سلمان خان کے بھارت سے باہر جانے پر پابندی کے بعد شوٹنگ کا مقام تبدیل

بھا رت (ویب ڈیسک )گزشتہ دنوں سلمان خان کو جودھ پور کی عدالت کی جانب سے نایاب کالے ہرن کے شکار پر 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے فوری بعد ان کے وکلاء نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے 25، 25 ہزار کے 2 مچلکوں کے عوض سلمان خان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی جب کہ عدالت نے سلمان خان کے بغیر اجازت ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے اور انہیں 7 مئی کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔دبنگ خان جیل سے رہائی کے بعد فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں اور جلد سے جلد فلم کی شوٹنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن نایاب ہرن کے شکار کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے ضمانتی فیصلے میں ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔سلو میاں نے ملک سے باہر جانے پر پابندی کے باعث فلم ریس تھری کی شوٹنگ کا مقام ہی بدل دیا ہے اور اب ان کی فلم کی شوٹنگ بھارت میں ہی کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم کا ایک گیت نامکمل ہے جس کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں ہونی تھی لیکن عدالتی فیصلے کے بعد فلم کی شوٹنگ کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا نے بھی شیڈول کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ جنوبی افریقہ کی بجائے لداخ میں کی جائے گی جس کے لیے سلمان خان، انیل کپور اور بوبی دیول 10 دن بعد لداخ روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

حملے کی صورت میں مدد بلانے والا زیور

نیویارک (ویب ڈیسک)اگرچہ بازار میں ایسے زیورات اور پہناوے دستیاب ہیں جو کسی حملے کی صورت میں اطراف کو خبردار کرتے ہیں لیکن اس کے لیے کسی نہ کسی طرح بریسلٹ میں لگے بٹن کو دبانا پڑتا ہے تاہم اب ایک اسمارٹ کنگن تیار کرلیا گیا ہے جس میں بٹن دبانے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ اپنے جدید سنسر کی بدولت یہ ازخود خطرے کی نشاندہی کرتا ہے اور مدد کے لیے پکارتا ہے۔اگرچہ ابھی یہ پروٹوٹائپ کے مرحلے میں ہے لیکن اس میں جائرو اسکوپ، ایسلرو میٹر، ٹمپریچر اور پریشر سنسر، جی پی ایس اور مائیکروفون تک موجود ہے۔ اسے یونیورسٹی اف الباما کی کمپیوٹنگ لیب کے ایک طالب علم جایون پٹیل اور ان کے ساتھیوں نے تیار کیا ہے۔جایون پٹیل کہتے ہیں کہ ’بریسلٹ میں لگے سنسر اپنے پہننے والے کا اہم جسمانی ڈیٹا مسلسل نوٹ کرتے رہتے ہیں، جائرو اسکوپ کے ذریعے وہ پہننے والے کی سمت اور پوزیشن پر نظر رکھتے ہیں خواہ وہ بیٹھا ہوا ہو یا لیٹا ہو اس طرح اگر کوئی شخص اچانک اپنی پوزیشن بدلتا ہے تو سنسر اسے بھانپ لیتے ہیں‘۔کسی ہنگامی صورتحال میں یہ زیور زوردار سیٹی نما اواز اور سرخ روشنی خارج کرتا ہے تاکہ قریب سے گزرنے والے بھی اس سے آگاہ ہوسکیں۔ علاوہ ازیں یہ بلیوٹوتھ کے ذریعے فون سے جڑا ہوتا ہے اور پولیس یا پہلے سے منتخب شدہ افراد کو میسج بھی بھیج سکتا ہے۔ اس میسج میں مقام کی جی پی ایس کے ذریعے نشاندہی بھی شامل ہوتی ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ اسمارٹ کنگن کی قیمت صرف چار ہزار روپے ہے اور تجارتی پیمانے پر بڑی تعداد میں تیاری پر اس کا خرچ مزید کم ہوجائے گا، اب پٹیل اور اس کے ساتھی کسی کمپنی کی تلاش میں ہیں جو اسے بڑے پیمانے پر بناسکیں۔ اس کے علاوہ وہ بوڑھے افراد کے گرنے اور حادثے کی صورت میں خبردار کرنے والے جوتے اور کانوں میں پہننے والے بندوں پر بھی کام کررہے ہیں۔

