میں ہندوستان ہوں اور شرمندہ ہوں، کرینہ کپور خان

ممبئی(ویب ڈیسک )نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ویسے تو سماجی مسائل پرکم بات کرتی ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ ننھی آصفہ کے ساتھ ہوئی درندگی نے کرینہ کو بھی آواز اٹھانے پر مجبور کردیا۔چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں 8 سالہ ننھی آصفہ بانو کے ساتھ ہوئی زیادتی اور لرزہ خیز قتل نے پوری نسانیت کو شرماکر رکھ دیا تھا۔ عام لوگوں کے ساتھ پورابالی ووڈ آصفہ کیلئے اٹھ کھڑا ہواتھا۔ یہاں تک کہ سماجی اور ملکی مسائل پربہت کم بات کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور خان بھی آصفہ کیلئے بولنے پر مجبور ہوگئی تھیں اور انہوں نے بھی دیگر فنکاروں کی طرح ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھاکر آصفہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاتھا۔ کارڈ پر لکھا تھا”میں ہندوستان ہوں، میں شرمندہ ہوں، 8 سالہ آصفہ کے ساتھ ہوئی اجتماعی زیادتی اور قتل پر، ہمیں ہمارے بچوں کیلئے انصاف چاہئیے۔“تاہم کرینہ کپور کوآصفہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کرنا مہنگا پڑگیا۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ ذہنیت اور سوچ رکھنے والوں نے کرینہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ”کرینہ کو دراصل ہندو ہوتے ہوئے ایک مسلمان سے شادی کرنے اور ایک مسلمان شخص کے بچے کی ماں ہونے پر شرمندہ ہونا چاہیئے جس کانام ”تیمور“ہے۔

آپ کی شادی پہلے بھی ہو چکی ہے

ممبئی (ویب ڈیسک )نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرکے تمام لوگوں کو حیران و پریشان کردیا۔کرینہ کپور خان باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ اداکار سیف علی خان اورکرینہ کپور گزشتہ 6 برسوں سے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں جب کہ دونوں کا ایک بیٹا تیمورعلی خان بھی ہے دونوں دیگر جوڑوں کیلئے مثال ہیں لیکن کرینہ کپور نے اب دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ جس میں کرینہ کپور اور مس ورلڈ 2018 مانوشی چھلرکسی شادی میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔ مانوشی شادی کے ماحول سے لطف اندوز نہیں ہورہیں اور کہہ رہی ہیں شادی کا کھانا اچھا ہے جس پر کرینہ کہتی ہیں جب شادی بورنگ ہوتی ہے تو سب یہی کہتے ہیں لیکن تم اپنی شادی ایسے نہیں کرنا۔

 

مریم نواز حادثاتی لیڈر،تقرریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اپنی تاریخ کا علم ہی نہیں، ان کے بھائی پیسے سنبھالنے میں مصروف ہیں اور وہ ایک حادثے کے نتیجے میں سیاست میں آگئیں، مخالفین کے خلاف بیانات دینے سے پہلے اپنے والد کی سیاسی تاریخ پڑھ لیاسلام آباد میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے سے بہتر ہے کہ بندہ سیاسی خودکشی کرلے، پی پی کے پاس تو اپنے امیدوار ہی نہیں ہیں، ہم نے چیئرمین سینیٹ کے لئے بھی ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کی تھی اور نہ ہی کوئی ووٹ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری ساری عمر بھائی بھائی ہی رہے ہیں، نوازشریف نے تو وقت آنے پر پرویز مشرف کو بھی بھائی بنالیا تھا اور ان سے ہی حلف بھی لیا تھا

 

امریکی خاتون محبت پانے کیلئے پاکستان پہنچ گئی،اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح کر لیا

ہری پور(ویب ڈیسک)ہری پور کے نوجوان عدیل اعوان کی فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی امریکی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔ امریکی خاتون میری کتھلین اپنی محبت پانے کےلئے ہری پور چلی آئیں جہاں انہوں نے علماءکی موجودگی میں اسلام قبول کیا پھر عدیل اعوان سے ان کا نکاح پڑھادیا گیا۔ کتھلین کا اسلامی نام مریم رکھا گیا۔امریکی دلہن کو دیکھنے کیلئے پورا گاوں امڈ آیا، نکاح کی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ دلہا عدیل اعوان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

گوجرانوالہ میں بھائی نے جوان بہن اور 100 سالہ دادی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک ) گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں بھائی نے 17 سالہ بہن اور 100 سالہ دادی کو فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کردیا جبکہ ملزم کی دوسری بہن زخمی ہو گئی جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے گاوں گڑھا میں ملزم سفیان نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی 17 سالہ بہن اقرا اور 18 سالہ بہن سدرہ پر ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا، بعد ازاں ان پر فائرنگ کردی۔ اسی دوران دادی اپنی پوتیوں کو بچاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دادی پوتی دونوں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم کی 18 سالہ بہن سدرہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم سفیان واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہنوں پر فائرنگ کی جنہیں بچاتے ہوئے دادی زد میں آگئی اور ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب عینی شاہدین نے پولیس کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے تلخ کلامی کے بعد اپنی بہنوں پر فائرنگ کی، واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔

