صدر مملکت نے عام انتخابات میں التواء کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن میں التواءکا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عام انتخابات بر وقت ہوتے نظر آ رہے ہیں، سیاست دان بچے نہیں ہیں جو انہیں بٹھا کر سمجھایا جائے کہ انہیں کیا کہنا اور کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو دولت باہر ہے ضروری نہیں کہ ساری لوٹی ہوئی ہو، بے شمار لوگوں کی اپنی دولت بھی ہے ، منی لانڈرنگ سے بچنے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا۔ اسلام آباد میں صدر ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا جہاں صدر اور خاتون اول نے پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرائی۔صدر مملکت ممنون حسین نےکہا کہ پاکستانیوں کو ایسے ملک نہیں جانا چاہیے جہاں ان کی عزت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان کوئی بچے تو نہیں کہ انہیں سمجھایا جائے، سیاستدان سب سمجھ دار لوگ ہیں، سیاسی جماعتوں کو مل کر ایسے کام کرنے چاہئیں جو ملکی مفاد میں ہو، ایسے عمل میں حصہ نہیں لینا چاہیےجس سے ملکی ترقی میں رکاوٹ ہو۔ان کا کہنا تھاکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم صرف پاکستان میں نہیں بہت سے ممالک میں ہے، منی لانڈرنگ الزامات سے بچنے کے لیےٹیکس ایمنسٹی اسکیم دی۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کسی کو توہین عدالت میں سزادی اور کسی کومناسب سمجھتے ہوئے نہیں دی۔

سارے لٹیرے اکٹھے ہوکر اداروں پر حملہ کررہے ہیں: عمران خان

مردان(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھےہوگئے اور اداروں پر حملہ کررہے ہیں۔مردان میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے کسی اور کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں، وہ پرویزمشرف، زرداری اور نوازشریف سمیت سب کے ساتھ رہے ہیں، جو بھی اقتدارمیں آتا ہے مولانا فضل الرحمان اس کے ساتھ فٹ ہوجاتے ہیں لیکن وہ میرے ساتھ فٹ نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لٹیرے اداروں پر حملہ کررہے ہیں، یہ عوام کا پیسا چوری کرکے باہر لے گئے ہیں، یہ لوگ پاناما جےآئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑےہوئے ہیں لیکن واجد ضیاءپوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کے گھر پرگولیاں چلائی گئیں، قوم اپنی عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم خوش ہے کہ ہماری عدلیہ نے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیر بیچا، اب انہیں پارٹی سے نکالیں گے، ضمیر فروشوں کوتحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے، ہمارے 14 یا 17 ایم پی ایز نے ضمیر بیچا، انہیں پارٹی سے نکالیں گے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں اور چار مرتبہ نااہل ہوئے، پھر بھی پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل فاٹا اورپختونخوا کا انضمام ہے، اگرفاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں ترقیاتی کام کراسکیں گے، فضل الرحمان اور اچکزئی نے پی ٹی آئی کے خوف سے فاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام نہیں ہونے دیا۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے مزید کہا کہ ہم فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کریں گے، ہم اپنے قبائلی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی قبائلیوں کی محرومیاں دور کرے گی، فاٹا کا خیبرپختونخوا سے انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں اسکولز بنائیں گے۔

واجبات کی عدم ادائیگی، پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی

کراچی(ویب ڈیسک) واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو تیل کی فراہمی بند کردی۔تیل کی عدم فراہمی کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز روانہ نہ ہوسکی۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 366 کو فیول کی سپلائی روک دی ہے، پرواز کو شام 5 بجے روانہ ہونا تھا تاہم ایندھن کی قلت کی وجہ سے وہ روانہ نہ ہوسکی، ایندھن کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو مزید پروازوں میں تاخیر کا خدشہ ہے۔پی آئی اے کو 8 سال میں 200 ارب سے زائد کا خسارہ: ہوا بازی ڈویڑن پی ایس او ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے 7 روز سے روزانہ کی بنیاد پرادائیگیاں بھی نہیں کیں اور ادائیگیوں میں تاخیرکی وجہ سے ایندھن نہیں دیا جاسکتا۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ واجبات کی ادائیگی کا فوری انتظام کرے، مسافروں کی سہولت کے پیش نظر دیگر فلائٹس کو فیول سپلائی کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ا?ئی اے کے ذمہ پی ایس او کے 15.2 ارب روپے واجب الادا ہیں۔اس حوالے سے پی ا?ئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی سپلائی بحال کرنے کیلئے پی ایس او حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ا?ئی اے کو فیول کی فراہمی معطل کردی تھی۔

’جان سینا‘ شادی سے 20 دن پہلے کنوارے رہ گئے

نیو یارک (ویب ڈیسک)ریسلنگ کی دنیا کا بڑا نام ’جان سینا‘ جن کی اپنی منگیتر نکی بیلا سے شادی کی خبریں گزشتہ ایک برس سے میڈیا میں زیرگردش تھیں ،ان میں یکدم نیا ٹرن آگیا ہے۔جان سینا اور نکی بیلا جو گزشتہ 6برس سے دوست ہیں،ایک برس قبل ریسلر نے اپنی منگیتر کوشادی کےلئے پرپوز کیا تھا ، رشتہ ازدواج میں بندھنے سے 20دن قبل ہی علیحدگی کا اعلان سامنے آگیا ہے۔جان سینا کے مداحوں کے لئے یہ خبر یقیناً بری ہوگی ،نکی بیلا نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ چھ سال ساتھ رہنے کے بعد میں نے اور جان سینا نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔جان سینا نےبھی ا?ج کے دن کو اپنی زندگی کا سب سے بدترین دن قرار دیا ہے ،تاہم انہوں نے بھی نکی بیلا کی طرح رشتہ ختم کی وجوہات اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کیں۔’جان سینا‘ شادی سے 20 دن پہلے کنوارے رہ گئے نکی بیلا نے ایک ماہ قبل اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس کا عنوان’ مسٹر اینڈ مسز ‘تھاجس میں وہ جان سینا کاہاتھ تھامے ہوئے تھیں،جوڑے کی شادی رواں سال 5مئی کو ہونا تھامگر شادی سے صرف 20دن پہلے ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