سعد رفیق نے جائیدادوں کی منی ٹریل جمع کرانے کیلئے نیب سے مزید مہلت مانگ لی

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے جائیدادوں کی منی ٹریل کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے نیب سے زید مہلت مانگ لی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے نیب کی جانب سے دیا گیا پرفارما جمع کرا دیا ہے جو نا مکمل ہے تاہم وزیر ریلویز نے تفصیلات جمع کرانے کے لئے مزید مہلت طلب کی ہے۔خواجہ سعد رفیق کے خلاف نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی سے متعلق نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔

پروفیسرکے امتحان کا وقت آ پہنچا

لاہور (نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈرمحمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج انگلینڈ کی لوبرا یونیورسٹی میں ہوگا۔محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ باﺅلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کیخلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور ان کے باﺅلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے باﺅلنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں باﺅلنگ سے معطل کردیا گیا تھا تاہم آزادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر باﺅلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اور جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا، جس کے بعد جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دئیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ پر غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی ہے اور گزشتہ سال ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائروں نے ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔تاہم محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پ±رامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مسلم لیگ( ن) کے تین منحرف اراکین کے استعفے سپیکر آفس کو موصول ہو گئے

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ ن کے تین منحرف اراکین کے استعفے سپیکر آفس کو موصول ہو گئے ہیں جن میں مخدوم خسرو بختیار،مخدوم زادہ باسط بخاری اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق استعفوں کی تصدیق کے لیے تینو ں کو آج سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے چیمبر میں بلایا تھا لیکن تینوں ارکان قومی اسمبلی نوٹس کے باوجود سپیکر چیمبر نہیں آئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق تینوں ارکان نے نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ وہ آج مصروف ہیں لہذا انہیں کوئی اور تاریخ دے دیں۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے قاعدہ 43 کے مطابق تینوں اراکین کو اپنے استعفوں کی تصدیق سپیکر کے پاس آکر یا بذریعہ فون لازمی کرنا ہوگی سپیکر پوچھیں گے کہ آیا انہوں نے استعفے مرضی سے دیئے یا کسی دباو¿ کے تحت دئیے ہیں ارکان کی طرف سے استعفیٰ کی تصدیق کے بعد ہی سپیکر منظور کریں گے ۔

 

خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں اماراتی خط پیش کر دیا

اسلام آباد(آن لائن ) شریف خاندان کے قطری خط کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں اماراتی خط پیش کر دیا ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف ملازم ہیں مگرکل وقتی نہیں ان سے تجاویز فون پر یا دبئی کے دورہ پر لی جاتی ہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی اقامہ پر نا اہلی کیس میں وفاقی وزیر نے اضافی دستاویزات یپش کر دی ہیں۔ جن یں ایک اماراتی خط بھی شامل ہے۔ یہ خط انٹرنیشنل مکینکل اینڈ الیکٹرانیکل کمپنی کی جانب سے جاری کیا گی اہے کمپنی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کبھی بھی کل وقتی ملازم نہیں رہے وہ کمپنی کے ملازم ہیں ۔ تاہم ان سے تجاویز فون پر یا دورہ دبئی کے دوران لی جاتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کمپنی کا خط خواجہ آصف کی ملازمت کو ظاہر کر رہا ہے اور یہ انہیں مقدمہ میں فائدے کی بجائے ان کے خلاف ثبوت بن سکتا ہے۔

 

