جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میر شکیل الرحمان سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جیو نیوز کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر چینل کے مالک میر شکیل الرحمان کو سپریم کورٹ طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کو کل منگل کو طلب کرلیا۔ جیونیوز کو ملازمین کے تمام واجبات ادا کرنے کا حکم چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمن بتائیں کہ تنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں؟، مالک کو کفالت کا حق ادا کرنا ہے، چیف جسٹس نے حامد میر سے کہا کہ آپ بھی کہہ رہے ہیں تنخواہ نہیں مل رہی، تنخواہ نہ ملی تو حامد میر کی مرسڈیز گاڑی کیسے چلے گی، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگ مجھے ابھی تک سمجھ ہی نہیں پائے، میرے خلاف شکایت کرنا ہے تو کریں۔

 

کالاہرن ہضم نہیں ہوا سلمان خان نئی مصیبت میں پھنس گئے

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی کالا ہرن شکار کیس میں مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں، بھارت کے ’ وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو‘ نے اداکار کو اپنی ویب سائٹ پر مجرموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ فہرست کے آخر میں سلمان خان کا نام شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز بھارتی ریاست راجھستان میں کالا ہرن شکار کے 20 سال پرانے کیس میں سلمان خان کو مجرم قرار دے کر 5 سال قید اور10 ہزار روپے جرمانہ سنایا گیا۔ اس کیس میں سلمان خان نے 2 راتیں گزاریں تاہم انہیں جودھپور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ جیل سے رہائی ملنے کے باوجود لگتا ہے کہ سلو میاں کی مشکلات کم نہیں ہوئیں کیونکہ بھارت کے ’ وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو‘ نے اداکار کو اپنی ویب سائٹ پر مجرموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر بندر کی ممی چھا گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں واقع سو سال قدیم سپر اسٹور کی ازسرنو تعمیر کے دوران ’ایئر ڈکٹ‘ سے بندر کی ممی برآمد ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر قائم میننیا پولس کے صفحے پر شائع کی گئی بندر کی ممی کی تصویر نے ماہرین کو حیران کردیا۔ یہ تصویر قدیم سپر اسٹور کی ازسرنو تعمیر کے دوران کام کرنے والے ایک مزدور نے شائع کی جس کا دعوی ہے کہ بندر کی ممی سپر اسٹور کی چھت پر واقع ہوا کے لیے تعمیر کیے گئے ایک ڈکٹ سے ملی ہے۔تصویر میں بندر کے ڈھانچے کو مکمل طور پر درست حالت میں دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس کا رنگ زرد مائل ہے جس کی وجہ سے اسے Bananafied Mummy بھی کہا جا رہا ہے گویا اس بندر کو ا±ن کی مرغوب غذا کیلوں سے حنوط کیا گیا ہو۔ بندر کے اسٹور کی چھت پر واقع ایئر ڈکٹ میں پھنسنے اور ڈھانچے کے اصل حالت میں پائے جانے کو حیرت انگیز واقعہ کہا جا رہا ہے جس کی تحقیقات ہونا نہایت ضروری ہے۔سوشل میڈیا پر تصویر جاری ہونے کے بعد صارفین نے 50 کی دہائی میں اسی اسٹور میں پالتو جانوروں کی خرید و فروخت سے متعلق اشتہارات شائع کیے جس سے پتا چلا کہ یہ بندر اسی دوران اسٹور سے باہر نکلنے کی کوشش میں ایئر ڈک میں پھنس کر مرگیا ہوگا۔

 

لینڈ مافیانے ایٹمی سائنسدان کو بھی نہ بحشا ،ایسا کام کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

کراچی( ویب ڈیسک )شہر قائد میں مافیا نے معروف ایٹمی سائنسدان کو بھی نہ بخشا اور قوم کے محسن کی زمین پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی ٹیم کے رکن اور سائنسدان سبط مرتضیٰ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سبط مرتضیٰ نے سیکریٹری قانون، سیکریٹری کوآپریٹو اور ایڈمنسٹریٹر سوسائٹیز کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے دو مئی تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے اور گھر کی لیز منسوخی کی کارروائی روکنے کا حکم دیا۔

 

عدالتی بنچ کے سر براہ پر اعتراض،عدلیہ محالف تقاریرکیس ،نواز شریف نے چونکا دینے والا کام کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ مخالف تقاریر کی سماعت کرنیوالے لاہور ہائیکورٹ کے بنچ پر اعتراض اٹھادیا۔جسٹس مسعود جہانگیر ، جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی بینچ نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16 اراکین اسمبلی کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔نواز شریف نے تحریری طور پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بنچ میں شمولیت پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کرکے اعتراضات داخل کیے اور بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے بنچ سے علیحدگی کی استدعا کی۔وکیل نواز شریف کا دو جج صاحبان پر اعتراض درخواست گزار وکیل اے ڈوگر نے کہا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نواز شریف کے وکیل کو سنے بغیر اپنے حکم نامے میں متنازعہ ریمارکس لکھے، فاضل جج کے ریمارکس سے میرے موکل نواز شریف کے دل میں خوف پیدا ہوا، بنچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی موجودگی سے نواز شریف کو انصاف کا حصول ممکن نظر نہیں آتا۔ نواز شریف نے استدعا کی کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی خود کو بنچ سے علیحدہ کریں۔

