تحریک انصاف کو بڑاجھٹکا ۔۔۔عمران خان کے قریبی ساتھی ایم پی اے کس پا رٹی میں جا ئینگے،دیکھئے خبر

اسلا م آبا د(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن صو با ئی اسمبلی نے پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے،ایک بیا ن میں جا وید نسیم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مفا د پر ستو ں کا ٹو لہ بن چکی ہے ا س وجہ سے اب اس کے سا تھ مذید نہیں چل سکتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ میںجلد مسلم لیگ ق میں شمو لیت کااعلان چو دھری برادران کے سا تھ ملاقات کے بعد کرونگا۔

ایک ہفتے میں 14 سے زیادہ الکوحلک ڈرنکس نہیں پینی ورنہ۔۔۔اہم تحقیق سے کھلبلی مچ گئی

نیو یا رک(ویب ڈیسک)ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تواتر سے شراب نوشی کرنے سے عمر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔اس تحقیق میں چھ لاکھ شراب نوشی کرنے والوں سے معلوم چلا کہ ہفتے میں 10 سے 15 الکوحلک ڈرنکس پینے سے ایک سے دو سال عمر کم ہو سکتی ہے۔اس تازہ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ جو افراد ہفتے میں 18 سے زائد ڈرنکس پیتے ہیں ان کی عمر چار سے پانچ سال کم ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ 2016 کی برطانوی رہنما اصولوں کے تحت ایک ہفتے میں 14 سے زیادہ الکوحلک ڈرنکس نہیں پینی چاہیئں۔ 14 سے زیادہ الکوحلک ڈرنکس کا مطلب ہے چھ بیئر یا سات وائن کے گلاس۔لانسٹ تحقیق کے مصنفین کا کہنا ہے کہ کم شراب پینے والوں میں جلد موت کے امکانات نہیں ملے ہیں۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 19 ممالک سے شراب نوشی کرنے والے افراد کی صحت اور شراب نوشی کی عادات کا موازنہ کیا ہے ، جو لوگ ایک ہفتے میں دس ڈرنکس پیتے ہیں ان کی عمر چھ ماہ کم ہو جاتی ہے۔تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ شراب نوشی کرنے سے دل کے عارضے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

منگھو پیر ، حالات انتہائی کشیدہ ، پولیس کی مظاہرین پر سیدھی فائرنگ ، 1 جاں بحق ، متعددکی حالت تشویشناک

کراچی(ویب ڈیسک)منگھوپیر میں قتل کی جانے والی 7 سالہ رابعہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی جب کہ پرتشدد مظاہرے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوگیا۔ذرائع کےمطابق عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نے بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جس میں اس سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بچی کو نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اس پرتشدد بھی کیا گیا، بچی کی ٹانگوں، پیٹھ اور ناخنوں پر تشدد کےنشانات تھے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے بچی کو گلے میں پھندہ لگا کر مارا گیا، اس کے زخموں کی نوعیت سے پتا چلتا ہے کہ جب اسے اسپتال لایا گیا تو اس کی موت کو 8 سے 10 گھنٹے گزر چکے تھے۔دوسری جانب بچی کے لواحقین کی جانب سے کٹی پہاڑی پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا گیا، لواحقین اور علاقہ مکینوں نے میت کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے کٹی پہاڑی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔بچی کے لواحقین کا مو¿قف تھا کہ بچی کی گمشدگی کے بعد پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی تھی۔مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی کٹی پہاڑی پہنچی، ابتداءمیں بچی کے لواحقین احتجاج ختم کرنے پر راضی ہوگئے تاہم مظاہرین کے ایک گروہ نے احتجاج جاری رکھا اور پولیس پر پتھراو¿ شروع کردیا۔مظاہرین نے پولیس موبائلوں اور اہلکاروں پر پتھراو¿ کردیا جس سے موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جب کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔صورتحال بگڑنے پر رینجرز کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی جبکہ علاقے کو سیل کرتے ہوئے اسکول اور دکانیں بھی بند کروا دی گئیں۔ایس پی اورنگی نےبتایا کہ بچی کی لاش کو اس کے والد گھر لے کر چلے گئے اور پولیس نے کٹی پہاڑی کی سڑک کو ٹریفک کےلیے بحال کردیا ہے۔ایس پی اورنگی کے مطابق مظاہرے میں پتھراو¿ سے 10 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جنہین عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔نمائندہ جیونیوز کےمطابق احتجاج کے دوران پولیس کی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جب کہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرحمان کےنام سےہوئی جس کے سر میں گولی لگی جب کہ دوسرے شخص عدنان کے سینے میں گولی لگی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونےوالے شخص کو تشویشناک حالت کی بناء پر جناح اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بھی عبدالرحمان نامی شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔سیمی جمالی نے بتایا کہ عبدالرحمان نامی شخص کے سر میں گولی لگی اور اسے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

