جاپانی روبوٹ مئیر کا الیکشن لڑیگا ،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ٹوکیو ( ویب ڈیسک )ٹیکنالوجی اور روبوٹس کی سرزمین جاپان سے خبر آئی ہے کہ وہاں مصںوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی پہلے امیدوار نے میئر کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔نیا بھر میں یہ بحث چل پڑی ہے کہ روبوٹس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانوں کی ملازمتوں کو لے اڑیں گے اور اس سے بے روزگاری بڑھے گی لیکن کیا یہ بات حیرت انگیز نہیں کہ جاپان میں مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایک فرضی شخصیت نے شہر کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔اگرچہ اب بھی مصنوعی ذہانت کو اونچے عوامی عہدوں کےلیے موزوں قرار دینے کا کوئی قانون نہیں بن سکا ہے تاہم ٹوکیو کے نواحی علاقے ٹاما سٹی میں بلدیاتی امور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کردار کو بڑھانے کی کوشش کی ہے اور اسے ’آرٹیفیشل انٹیلی جنس میئر‘ یا ’اے آئی میئر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

 

9 سالہ کشمیری بچے نے ایسا کا م کر دیا کہ دنیا حیران رہ گئی

کشمیر( ویب ڈیسک) خوف اور دہشت کے سائے بھی تخلیقی صلاحیتیں دبا نہیں سکتے، اس بات کا ثبوت مقبوضہ کشمیر کے ایک 9 سالہ بچے نے الفاظ کی تعداد گننے کی صلاحیت رکھنے والا انوکھا پین ایجاد کرکے دیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کی تحصیل وادی گریز سے تعلق رکھنے والے تیسری جماعت کے طالب علم مظفر احمد خان کا تخلیق کردہ منفرد پین صفحات پر لکھے جانے والے الفاظ گننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔9 سالہ مظفر کے مطابق یہ پین دوران لکھائی الفاظ گنتا رہتا ہے جن کی تعداد اس پر نصب چھوٹی سی ایل سی ڈی اسکرین پر نمایاں ہوجاتی ہے جبکہ اس تعداد کو میسج کے ذریعے موبائل فون پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

کیس کی آج ہی سماعت ، چیف جسٹس نے عدلیہ مخالف تقاریر پر پا بندی کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نواز شریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 ارکان اسمبلی کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر 15 روز کی پابندی لگائی ہے۔ چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے آج ہی تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دن ایک بجے معاملے کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے پیمرا کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار صاحب، کل کے فیصلے پر ہم ازخود نوٹس لے رہے ہیں، معاملے کو آج ہی ایک بجے سنیں گے، سب لوگ حاضر رہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16 اراکین اسمبلی کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے لیے 27 متفرق درخواستیں دائر ہوئی تھیں۔ عدالت نے ان سیاسی رہنماو¿ں کی تقاریر پر عبوری پابندی لگاتے ہوئے پیمرا کو 15 دن میں درخواستوں کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

 

سابق عراقی صدر صدام حسین کے مقبرے بارے چونکا دینے والا اقدام ،میت کون لے گیا؟سنسنی خیز خبر

بغداد (ویب ڈیسک) عراق کے سابق صدر صدام حسین کا مقبرہ تباہ ہوگیا جب کہ ان کی میت بھی قبر سے غائب ہے۔ عراق کے شہر تکریت کے علاقے الوجا میں صدام حسین کا مقبرہ تباہ ہے اور قبر میں صدام کی لاش بھی موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق سابق عراقی صدر کے قبیلے ابونصر کے سربراہ شیخ مناف علی الندا کا کہنا ہے کہ صدام حسین کے مقبرے کی چھت پر موجود داعش کے اسنائپر کو نشانہ بنانے کے لئے عراقی طیارے نے بمباری کی جس کے نتیجے میں مقبرہ تباہ ہوگیا۔شیخ مناف کے مطابق وہ حملے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے تاہم مقبرہ تباہ ہے اور صدام حسین کی قبر میں ان کی میت بھی موجود نہیں ہے۔یاد رہے کہ 28 اپریل کو صدام حسین کی سالگرہ کے موقع پر ان کے قبیلے کے افراد اور حامی مقبرے پر حاضری دیتے ہیں اور اسکول کے بچوں کو بھی سابق صدر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مزار پر آنا تھا۔

 

کمسن گھر یلو ملازمہ پر تشدد ثابت ، سابق جج اور اہلیہ کو قید کی سزا سنا دی گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے کیس میں نامزد سابق ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو ایک، ایک سال قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سنایا، جو 27 مارچ 2018 کو محفوظ کیا گیا تھا۔کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا واقعہ 27 دسمبر 2016 کو پیش آیا تھا اور پولیس نے 29 دسمبر کو سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم کے گھر سے طیبہ کو تحویل میں لیا تھا۔تشدد کے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔طیبہ تشدد کیس میں صلح نامے کی حقیقت کھل گئی3 جنوری 2017 کو کیس میں اہم موڑ آیا اور طیبہ کے والدین کی جانب سے راجا خرم اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے کی رپورٹس سامنے آئیں، تاہم راضی نامہ سامنے آنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے کا از خود نوٹس لیا تھا۔

 