سویڈن میں دنیا کی پہلی برقی سڑک تیار

اسٹاک ہوم(ویب ڈیسک )سویڈن میں ماہرین نے دنیا کی پہلی ’الیکٹرک سڑک‘ تیار کر لی ہے جس میں صرف ایک کیبل کی مدد سے عام گاڑی کو الیکٹرک کار میں تبدیل کیا جا سکے گا جب کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی بیٹریوں کو بھی چارج کیا جاسکے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دو کلو میٹر طویل الیکٹرک سڑک کو آزمائشی بنیادوں پر کھول دیا گیا ہے۔ الیکٹرک سڑک ائیرپورٹ کے قریب بنائی گئی ہے۔ سڑک پر گاڑی چلانے کے لیے اسے الیکٹرک کیبل سے منسلک کیا جاتا ہے جب کہ کیبل کا دوسرا سرا سڑک پر لگے الیکٹرک سسٹم سے جوڑ دیا جاتا ہے جس کے بعد ایک عام گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک کار میں تبدیل ہوجاتی ہے۔سویڈن میں 2030ءتک فیول سے نجات حاصل کرنے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تیل کے استعمال میں 70 فیصد تک کمی لانے کے لیے توانائی کے دیگر ذرائع پر کام کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت الیکٹرک سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا جو سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں کی بیٹریوں کو چارج بھی کر سکے گی اور گاڑیوں کی روانی کے لیے تیل کے بجائے برقی توانائی کو استعمال کیا جائے گا۔ electric road ماہرین آئندہ چند سال کے دوران یہ منصوبہ دیگر شہروں تک پھیلانا چاہتے ہیں جس کے لیے سویڈن حکومت نے عظیم الشان قومی منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کا کامیاب تجربہ اسٹاک ہوم میں کیا گیا۔ سویڈن حکومت اس منصوبے کی کامیابی سے تیل کے بحران پر متبادل ذرائع کے ذریعے سے قابو پانے کے لیے پ±ر امید ہے۔عظیم الشان منصوبے پر کام کرنے والے افسر کا کہنا ہے کہ اگر قومی شاہراوں کو 20 ہزار کلو میٹر تک برقی سڑک میں تبدیل کرلیا گیا تو ہم توانائی کے بحران سے نکل پائیں گے کیوں کہ سویڈن میں ایک ہائی وے سے دوسرے ہائی وے کے درمیان فاصلہ 45 کلومیٹر ہے اور یہ فاصلہ الیکٹرک کار بغیر چارج ہوئے بھی طے کر سکتی ہے۔

چین کا جدید سرویلنس سسٹم؛ 60 ہزار افراد کے درمیان ملزم کی شناخت

بیجنگ( ویب ڈیسک)بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق 30 سالہ شخص کو چین کے شہر نن چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کے کنسرٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے لیے سی سی ٹی کیمروں کی جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا۔ اس ٹیکنالوجی نے حیرت انگیز طور پر اپنے ڈیٹا میں محفوظ ملزم کی تصویر سے 60 ہزار تماشائیوں کے درمیان شناخت کرلیا۔کنسرٹ کے داخلی دروازے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے ملزم اے او کو شناخت کر کے پولیس نظام کو اپ ڈیٹ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ دیکھنے میں مصروف ملزم اپنی گرفتاری کے عمل سے حیران ہوگیا جس کا سہرا جدید ٹیکنالوجی کے سر جاتا ہے۔چہرے کے نقوش کو باریک بینی سے جانچنے والے یہ نظام Facial Recognition System ملزمان اور مطلوبہ افراد کی تصاویر کو محفوظ کر کے اس کا سائنسی تجزیہ کرتا ہے اور چہرے کی ہڈیوں کی بناوٹ، آنکھوں کی پتلی کی ساخت، بھنووں کا انداز اور ہونٹ، ناک کی بناوٹ کو علیحدہ علیحدہ بھی محفوظ کرلیتا ہے اور یکساں نقوش رکھنے والے شخص کے کیمرے کے سامنے آتے ہی پولیس کو خبردار کردیتا ہے۔facial2چین میں 170 ملین سی سی ٹی وی کیمرے ہمہ وقت نگرانی کے لیے سیکیورٹی کے نظام سے منسلک ہیں۔ یہ سی سی ٹی وی کیمرے اپنے ڈیٹا میں محفوظ تصاویر اور معلومات کی بنیاد پر مطلوبہ شخص کو ہزاروں لوگوں کی درمیان بھی پہچان سکتے ہیں جس کے لیے Facial Recognition System کو استعمال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی چین کی پولیس نے 25 ملزمان کو Facial Recognition System کے ذریعے ایک فیسٹیول کے درمیان گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کا خیال تھا کہ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں پولیس ان ملزمان کو پہچان نہیں سکے گی لیکن شاید انہیں علم نہیں تھا کہ چینی حکومت سرویلیئنس کا جدید ترین نظام رکھتی ہے۔

