’لاؤڈ اسپیکر بند کریں ، نماز کے لیے واٹس اپ استعمال کریں‘

گھانا (ویب ڈیسک)افریقی ممالک کے بڑے شہروں کی سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک، بڑے بڑے اسپیکروں پر موسیقی اور اونچی اونچی ا?واز میں اپنے کاروبار کی تشہیرکرنے والے ہر جگہ نظر ا?تے ہیں لیکن گھانا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود مساجد اور چرچ ’شور کے مسائل‘ میں مزید اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔گھانا کے دارالحکومت میں خاص طور پر حکومت اس کوشش میں ہے کہ مساجد کے لاوڈ اسپیکر بند کروا دئیے جائیں۔حکام نے مساجد کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ نمازیوں کو یا تو موبائل یا پھر واٹس اپ میسج کر کے بلایا کریں۔گھانا کے وزیر برائے ماحولیات خوابینا فریمپونگ کا جرمن نشریاتی ادارے سے کہنا تھا ”اس میں کیا مسئلہ ہے کہ نماز کے لیے لوگوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے نہیں بلایا جا سکتا۔ یہ کام تو ہر ایک امام کر سکتا ہے۔“وزیر برائے ماحولیات کا مزید کہنا تھا ”میرے خیال سے اس طرح ہم شور میں کمی لا سکتے ہیں۔ یہ بات شاید متنازعہ بھی ہو لیکن اس کے حوالے سے سوچا جا سکتا ہے۔“ ’لاو?ڈ اسپیکر بند کریں ، نماز کے لیے واٹس اپ استعمال کریں‘دوسری جانب دارالحکومت ا?کرہ میں رہنے والے مسلمانوں کے خیال میں اس حکومتی تجویز کو قابل قبول قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایک مسجد کے امام شیخ احمد کا کہنا ہے’ لاوڈ اسپیکروں کی ا?واز تو کم کی جا سکتی ہے لیکن ٹیکسٹ مسیج کرنا مالی لحاظ سے بھی ممکن نہیں ”یہاں تو ا?ئمہ کو ماہانہ تنخوا ہی ادا نہیں کی جاتی، میسج کرنے کے پیسے کہاں سے ا?ئیں گے۔ ہم وہ کر سکتے ہیں، جو ممکن ہے۔“اسی طرح کئی دیگر مسلمانوں نے بھی اس تجویز کو مسترد کیا ہے۔ دارالحکومت میں ہی رہنے والی ایک خاتون نورالنسا کا کہنا ہے ” میرے خیال سے مسلمان صبح سویرے اذان دے کر کوئی برائی نہیں کرتے۔ ہمارے ہاں چرچ بھی تو ہیں جن کے لاوڈ اسپیکر مساجد سے بھی بڑے ہیں اور وہ بھی عبادت صبح سویرے ہی کرتے ہیں۔“اسی شہر کے رہائشی کیوین پرات کا اس حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہنا ہے ”ہر کوئی سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا اور ہر کوئی پڑھا لکھا بھی نہیں ہے۔“دریں اثنائ گھانا حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی اس حوالے سے ملک بھر میں نیا قانون نافذ کر دے گی۔

آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے بالی وڈ سڑکوں پر آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک)مقبوضہ جموں کی ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے بالی وڈ سڑکوں پر آگیا۔اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے آصفہ کے ساتھ یکجہتی کی ٹویٹ کے بعد بالی وڈ بھی دوسرے افراد کے بعد سڑکوں پر آگئے ہیں اور آصفہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔ممبئی میں آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے ہونے والے ایک مظاہرے میں بی ٹاﺅنکے اداکاروں راجکمار راو،پترا لیکھا،ادیتی راوﺅ حیدری،اکشے کمار،ٹوئنکل کھنہ،اروو،کرن راوﺅ،ویشال ڈیڈلانی،انوشکا منچندا،تارا شرما ،کلکی کوچلن،سونا مہاپترا،ہیلن اور دوسرے نے شرکت کی۔اداکاروں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درندگی کا شکار ہونے والی آٹھ سالہ آصفہ کے لئے انصاف کے نعرے درج تھے جبکہ سونم کپور،کرینہ ،منی ماتھر اور دوسرے اداکاروں نے پلے کارڈز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور وڈیوزاپ لوڈ کیں۔

عمرہ زائرین ہوشیار ، غیر قانونی قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

