تیسری اہم ملا قات‘ شہباز شریف کی چودھری نثار کو تحفظات دور کر نےکی یقین دہا نی

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے چند روز کے دوران چوہدری نثار نے تیسری ملاقات کر کےپارٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نے دورہ کراچی اور پشاور پر چوہدری نثار سے تبادلہ خیال،مسلم لیگ (ن)کو مضبوط بنانے اور آئندہ الیکشن کے بارے گفتگو کی ۔ اتوار کو مسلم لیگ(ن)کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پارٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شہباز شریف نے دورہ کراچی اور پشاور پر چوہدری نثار سے تبادلہ خیال کیا جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کو مضبوط بنانے اور آئندہ الیکشن کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پرشہبازشریف نے چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت کو ان کی ضرورت ہے، ہم نے مل کر عوام کی خدمت کرنی ہے، پہلے بھی عوامی ترقی کے لئے منصوبے لگائے گئے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم آپس کے اختلاف اور دوریوں کو ختم کریں۔

 

حق کہنے والوں کو با غی کہا جا رہا ہے ماروی میمن لیگی قیادت پر بھڑک اٹھیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے لیگی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں ہماری جماعتیں جمہوریتپسند ہوں، بدقسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کررہے تھے ان کو سائیڈ پر کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی خلاف مرضی اواز اٹھاتا ہے تو اسے سائیڈ پر کردیا جاتا ہے، رائے کے مخالف جانے والے کو باغی کہہ دیا جاتا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ اب بھی کامیاب ہیں جبکہ مشکل میں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو کڑوا سچ بتائیں، ایک کامیاب پارٹی کس کی وجہ سے مشکل میں آئی کیونکہ وہ اس وقت اندھا دھند مائنس کی ڈیبیٹ میں پھنسے ہیں۔

 

کشمیری عوام دشمن کو پیچھے دھکیل دیں گے

تہران (اے این این) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خا منہ ای کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ آیت اللہ خا منہ ای کا کہنا ہہ امید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنیوالوں کوپیچھے دھکیل دیں گے،مستقبل قریب میں دشمن کونیچادکھادیں گے۔تہران میں شب معراج کی تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خا منہ ای نے کہا کہ تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔

 

 سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے خادم پنجاب نے کیاجنوبی پنجاب کیلئے دلی خواہش کا اظہار۔۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم نئے صوبے کے نعرے پہ سیاست نہیں کر رہے اگر عوام نے حالیہ انتخاب میں مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا تو ہمارا عزم ہے کہ ہم بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو پنجاب اسمبلی کی طرف سے قرارداد کی منظوری کے ذریعے جو ہم پہلے ہی کر چکے ہیں ،نئے صوبے بنائیں گے اوریہ دور حاظر کی ضرورت بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کے ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی حکومت میں اب بھی جنوبی پنجاب کی 32 عوام کیلئے36 فیصد کے حساب سے فنڈنگ مہیا کر کے خوشحالی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے اور جنوبی پنجاب میں تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں بے بہا اقدامات کئے جا چکے ہیں۔

” حامد میر صاحب ! اب آپ نے یہ کام کرنا ہے “ چیف جسٹس نے سینئر صحافی کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اینکر حامد میر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ حامدصاحب بارہ ہزار روپے سے گھر کا بجٹ چلانے والے رپورٹرزکے لیے بھی آواز اٹھائیںمیڈیاکمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہاہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میر شکیل بتائیں کہ تنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں، مالک کوکفالت کاحق ادا کرناہے۔چیف جسٹس نے اینکر حامد میر سے استفسار کیا کہ اپ کتنی تنخواہ لے رہے ہیں، جس پر حامد میر نے عدالت کو بتایا کہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تنخواہ نہ ملی توحامد میر کی مرسڈیز گاڑی کیسے چلے گی۔چیف جسٹس نے اینکر حامد میر کو کہا کہ اینکروں کو لاکھوں روپیے تنخواہ ملتی ہے، رپورٹرز کو رتنخواہ نہیں ملتی۔ رپورٹرز کی خبروں پر آپ لوگ پروگرام کرتے ہیں۔ کیا بارہ ہزار روپے سے کسی گھر کا بجٹ بن سکتا ہے۔ حامد صاحب آپ ان رپورٹرز کے لیے بھی آواز اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینکرز سے پیار ہے مگر رپورٹرز کے لیے کوئی پروگرام کریں۔