قومی سٹارزکرکٹرزنمائشی میچ میں ان ایکشن ہونگے

سرگودھا (بیورو رپورٹ)پاکستان الےون او رڈپٹی کمشنر الےون کے مابےن نمائشی کرکٹ مےچ 22 اپرےل بروز اتوار دن دو بجے سپورٹس سٹےڈےم مےں کھےلا جائےگا ۔ پاکستان الےون کی قےادت قومی کرکٹ ٹےم کے سابق کپتال مصباح الحق کرےںگے جبکہ ڈپٹی کمشنر الےون کی قےادت محمد حفےظ کرےںگے ۔ دونوں ٹےموں مےں کامران اکمل ‘ عمراکمل ‘ عدنان اکمل ‘ حسن علی ‘ شاداب خان ‘ فہےم ا شرف ‘ آصف علی ‘ وہاب رےاض ‘ ثقلےن مشتاق ‘ عبدالرزاق ‘ انضمام الحق ‘ مشتاق احمد ‘ اظہر علی ‘ محمد عامر ‘ حسنےن طلعت ‘ سعےد اجمل‘ فخر زمان ‘ ےاسر شاہ ‘نوےد لطےف ‘ اسد علی اور علی وقار شرکت کرےںگے ۔آج ڈپٹی ڈائرےکٹر فنانس اےنڈ پلاننگ شفےق الرحمان نےازی کی زےر صدارت ہونے والے اجلاس مےں کرکٹ مےچ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس مےں ڈوےژنل سپورٹس آفےسر منظر شاہ فرےد سمےت کرکٹ اےسوسی اےشن کے عہدےداران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتاےا گےاکہ کرکٹ مےچ کی ٹکٹ دو سو روپے اور پانچ سو روپے مقر رکی گئی ہے جو شہر مےں 9مختلف مقامات جمخانہ کلب ‘ پی اےچ اے دفتر ‘ غالب لائبرےری ‘ ضلع کونسل دفتر ‘ مےونسپل کارپورےشن دفتر‘ ڈپٹی کمشنر دفتر ‘ سپورٹس سٹےڈےم ‘ بےنک آف پنجاب ےونےورسٹی روڈ اور حبےب بےنک کچہری بازار پر دستےاب ہوںگےں۔اجلاس کو بتاےاگےاکہ کرکٹ مےچ مےں سےنئرکھلاڑےوں کو بھی بطور مہمان مدعو کےا جائےگا ۔ مےچ کےلئے وی آئی پی سٹےنڈ کے علاوہ خواتےن کےلئے الگ سٹےنڈز بناےا جائےگا ۔ مےچ کےلئے سےکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہےں۔

دورہ انگلینڈ گرین شرٹس کےلئے کڑاامتحان

کراچی (یوا ین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ گرین شرٹس کیلئے سخت چیلنج ثابت ہو گا۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کنڈیشنز مشکل ہیں قومی کرکٹ ٹیم کو بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔ امید ہے کہ سلیکٹرز نے انگلش کنڈیشنز کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہو گا کیونکہ ہر جگہ ایک ہی تکنیک کے کرکٹرز کامیاب نہیں ہوتے ،کنڈیشنز کے حساب سے تکنیک ایڈ جسٹ کرنے والے بیٹسمین ہی کریز پر ٹک سکتے ہیں۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے نوجوان ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اس لئے انہیں خود کو ثابت کرنے کیلئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہو گی۔ دورہ انگلینڈ ہمیشہ سے چیلنج ثابت ہوتا ہے ان کے زمانے میں جب انگلش کنڈیشنز میں کھیلنا ہوتا تھاتو وہ سخت تیاریاں کرتے تھے اس لئے وہ نوجوان قومی کرکٹرز کو بھی یہی مشورہ دیں گے کہ وہ سو فیصد پرفارمنس کے لئے بھرپور محنت کریں۔

چیف جسٹس نے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت کی جانب سے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے ججز کی سیکورٹی برھانے کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی جسے چیف جسٹس آف پاکستان نے مسترد کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ججز کو معمول کی سیکیورٹی کے علاوہ مزید سیکیورٹی کی ضرورت نہیں تاہم عام شہریوں کی حفاظت کے لیے امن وامان میں بہتری لائی جائے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ججز کی اضافی سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

