عمران طاہرنے آئی پی ایل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی

بنگلور(بی این پی ) چنئی سپر کنگز کے جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے آئی پی ایل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی۔ وہ کنگز الیون پنجاب کے بیٹسمین ماینک اگروال اور آرون فنچ کو آو¿ٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوئے ۔

ریسلرجان سینااور نکی بیلا کی شادی سے قبل راہیں جدا ہو گئیں

لندن(آئی این پی) ڈبلیو ڈبلیو ای کے امریکی ریسلر جان سینا نے شادی سے ایک ماہ قبل منگیتر نکی بیلا سے راہیں جدا کر لیں ، دونوں کا چھ سال سے گہرا تعلق تھا لیکن انہوں نے بعض اختلافات کے باعث رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے سے گریز کیا۔

33سالہ ریسلر نکی بیلا کے مطابق یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن دونوں کے دل میں ایک دوسرے کیلئے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، مداحوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس فیصلے کا احترام کریں۔دوسری طرف39سالہ جان سینا نے کہا کہ وہ انتہائی بدترین دن تھا جب انہوں نے نکی بیلا کو جیون ساتھی بننے کی پیشکش کی تھی۔

نواز شریف این آر او کیلئے تڑپ رہے ہیں ، خفیہ ملاقاتیں جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف جمہوریت کا نقاب تبھی اوڑھتے ہیں جب گر رہے ہوں۔ وفاقی و صوبائی حکومت اپنی ہوتے ہوئے مظلوم بنے ہوئے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں معمولی کھٹ پٹ ہوئی تو پریشان ہو گئے اور بولنا شروع ہو گئے میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف این آر او کے لئے تڑپ رہے ہیں۔ درپردہ ملاقاتیں کی جا رہی ہیں، دوسری جانب احتجاجی تحریک اور ذوالفقار بھٹو شہید، بینظیر بھٹو شہید کو یاد کر رہے ہیں ایک بھی خراش لئے بغیر شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نوازشریف کو یقین ہے کہ قانون کے مطابق فیصلہ ہوا تو انہیں سزا ہو گی۔ اس لئے جلسوں میں عدلیہ اور نیب کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ جس ملزم کے دو بیٹے مفرور ہوں اسے کیسے ضمانت یا استثنیٰ مل سکتا ہے۔ بے شمار ایسے ملزمان کو جانتا ہوں جن کی نیب حراست کے دوران کے ماں باپ ہسپتالوں میں دم توڑ گئے انہیں ملنے کی اجازت نہ ملی نوازشریف کے ریاست کو تبدیل کرنے کا 3 بار موقع ملا جو گنوا دیا نوازشریف کو سزا ہو گئی تو اپیل کریں گے۔ ماڈل ٹاﺅن کیس میں تاخیری حربے استعمال ہوتے رہے، شہباز شریف کا اس کیس سے بچنا مشکل ہے۔ 6 گھنٹے فائرنگ ہوتی رہی لوگ مرتے رہے،گلو بٹ گاڑیوں کے شیشے توڑتا رہااور پولیس افسر اسے گلے لگاتے رہے۔ گلو بٹ ن کا اصل چہرہ ہے، عدالت میں پاﺅں پڑ گیا۔ یہی ان کا انداز ہے کہ مشکل میں ہوتی تو پاﺅں پڑتے ہیں اور اس سے نکل جائیں تو گلے کو پڑتے ہیں۔ الیکشن وقت پر ہو جائیں گے۔ حلقہ بندیوں کا معاملہ آڑے نہ آئے گا، حلقہ بندیاں ن لیگ کی خواہش کے مطابق ہوئی ہیں۔

 