 

پاکستان نے سکھ یاتریوں سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے سکھ یاتریوں کو بھارتی ہائی کمشنر سے ملنے سے روکنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے الزامات کے جواب میں دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ حقائق کو مکمل طور پر مسخ کر کے پیش کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکریٹری نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارہ پنجہ صاحب میں گذشتہ روز ہونے والی بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
وزارت خارجہ نے جمعہ کو بروقت دعوت نامہ بھیجا تھا اور سفری اجازت دی تھی تاہم مرکزی تقریب سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے وہاں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں میں سے زیادہ تر میں بھارت میں بابا گرونانک دیوجی کے بارے میں ریلیز ہونے والی فلم کے حوالے سے سخت غم و غصہ محسوس کیا۔

 

صباقمر کی ”ہندی میڈیم “کا چین میں184کروڑکا شانداز بزنس

ممبئی(شوبزڈیسک )نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم نے چین میں صرف 11 دن میں 184 کروڑ کمالیے۔گزشتہ برس ریلیز کی گئی انگریزی اور ہندی معیار تعلیم جیسےسنجیدہ اور سماجی مسئلے پر مبنی فلم ”ہندی میڈیم “بھارت سمیت پاکستان میں بھی بے حد پسند کی گئی تھی۔ فلم میں پاکستانی اداکارہ صباقمر اور عرفان خان نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔ فلم کی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے چین میں بھی ریلیز کیا گیا۔ اپنے جاندار موضوع کے باعث ہندی میڈیم نے چائنیز باکس آفس پر کمال کردیا اور ریلیز کے صرف 11 دنوں میں 184 کروڑ کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم چین میں بے حد پسند کی جارہی ہے اورآنے والے دنوں میں 200 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
ہندی میڈیم اب تک دنیا بھر سے 292 کروڑ55لاکھ کا بزنس کرچکی ہے اور اداکار عرفان خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ساکت چوہدری کی زیر ہدایت بننے والی فلم کی کہانی معاشرے میں رائج انگریزی معیار تعلیم کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں صبا قمر اور عرفان خان نے ایسے والدین کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی بیٹی کو انگلش میڈیم اسکول میں داخل کروانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور اس کوشش میں انہیں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کیسے وہ مزاحیہ انداز میں ان مشکلات کا حل نکالتے ہیں، ان کی یہی کوشش شائقین کو بھا گئی۔واضح رہے کہ ہندی میڈیم سے قبل عامر خان کی فلمیں سیکریٹ سپر اسٹار، دنگلاور سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان بھی چائنیز باکس آفس پر کمال کرچکی ہیں۔

\

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،حدیقہ کیانی

لاہور(شوبزڈیسک)نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ تو بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جہاں اس ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرکے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب حالات ایسے نہیں رہے کہ کوئی بھی گلوکار اپنی البم نکال سکے جب ملک کے حالات ہی نامناسب ہوں تو پھر کوئی فنکار بھی ایسا چانس نہیں لے گا جس میں پیسہ ضائع ہونے کا خطرہ ہو۔

 

سلمان کی ”ریس 3“، رجنی کانتھ کی ”کالا“کا عیدالفطر پر ٹکراﺅ

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی وڈ فلموں میں ٹکراو¿ آنا کوئی نئی بات نہیں۔ وقتاًفوقتاً ایک سنیما گھر میں دو بڑی فلمیں ایک ہی دن ریلیز کی جاتی ہے جس کی وجہ سے دونوں فلموں کی مارکیٹ میں ٹکراو¿ پیدا ہوجاتا ہے۔زرائع کے مطابق اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہونے جارہا ہے۔ سلمان خان کی نئی فلم ”ریس 3“ عید میں ریلیز ہونے والی واحد بڑی فلم نہیں ہوگی بلکہ رپورٹ کے مطابق رجنی کانتھ کی نئی فلم ”کالا“ بھی عید کے موقع پر ہی ریلیز کی جائے گی۔ساو¿تھ فلم انڈسٹری پر ہونے والی ہڑتال کی وجہ سے رجنی کانتھ کی نئی فلم 27 اپریل کو ریلیز نہیں ہوسکے گی اور اب یہ فلم عید کے موقع پر 5 جون کو ریلیز کرنے کا سوچا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ”ریس 3“ بھی 5 جون کو ہی ریلیز کی جانے والی ہے۔

 

راحت فتح ،حسن عباس کی عیادت کرنے انکے گھرپہنچ گئے

لاہور(شوبزڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان ،مزاحیہ فنکارحسن عباس کی عیادت کیلئے انکے گھرفتح گڑھ پہنچ گئے ۔انہوں نے حسن عباس کو پھول پیش کئے اورنیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ واضح رہے حسن عباس، راحت فتح علی خان کیساتھ ملک و بیرون ملک بے شمار شوزمیں پرفارم کرچکے ہیں۔ حسن عباس نے راحت فتح کی گھرآمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔بی این پی سے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھا میں تمام فنکاروں اور دوستوں کاشکرگزارہوں جنہوں نے میری عیادت کی۔