میرا عدالت میں زیر سماعت کیس کی وجہ سے ذہنی دباﺅ کا شکار

لاہور (شوبزڈیسک) فلمسٹار میرا عدالت میں زیر سماعت کیس کی وجہ سے ذہنی دباﺅ کا شکار ہو گئیں ، فون پر پرانے دوستوں کو بھی پہچاننے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور گزشتہ سماعت پر میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح خواں نے عدالت میں دونوں کا نکاح کرانے کا بیان دیکر میراکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا تھا اور اسی وجہ سے اداکارہ آج کل شدید ذہنی دباﺅ کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہو چکی ہیں اور ان کا یہ مرض ریڈ لائن کراس کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ گزشتہ روز میرا کے دوستوں نے ان کو فون کیا تو انہوں نے صاف طور پر انہیں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا اور جب ان کے دوستوں نے میسج کر کے اپنا تعارف کروایا تو تب بھی میرا نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا ۔

 

صبا قمر بھی خواتین کی تمباکو نوشی کے معاملے پر میدان میں آ گئیں

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی سب کے لیے نقصان دہ ہے صرف خواتین کیلئے نہیں۔ صبا قمر نے خواتین کی سگریٹ نوشی کے ناقدین کو طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ مرد پئیں تو واہ اور ہم پئیں تو ہا۔ تم کھاو تو چپس، ہم کھائیں تو آلو، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ سگریٹ نوشی سب کے لیے نقصان دہ ہے صرف خواتین کے لیے نہیں۔ صبا قمر نے انسٹا گرام پر خواتین کے سگریٹ نوشی کی مخالفت کرنے والوں کے لیے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہونٹوں کے درمیان سلگھا ہوا سگریٹ رکھے ہوئے ہیں اور سگریٹ سے دھواں اٹھا دکھائی دے رہا ہے ۔واضح رہے صبا قمر کا خواتین کی سگریٹ نوشی پر یہ ردعمل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے سگریٹ پینے کے اسکینڈل سامنے آنے کے کچھ دن بعد آیا۔

 

امریکہ کاشام پر حملہ، روس کی سکیورٹی کونسل میں مذمتی قرارداد مسترد

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس کی جانب سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام میں میزائل حملوں کے خلاف مذمتی قرارد مسترد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پرمیزائل حملے کے خلاف روس کی مذمتی قرارداد مسترد کردی گئی ،رپورٹس کے مطابق کل پندرہ ارکان میں سے8اراکین نے اس کی مخالفت ،3نے حق میں جبکہ 4نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ ہی نہیں لیا۔ روس کے حق میں چین اور بولیوانے ووٹ دیا جبکہ امریکہ کو فرانس،برطانیہ اور دیگر کی سپورٹ حاصل رہی ۔ واضح رہے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام میں100کے قریب میزائل حملے کئے جس کو امریکہ نے کامیاب قراردیا اور کہا کہ ہم نے ان میں اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرلئے ہیں۔ دوسری جانب روس کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔روسی سفیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے، امریکی حملوں کا جواب ہرحال میں دیا جائے گا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں واضح طور پر امریکی صدر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم کو مجرم قرار دیاتا ہوں اور انہوں نے جرم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تینوں ممالک کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، جیسا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ برسوں میں عراق، شام اور افغانستان میں جرم کیا لیکن وہاں سے کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ہم شام کی سنگین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات سے اجتناب کریں۔

 

سوہائے علی ” موٹر سائیکل گرل “کی پروموشن کیلئے لاہور آئینگی

لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ سوہائے علی ابڑو اپنی آنیوالی فلم موٹرسائیکل گرل کی کاسٹ کے ہمراہ منگل کو لاہور آئینگی۔ بتایاگیا کہ مذکورہ فلم کی پوری ٹیم پروموشن اورپریمیئر کے سلسلے میں لاہور آ رہی ہے۔ فلم کی نمائش 20 اپریل کو ہو گی جسکے مصنف و ہدایتکار عدنان سرور ہیں جبکہ گیتوں کی دھنیں موسیقار زلفی نے ترتیب دی ہیں۔سوہائے علی ابڑو نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ مذکورہ فلم میں میرا یادگار کردار ہے جسے ادا کرنے کیلئے مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میں پر امید ہوں کہ فلم بین میری اداکاری کو سراہیں گے ۔

 

