نئے صوبے بننے جا رہے ہیں ۔وزیراعظم نے تمام جماعتوں کو بات چیت کی آفر کر دی

بہاولپور( ویب ڈیسک ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے صوبے کے لیے تمام جماعتوں کو بات چیت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہےکہ صوبوں کے بارے میں سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گی۔بہاولپور میں نیشنل ہائی وے جلال پور اوچ شریف سیکشن کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جو نہ صرف حکومت شروع کرتی ہےبلکہ مکمل بھی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا 20 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے منصوبے لگے لیکن اس حکومت نے اپنے دور میں 10 ہزار چار سو میگاواٹ کے اضافی منصوبے مکمل کیے، اس کی ترسیل میں مشکلات ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی کام کیا جاتا ہے تو مشکلات آتی ہے، مشکل مشرف کو نہیں آئی، زرداری کو نہیں آئی اور عمران خان کو نہیں آئی کیونکہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔

 

محکمہ صحت پنجاب کا انسانی جانو ں سے کھیل کا میدان ایک بار پھرگرم 100سے زائد ادویات غیر معیاری قرار

لاہور (ویب ڈیسک )محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں مفت فراہمی کے لئے خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق 100 سے زائد ادویات غیرمعیاری ہیں۔ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب محمد شفیق کے مطابق 6 ماہ کے دوران 100 سے زائد ادویات غیرمعیاری قرار دی گئی ہے جب کہ ادویات کے نمونے 107 سرکاری اسپتالوں سے حاصل کیے گئے۔دوسری جانب ترجمان ڈرگ یونٹ کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ادویات کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی جبکہ 80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیجز پر پابندی عائد ہے جن میں سے 45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری کردیے۔

 

مادھوری ” ٹوٹل دھمال“میں انیل کپور کی بیوی کا کردار نبھائیںگی

ممبئی(شوبز ڈیسک)ماضی کی مقبول اور رومانوی جوڑی انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ جلدسکرین پر ایک بار پھر بڑھاپے میں جوانوں جیسا رومانس کرتے نظر آئیں گے۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ جو اب تک قریبا ایک درجن فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جلد ہی فلم ساز اندرا کمار کی رومانٹک کامیڈی فلم ٹوٹل دھمال میں میاں بیوی کے روپ میں نظر آئیں گے۔دونوں اداکار 26 سال بعد فلم ساز اندرا کمار کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، جب کہ انیل اور مادھوری کی بعد قریبا 17 سال بعد پہلی فلم ہوگی۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے فلم ساز اندرا کمار کے ساتھ آخری فلم بیٹا کی تھی، جو 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں ان دونوں کے علاوہ ارونا ایرانی اور انوپم کھیر نے بھی جوہر دکھائے تھے۔۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی ایک ساتھ آخری فلم لجا تھی، جو 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس میں ان دونوں کے علاوہ اجے دیوگن منیشا کوئرالہ، ریکھا، جیکی شروف، ماہیمہ چوہدری، سونالی باندرے، گلشن گرور اور آرتی چھابڑیا سمیت دیگر میگا کاسٹ نے جوہر دکھائے تھے۔اب دونوں ایک ساتھ لگ بھگ 17 سال بعد جب کہ فلم ساز اندرا کمار کے ساتھ 26 سال بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹوٹل دھمال میں ان کے علاوہ اجے دیوگن، ارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔یہ فلم دھمال سیریز کی تیسری فلم ہے، جسے رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔اس سیریز کی پہلی فلم دھمال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں مرکزی کردار میں سنجے دت نظر آئے تھے، ان کے ساتھ ارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ بھی جلوہ گر ہوئے۔اس سیریز کی دوسری فلم ڈبل دھمال 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں پہلی فلم کی تمام کاسٹ ایکشن میں نظر آئی۔اب اس سیریز کی تیسری فلم ٹوٹل دھمال رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی، جس میں سنجے دت کی جگہ اجے دیوگن نے لی ہے، جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ پرانی ہے۔سیریز کی تیسری فلم میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے کردار اضافی رکھے گئے ہیں۔فلم ساز اندرا کمار نے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ 26 سال بعد فلم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی، جس کے بعد میں دونوں اداکاروں نے بھی اپنی خوشی کا اظہار ٹوئیٹس کے ذریعے کیا۔