قومی ٹیم میں واپسی کےلئے محنت جاری رکھوں گا،فواد

کراچی (آئی این پی)مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کیلئے منتخب نہ ہونے پر مایوس نہیں ہوں، محنت جاری رکھوں گا، فکسنگ کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، صفائیاں وہ دیتے ہیں جنہوں نے کچھ کیا ہو،دورہ انگلینڈ کےلئے نظر انداز ہونے والے فواد عالم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں کوچنگ اسٹاف اور ساتھی پلیئرز کا رویہ بہت مثبت تھا، دورہ انگلینڈ کیلئے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر دکھ ہوا تاہم مایوس نہیں ہوں، محنت جاری رکھوں گا، میں آج جو کچھ بھی ہوں کرکٹ کی وجہ سے ہوں، کھیل کی عزت کرتا ہوں، عروج و زوال زندگی کا حصہ ہے، مثبت سوچ رکھتے ہوئے محنت جاری رکھوں گا، ایک دن اس کا پھل ضرور ملے گا۔فکسنگ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کیریئر میں جتنی کرکٹ بھی کھیلی پوری دیانتداری سے کھیلی، فکسنگ کرنا تو درکنار کبھی اس بارے میں سوچا تک نہیں ہے، ویسے بھی صفائیاں وہ دیتے ہیں جنہوں نے کچھ کیا ہوتا ہے، میں نے ایسا کچھ کیا ہی نہیں تو کچھ کہنے کی بھی ضرورت نہیں ہے، اگر ایسا کوئی معاملہ ہوتا تو میں ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہ کھیل رہا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، اس کے بعد انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیلنے کا بھی پروگرام ہے، شائقین کی جانب سے حوصلہ افزائی پر ان کا شکر گزار ہوں۔