شب برات یکم مئی منگل اوربدھ کی درمیانی رات ہو گی

کراچی (ویب ڈیسک ) شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا جب کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نہ نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی جب کہ شب برات یکم مئی، منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگی۔

 

ضمانت پر رہائی پانے والے سلمان خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

جودھ پور (ویب ڈیسک ) کالے ہرن کے شکار کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو عدالت نے فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ سلمان خان نے جودھ پور کی سیشن عدالت میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کی۔ اداکار نے درخواست میں استدعا کی کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے لئے مختلف ممالک جانا ہے اس لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے سلمان خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 25 مئی سے 10 جون تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔اداکار اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کینیڈا، نیپال اور امریکا جائیں گے۔ یاد رہے کہ جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

 

کراچی میں بچی سے زیادتی،قتل کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ،متعددافراد زخمی ،صورتحال انتہائی کشیدہ

کراچی (ویب ڈیسک) اورنگی ٹاو¿ن میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں بچی کو زیادتی و اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی جس کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق رابعہ کی عمر 6 سال اور بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے۔ بچی کے والد کے بیان کے مطابق رابعہ 15 اپریل اتوار کو گھر سے کھیلنے نکلی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔والد نے اورنگی ٹاو¿ن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرا کے 3 افراد کو نامزد کیا جن میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تاہم آج صبح بچی کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جس کے بعد بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھروں سے نکل ا?ئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے ا?نسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 

جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو،ماہرہ خان نے کس کے بارے ایسا کہہ دیا؟

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘پر پرفارمنس دیتی نظر آرہی ہیں۔ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارت کی بھی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے، ماہرہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھارتی میڈیا میں بڑی خبر کا درجہ اختیار کرلیتی ہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نظر آرہے ہیں۔ عدنان نہ صرف ماہرہ کو خوبصورت اور حسین بنانے کاکام کرتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں جس کا ثبوت یہ ویڈیو ہے جسے ماہرہ خان نے عدنان کی سالگرہ کے موقعہ پر بطور خاص بنایا ہے۔

 

کشمیر ہاتھ سے نکل رہا ہے ، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

نئی دہلی‘ سرینگر (خصوصی رپورٹ) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بلآخر اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی، وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے، مجاہدین بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔ وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں، کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے چند کشمیری نوجوانوں کو لالچ اور ترغیبات دے کر فوج میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے حزب المجاہدین میں شمولیت شروع کر دی ہے۔ فوج کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر ایک سیکورٹی پوسٹ پر متعین ایک سپاہی ادریس میر نے فوج چھوڑ کر کشمیری مجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ادریس میر شوپیاں میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر متعین تھا۔ اور اب وہ حزب المجاہدین کا رکن بن کر فوج کے خلاف برسرپیکار ہے۔ کئی دوسرے کشمیری نوجوان بھی بھارتی فوج چھوڑ کر مجاہدین کی صفوں میں آ رہے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف‘

 

 

ایٹمی دھماکے کئے اس پر بھی ریفرنس بنا دیں نواز شریف زبان بندی کیخلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ میری زبان بندی کی گئی لیکن یاد رکھیں جتنی مرضی زبان بندی کرلیں جیت ہماری ہوگی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ عوام کی بات نہ سنی گئی تو بڑے پیمانے پر انتشار دیکھ رہا ہوں، دنیا بدل گئی ہے ہمیں بھی بدلنا ہوگا، پرانی غلطیاں نہیں دہرانا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر مہذب پابندیاں نہیں لگائی جاسکتیں، لوگوں کی زبان بندی کی گئی، میری بھی زبان بندی کی گئی، ہم کسی کی زبان بندی نہیں کرسکتے، یاد رکھیں جتنی مرضی زبان بندی کرلیں جیت ہماری ہوگی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا عدالتی فیصلے میں بتایا جائے کہ عدلیہ کے خلاف بات کرنے کا کیا مطلب ہے؟ بات کے بعد تحفظ کی گارنٹی نہیں ہے۔نوازشریف نے کہا کہ ہمیں چھوڑ کر جانے والےہمارے تھے ہی نہیں، آج جتنے محب وطن ہیں وہ غدار ہیں، میں چاہتا تھا کہ سب مل کر چلیں۔اانہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں ہم نے رائے ونڈ روڈ کشادہ کرنے کا حکم دیا جس پر نیب کیس بن گیا، 1990میں موٹروے شروع ہوئی اس پربھی ریفرنس بننا چاہیے، ایٹمی دھماکے کیے اس پر بھی میرے خلاف ریفرنس بنادیں۔