دیر تک بیٹھے رہنے کی عادت حافظے کے لیے نقصان دہ

برکلے، کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس (یوسی ایل اے) کے ماہرین نے بالغ افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ پورا دن بے عملی میں کرسی پر بیٹھے بیٹھے نہ گزاریں کیونکہ اس سے ان کے دماغ میں وہ تبدیلیاں پیدا ہوسکتی ہیں جو ان کی یادداشت کو متاثر کرسکتی ہیں۔پبلک لائبریری سائنس (پی ایل او ایس) میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت دماغ کے ایک گوشے ’میڈیئل ٹیمپورل لوب‘ کو سکیڑ دیتی ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں آپ کی نئی معلومات اور یادیں تشکیل پاتی ہیں۔ یہ تبدیلی درمیانی عمر اور بزرگ افراد میں ڈیمنشیا اور اکتسابی صلاحیت میں کمی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔اگرچہ یہ ایک چھوٹا سا سروے ہے لیکن اس کے نتائج بہت واضح ہیں۔ ماہرین نے 45 سے 75 سال کے 35 رضا کاروں کو بھرتی کیا۔ جن سے گزشتہ ہفتے ان کے بیٹھے رہنے اور جسمانی سرگرمیوں کے معمولات کے بارے میں سوالات کیے گئے اور پوچھا گیا کہ وہ روزانہ کتنے گھنٹے بیٹھے بیٹھے گزارتے ہیں۔اس دوران ہائی ریزولوشن ایم آر آئی کی مدد سے شرکا کے دماغی اسکین بھی لیے جاتے رہے۔ اسکین میں میڈیئل ٹیمپورل لوب کی جسامت کو بطور خاص نوٹ کیا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ کرسی پر بیٹھے رہنے کی بری عادت سے دماغی حصے کو جو نقصان پہنچتا ہے اس کے اثرات زائل کرنے کے لیے زوردار ورزش بھی ناکافی رہتی ہے۔شرکا نے بتایا کہ وہ روزانہ اوسطاً تین سے سات گھنٹے بیٹھنے میں گزارتے ہیں۔ اسکین رپورٹ میں نشست میں گزارا جانے والا ہر گھنٹہ دماغی گوشے کے سکڑاو¿ میں اضافے کی وجہ بنا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دماغ کے اس حصے کے سکڑاو¿ سے الزائیمر اور دیگر امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔تاہم اس تحقیق سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ سائنس داں یہ نہیں کہہ رہے کہ بیٹھنے سے دماغ سکڑتا ہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ بہت دیر تک بیٹھنا اور دماغ گوشے کے سکڑنے کے درمیان کوئی تعلق ضرور ہے جو طویل عرصے تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔دوسری جانب یہ نتائج بہت ابتدائی ہیں جس میں یہ بھی نہیں پوچھا گیا ہے کہ لوگ درمیان میں کتنے وقفے کے لیے اٹھ کر جاتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اس سے بڑا اور تفصیلی سروے کیا جائے گا جس میں وزن، جنس، نسل، رنگت، علاقائی نسبت اور دیگر افعال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔تاہم دیگر کئی اہم سروے میں یہ بات سامنے ا?چکی ہیں کہ مسلسل بیٹھے رہنے کا عمل ہمارے جسمانی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اسی لیے بہتر ہے کہ درمیان میں وقفہ لیا جائے اور کچھ وقت کھڑے ہوکر یا چہل قدمی میں گزارا جائے۔

الکوحل کی معمولی مقدار بھی زندگی کے دن کم کردیتی ہے، تحقیق

نیویارک (ویب ڈیسک )امریکی تحقیق کے مطابق ایک ہفتے میں پانچ سے دس شراب کے پیگ پینے والے افراد کی زندگی کے چھ مہینے، دس سے پندرہ پیگ پینے والوں کے دو سال اور اٹھارہ سے زیادہ پیگ پینے والے افراد کی زندگی کے پانچ سال کم ہوجاتے ہیں۔ڈاکٹر انجیلا ووڈ نے اپنی تحقیق کی روشنی میں انتباہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر الکوحل پینے والے افراد جیسے جیسے شراب کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں ویسے ویسے ان کی زندگی کے سال مختصر ہو تے جاتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے 19 ممالک کے شراب نوشی میں مبتلا 6 لاکھ افراد پر کی گئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر کیا۔ڈاکٹر انجیلا شراب نوشی کی عادت اور اس کے زندگی پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ایک ہفتے میں 14 یونٹ سے زیادہ شراب نوشی صحت کو تباہ کرنے کے لیے کافی تھی جو کہ ہفتے میں 6 ڈرنکس کے برابر ہوتی ہے۔ جیسے جیسے شراب کے عادی پیگ کی تعداد بڑھاتے ہیں ویسے ویسے اس کی تباہ کاریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ڈاکٹر انجیلا کا کہنا تھا کہ شراب کے 14 سے کم یونٹ پینے والوں میں بھی ذیا بیطس، فشار خون اور دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا احتمال رہتا ہے اس لیے وہ تجویز کرتی ہیں کہ جتنا ممکن ہوسکے شراب نوشی سے دور رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ قبل ازیں ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ریڈ وائن صحت کے لیے مفید ہوتی ہے تاہم نئی تحقیق نے اس بات کی نفی کردی ہے۔