مکہ (ویب ڈیسک)سعودی حکام نے کہا ہے کہ عمرے کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔محکمہ پاسپورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق عمرے کے ویزے پر ا?نے والوں کو چاہیے کہ میعاد ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں، انہیں یہاں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں تاہم ویزے کی مدت کے دوران انہیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہے البتہ کسی چوتھے شہر جانے کی اجازت نہیں۔محکمے نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں یکم محرم سے 5 رجب تک 39 لاکھ 25 ہزار 210 معتمرین بری، بحری اور فضائی راستوں سے ارض مقدس ا?ئے۔دوسری طرف سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے 1831 تفتیشی دورے کر کے سعودا?ئزیشن کی 197 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 51 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 48 تارکین گرفتار کیے گئے جو اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں تمام دکانوں، تجارتی اداروں اور شاپنگ مالز میں تفتیشی دورے جاری رکھیں گی۔دکانوں کے مالکان کو چاہیے زنانہ ملبوسات واشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں سعودی خواتین کو بھرتی کریں۔ اسی طرح شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

کہے پر قائم ہوں، نوازشریف جیل جائیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے،اس الیکشن کو کسی حادثے کا ڈر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن تاخیر سے نومبرتک بھی ہوسکتے ہیںلیکن چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، پھر بھی میرے خلاف فیصلہ ا?یا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔

سپریم کورٹ کی عمارت غیرقانونی ہے تو اسے بھی گرا دیا جائے، چیف جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ کی عمارت بھی غیر قانونی ہے تو اسے بھی گرا دیا جائے۔سپریم کورٹ میں غیرقانونی شادی ہال تعمیرات کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ راول ڈیم کے قریب شادی ہالز اور بنی گالہ میں عمران خان کے گھرسمیت تعمیرات غیرقانونی ہیں، عدالت نے بنی گالہ میں تعمیرات ریگولر کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تعمیرات کو ریگولر کرنے کا میں نے نہیں کہا، وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے تعمیرات ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا، ریگولر کرنا ہے تو کریں، ریگولر نہیں کرنا تو نہ کریں، یہ تاثرغلط ہے عدالت نے تعمیرات ریگولر کرنے کا کہا۔جسٹس شیخ عظمت نے ریمارکس دیئے کہ مارگلہ نیشنل پارک میں کسی صورت تعمیرات نہیں ہوسکتی، جب نیشنل پارک میں شادی ہال بنا تب سی ڈی اے کدھر تھا؟ ممبر سی ڈی اے نے جواب دیا کہ زون ون میں شادی ہالز نان کمرشل جگہوں پر بنے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی تعمیرات مل ملا کر ہوتی ہیں اور سی ٹی اے بھی اس میں ملوث ہے۔ شادی لان کے وکیل نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان کے گھرسمیت تعمیرات غیرقانونی ہیں، دو کلومیٹر کے دائرے میں کئی شادی ہال ہیں، سپریم کورٹ کی بلڈنگ بھی 2 کلومیٹر کے اندر آتی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر ایسا ہے تو سپریم کورٹ کو بھی گرا دیں۔ جس پر لان کے مالک جمیل عباسی نے بتایا کہ شادی لان قوانین کے مطابق ہے، عدلیہ بحالی تحریک میں تین مرتبہ جیل گیا جس پر چیف جسٹس نے کہا ہو سکتا ہے چوتھی مرتبہ بھی جانا پڑ جائے۔چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ چک شہزاد میں فارم ہاو¿سز سبزیوں کی افزائش کے لئے دیئے گئے تھے لیکن وہاں محل جیسے گھر بنے ہوئے ہیں، یہ اراضی کس نے لیز پر دی؟ وکیل نے بتایا کہ فارم ہاو¿سز پر بڑے بااثر لوگ رہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون بڑے اور بااثر لوگ ہیں ؟ ایک مرتبہ قانون کی حکمرانی قائم ہوگئی تو سب ٹھیک ہوجائے گا، ضرورت ہوئی تو چک شہزاد فارم ہاو¿سز کا معائنہ بھی کرسکتے ہیں، غریب آدمی کو ایک کوٹھڑی نہیں ملتی، کیا صرف امیر آدمی کی زندگی ہے؟ اس ملک میں اس کلچر کو ختم کرنا ہے۔ چک شہزاد میں سبزیوں کے فارم ہاو¿سز پر محل نما گھر بنانے والوں کو نوٹس جاری کر کے بلائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں غصے میں کسی کی سرزنش نہیں کرتا لیکن میڈیا پرمیری طرف سے سرزنش کے الفاظ چل جاتے ہیں اور بلاوجہ میری بدنامی کرتے ہیں، ہم صرف سوالات پوچھتے ہیں۔

