حفیظ کا باو لنگ ایکشن ٹیسٹ کل انگلینڈمیں ہوگا

لاہور (این این آئی) پاکستانی باﺅلر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کل ہوگا ۔محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ باو¿لنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا ۔جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور نومبر میں ان کے باو¿لنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے باو¿لنگ پر پابندی عائد کردی۔محمد حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ کی لف بورو یونیورسٹی میں ہوگا۔محمد حفیظ 50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ون ڈے میچز میں 136 اور 81 ٹی20 میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرنے والے حفیظ کو 2014 سے باو¿لنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔حفیظ کا باو¿لنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں باو¿لنگ سے معطل کردیا گیا تھا تاہم آزادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر باو¿لنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اور جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا، جس کے بعد جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باو¿لنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔گزشتہ سال نومبر میں حفیظ کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کا ایکشن درست قرار پایا تھا اور انہیں باو¿لنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ایک سال کے اندر ہی ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہو گیا اور اب ان کی قسمت کا فیصلہ 17 اپریل کو ہو گا۔

 

ن لیگی ایم پی اے ارباب وسیم حیات پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے حلقہ 08 سے نتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ارباب محمد وسیم خان پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ارباب وسیم حیات کی پارٹی جوائن کرنے کی تفصیلات شیئرکی جس میں ان کا کہنا تھا پشاور سے تعلق رکھنے والے اکیلے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ارباب وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کرنے کا اعلان وزیراعلیٰ ہاﺅس میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن پاکستان نہیںبلکہ مسلم لیگ پنجاب ہے جس نے گزشتہ پانچ سال سے ہمارے صوبے میں کوئی کام نہیں کیا۔

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں ،ثانیہ مرزا کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کرنے پر غور

ممبئی(آئی این پی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ثانیہ مرزا کو تازہ دھمکیاں مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ کے قتل کی مذمت کرنے کے بعد دی گئیں ۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری پیغام میں سوال اٹھایا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ آصفہ کے مندر میں زیادتی کے بعد قتل پر اگر ہم اس بہیمانہ ظلم کے خلاف رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر نہیں اٹھے تو دنیا اس ملک کو کیا سمجھے گی ثانیہ مرزا کا پیغام جاری کرنا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ثانیہ مرزا ان دھمکیوں سے اس قدر خوف زدہ اور افسردہ ہیں کہ انہوں نے سرے سے اپنا ٹوئٹ اکاﺅنٹ کو ہی بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

 

ن لیگی ایم پی اے چودھری اشفاق احمد کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع

لیہ(سٹی رپورٹر)الیکشن سے قبل ابن الوقت سیاستدانوں کی اڈاریاں ، پی پی پی کے ایم پی اے کی اڑان کے بعد لیگی ایم پی اے بھی اڑان کےلئے تیار ، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی الیکشن سے قبل ابن الوقت سیاستدانوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے۔گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سردار شہاب الدین خان نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ لیہ سٹی حلقہ 266سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری اشفاق احمد نے بھی اڑان کی تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق لیگی ایم پی اے چودھری اشفاق احمد کے پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ملاقاتوں میں لیگی ایم پی اے نے قومی اسمبلی کی نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش ظاہرکی ہے جس پر مقامی قیادت ن ے اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کا عندیہ دیا ہے۔لیگی ایم پی اے چودھری اشفاق نے غلہ منڈی میں قائم پبلک سیکرٹریٹ سے آفس میں لگے لیگی جھنڈے اور قائدین کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے پینا فلیکس بھی اتارلیے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر لیگی ایم پی اے کے بھائیوں اور حلقہ احباب نے چودھری اشفاق کو بطور امیدوار ایم این اے کی پوسٹیں بھی شیئر کردی ہیں۔ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے لیگی ایم پی اے سے ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہم پارٹی میں شمولیت کرنے والے تمام سیاستدانوں خوش آمدید کہیں گے جبکہ ٹکٹ کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی۔چودھری اشفاق احمد نے متعدد بار رابطہ کی کوشش کی گئی مگر انہوںنے کال اٹینڈ نہیں کی۔
اڑان