 

پاکستان کا700کلومیٹر تک مارکرنے والے ”بابر“کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (نیٹ نیوز) پاکستان نے 700کلومیٹر تک خشکی اور سمندر میں مار کرنے والے ”بابر“کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان نے آج ”بابر کروزمیزائل “کا تجربہ کرلیا ،میزائل ”ویپن سسٹم 1“حاملیت رکھتا ہے جو خشکی اور پانی میں اپنے 700کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہے جو مختلف قسم کے ”وار ہیڈ“لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدیدآلات سے مزین یہ میزائل جی پی ایس کے بغیر بھی اپنے ہدف تک پہنچ سکتاہے، اس تجربے سے پاکستان کے دفاع میں مزید مضبوطی آئے گی۔ ڈائریکٹر جنرل، سٹریٹجک پلانز ڈویڑنز،چیرمین نیسکام ، سٹریٹجک پلانز ڈویڑنز کے سنئیر افسران،سٹریٹجک فورسز ،سائنسد انوں اور انجینرز نے اس کامیاب تجربے کودیکھا۔مسلح افواج کے سربراہان اورجوائنٹ چیفس آف سٹاف نے اس کامیاب تجربے پر نیسکوم اور این ڈی سی کے سائن دانوں اور انجنئیرز کومبارک بادی ہے۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے بھی کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجینئرزکو سراہا۔

صدر مملکت نواز شریف کیس میں معا فی کا اختیار استعمال کر یں

اسلام آباد (آئی این پی)معروف قانون دان اکرم شیخ نے صدر مملکت کو نواز شریف کے مقدمے میں آرٹیکل 45کے تحت معافی کا اختیار استعمال کرنے کی تجویز دے دی، اکرم شیخ نے کہا کہ پراسیکیوشن نواز شریف کے خلاف کچھ بھی ثابت کرنے میں ناکام ہے، نواز شریف کو معافی این آر او نہیں بلکہ قومی سلامتی کو بچانے کا تقاضہ ہے، نواز شریف سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ 10,20سال رہے گا، مثالیں موجود ہیں کہ عدالت نے ہی اپنے فیصلوں کو تبدیل کیا۔ ہفتہ کو معروف قانون دان اکرم شیخ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن نواز شریف کے خلاف کچھ بھی ثابت کرنے میں ناکام ہے، صدر مملکت اس صورتحال کا جائزہ لیں اور مشاورت کریں، اس نواز شریف کے کیس سے جڑی ہوئی قومی سلامتی کے اداروں کی عزت ووقار کے پہلوکا جائزہ لیں، اگر اس صورتحال میں آرٹیکل 45کا استعمال کرنا پڑے تو دریغ نہیں کرنا چاہیے، معافی این آر او نہیں بلکہ قومی سلامتی کو بچانے کا تقاضہ ہے، نواز شریف سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ 10,20سال تک رہے گا، مثالیں موجود ہیں کہ عدالت نے اپنے ہی فیصلوں کو تبدیل کیا۔

 

