عارفہ صدیقی نے برسوں بعد شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی نے شوبز میں دوبارہ واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اس بار عارفہ صدیقی بطور گلوکارہ بھرپور انداز سے میوزک انڈسٹری میں انٹری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے باقاعدہ تکاری بھی شروع کردی ہے۔واضح رہے ?ہ عارفہ صدیقی نے استاد نذر حسین سے شادی کے بعد گلوکاری اور اداکاری کو خکرباد کہہ دیا تھا البتہ کچھ عرصہ قبل جب ان کے شوہرکا انتقال ہوا تو انہوں نے نوجوان گلوکار تعبکر علی سے شادی کرلی تھی، جن کے کہنے پر عارفہ صدیقی نے کئی سال بعد گلوکاری شروع کردی ہے اور جلد ہی وہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کریں گی۔

سجاد علی کے نئے گانے ’لگایادل‘‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے صف اول کے گلوکار سجاد علی کی خوبصورت آواز ہمیشہ ہی لوگوں کے دلوں میں اترجاتی ہےطویل عرصے بعد ایک بار پھر سجاد علی کی آواز کے جادو نے لوگوں کو مسحور کردیا۔90 کی دہائی میں اپنی خوبصورت آواز سے کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے سجاد علی کا 2013 میں ریلیز ہواگانا ’ہرظلم تیرا یادہے‘آج بھی پہلے دن کی طرح لوگوں کے دلوں میں بساہوا ہے۔سجاد علی کو اپنی مدھر آواز کے ذریعے لوگوں کو مدہوش کرنے کا فن آتا ہے جس کا ثبوت ان کا حال ہی میں ریلیز ہوا نیا گانا ’لگایا دل‘ ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔سجاد علی دھیمی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی ترتیب دینے کیلئے مشہور ہیں ان کے نئے گیت میں بھی ان کےاسٹائل کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔’لگادل‘ محبت اور جذبات سے بھرپور گانا ہے جس میں کالج میں پڑھنے والے نوجوانوں کے جذباتوں کو مرکز نگاہ بنایا گیا ہے۔اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے سجاد علی کی بیٹی زو علی نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں کالج میں پڑھنے والے سات نوجوانوں کی خاموش محبت اور دل ٹوٹنے پر ان کے جذبات کو بہت خوبصورتی سے اسکرین پر اتارا گیا ہے۔

فیس بک، واٹس ایپ میں مصروف رہنے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں فیس بک اور واٹس ایپ میں مصروف رہنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاو¿ں میں انٹرنیٹ کے کثرت سے استعمال پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم ہریام کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہریام پر اپنی بیوی کو سوتے میں گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے کہا کہ اس نے کئی بار مقتولہ کو سمجھایا لیکن وہ باز نہیں ا?ئی جس پر طیش میں ا?کر اس نے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔اگلے روز اس کا سسر بیٹی سے ملنے ا?یا تو لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کردیا جہاں اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہریام کمپیوٹر ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔ ملزم کی شادی 2006 میں ہوئی تھی اور اس کے دو بچے ہیں۔ دوران تفتیش 35 سالہ ملزم ہریام نے بتایا کہ اس کی 32 سالہ بیوی لکشمی گھنٹوں انٹرنیٹ پر مصروف رہتی تھی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور واٹس ایپ پر لوگوں سے باتیں کرتی رہتی تھی۔
ہریام نے کہا کہ وہ بیوی کی اس عادت سے تنگ ا?گیا تھا۔ اسے لگ رہا تھا کہ اس بیوی اسے وقت نہیں دے رہی اور بچوں کو بھی نظرانداز کررہی ہے جبکہ ایک ماں اور بیوی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہی۔ملزم نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، پھر میں نے بیوی کو اسمارٹ فون خرید کر دیا جس کے بعد اس میں تبدیلی ا?گئی، گزشتہ دو سال سے اس نے مجھے اور بچوں کو نظر انداز کرنا شروع کردیا، کھانا پکانا اور گھریلو کام کاج میں دلچسپی لینا چھوڑ دی، بچوں کو اسکول لانے لے جانے اور ہوم ورک میں مدد دینے میں بھی کمی ا?گئی، بس دن رات فیس بک اور واٹس ایپ پر مصروف رہتی، پہلے تو میں نے برداشت کیا کہ خود ہی موبائل فون سے اکتا جائے گی لیکن پھر ہمارے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے اور بچوں پر برا اثر پڑنے لگا۔ملزم نے بتایا کہ اس پر میں نے اپنی 8 سالہ بیٹی اور 10 سالہ بیٹے کو بورڈنگ اسکول میں داخل کرادیا، وہ مجھے کبھی اپنے سوشل میڈیا کے اکاو¿نٹس نہیں دکھاتی تھی، جس پر مجھے بدچلنی کا بھی شبہ ہوا، قتل والے روز ہمارے درمیان جھگڑا ہوا، پھر وہ سوگئی اور میں نے سوتے میں ہی اس کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر دنکر یادو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا بیان ہے کہ اس نے فیس اور واٹس ایپ پر مصروف رہنے کی وجہ سے اپنی بیوی کو قتل کیا۔

بھارتی جنگی طیاروں کی پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں ہزاروں پروازیں

نئی دہلی(ویب ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کی سرحد کے قریب مشقوں کے دوران گزشتہ 72 گھنٹوں میں 5 ہزار پروازیں کی ہیں۔خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا± بھارت ایک طرف ہتھیاروں کی دوڑ میں میں ساری حدیں پارکررہا تو دوسری جانب پڑوسی ممالک کی سرحدوں کے قریب جنگی مشقوں کے انعقاد پر اس کے جنگی جنون کو عیاں کردیا ہے۔ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ہو یا پھر مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام ، بھارت کاخطے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے مغرب میں پاکستانی سرحد کے قریب بڑی جنگی مشقیں کی ہیں ، ان مشقوں میں 3 دن کے دوران جنگی طیاروں نے 5 ہزار پروازیں کی ہیں، مشقوں میں 1150 فائٹرز، ایئرکرافٹس، ہیلی کاپٹر، ڈرونز، ایئرڈیفنس میزائل حصہ لے رہے ہیں، 87-1986 کے بعد یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل بریندرسنگھ دھنوا کا کہنا ہے کہ جنگی مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشقوں کا مقصد حقیقی جنگ کی صورت میں اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔پاکستانی سرحد کے قریب مشقوں کے بعد اب طیاروں کا رخ مشرق میں چین کی سرحد کی جانب موڑ دیا گیا ہے جہاں بھارتی بحریہ اور فضائیہ جنگی مشقیں کریں گی۔