 

عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی، شریف خاندان کا ایک اور امتحان: ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اور کہنہ مشق صحافی ضیاشاہد نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے شروع سے ہی جھوٹ بولا پھر اس کو چھپانے کےلئے دوسرا اور پھر یہی سلسلہ چل نکلا۔ اب اتنی مشکل میں پھنس چکے ہیں کہ نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ چینل 24 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف خاندان مشکل میں ہے اسی خاندان کے گرد موجود پرویز رشید سمیت تمام لوگ جو جمع ہیں معمولی سی بات سے آگاہ نہیں کہ ملکر فیصلہ کر لیں کہ کیا بیان دینا ہے۔ نواز شریف، مریم نواز، حسن و حسین سمدھی و دیگر رشتہ داروں کے بیانات ہی آپس میں نہیں ملتے۔ ان کے متضاد بیانات کا ٹی وی چینلز پر جس طرح مذاق اڑایا جاتا رہا کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ لاہور میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے شاید ہی کسی شخص کو معلوم نہ ہو کہ قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی پارٹنرشپ تھی، جب پیراگون سٹی پراجیکٹ شروع ہوا تھا تبھی یہ بات سب کو معلوم ہو چکی تھی۔ نیب سربراہ پر سخت دباﺅ ہے انہیں کہا جا رہا ہے کہ استعفیٰ دیکر بیرون ملک چلے جائیں واپس آئینگے تو صدر مملکت بنا دیا جائے گا تاہم نیب چیئرمین نے بات ماننے سے معذرت کر لی ہے۔ وکیل اکرم شیخ کا بھی بیان آ چکا ہے کہ صدر ممنون حسین نواز شریف کو ہونے والی تمام سزائیں معاف کر دیں۔ شریف خاندان کو عدالتوں سے کچھ ملنے والا نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس اپنی صفائی میں کچھ نہیں ہے صرف جھوٹ کے پلندے ہیں۔ ان کے وکیل بھی خوامخواہ عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ ان کے پاس پوچھنے کو کوئی سوال تک نہیں ہے۔ ضیاشاہد نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اب اس انتظار میں ہے کہ صدر کی جانب سے معافی نامہ ملے یا پھر گولیاں چلا کر ججز کو خوفزدہ کیا جائے جو نہیں ہوگا۔ ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی طرح ان کے لائیو خطاب پر پابندی لگا دی ہے جس سے ان کا باب بند ہو گیا ہے۔ میری معلومات کے مطابق نیب ذرائع کہتے ہیں کہ پچاس فیصد شواہد اکٹھے ہو جائیں تو وہ ایکشن لے لیتے ہیں احد چیمہ کیس میں بھی باقی لوگوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ نیب والے کہتے ہیں کہ مشکل تحقیقات ہیں کیونکہ پاکستان میں ہر دوسرا آدمی گواہی دینے کو تیار نہیں ہوتا اس لئے انہیں دستاویزی ثبوت پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عدالت میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کی گئی اس پر مقدمہ کیوں درج نہ کیا گیا۔ ای سی ایل میں نام کیوں نہیں ڈالے جا رہے، واجد ضیا سے بے سروپا سوالات کیے جا رہے ہیں۔ بات منی لانڈرنگ سے شروع ہوئی۔ فوج اور عدلیہ کی تذلیل کی گئی اب فائرنگ تک نوبت آ چکی ہے۔ سعد رفیق بھی عمرے پر جا رہے ہیں واپس نہ آئے تو ادارے کیا کرینگے۔ نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جا رہا۔ سینئر صحافی انعام اللہ خٹک نے کہا کہ واجد ضیا نے جو دستاویزات پیش کیں ان کی نفی نہیں ہو سکتی، مریم ہی نیسکول اور نیلسن کی بینیفیشل آنر ہیں ان کے وکیل واجد ضیا سے غیرمتعلق سوالات کر رہے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کے وکیل دفاع میں کچھ بھی پیش نہیں کرسکے۔