دورہ انگلینڈ قومی سکواڈ کا اعلان آج ہو گا

لاہور(نیوزایجنسیاں) آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کیلیے ممکنہ اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ کی مشاورت مکمل ہوگئی جس کا اعلان اتوار کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق فخرزمان اور اظہر علی کے ساتھ ایک اضافی اوپنر امام الحق کو بھی شامل کئے جانے کا امکان روشن ہے،مڈل آرڈر میں بابر اعظم، اسد شفیق،حارث سہیل کو جگہ ملے گی، وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر کپتان سرفراز احمد موجود ہوں گے،اسپن کے شعبے میں شاداب خان کے ساتھ محمد اصغر اور بلال آصف میں سے کسی ایک کو جگہ ملے گی،فہیم اشرف ٹیم میں بولنگ آل راو¿نڈر کا خلا پر کریں گے، پیس بیٹری میں محمد عامر،حسن علی،محمد عباس، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ سے ایک جب کہ انگلینڈ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ چوتھے روز بھی جاری رہا ، انگلش بلے بازوں کی مشکل وکٹیں حاصل کرنے کیلئے کرکٹرز نے با ﺅلنگ اٹیک بہتر بنانے کی کوشش میں خوب پسینہ بہا یا ۔سلیکشن کمیٹی نے سیریز کیلئے 16 رکنی حتمی اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد آج کا اعلان کیا جائے گا۔

شا دی ہا لز کے نام پر غیر قا نونی قبضوں ،پلا زوں بارے چیف جسٹس کا اہم اعلان

لاہو ر(کورٹ رپورٹر)غیر قانونی شادی ہالزسے متعلق از خود کیس کی سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کسی غیر قانونی شادی ہال کو نہیں رہنے دیں گے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میںدورکنی پنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پہلے سے موجود شادی ہالز کو ریگولرائز کرنے سے متعلق سفارشات کا عدالت جائزہ لے گی، عدالت تعین کرے گی کہ شادی ہال کے لئے کم از کم کتنی جگہ ہونے چاہئیے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کے نام پر غیر قانونی قبضے کر کے پلازے کھڑے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سپریم کورٹ لا ہور رجسٹری میں سرکاری ہسپتالوں میں ناقص صورتحال پر ازخود نوٹس سماعت کے دوران عدالت نے محکمہ صحت میںخالی تمام اسامیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے محکمہ صحت میں بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے، جس پر چیف سیکرٹر ی نے جواب دیا کہ الیکشن سے پہلے بھرتیاں نہیں کی جا سکتیں، پنجاب پبلک سروس کمیشن کو الیکشن کے دوران بھرتیاں کرنے سے استثنی حاصل ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ادویات کی بروقت ٹیسٹنگ نہ ہونے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران لیبارٹری کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی پنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، لیبارٹریوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 1300 ادویات میں سے 1077 کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اب صرف 270 ادویات کی ٹیسٹنگ مکمل ہونا باقی ہے، چیف جسٹس نےریمارکس دئیے کہ ٹیسٹنگ مکمل نہ ہونے والی اویات کو 6 ہفتوں میں مکمل کیا جائے اور ہر نئی آنیوالی میڈیسن کی 30 یوم میں ٹیسٹنگ مکمل کر کے ہسپتالوں کو فراہم کی جائے، عدالتی حکم پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ٹی ایل نے اپنی سیلری سلپ عدالت میں جمع کرا دی جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ آپ بہت زیادہ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں، چیف جسٹس نے عدالتی حکم کی روشنی میں کارکردگی رپورٹ ہر 3 ماہ بعد جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ یہ سلپ میرے بریف کیس میں رکھ دیں، بعد میں دیکھیںگے۔ سپریم کورٹ لاہو ررجسٹری نے سر کاری ہسپتالوں کی ناقص صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر پنجاب حکومت کو تمام سرکاری ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دورکنی پنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق بیان حلفی دیں کہ تیس یوم میں ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جس پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ میں عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا، عدالت نے ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی پر عملدرآمد کی رپورٹ 1 ماہ میں طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

 

بغیراجازت پاکستان کادورہ کرناشہزادکومہنگاپڑگیا

لاہور(نیوزایجنسیاں) افغان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر محمد شہزاد کو 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔میڈیاکے مطابق محمد شہزاد نے کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان کا سفر کیا تھا اور پشاور میں ایک کلب کے ساتھ میچ میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کو اس دفعہ وارننگ دی گئی ہے اگلی بار وہ اپنے کرکٹ کرئیر سے محروم بھی ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جارحانہ مزاج اوپنگ بیٹسمین محمد شہزاد کو گزشتہ ماہ آئی سی سی نے دو میچوں کی پابندی بھی لگائی تھی ، انہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائینگ میچ میں زمبابوے کے خلاف آو¿ٹ ہونے پر کریز پرزور سے بلا مارا تھا۔