 

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ،چیف جسٹس ثاقب نثار اطلاع ملتے ہی ان کے گھر پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، چیف جسٹس ثاقب نثار اطلاع ملتے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر فائرنگ گزشتہ رات اور آج صبح کی گئی ،چیف جسٹس آف پاکستان اطلاع ملتے ہی ان کے گھر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثارخودساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

شام پر حملے کا قانونی جواز کیا ہے؟

امریکہ (ویب ڈیسک) امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا کہنا ہے کہ شام میں ان کے فضائی حملے کا مقصد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف بین الاقوامی پابندی کا اطلاق، صدر بشارالاسد کے کیمیائی اسلحے کو تباہ کرنا اور شام میں عوام کے خلاف مزید کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا تھابرطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ اپنے قومی مفاد میں عالمی قواعد و ضوابط کی پاسداری کے لیے عمل کرتا رہا ہے۔تاہم حملے کے بعد برطانوی حکومت نے جو قانونی جواز پیش کیا اس میں شام کے عوام کو مزید نقصانات سے بچانے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔اسی بارے میںشام میں جنگ کیوں ہو رہی ہے؟شام پر دوبارہ حملے کے لیے پوری طرح تیار ہیں: صدر ٹرمپقانونی طور پر بین الاقوامی قانون زبردستی لاگو کرنے سے دنیا ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کے چارٹر سے پہلے کے دور میں پہنچ جائے گی۔
اس چارٹر میں ملکوں کو اپنے دفاع میں طاقت کے استعمال کا حق دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے اس صورت میں بھی طاقت استعمال کی جا سکتی ہے اگر کسی ملک کی آبادی کو اس کی اپنی ہی حکومت کے ہاتھوں تباہی کا خطرہ ہو۔

 

چین: 60 ہزار کے ہجوم میں ملزم کی شناخت ٹیکنالوجی کا کمال

چین( ویب ڈیسک ) چین میں پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا جو 60 ہزار افراد کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں شامل تھا۔آو¿ کے نام سے شناخت کیے جانے والا ملزم چین کے شہر نان چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کا کنسرٹ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔پولیس نے کہا کہ 31 سالہ ملزم ‘معاشی جرائم’ میں ملوث تھا اور وہ گرفتار ہو جانے پر ‘حیران’ تھا واضح رہے کہ چین بھر میں عوام کی نگرانی کرنے کے لیے 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی نیٹ وسیع و عریض نیٹ ورک نصب کیا گیا ہے۔ملزم آو¿ کو کیمروں نے ٹکٹ خریدنے والے بوتھ ہر شناخت کیا تھا اور جب وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے تو پولیس انھیں گرفتار کرنے پہنچ گئی۔

 

شام پر دوبارہ حملے کے لئے پوری طرح تیار ہیں

امریکہ (ویب ڈیسک ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے اپنے شہریوں پر مزید کیمیائی حملے کیے تو امریکہ اس پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے ‘پوری طرح تیار ہے’۔امریکی صدر کی یہ تنبیہ امریکہ اور اس کے دو اور اتحادیوں کے اس حملے کے بعد آئی ہے جب انھوں شامی حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتے دوما میں کیے جانے والے مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں گذشتہ روز شام کے تین مقامات پر میزائلوں سے حملہ کیا۔واضح رہے کہ شام نے مسلسل کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کی تردید کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے مرکزی اتحادی ملک روس نے امریکی حملے کی مذمت کے لیے قرار داد پیش کی لیکن وہ مسترد کر دی گئی۔

 

مقبوضہ کشمیر ریپ کیس: آصفہ کے اہلخانہ نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد علاقہ چھوڑ دیا

سری نگر (ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں زیادتی اور قتل کی گئی 8 سالہ آصفہ کا خاندان ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آبائی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں 8 سالہ بچی آصفہ کو اغوا کے بعد کئی روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور اب مقتولہ کے اہلخانہ کو دھمکیاں ملنے کے بعد انہوں نے علاقہ چھوڑ دیا۔ مقتولہ کے والد امجد علی کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں کو جلانے اور مویشیوں کو مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں جس پر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر لگا ہے ہمیں انصاف ملے گا لیکن ملزمان کی رہائی کے حق میں نکلنے والی ریلیوں اور ہمیں علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں ملنے پر احساس ہوا ہے لوگوں کی بڑی تعداد ملزمان کے ساتھ ہے۔