٹی میں اصل حقائق سے پردہ اٹھانے کے لئے شریف فیملی کی طرف سے لندن پراپرٹی کو 2006 میں خریدنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جو کہ حقائق کے منافی ہے۔ دستاویزات نے ثابت کر دیا کہ لندن پراپرٹی 93 اور 95 میں خریدی گئی ۔ نیلسن اور نیسکول بھ نواز شریف کے بچوں کے زیر سایہ پروان چڑھ رہی تھی جس وقت نواز شریف کے بچوں کے آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں تھا اور تمام تر پراپرٹی ملک اور قوم کی لوٹی اور غیر قانونی طریقے سے منتقل کی گئی دولت سے حاصل کی گئی تھی ۔ لندن ایچ ایم لینڈ رجسٹری کے مطابق 31 جولائی 1995 کو نیسکول اور نیلسن کے ذریعے ایون فیلڈ پراپرٹی خریدی گئی ۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ پراپرٹی کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے سے ان کیمرہ قرار کر چکے ہیں کہ ایون فیلڈ پراپرٹی ان کی ہے جس کو ان کی بہن مریم صفدر دیکھ رہی ہیں اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے 1997 ءمیں ایون فیلڈ میں جانے کے بیانات بھی سامنے آئے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایون فیلڈ پراپرٹی میں نیب آرڈیننس کے تحت شریف خاندان کو پانچ سال کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے اس لئے جیل جانے کا خوف لئے نیب کو ختم کرنے کے حوالے سے حکمران جماعت کی جانب سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے ۔احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ۔مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، استغاثہ کے گواہ اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا پر خواجہ حارث کے بعد امجد پرویز ملک نے بھی پانچ سماعتوں کے بعد جرح مکمل کرلی،، نیب نے آف شور کمپنیوں سے متعلق برطانیہ کو لکھے گئے خطوط کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست دائر کردی،، عدالت نے واجد ضیا کو العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس میں 23 اپریل کو بھی طلب کرلیا.کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ،، نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے،امجد پرویز ملک نے پانچ سماعتوں کے بعد واجد ضیا پر جرح مکمل کرلی، واجد ضیا نے برطانیہ کو لکھے گئے تین خطوط عدالت میں پیش کر دیے۔ پہلا خط 20 مئ، دوسرا31 مءجبکہ تیسرا خط 23 جون 2017 کو لکھا گیا، واجد ضیا بے بتایا کہ جے آئی ٹی نے 31 مءکی بی وی آئی اٹارنی جنرل آفس کو بھجوائی اور غیر ملکی دستاویزات، نیلسن اینڈ نیسکول کی تصدیق شدہ کاپیاں، رجسٹر اور نامزد ڈائریکٹر،شیر ہولڈر، سیٹلر کا نام، ایڈریس، ٹرسٹی، بینیفشری آف ٹرسٹ اور کمپنیز سے متعلق تمام تفصیلات مانگی،،31 مئی کے خط کا جواب آج تک موصول نہیں ہوئے، امجد پرویز نے کہا کہ بی وی آئی نے آپکے خط مسترد کئے، جس پر گواہ بے بتایا کہ بات درست نہیں کہ 31 مئی کے خط کو مسترد کیا،جے آئی نے 23 جون کے خط کو غلطی سے 31 مئی کے خط کو مسترد شدہ لکھا،،31 مئی کے ایم ایل اے پر بی وی آئی حکام نے 16 جون 2017 کو ای میل پر جواب دیا، جواب کو جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا،نیب ڈپٹی پراسکیوٹر سردار مظفر کی جانب سے آف شور کمپنیوں سے متعلق یوکے کی دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست بھی دائر کردی گئی،، آیندہ سماعت پر اس درخواست پر فریقین دلائل دیں گے، مجموعی طور پر ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 میں سے 18 گواہان کے جرح سمیت بیانات مکمل ہو گئے، آیندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر اور استغاثہ کے آخری گواہ نادر عباس کا بیان قلمبند کیا جائے گاعدالت نے واجد ضیا کو العزیزیہ ریفرنس میں 23 اپریل کو طلب کرتے ہوئے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