چودھری نثار اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں

لاہور (نیٹ نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے اس وقت کئی طرح کی خبریں میڈیا میں چل رہی ہیں کہ وہ پارٹی سے مبینہ طور پر علیحدگی اختیار کر .سکتے ہیں تاہم چوہدری نثار نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے اور اسی حوالے سے جب پرویز رشید سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی حیران جواب دے دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹی چھوڑ کر جائے گا اس سے پارٹی کاکوئی نقصان نہیں ہے بلکہ وہ خود اپنا ہی نقصان کرے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید سے سوال کیا کہ اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر جاتے ہیں تو آپ انہیں ایسے ہی جانے دیں گے یا پھر منانے کی کوشش کریں گے اور اس سے پارٹی کو کیا نقصان ہو گا؟ اس پر پرویز رشید نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے اور جہاں تک بات ہے کہ اس سے پارٹی کو کیا نقصان ہو گا تو کسی کے جانے سے پارٹی کا کوئی نقصان نہیں پہنچتا جو جائے گا وہ اپنا خود نقصان کر ے گا۔

 

فاروق ستار کا پی ایس پی میں شمولیت بارے اہم فیصلہ ، مقتدر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک ) سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ میں مرجاو¿ں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں جاو¿ں گا جیوں گا توایم کیوایم کے لیے اور مروں گا تو ایم کیوایم کے لیے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بہت شدت کے ساتھ شروع کیاگیا ہے۔ دن رات پی ایس پی کےلوگ فون پر دھمکیاں بھی دیں، کسی کے ذریعے بلاوا بھیجیں، کسی سے ملاقات بھی کرائی جائے 2018کے الیکشن سے کچھ ماہ پہلے ایسا ہو رہاہے، مجھے وقت دیں، میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کرناچاہتاہوں۔فاروق ستار نے کہا ہمارے اراکین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، غیرمتنازع سیاسی جدوجہدکے باوجودہم اذیت میں مبتلاہیں، تاثردیاجارہاہے کہ پارٹی کے تنازع کی وجہ سے لوگ پارٹی چھوڑکرجارہے ہیں، کیامیں بھی ایم پی اے کے گھروں پرجاکر نظریے، مہاجرشہدا کا واسطہ دوں۔ 38،38سال سیاسی جدوجہد کرنیوالوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں،اب اس طرح کام نہیں چلے گا، نشاط ضیاءبھائی کانام چل گیا تھا کہ وہ دوپہر ڈھائی بجے پی ایس پی جوائن کررہے ہیں، مگر وہ ابھی میرے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پی ٹی آئی، پی ایس پی اورپیپلزپارٹی سب کے لیے راستہ چھوڑنے کوتیارہیں۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا میں آرمی چیف کے پاس بھی جاو¿ں گا، جس کے لیے کہیں گے ہم اس کے لیے واک اووردے دیں گے،کراچی میں پتنگ اورایم کیوایم کوزبردستی ختم کیاجارہاہے۔

ورون دھون کی فلم نے ریلیز سے قبل کئی بالی وڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(شوبزڈیسک) با لی وڈ کامیڈی اداکارہ ورن دھون کی رومانوی فلم اکتوبر نے ریلیز ہوتے ہی رواں سال ریلیز ہونے والی کئی بالی وڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلم کو گزشتہ روز 13 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جس نے اب تک5کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کمالیے ہیں۔ویسے تو فلم کو دیکھنے عوام کا بڑا ہجوم سینما گھر نہیں پہنچا البتہ فلم کو ملنے والے ریویوز کافی مثبت رہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ورن دھون نے اپنی اس فلم کی پہلے روز کی کمائی کے ساتھ رواں سال ریلیز ہونے والی بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، ان میں رانی مکھرجی کی فلم ہچکی اور انوشکا شرما کی فلم پری شامل ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی اب تک کی تمام فلموں میں ریلیز کے پہلے روز ٹائیگر شروف کی فلم باغی نے سب سے زیادہ کمائی کی۔فلم باغی نے ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے تھے۔دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم پدماوت تھی جس نے پہلے دن 24 کروڑ روپے حاصل کیے، جبکہ اکشے کمار کی پیڈمین 10 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔یاد رہے کہ ورن دھون کی فلم اکتوبر محدود سینما اسکرینز پر پیش کی گئی ہے، اس لیے اس کی کمائی کے حساب سے فلم کو باکس آفس پر ابھی سے ہٹ مانا جارہا ہے۔خیال رہے کہ فلم اکتوبر میں ورن دھون نے ٹریجڈک رومانٹک ہیرو کا کردار ادا کیا ہے، ان کے ساتھ بنیتا سندھو رومانس کرتی نظر آئیں۔بنیتا سندھو کی یہ پہلی فلم ہے، جس میں وہ نہ صرف ورن دھون کی محبوبہ بلکہ کلاس فیلو لڑکی کا کردار بھی کرتی نظر آئیں۔۔#/s#

