احسن خان کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کی آفرز

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکار احسن خان کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کی آفرز ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ا حسن خان کو ہمیشہ کی طرح رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران مختلف نجی ٹی وی چینلز نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کیلئے پیشکش کی ہے جس پر احسن خان سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ اپنے قریبی دوستوں سے مشورے کے بعد وہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

 

سنی لیون بیٹی کے تحفظ کیلئے آب دیدہ ہوگئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کور ویبر کے نام آبدیدہ انداز میں ایک پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بیٹی کی خاطر جان دینے کا بھی عہد کیا ہے۔بالی ووڈ میں اداکارہ سنی لیون بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں جو اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں جہاں سنی لیون بے باک اداکاری اور آئٹم گرل کی وجہ سے اپنی شہرت آپ ہیں وہیں دوسری جانب وہ بہترین ماں بھی مانی جاتی ہیں جنہوں نے یتیم بچی کو گود لے کر تمام انڈسٹری کے لیے مثال قائم کردی یہی وجہ ہے کہ سنی لیون نے اپنی بیٹی کے لیے پیار بھرا پیغام دیا ہے۔
سنی لیون نے انسٹا گرام پر اپنی بیٹی نشا کور ویبر کی اپنے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹی کو آغوش میں لیے بیٹھی ہیں جب کہ انہوں نے بیٹی کے نام آب دیدہ انداز میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنے پورے دل سے، روح سے اور جسم سے آپ کی ہر طرح سے حفاظت کروں گی اور دنیا میں موجود برے لوگوں سے بھی محفوظ رکھنے کی کوشش کروں گی چاہے اس کے لیے مجھے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑی۔سنی لیون نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دنیا میں موجود تمام ہی بچوں کو ہمیشہ ب±رے لوگوں کے شر سے تحفظ کا احساس دلانا چاہیے، انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئیے اپنے بچوں سے قریب تر ہوجائیں اور ہر قیمت پر ان کا تحفظ کریں۔یاد رہے کہ سنی لیون نے رواں ماہ کی ابتدا میں سروگیسی کے ذریعے اپنے گھر دو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوش خبری سنائی تھی، اس سے قبل سنی اور ان کے شو ہر نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا جس کا نام نشا کور ویبر رکھا تھا۔

 

وجہ کیا بنی کہ سونم کپور کو بھی تاریخ پہ تاریخ

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی اداکارہ سونم کپور اور ان کے دوست آنند آہوجا کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گزشتہ کئی سال سے گردش کررہی ہیں، شروع میں تو سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ تعلقات سے انکار کیا تاہم گزشتہ دنوں سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ باقاعدہ شادی کا اعلان کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی 11 یا 12 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونا تھی لیکن اب دونوں کی شادی کی تاریخ اور مقام تبدیل ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی اب 6 اور 7 مئی کو ممبئی میں ہوگی جب کہ رسیپشن نئی دہلی میں دیا جائے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں ڈانس کے لیے معروف کوریو گرافر فرح خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ڈانس کی پریکٹس انیل کپور کے گھر میں جاری ہے۔

لو میرج کی رنجش‘ سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی مار ڈالا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نواں کوٹ کے علاقہ میں لومیرج کرنے کی رنجش میں سالے نے بہنوئی اور بہن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے زد میں آکر 22سالہ بہنوئی جاں بحق جبکہ بہن اور اس کی ساس شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے گنج بخش پارک کے رہائشی عادل اپنی کزن فریحہ بی بی کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر فریحہ کا بھائی روف اس شادی کے خلاف تھا 8ماہ قبل خاندان کے بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ عادل اور فریحہ چونکہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لہذا ان ی شادی کر دی گئی مگر اس بات کی رنجش روف نے اپنے دل میں رکھی گزشتہ روز روف پستول کے کر اپنے بہنوئی کے گھر داخل ہوا اور کمرے میں فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں عادل اس کی ماں صفیہ بی بی اور اس کی بیوی فریحہ بی بی تینوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔ اہل محلہ نے ان زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ملزم کا بہنوئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ فریحہ اور اس کی ساس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور مقتول کے والد اکر م کی مدعیت میںقتل کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 456/18 درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس کورٹ روم نمبر ایک انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباسی زیدی نے جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ۔ جہانگیر ترین اپنے وکیل سید محمد علی بخاری کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آباد کے جج کوثر عباسی زیدی کے روبرو پیش ہوئے ۔ موکل کے وکیل نے دلائل دیئے اور عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے ۔ اس موقع پر پراسکیوشن نے بھی دلائل دیئے ۔ بعدازاں جج کوثر عباسی زیدی نے جہانگیر ترین کی ضمانت کنفرم کر دی ۔