پولیس کے کمروں سے منشیات ، لڑکیاں ملتی ہیں ، اینکرز بھی شراب لیتے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز) ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دارالحکومت میں ریمارکس دئیے ہیں کہ پولیس تفتیشی افسران کے کمروں میں دن کو منشیات اور رات کو لڑکیاں ملتی ہیں،ایک جج کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ مدہوش ہو کر غل غپاڑہ کرتا ہے، اس کے پڑوسی بھی اس سے تنگ ہیں، آئی جی صاحب، آپ کے افسران اینکرز کوشراب کی بوتلیں دیتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کونسا اینکر پولیس سے رشوت لیتا ہے،کون کون سے ججز، سرکاری آفیسر اور مولوی شراب اور منشیات لیتے ہیں، پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہے، قانون اجازت دے تو عصمت دری کرنے والے ڈی ایس پی کو ڈی چوک پر شوٹ کیا جائے۔منگل کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی بڑھتی شرح پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ آئی جی پولیس سلطان اعظم تیموری اور ایس ایس پی عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد پولیس کے 90 فیصد افسران جرائم میں ملوث ہیں، دارالحکومت میں جگہ جگہ شراب فروشی کے اڈے اور قحبہ خانے کھلے ہیں، کہسار مارکیٹ میں شیشے اور منشیات کے اڈے چل رہے ہیں، بیووکریٹ اور بااثرافراد سر عام شراب پیتے ہیں، ایک جج کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ مدہوش ہو کر غل غپاڑہ کرتا ہے، اس کے پڑوسی بھی اس سے تنگ ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ پولیس محض دکھاوے کے لیے کپیاں بیچنے والوں کو پکڑتی ہے، پولیس بااثر افراد پر بھی ہاتھ ڈالے، تفتیشی افسران کے کمروں میں دن کو منشیات اور رات کو لڑکیاں ملتی ہیں، انسپکٹر بوسکی کا سوٹ پہن کر گلے میں چین ڈالے تو تماش بین بن جاتا ہے، پولیس افسران لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی نہیں چھوڑتے، خواتین پولیس اہلکار چیخ رہی ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ آئی جی صاحب، آپ کے افسران اینکرز کوشراب کی بوتلیں دیتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کونسا اینکر پولیس سے رشوت لیتا ہے، کون کون سے ججز، سرکاری آفیسر اور مولوی شراب اور منشیات لیتے ہیں، پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہے، قانون اجازت دے تو عصمت دری کرنے والے ڈی ایس پی کو ڈی چوک پر شوٹ کیا جائے۔آئی جی پولیس نے کہا کہ اگر مجھے نوکری سے فارغ بھی کیا جائے تو کوئی غم نہیں مگر پولیس کو پاک صاف کرکے دم لوں گا، اس سال 21 قحبہ خانوں کے خلاف ریڈ کیا، جرائم کے اڈے ختم نہ کرا سکا تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کر دی۔

 

انگلینڈسیریزکےلئے ٹیم سلیکشن اچھی نہیں،فرحان نثار

لاہور (مانیٹرنگ ڈ یسک ) سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثار نے کہا ہے کہ ٹیم کی مینجمنٹ سے مایوسی ہوئی ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام ”گگلی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہسلیکشن کمیٹی میں اچھے لوگ موجود ہیں۔ فخر زمان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ اچھا کھیل سکتے ہیں۔ لیکن انٹرنیشنل نہیں۔ انگلینڈ کی پچز پر رنز بنانا آسان نہیں ہے۔ عابد علی کو سامنے لانا چاہیے۔ نئے لڑکوں کو موقع نہ دے کر زیادتی کی جا رہی ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا ہے کہ فواد عالم کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ 16 رکنی ٹیم میں مڈل کھلاڑی بہت کمزور ہیں۔ اگلے سال ورلڈ کپ کے باوجود انگلینڈ میں ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی بھیجے جا رہے ہیں۔ شاداب خان انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بالکل موزوں کھلاڑی نہیں۔ بے جا تنقید کے باوجود پی سی بی ٹیم پر توجہ نہیں دے رہی۔ مکی آرتھر اور سرفراز کے لیے بھی امتحان ہے۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو مضبوط ٹیم تشکیل دینی چاہیے تھی۔ ساری قوم پی سی بی کو تنقیدی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔ اگر نئے کھلاڑیوں کو موقع نہ فراہم کیا گیا تو نیا ٹیلنٹ بھی سامنے نہیں آئے گا۔ انگلینڈ میں بہترین کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ اگر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو ورلڈ کپ میں کوالیفا کرنا مشکل ہو جائے گا۔

فواد کو منتخب نہ کرنے پر راشد سلیکشن کمیٹی پر بر ہم

لاہور(نیوزایجنسیاں) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر سلیکشن کمیٹی کی قابلیت پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے 16رکنی اسکواڈ کے اعلان کے بعد نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 55.35 کی اوسط کے حامل فواد عالم کے قومی اسکواڈ سے مستقل اخراج پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔راشد لطیف نے کہا کہ جب قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تجربے کی اشد ضرورت تھی تو ایسے میں فواد کو کیوں منتخب نہیں کیا گیا۔ گزشتہ سال دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی بیٹنگ میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے اور متحدہ عرب امارات کی سلو وکٹوں پر سری لنکا کی کمزور باو¿لنگ لائن کے خلاف بیٹنگ لائن کی کمزوریاں عیاں ہو گئی تھیں۔’میرا انضمام الحق سے سیدھا سا سوال ہے۔ جب مشکل کنڈیشنز میں ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کے لیے فواد سلیکٹرز کی حکمت عملی کا حصہ نہیں تھے تو انہیں دورے سے قبل لگائے گئے کیمپ میں کیوں طلب کیا گیا؟۔