پریانکا نے شاہ رخ کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (ویب ڈیسک )اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے، پریانکا نے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمایا ہے تاہم اپنے کیریئر کے دوران انہیں کئی اسکینڈلز کا سامنا بھی رہا ہے، جس کے بارے میں پریانکا عام طور پر بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔کیریئر کی ابتدا ہی میں پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور ایک دوسرے کی سخت حریف بن گئی تھیں۔ فلم ”اعتراض“ کے بعد دونوں کی دشمنی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔فلم”ہیروئن“کی ریلیز کے بعد کرینہ نے پریانکا پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فلم پریانکا کی فلم”فیشن“سے کہیں زیادہ بہتر ہے کیا ہوا اگراس نے نیشنل ایوارڈ نہیں جیتا جس پر پریانکا نے کرینہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کرینہ پر انگور کھٹے ہیں والی مثال فٹ بیٹھتی ہے کیونکہ جب کسی کو کوئی چیز نہیں ملتی تو وہ ایسا ہی کہتا ہے۔ایک شو کے دوران پریانکا نے کرینہ کے ساتھ اپنی دشمنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا میں بہت ایمان دار ہوں اور مجھے معلوم ہے کون میرا دوست ہے اور کون نہیں جو لوگ میرے دوست ہیں انہیں میں خود سے قریب رکھتی ہوں۔اسی شوکے دوران انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان تمام افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کروں گی جو میرے اور شاہ رخ خان کے متعلق میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں، کیونکہ ہم عوامی شخصیات ہیں اور یہ تمام افواہیں اور اسکینڈلز ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔ ہماری زندگیوں میں کیا چل رہا ہے لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے۔ چاہے وہ ان افواہوں پر یقین کرتے ہیں یا نہیں، میرے تردید کرنے سے یہ افواہیں غلط ثابت نہیں ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ فلم ”ڈان2“کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا اور شاہ رخ خان کے درمیان قربتوں کی افواہیں میڈیا میں جنگل کی ا?گ کی طرح پھیل گئی تھیں۔ ان افواہوں کی وجہ سے ”ڈان2“ کے بعد یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر نہیں ا?ئے تاہم پریانکا نے کبھی اپنے اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات کی تردید نہیں کی۔

ایم کیو ایم کو ڈرانے کا سلسلہ بند کیا جائے :فاروق ستار

کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کو ایم کے ارکان اسمبلی کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے، مر جاﺅں گا کسی اور پارٹی میں نہیں جاﺅں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کو ڈرا دھمکا کر وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، یہ صورتحال قابل قبول نہیں ہے، میری ا?رمی چیف سے اپیل ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر کارروائی کریں۔

ماروی میمن بھی پارٹی قیادت سے ناراض

لاہور (ویب ڈیسک) چودھری نثار کے بعد ماروی میمن بھی پارٹی پالیسی سے ناراض، ٹویٹ میں لکھا کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔اہم نون لیگی رہنماء ماروی میمن بھی اپنی قیادت سے ناراض ہیں، پارٹی رویوں کے خلاف بول پڑیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دل کی بھڑاس نکالی۔ ایک ٹویٹ میں خاتون لیگی رہنماءنے کہا کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاو¿۔

 

اسرائیلی فوج کی زہریلی گیس شیلنگ، ایک فلسطینی شہید ایک ہزار زخمی

غزہ(ویب ڈیسک) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی زہریلی آنسوگیس اور شیلنگ کے باعث 28 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا جبکہ ایک ہزار شدید زخمی ہو گئے۔گذشتہ 2 ہفتوں سے جاری اس کشیدگی سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے، غزہ میں چھے ہفتوں پر مشتمل تحریک کے دوران صہیونی فوج نے پرامن فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