فیشن کی سمجھ بوجھ کئی سالوں کے تجربے پر محیط ہے

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ ان کی فیشن کی سمجھ بوجھ کئی سالوں کے تجربے اور مشاہدے پر محیط ہے اور اب وہ بہتر سمجھتی ہیں کہ ان کے لئے کیا بہتر ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ ان کے لئے فیشن وہ ہے جو آپ نظر آتے ہیں اور جو پہنتے ہیں ،اس میں خود کو آرام دہ محسوس کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری فیشن کی سمجھ بوجھ کئی سالوں کے مشاہدے اور تجربے پر محیط ہے اور مجھے مختلف سٹائلز اپنانے اور ان کے ساتھ تجربات کرنا پسند ہے چاہے وہ گلیمرس ہو یا نہ ہو، میں اب بہتر سمجھتی ہوں کہ میرے لئے کیا بہتر ہے اور اس کے لئے میں بہترین ڈیزائنرز کے ساتھ منسلک ہوں جو میرے خیالات کو زندگی بخشتے ہیں۔

 

کردارکوڈیمانڈ کے مطابق کرنےوالا ہی ورسٹائل فنکارہوتاہے

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل حیا سہگل نے کہا ہے کہ بطور فنکار جو اپنے کام سے انصاف نہیں کرتے ان کی منزل کچھ ہی عرصہ بعد ختم ہوجاتی ہے اوروہ فن کی لمبی ریس سے باہرہوجاتے ہیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حیا سہگل نے کہا کہ میرے نزدیک ایک طرف تو کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی ورسٹائل فنکارمانا جاتا ہے اوردوسری جانب یہی انداز اسے دوسرے فنکاروں سے منفرد بھی بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اسٹارز کے پیچھے بھاگنے سے بہتر سمجھا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعہ اپنی خود کی پہچان بنا ﺅں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری کیلئے بہت سے اہم کردارنبھائے ہیں اورمزید پروجیکٹس میں بھی کام کررہی ہوں لیکن میری اصل منزل بڑی اسکرین ہی ہے۔ بڑی اسکرین کے جادونے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں ٹی وی کے ساتھ ساتھ اس وقت فلم کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہوں۔

 

پرینیتی چوپڑا گانے ”مجھے تم “میں اپنی آواز کا جادو جگائینگی

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ایک بار پھر گانے مجھے تم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ اداکارہ پرینیتی چوپڑا امل ملک کے ساتھ مل کر گانامجھے تم گائیں گی۔یہ گانا کسی پرانے گانے کا نیا ورژن نہیں ہے بلکہ پرینیتی کے پہلے گانے مانا کہ ہم یار نہیں سے ملتا جلتا ہے لیکن اس کے نوٹس اس سے بلکل مختلف ہیں ۔اداکارہ ان دنوں ویپل شا کی فلم نمستے انگلینڈ پر کام کر رہی ہیں ۔ گانے کی ریکارڈنگ پرینیتی کی آسٹریلیا سے واپسی پر کی جائے گی ۔
جبکہ گانے کی وڈیو کی عکسبندی فلم کے مکمل ہونے کے بعد شروع کی جائے گی۔

 

پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(شوبزڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات اور کرینہ کپور کے ساتھ دشمنی کی افواہوں سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے، پریانکا نے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمایا ہے تاہم اپنے کیریئر کے دوران انہیں کئی اسکینڈلز کا سامنا بھی رہا ہے، جس کے بارے میں پریانکا عام طور پر بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔ کیریئر کی ابتدا ہی میں پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور ایک دوسرے کی سخت حریف بن گئی تھیں۔ فلم ”اعتراض“ کے بعد دونوں کی دشمنی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔فلم”ہیروئن“کی ریلیز کے بعد کرینہ نے پریانکا پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فلم پریانکا کی فلم”فیشن“سے کہیں زیادہ بہتر ہے کیا ہوا اگراس نے نیشنل ایوارڈ نہیں جیتا جس پر پریانکا نے کرینہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کرینہ پر انگور کھٹے ہیں والی مثال فٹ بیٹھتی ہے کیونکہ جب کسی کو کوئی چیز نہیں ملتی تو وہ ایسا ہی کہتا ہے۔ایک شو کے دوران پریانکا نے کرینہ کے ساتھ اپنی دشمنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا میں بہت ایمان دار ہوں اور مجھے معلوم ہے کون میرا دوست ہے اور کون نہیں جو لوگ میرے دوست ہیں انہیں میں خود سے قریب رکھتی ہوں۔اسی شوکے دوران انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان تمام افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کروں گی جو میرے اور شاہ رخ خان کے متعلق میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں، کیونکہ ہم عوامی شخصیات ہیں اور یہ تمام افواہیں اور اسکینڈلز ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔ ہماری زندگیوں میں کیا چل رہا ہے لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے۔ چاہے وہ ان افواہوں پر یقین کرتے ہیں یا نہیں، میرے تردید کرنے سے یہ افواہیں غلط ثابت نہیں ہوجائیں گی۔

 

کریتی سینن ” داداصاحب پھالکے ایوارڈ“کےلئے نامزد

ممبئی(شوبزڈیسک) با لی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو” داداصاحب پھالکے ایوارڈ“ سے نوازا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن کوفلم ” بریلی کی برفی“میں بہترین اداکاری پر بالی وڈ کا یہ اہم ایوارڈ پیش کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ فلم ” بریلی کی برفی“ کریتی سینن کی اب تک کی بہترین فلم مانی جاتی ہے اس فلم میں اداکارہ نے چھوٹے سے گاﺅں کی ” بٹی“ نامی ایک عام لڑکی کا کردار نبھایاتھا فلم نے بہترین بزنس کیا اور ان کے کردار کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