’’خوبصورت تبدیلی‘‘اور ’’بدصورت تبدیلی‘‘

تبدیلی ،تبدیلی ،تبدیلی سنتے سنتے کان پک گئے۔سوال یہ بنتا ہے کہ تبدیلی ہے کیا بلا؟ نئے الیکشن کا ہوجانا تبدیلی ہے ؟چہروں کا بدل جانا تبدیلی ہے؟ یا صرف تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کی سوچ کے مطابق نظام کا بدل جانا تبدیلی ہے ؟ یا پھر یہ تبدیلی ہے کہ وقت کے تقاضو ں اور عوامی اُمنگوں کے مطابق طرزِحکمرانی کو بدلا جائے،نظام کو بدلا جائے،نئی جہتوں اور جدتوں کی مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بدلا جائے؟لیکن اِس تبدیلی کیلئے بھی نہایت ضروری ہے کہ سب سے پہلے اپنے آپ کو بدلا جائے، اپنے آپ کو تبدیلی کی عملی صورت کے طور پر پیش کیا جائے جو دوسروں کیلئے قابل تقلید ہوجائے۔ورنہ کھوکھلے نعروں ،وعدوں اوردعوؤں سے کسی خطے کی ایک انچ جگہ کو بھی فتح نہیں کیا جاسکتا، دلوں پر حکمرانی پر تویہ قول باخوبی صادر آتا ہے کہ ’’دہلی دور است‘‘۔
اِس میں کوئی شک نہیں، کوئی دو رائے نہیں کہ تبدیلی کا نعرہ بڑا پُرکشش ہے،اوراِس نعرے کو سیاست کی بنیاد بنا کر عوام کو اپنی طرف مائل کرنا مشکل بھی نہیں اور ناممکن بھی۔مگر یہ عوام پر منحصر ہے کہ اپنے شعور کے پیمانے میں اِس کو ضرور جانچے کہ یہ واقعی فلاحِ عوام کیلئے ہے یا حصولِ اقتدار کیلئے ۔اوربڑے یقین کیساتھ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ وہ وقت گزر گیا جب عوام کو ’’کپڑا ،روٹی اور مکان‘‘جیسے پُرکشش نعرے دے کر بیوقوف بنایا جاتا تھا ۔آزاد میڈیا کے مرہون منت آج کی عوام بہت باشعور ہو چکی ہے اُسے حق و باطل میں فرق کرنا خوب آتا ہے اُسے سچ و جھوٹ میں تفریق کرنا بھی خوب آتا ہے ۔عوام جانتی ہے کہ خان صاحب کا ’’تبدیلی‘‘کا نعرہ کھوکھلا ہے اور محظ حصول اقتدار کیلئے اپنی راہیں ہموار کرنا ہے اگر اِس نعرہ میں حقیقت ہوتی خان صاحب اپنے زیرانتظام کے پی کے میں وہ تبدیلی کا نمونہ پیش کر دیتے جسکا اطلاق وہ پاکستان بھر میں کرنے کا خواب دیکھ نہیں رہے بلکہ عوام کو خواب دیکھا رہے ہیں ۔تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے باوجود کے پی کے میں نظام تعلیم کا حالت قابل رحم ہے ، طبی سہولیات کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ ہسپتالوں میں عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں اور عوام کو صوبہ پنجاب کے ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑ رہا ہے ،انفرا سٹرکچر کی حالت زار بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،ٹوٹی سڑکوں اور سڑک کنارے گندگی کے ڈھیروں سے تبدیلی کا بدبو دار دھواں فضا کو اُلودا کئے ہوئے ہیں ۔
قابل فکر اور غور طلب بات یہ ہے کہ جوفلک شگاف اور بلند و بانگ نعروں اپنے ایک صوبے میں تبدیلی نہ لا سکا وہ پاکستان بھر میں کیا کارنامہ سرانجام دے سکتا ہے؟جبکہ قابل تعریف اور قابل تحسین بات یہ ہے کہ ایک وہ شخص ہے جو بغیر نعروں ،اور دعوؤں کے اپنے صوبوں میں دن رات عوام کے فلاحی منصوبوں کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر کے حقیقی تبدیلی کا عملی نمونہ پیش کر رہا ہے ۔وہ شخص تعارفِ محتاج نہیں ،دنیا اُسے عظیم لیڈر کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے ۔کوئی اُسے صدرِ مسلم لیگ کہہ دے، یا وزیراعلیٰ پنجاب،مگروہ اپنے آپ کو خادم پنجاب کہلوانے میں فخر محسوس کرتا ہے۔زیرنظرچند تصاویر میں خادم پنجاب اور وزارتِ اعظمی کا خواب دیکھنے والے خان صاحب کی تبدیلی کا فرق صاف نمایاں ہے۔یہی وہ فرق ہے جو آئندہ عام انتخابات میں بھی نظر آئے گا ۔ مگر افسوس خان صاحب جلسے ،جلسوں ،ریلیوں میں سبزباغ دیکھانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں اور وقت کو ہاتھ سے گنوانے پر شرمندہ بھی نہیں یہی وجہ ہے کہ کے پی کے کی عوام کو اپنی طرزِ حکمرانی سے بدظن کر چکے ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

چودھری نثار کو کوئی عہدہ نہیں ملے گا , نواز کا شہباز شریف کو کھرا جواب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف گزشتہ دوپہر اچانک جاتی امراپہنچ گئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ،ملاقا ت میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نواز شریف کو چو ہدری نثار کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ چوہدری نثار پارٹی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ تمام اختلافات کو دور کرتے ہوئے پارٹی کو آئندہ الیکشن کیلئے بہتر انداز میں تیار کیا جائے. ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے ملاقات کے دوران چوہدری نثار کو گرین سگنل نہیں دیا گیا اور نواز شریف نے شہباز شریف کو صاف الفاظ میں جواب دیا کہ جب ان پر مشکل وقت آیا تو چوہدری نثار ان سے بجائے ہمدردی کرنے یا ان کے ساتھ دینے کی بجائے ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے, میں ایسے شخص کو کیسے پارٹی میں دوبارہ اہمیت دوں تاہم شہباز شریف نواز شریف کو قائل کرتے رہے کہ ہمیں اس وقت اختلافات بھلا کر آگے بڑھنا چاہئے۔ بعد ازاں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ نواز شریف کو پیش کی اور انہیں واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت الیکشن 2018 پر بھی مشاورت کی گئی ،ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پرہونے والی فائرنگ کے واقعے کی مکمل جامع تحقیقات کریں اور ملزمان کو جلد ازجلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