میں انضمام اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے منتخب کیے گئے چند کھلاڑیوں کے ناموں پر حیرت میں مبتلا ہوں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ آپ تصور کریں کہ فواد عالم نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2009 میں کھیلا تھا جب وہ صرف 23 سال کے تھے۔ مجھے انہیں دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے کیونکہ انضمام الحق سے قبل نیشنل سلیکشن کمیٹی کے دیگر سربراہان محسن حسن خان، محمد الیاس اور ہارون رشید نے بھی اعلیٰ سطح پر قومی ٹیم کی نمائندگی کے فواد عالم کے حق کو ان سے چھین لیا۔ یہ ایسا ہے کہ جیسے کسی سنگین جرم میں ملوث مجرم کو سزائے موت دی گئی ہو۔ آج کل ایک ٹیسٹ پلیئر کو جتنا معاوضہ دیا جا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے انضمام الحق نے فواد عالم کا معاشی قتل کیا۔ ان کا ٹریک ریکارڈ 27 سنچریوں اور 10ہزار 742 فرسٹ کلاس رنز کے ساتھ خود اس کی گواہی دیتا ہے۔اپنے دور کے بہترین وکٹ کیپر تصور کیے جانے والے راشد نےمحدود اوورز کے اسپیشلسٹ بلے باز فخر زمان کے انتخاب کی منطق بھی دریافت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز آئرلینڈ اور انگلینڈ کی کنڈیشنز میں جدوجہد کریں گے۔’جب اظہر علی اور سمیع اسلم کے ساتھ تیسرے اوپنر کے طور پر امام الحق موجود تھے تو آخر فخر کو بیک اپ کے طور پر کیوں ٹیم میں رکھا گیا جبکہ تین اوپنرز کافی تھے؟۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے چوتھے اوپنرز کے انتخاب سے ٹیم کا توازن خراب ہوا ہے۔ مجھے یہ بات بھی سمجھ نہیں آئی کہ انضمام نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو انگلش کنڈیشنز کا تجربہ فراہم کرنے کی بات کیوں کی۔ جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں سے کتنے کھلاڑی ورلڈ کپ میں موجود ہوں گے؟۔ کیونکہ اظہر علی، اسد شفیق اور سمیع اسلم یقیناً ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے اور میرا نہیں خیال کہ فخر زمان ان ٹیسٹ میچوں میں کھیل سکیں گے تو آخر اس بیان کی کیا منطق ہے کیونکہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 مکمل طور پر مختلف فارمیٹ ہیں۔

پاکستانی سفارتکار بغیر اجازت سفر نہیں کر سکتے

واشنگٹن (سپیشل رپورٹر سے) امریکہ کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے بلا اجازت سفر پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے، سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں، امریکی اور پاکستانی حکام کے درمیان افغانستان کی صورتِ حال پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے امید ہے کہ یہ بات چیت افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل میں معاون ثابت ہوگی، افغانستان میں جاری لڑائی کے مقابلے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کرنا کہیں مشکل ہے لیکن اس کے مقابلے میں افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا کہیں زیادہ آسان ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق وسطی ایشیائی ممالک کے تحفظات سمجھنا ہوں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں تھامس شینن نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کی ۔انکا کہنا تھاکہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔ امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سےدور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکہ نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کا اس کا پابند کیا ہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔افغانستان میں پاکستان کے کردار سے متعلق ایک سوال پرتھامس شینن کا کہنا تھا کہ امریکی اور پاکستانی حکام کے درمیان افغانستان کی صورتِ حال پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے اور ان کے بقول انہیں امید ہے کہ یہ بات چیت افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری لڑائی کے مقابلے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کرنا کہیں مشکل ہے لیکن اس کے مقابلے میں افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا کہیں زیادہ آسان ہے۔ایک سوال پر امریکی معاون نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق وسطی ایشیائی ممالک کے تحفظات سمجھنا ہوں گے۔ لیکن ان کے بقول اس کا بہتر راستہ یہ ہے کہ افغانستان میں ایک ایسا وسیع تر مفاہمتی عمل شروع کیا جائے جس میں پاکستان ایک بامعنی اور اہم کردار ادا کرسکے۔انہوں نے کہا کہ کسی ایسے مفاہمتی عمل ہی کے نتیجے میں پاکستان کو پڑوسی ملکوں اور وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ بات چیت کے مواقع میسر آئیں گے جن کے ذریعے باہمی خدشات کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔
امریکی معاون وزیرخارجہ