یوایف سی فائٹرارجن بھولار کو پگڑی پہننے کی اجازت

ٹو رنٹو(بی این پی ) کینیڈا کے یو ایف سی ہیوی ویٹ فائٹر ارجن بھولار کو پگڑی پہن کر ایم ایم اے ایونٹ میں حصہ لینے کی اجازت دےدی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھارتی فائٹرز کی نئی نسل کو متاثر کرنے کا باعث بنیں۔

 

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(صباح نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری سنا دی ، آج (پیر)سے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں اور بارشوں کا امکان ہے ، بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواﺅں کی نوید سنا تے ہوئے کہا ہے کہ (آج ) پیر سے آئندہ جمعہ تک ملک کے مختلف اضلاع میں تیزہواﺅں اور بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، کوئٹہ، ژوب، قلات، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیراورگلگت بلتستان میں میں بارشیں متوقع ہیں۔ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں لہذا مقامی لوگ اور انتظامیہ نقصانات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت برقرار رہے گی، شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی رفتار میں ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

فائرنگ معاملے کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جیسلطان احمد کی سربراہی میں 4رکنی جے آئی ٹی تشکیل

لاہور(کرائم رپورٹر)جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پرفائرنگ کا معاملہ ، چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری سلطان احمد تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مقرر،دیگر ارکان میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور ، ایس پی سی آئی اے ، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد آئی جی پنجاب کی طرف سے4رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس کے سربراہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری سلطان احمد کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن ، ایس پی سی آئی اے ندیم عباس ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن شاکر احمد شاہدشامل ہیں ۔ ٹیم اپنی تحقیقات مکمل کر کے آئی جی پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی ۔

ایون فیلڈ ریفرنس‘ نواز شریف‘ مریم کیپٹن صفدر کیخلاف سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے لاف فیلڈ ریفرنس (لندن فلیٹس) کی سماعت آج ہوگی۔ استغاثہ کے گواہ واجد ضیاءپر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے۔ نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کو سخت کر دیا جائے گا۔ پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔

انضمام نے انگلینڈٹور میں ینگسٹرز سے امیدیں لگا لیں

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستانیوں کی جانب سے فواد عالم اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل نہ کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن اب انضمام الحق نے اس کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ سب کا غصہ رفوچکر ہو جائے گا۔ انضمام الحق نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ورلڈکپ انگلینڈ میں ہو رہا ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے تاکہ انہیں وہاں کی کنڈیشنز کا معلوم ہو سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے ہم نے بیٹنگ آرڈر مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ سب کو موقع ملے گا اور کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ میچ کے دنوں میں انگلینڈ اور آئرلینڈ میں گیند کے سوئنگ کرنے کا امکان زیادہ ہے اس لئے بلے بازوں کو احتیاط سے کھیلنا پڑے گا۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یہ میری یا مکی آرتھر کی ٹیم نہیں ہے جو ہم اپنی خوشی کیلئے کسی کو ٹیم میں شامل کریں اور ایسا کوئی کر بھی نہیں سکتا۔ وہاب ریاض ایک اچھا باﺅلر ہے اور پاکستان کیلئے کافی عرصے سے کھیل رہا ہے لیکن ٹریننگ کے دوران ان کی کارکردگی اس معیار کے مطابق نہیں تھی جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اس لئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

گھر پر فائرنگ کے باوجود جسٹس اعجازالاحسن آج مقدمات کی سماعت میں شریک ہونگے

اسلام آباد (ناصر کاظمی) سپریم کورٹ کے جسٹ اعجاز الاحسن لاہور میں واقع رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے باجود آج اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت میں شریک ہوں گے، وہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید کے ساتھ تین رکنی بنچ میں شامل ہوں گے، جو کمرہ نمبر ایک میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ اسلام آبا دکے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے علاوہ میڈیا کمیشن رپورٹ کیس، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 2011ءمیں انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹ نکالنے سے متعلق درخواست اور دیگر کئی اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اور اتوار کی صبح کو نامعلوم افراد کی جانب سے جسٹس اعجالازالاحسن کے لاہور ماڈل ٹاﺅن میں واقعہ گھر پر دو فائر ہوئے، اطلاع پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور پولیس حکام کو طلب کرلیاتھا ،فائرنگ کے واقعہ سے ججز اور وکلاءمیں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