 

کنگنا نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتا دی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار اور شخصیات اپنی اداکاری اور فلمی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں دور عالمگیریت کی وجہ سے سوشل میڈیا نے مداحوں کو بھی اپنی اپنی پسندیدہ شخصیات کے قریب تر کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ فلمی ستارے بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں لیکن بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت نے بالآخر سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میری سوشل میڈیا سے دوری کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن میرے نزدیک سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اس کا استعمال وقت کا ضیاع ہے۔کنگنا نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے اکاو¿نٹ کھولنے کا کہتے ہیں کیوں کہ کچھ کمپنیز اپنی پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے میرا سہارا لینا چاہتی ہیں کیوں کہ ا±ن کے نزدیک میرا سوشل میڈیا پر ہونا بہت ضروری ہے جو کہ میرے مطابق درست نہیں، میں اپنی زندگی میں اس کام کی تشہیر نہیں چاہوں گی جس میں میں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایسا ہرگز نہیں چاہتی کہ کوئی میری (سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم پر) نمائندگی کرتے ہوئے میری مصروفیات بیان کرے۔

‘ووٹ کو عزت دو’ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) “ووٹ کو عزت دو” کے عنوان سے سیمینار 17 اپریل کی سہہ پہر 3 بجے نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں ہوگا۔ سیمینار میں نوازشریف، محمودخان اچکزئی، میر حاصل بزنجو، سینیٹر مشاہداللہ سمیت دیگر ممتاز سیاسی رہنما، قانون دان اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔نوازشریف کی جانب سے منعقد کیے جانے والے سیمینار میں ووٹ کے تقدس کے معاملے پر مباحثہ ہوگا۔ پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور اداروں کے آئینی دائرہ کار پر بھی بات چیت ہوگی۔

عرب لیگ کے اجلاس میں شام کا معاملہ نظر انداز

سعودی عرب(ویب ڈیسک) عرب لیگ کے اجلاس میں شام کا معاملہ نظر انداز، سعودی فرمانروا نے مشرق وسطیٰ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگا کر ایران پر برہمی کا اظہارکیا۔ انہوں نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ بھی مسترد کردیا۔عرب لیگ کے اجلاس میں شام کا معاملہ نظر انداز، سعودی فرمانروا شاہ سلمان ایران پر برس پڑے۔ شاہ سلمان نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ دوسری جانب سعودی شاہ نے اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا حصہ تھا اور رہے گا۔سعودی فرمانروا نے فلسطین میں اسلامی ورثے کی بحالی کے لیے 15کروڑ ڈالر کا اعلان بھی کیا۔عرب لیگ کے اجلاس سے پہلے 25 ممالک کی افواج نے عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا جس میں پاک فوج کے دستوں نے بھی شرکت کی، پاک فوج کے جانبازوں نے پیراشوٹنگ میں اپنی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی پہلی ‘سپر کبڈی لیگ’ کا شیڈول جاری

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کی پہلی کبڈی لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا، سری لنکا، ایران اور بنگلہ دیش سمیت 10 ملکوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی “سپر کبڈی لیگ” کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو منعقد ہو گی جس کے بعد 2 سے 10مئی تک میگا ایونٹ کے سنسنی خیز میچز کا انعقاد لاہور میں ہو گا۔ اس میگا ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ میں مزید 2 ٹیموں کے اضافے کا امکان ہے۔کبڈی لیگ کا ڈرافٹ 23 اپریل کو ہو گا جس میں 10 ملکوں کے 120 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، عراق، کینیا، جاپان اور ایران کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

کترینہ کیف کا مومی مجسمہ مادام تساو میوزیم میں سجا دیا گیا

نیویارک(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا موم سے بنا خوبصورت مجسمہ مدام تساو¿ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں موجود مادام تساو¿ میوزیم کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ کترینہ کیف کے مومی مجسمے کی تصاویر جاری کی گئیں۔اداکارہ کے مجسمے کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں کترینہ کا رقص کرتے ہوئے مخصوص مسکراہٹ والا اسٹائل بنایا گیا ہے۔کترینہ کے مجسمے پر بھارتی روایتی لہنگا پہنایا گیا ہے جیسے وہ اکثر کئی مرتبہ فلموں میں زیب تن کر چکی ہیں۔