سپین سپر بائیک ریس چاز ڈیویز نے جیت لی

بارسلونا(آئی این پی) سپین میں سپر بائیک ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ برطانیہ کے ڈرائیور چاز ڈیویز نے جیت لیا ہے۔ سپین میں موٹر بائیک ریسنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے جس میں دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ایک دوسرے پر برتری کیلئے شرکا پرجوش نظر آئے۔ آگے نکلنے کی کوشش میں میزبان ملک کے رائیڈر کی بائیک ٹریک سے پھسل گئی۔ برطانوی ڈرائیور چاز ڈیویز نے ساتھی ڈرائیورز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔

 

عمر اکمل کا شریک حیات کی سالگرہ پر پیار بھرا ٹویٹر پیغام

لاہور(آئی این پی) کرکٹر عم اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی شریک حیات کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت شاعری پر مشتمل نیک تمناوں سے بھرا پیغام جاری کیا ہے جس میں عمر نے نور (بیوی)کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “محبت کے دلکش رنگ جو آپ کی وجہ سے زندگی میں داخل ہوئے ہیں انہیں کبھی زوال نہیں آ سکتا”۔عمر نے مزید کہا کہ “میرے دن روشن اور زندگی خوشیوں سے بھر گءہے اور اس سب کی وجہ صرف تم ہو، سالگرہ بہت بہت مبارک”۔شاندار پیغام کے ساتھ عمر نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دونوں میاں بیوی خوبصورت پوز دیئے بیٹھے ہیں اور ان کی بیک گراونڈ میں دل کی شکل کے غبارے بھی دونوں کے پیار کا اظہار دکھائی دے رہے ہیں۔کرکٹر عمر اکمل اور نور عمر 16 اپریل 2014 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور دونوں میاں بیوی خوشگوار گھریلو زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور انکی ایک پیاری سی بیٹی بھی ہے۔ کئی انٹر نیشنل کرکٹ میچز میں اچھی پرفارمنس کے بعد آج کل عمر اکمل منظر سے غائب ہیں جو دیگر دو کرکٹرز کامران اکمل اور عدنان اکمل کے بھائی ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ جے آئی ٹی نے تحقیقات شروع کردیں

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے باہر رونما ہونے والے فائرنگ کے دو واقعات کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے وقوعہ کے بارہ پہلوﺅں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے علاقہ میں اسلحہ رکھنے والے کوتفصیلات طلب کرلی ہیں گولی کتنے فاصلے سے چلائی گئی اس سلسلے میں فزانزک ٹیم طلب کرلی ہے جے آئی ٹی نے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے پرانے کیسوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں علاقے میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جائے وقوعہ سے تین سے چار کلو کے فاصلے پر واقع شادی ہالز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں علاقے میں تعینات سیکورٹی گارڈز کے زیر استعمال اسلحہ کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

لاہور: ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنیکی اجازت دینے سے انکار

لاہور(خبر نگار) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی قیادت کو گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان)پر 29 اپریل کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گریڈر اقبال پارک ایک قومی ورثہ ہے اورکیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈرنے گریڈر اقبال پارک کی سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر اس مقام پر کسی بھی قسم کے سیاسی ےا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ناصر باغ میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یونس ناراض ہوکر کوچنگ کورس چھوڑ کر کراچی روانہ

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ نہ ملنے پر احتجاجا کوچنگ کورس چھوڑ کر چلے گئے۔یونس خان کوچنگ کورس کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہیں کسی اور کے کمرے میں قیام کرنے کو کہا گیا جس پر وہ شدید ناراض ہوئے اور ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔یونس خان نے اپنے بیان میں کہا کہ این سی اے کی جانب سے لیول تھری کوچنگ کورس کے لیے میل آئی جس میں شرکت کے لیے لاہور آیا لیکن یہاں میرے لیے کمرہ بھی دستیاب نہیں۔یونس خان نے کہا کہ کسی سینئر آفیشل کا کمرہ دیا گیا ہے لیکن کسی دوسرے کا کمرہ استعمال نہیں کرسکتا۔دوسری جانب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو کل سے شروع ہونے والے لیول 3 کورس کے لیے مدعو کیا ہے اور ان کے ایک دن پہلے آمد کی وجہ سے کچھ مسئلہ ہوا ہے۔این سی اے ذرائع کے مطابق سابق کپتان سے کوچنگ کورس کی کوئی فیس بھی نہیں لی گئی ۔