 

کشمیروں کو انکا حق ملنے تک انکے ساتھ کھڑے ہیں‘ ماریہ واسطی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ماریہ واسطی نے بھارتی شاعرجاویداختر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اس وقت تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے جب تک ان کو اپنا حق نہیں مل جاتا-ماریہ واسطی اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شاہد آفریدی کے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کے بعد جاوید اختر نے نامناسب انداز میں جواب دیا حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان بے شمار اختلافات کے بعد پاکستانی جاوید اختر کی عزت ہی کرتے ہیں۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے۔

 

ملک کو روایتی , غیر روایتی چیلنجز در پیش , جنگی ما حول میں کا م کر نا پڑیگا

راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج تمام چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہیں ،ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، جدید جنگیں مشکل ہوتی جا رہی ہیں، جدید جنگوں کا مقابلہ کرنے کےلئے بہترین معلومات کا حصول ناگزیر ہے، ملک کو اس وقت کی روایتی اور غیر روایتی چیلنجز درپیش ہیں، کیڈٹس کو جدید ترین جنگی ماحول میں کام کرنا پڑے گا، دشمن جانتے تھے کہ وہ ہمیں کھلی جنگ میں شکست نہیں دے سکتے، دشمن نے ہمارا عزم توڑنے کی کوشش کی، ہماری جگہ کوئی اور قوم ہوتی تو اب تک بکھر چکی ہوتی، مقبوضہ کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں 137ویں لانگ کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی،8واں مجاہد کورس اور 56واں انٹیگریٹیڈ کورس بھی پاس آﺅٹ ہوا۔ پاس آﺅٹ ہونے والوں میں فاٹا کے 31،بلوچستان کے 67 اور سعودی عرب کے 6کیڈٹس شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ سینئر انڈر آفیسر سید حسنین علی کو اعزازی شمشیر دی گئی، صدارتی گولڈ میڈل سینئر انڈر آفیسر عبدالوہاب ملک نے حاصل کیا، سعودی عرب کے انڈر آفیسر سعود نے اوورسیز گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کیا، انہوںن ے پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جدید جنگیں مشکل ہوتی جا رہی ہیں، جدید جنگوں کا مقابلہ کرنے کےلئے بہترین معلومات کا حصول ناگزیر ہے، آپ پاک فوج کا حصہ بن رہے ہیں جب ملک کو کئی قسم کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز درپیش ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کیڈٹس کو جدید ترین جنگی ماحول میں کام کرنا پڑے گا، کیڈٹس اپنی صلاحیتوں کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کریں، دشمن جانتے تھے کہ وہ ہمیں کھلی جنگ میں شکست نہیں دے سکتے، اس لئے دشمن نے ہم پر ایک ظالمانہ شیطانی جنگ مسلط کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمارا عزم توڑنے کی کوشش کی، ہماری جگہ کوئی اور قوم ہوتی تو اب تک بکھر چکی ہوتی، قوم کے اعتماد اور حمایت سے دشمن کی تمام چالیں ناکام بنادیں، پاکستان نے دہشت گردی انتہا پسندی کو مسترد کر دیا، قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کےلئے متحد ہیں، پاکستان سے تمام دہشت گرد جماعتوں کا ڈھانچہ ختم کر دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ردالفساد محض آپریشن نہیں ایک نظریہ ہے، آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر رہے ہیں، پاک سرزمین سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج تمام چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہے، مقبوضہ کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