نوازشریف، مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر عبوری پابندی عائد

لاہور (ویب ڈیسک)ہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز سمیت دیگر 16 لیگی رہنماو¿ں کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر عبوری پابندی عائد کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر 16 لیگی رہنماو¿ں کے خلاف توہین عدالت کی 2 درجن سے زائد درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔درخواستوں میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ مذکورہ شخصیات پاناما کیس سمیت دیگر کیسز میں عدلیہ مخالف تقاریر کررہی ہیں اور براہ راست ججوں کو نشانہ بنارہے ہیں، یہ تقاریر براہِ راست نشر کی جارہی ہے جو توہین عدالت ہے۔

 

پنجا ب پو لیس کے ایس پی کو بیوی لے ڈوبی

لاہور(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب پولیس کےمعطل ایس پی جنید ارشد کو انتہائی مطلوب اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کر لیا ،اس ایس پی نے اپنی بیوی کی نازیبا وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ ایف آئی اے نے اس کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔

” میں کسی شیر کو نہیں جانتا اگر غیرت ہے اور مرد کے بچے ہو تو۔۔۔ “ چیف جسٹس نے مسلم لیگ ن کو ’اڑا‘ کر رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جس دن نااہلی کا فیصلہ آیا اس دن عدالت کے باہر بے چاری خواتین کو شیلٹر بنا کر عدلیہ مردہ بارد کے نعرے لگوائے گئے، اگر ان میں غیرت ہوتی اور مرد کے بچے ہوتے تو خود سامنے آتے۔میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس حکومت پر سخت برہم نظر آئے۔ اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا ’ میں کسی شیر کو نہیں جانتا‘چیف جسٹس نے ججز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ اصل شیر ہیں جو ملک کو بحران سے نکالیں گے۔ نااہلی کیس پر فیصلے کے بعد عدالت کے باہر عدلیہ مردہ باد کے نعرے لگے، بے چاری خواتین کو شیلٹر کے طور پر سامنے لے آتے ہیں ، اگر غیرت ہوتی تو خود سامنے آتے ، مرد کے بچے بنیں اور خود سامنے آئیں۔اس موقع پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا بات زبان سے بڑھ گئی ہے،میڈیا کی آزادی عدلیہ کی آزادی سے مشروط ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے عدلیہ کمزور ہوگی تو میڈیا کمزور ہوگااتنا احترام ضرور کریں جتنا کسی بڑے کا کیا جانا چاہیے، کسی کی تذلیل مقصود نہیں ہے۔

تم میری ہو، یہ جان کر میں بہت زیادہ زندہ دلی محسوس کرتا ہوں،عمر اکمل کے ٹویٹ سے نیا پنڈورا با کس کھل گیا

لاہور (ویب ڈیسک) عمر اکمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جو طویل عرصے سے ٹیم سے باہر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ وہ کتنی ہی اچھی پوسٹ کیوں نہ کرلیں، صارفین اس میں سے مذاق کا پہلو نکالنے میں دیر نہیں کرتے۔اس مرتبہ انہوں نے اپنی زندگی کے انتہائی خوشی کے موقع یعنی اپنی شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیار بھرا پیغام جاری کیا تو ان کے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دی گئی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بھی ”ریسرچ“ کر کے ایسا پہلو نکال لیا کہ ہنسی کاطوفان برپا ہو گیا۔ عمر اکمل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تمہارے پیار کی کرامات کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ تم نے میرے دن بہت روشن کر دئیے۔ تم میری ہو، یہ جان کر میں بہت زیادہ زندہ دلی محسوس کرتا ہوں۔۔۔ شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہوں۔۔۔ میری پیاری بیوی!!!“

شا م پر حملے کیخلاف رو سی صدر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،ٹرمپ کو خطر ناک دھمکی دیدی

ماسکو(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغرب کی جانب سے شام پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔کریملن سے جاری بیان کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملے کے بعد صدر ولادی میر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ شام پر حملے نے سات سال سے جاری تنازع کے سیاسی حل کو نقصان پہنچایا ہے۔بیان کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے زور دیا کہ اگر شام پر حملہ کر کے دوبارہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی گئی تو یہ عالمی تعلقات کے لئے نامناسب اور خطرناک ہوگا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اعلان کیا ہے کہ ‘فیس دی نیشن’ کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی جو شامی صدر بشار الاسد حکومت کے لئے کیمیکل ہتھیاروں کی فراہمی کا سبب بن رہی ہیں۔