 

کے پی کے میں بد ترین کارکردگی دکھانے والے گریباں میں جھانکیں

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزےر رےلوےز خواجہ سعد رفےق نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،ترقےاتی منصوبوں ،سی پےک اورسےاسی امور پر تبادلہ خےال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک بے شمار مسائل کا شکار تھا تاہم مسلم لےگ(ن) کی حکومت کی چےلنجز سے نمٹنے کی کاوشےں رنگ لائی ہےںاور2018ءکا پاکستان ماضی کے مقابلے مےں زےادہ محفوظ، پرامن اورروشن ہے۔ سی پیک کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ سی پےک نے پاکستان کی معےشت کو نئی طاقت دی ہے اورسی پےک کے منصوبے گےم چےنجر ثابت ہوئے ہےں ۔ سی پےک کے تحت چےن کی اربوں ڈالرکی سرماےہ کاری مسلم لےگ(ن) کی قےادت پر چےنی لےڈر شپ کا بھر پور اعتماد کا اظہار ہے ا ورسی پےک نے معاشی ترقی کے نئے درےچے کھولے ہےں ۔انہوں نے کہاکہ سےاست عوام کی بے لوث خدمت کانام ہے اورہمارا ہر قدم عوام کی فلاح کےلئے اٹھ رہا ہے۔ پاکستان کی 70ءسالہ تارےخ مےںےہ پہلا موقع ہے کہ تےزرفتاری اورشفافےت کےساتھ منصوبے مکمل کےے گئے ہےں۔ دریں اثناءوزیراعلی پنجاب سے آج یہاں مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کے پانچ برس شفافےت ،دےانت اورامانت سے عبارت ہےں اورہمارا ہر منصوبہ عوام کی فلاح وبہبود کا آئےنہ دار ہے ۔مخالفےن کے بے بنےاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ہے ۔کے پی کے مےں بدترےن کارکردگی دکھانے والے پہلے اپنے گرےبان مےں جھانکےں۔بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے ۔ جھوٹ بولنے والوں نے کے پی کے مےںاپنے عوام کی کوئی خدمت نہےں کی جبکہ ہماری حکومت نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک وعوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے۔ ترقےاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی حقیقی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے بھرپور محنت اور جذبے اور جانفشانی سے کام کیا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ان شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔جھوٹ ،الزامات اور کھوکھلے نعروں پر مبنی سیاست کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنےوالوں کو یکسر مسترد کر دیں گے۔ اراکےن اسمبلی نے صوبے کے عوام کی بے مثال خدمت پر وزیر اعلیٰ شہباز شرےف کو خراج تحسےن پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنی محنت اوروےژن کے ذرےعے پنجاب کو اےک مثالی صوبہ بناےا ہے۔ لاہور سمےت پنجاب کے شہروں کی ترقی دےگر صوبوں کےلئے قابل تقلےدبن چکی ہے ۔پنجاب سپےڈ شہباز شریف کا اعزاز ہے اورانشاءاللہ اب پنجاب سپےڈ پاکستان سپےڈ مےں بدلے گی۔وزےراعلیٰ سے ملاقات کرنےوالوں مےں رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا،اراکےن پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ اور چوہدری زاہد اکرم شامل تھے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے گریٹر اقبال پارک میں بنائے گئے نیشنل ہسٹری میوزیم کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک میں پودابھی لگایا ۔ وزیر اعلی نے نیشنل ہسٹری میوزیم کے افتتاح کے بعد میوزیم کا دورہ کیا اور تحریک پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ہسٹری میوزیم شاندار پراجیکٹ ہے جس میں تاریخ پاکستان کو زندہ کیا گیا ہے ۔گریٹر اقبال پارک میں نیشنل ہسٹری میوزیم کا آغاز ایک تاریخی واقعہ ہے اور یہ سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہوگا ۔اس میں آزادی کے بنیادی تصور، جدوجہد آزادی اور قیام پاکستان کے ابتدائی منزل کی منظر کشی کی گئی ہے۔وزیر اعلی نے نیشنل ہسٹری میوزیم کے شاندار منصوبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ گریٹر اقبال پارک میں عالمی معیار کا نیشنل ہسٹری میوزیم بنایا گیا ہے اور مجھے یہ میوزیم دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے اور میں یہاں آکر تاریخ میں کھو گیا ہوں ۔ نیشنل ہسٹری میوزیم نے تحریک قیام پاکستان کی یاد تازہ کر دی ۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے نیشنل ہسٹری میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح گریٹر اقبال پارک پاکستان کے دل شہر لاہور میں شاندار اضافہ ہے۔ اب ہم نے اپنے آپ سے سوال کرنا ہے کہ 70 برس میں قیام پاکستان کے مقاصد کو اس حد تک پورا کیا ہے ۔ ہمیں یہ سوال خلوص اور ایمانداری سے جانچنا ہو گا۔ محنت سے ہی قومیں بنتی ہیں ۔ اگر آج ہم اپنا منصفانہ احتسا ب کریں گے تو حقائق سامنے آجائیں گے کہ منزل ابھی بہت آگے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ملک کی تعمیر وترقی کے لئے خون پسینہ بہایا جبکہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے اس ملک کو برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے محنت کی ہے اور بہت سے لوگوں نے وقت ضائع کیا ہے ۔ تا ہم ہمیں ماضی کو بھول کر اور سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب احتساب کا ادارہ ہے اسے اپنا فرض اداکرنا ہے ، آپ محنت سے کام کریں گے تو آپ کو ہر طرف سے شاباش ملے گی اور نیب بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔اگر آپ محنت سے کام نہیں کریں گے تو نیب کیا آپ اپنا خود بگاڑ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس پارک میں آکر لگتا ہے کہ ہم تاریخ سے گزر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم محنت ، دیانت اور امانت کے ساتھ کام کریں تو تاریخ کا دھارا موڑ دیں گے اور پاکستان جلد ہی قائد اور اقبال کا پاکستان بن کر عظیم قوت بنے گا ۔انہوںنے کہا کہ نئی دنیا اور نئے جہان جدوجہد ، ویژن اور نظریئے سے جنم لیتے ہیں ۔ نئی سوچ اور نئی فکر سے ہی نئی بستیاں بنتی ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے گریٹر اقبال پارک میں جھیل کابھی افتتاح کیا۔

 

لگژری گاڑیوں کا کیس، ریکارڈ مانگنے پر گاڑیاں تہہ خانے میں چھپادی گئیں

اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالت کے لگڑری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرنے پر گاڑیاں تہہ خانے چھپانے کی اطلاع ملی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سرکاری اداروں کی لگژری گاڑیوں سےمتعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہم نے لگڑری گاڑیوں کا ریکارڈ مانگا تھا ¾ریکارڈ طلبی پر ایک ادارے نے گاڑیاں تہہ خانے میں چھپا دیں، اطلاع ملی ایک بلڈنگ میں27گاڑیاں چھپائی گئی ہیں، ایڈیشنل رجسٹرار کو تہہ خانے کے معائنے کے لیے بھیجا تو انہیں بھی گاڑیاں دیکھنے کی اجازت نہ دی گئی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ گاڑیاں چھپانے والی کمپنیاں پنجاب کی ہیں، کروڑوں اربوں کی گاڑیاں کیوں چھپائی جارہی ہیں؟دوران سماعت درخواست گزار نے بتایا کہ گاڑیاں چھپانے والی کمپنی میں نیشنل پاور پارک مینجمنٹ، قائداعظم تھرمل پاور کمپنی اور انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پنجاب شامل ہیں۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ معلوم کریں گاڑیاں چھپانے کاحکم کس نے دیا؟ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی ، نواز شریف ، مریم نواز بارے اہم خبر

اسلام آباد/لندن (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمو نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پر ایک مرتبہ پھر ہسپتال منتقل کردیا گیا،مریم نواز نے تصدیق کرتے ہوئے قوم سے خصوصی دعاﺅں کی اپیل کردی جبکہ نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کیلئے (آج ) بدھ کی صبح لندن روانہ ہونگے ۔۔منگل کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں تصدیق کی کہ میری والدہ بیگم کلثوم نواز کو ایک مرتبہ پھر ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔قوم میری والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریںکیونکہ میں جانتی ہوں کہ دعائیں اثر رکھتی ہیں۔اللہ تعالی دعائیں قبول فرماتا ہے ۔آپ سب کا شکریہ ۔دوسری جانب ترجمان شریف خاندان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ (آج ) بدھ کی صبح لاہور سے لند ن روانہ ہونگے ۔واضح رہے کہ کلثوم نواز طویل عرصے سے علیل ہیں تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر ان کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