سندھ میں موقع ملا تو کراچی کو لاہور بنا دینگے

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لےگ (ن) کے صدر اور وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ زرداری اور عمران نیازی ایک ہی چٹو کے وٹے ہیں،کہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے ہا تھ نہیں ملائیں گے، دونوں نے ہاتھ ملائے بغیر ایک دوسرے کو ووٹ دے کر ثابت کیاہے کہ دونوںآپس میں ساتھی ہیں-زرداری کہتے ہیں کہ آئندہ میں حکومت بناﺅں گا اس کا مطلب ہے کہ زرداری وزیراعظم ہوںگے ، فریال تالپور صدر مملکت اور بلاول بیٹا سندھ کا وزیراعلی ہوگا -پھر ہر طرف لوٹ مار او رکرپشن کا بازار گرم ہوگا او رملک خدانخواستہ تباہی کی جانب بڑھے گا-ہم آہنی دیوار کی طرح ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے او رکسی کو ملک کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے -دوسری جانب پی ٹی آئی کے الزام خا ن ہیں ،عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی ، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی-عوام انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ اللہ تعالی اور عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو ملک کو صحیح معنوں میں قائد ؒ و اقبال کا پاکستان بنائیں گے -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا -وزیراعلی نے کہاکہ میں بطور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) پہلی مرتبہ کراچی آپ کے پاس حاضر ہواہوں-ہمارے قائد محمد نوازشریف جو کل بھی قائد تھے، آج بھی ہیں او رآئندہ بھی رہیں گے -انہوںنے کہاکہ انتخابات کی آمد آمد ہے ، کراچی شہر پاکستان کادل ہے اور یہاں کروڑوں عظیم پاکستانی بستے ہیں مگر گزشتہ 15،20سالوں میں روشنیوں کے شہر کراچی کو کرچی کرچی کر دیا گیا -قومی وسائل کی لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے اربوں روپے اپنی جیبوں میں ڈالے گئے اور اس شہر کے مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی یہی وجہ ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ میں ہر جگہ گندی ، غلاظت ، کوڑے کے ڈھیر اور شکستہ حال سڑکیں نظر آتی ہیں-محمد نوازشریف کی حکومت نے کراچی شہر کی گرین لائن منصوبے کے لئے 18ارب روپے فراہم کئے لیکن بد قسمتی سے یہ منصوبہ آج بھی نا مکمل ہے-منصوبے کے لئے بسیں تک نہیں منگوائی گئی -کراچی شہر کے لئے ایک نہیں 10میٹرو لائنز کی ضرورت ہے -کتنی بد قسمتی ہے کہ کراچی جو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے او رکروڑوں لوگوں کو روزگا ر مہیا کرتا ہے لیکن آج اس کی شکستہ حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہے-سندھ میں جہاں بھی جائیں آپ کو یہی صورتحال نظر آئے گی- لاڑکانہ چلے جائیں وہاں گزشتہ 15سالو ںمیں اربو ں روپے کے فنڈز دےئے گئے مگر لاڑکانہ کی بری حالت ہے -یہ لوگ بھٹو شہید کا نام لیتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے۔ انہوںنے لاڑکانہ سمیت سندھ کے ہر شہر اور ہاریوں کا حشر کر دیا -یہ کہتے ہیں کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں ،لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ کہتے ہیں کہ مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں -انہوںنے کہاکہ 2013ءمیں ہر طرف اندھیرے تھے ، لوڈشیڈنگ نے قومی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا تھا -پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے 4 سالوں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے شاندار اقدامات کیے ہیں اور 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے انشاءاللہ ملک سے جلد بجلی کے اندھیرے دور ہونگے۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاﺅس کراچی میں وکلاءبرادری کے وفدنے ملاقات کی جس کی قےادت ےاسےن آزاد کررہے تھے ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وکلاءبرداری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اورآئےن کی بالادستی کےلئے وکلاءبرادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ وکلاءبرادری نے ملک مےں جمہورےت کی بحالی کےلئے عظےم تحرےک چلائی اور وکلاءبرادری کی جمہورےت کی بحالی کےلئے قربانےاں لائق تحسےن ہےں ۔ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی مےں وکلاءبرادری کا کردارانتہائی اہمےت کا حامل ہے۔ اس موقع پر معروف ایڈووکیٹ ناہید افضال کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد کے سربراہ یاسین آزاد نے کہا کہ وکلاءبرداری آپ کے ساتھ ہے۔ ہم آپ کے ترقیاتی وژن کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاش سندھ میں بھی آپ جیسا وزیراعلیٰ ہوتا۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں شےرازی برادران نے ملاقات کی ۔شےرازی برادران نے شہبازشرےف کے دورہ کراچی کا خےرمقدم کےا ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرڈال دےا ہے۔ انہوںنے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کےلئے کی جانےوالی مخلصانہ جدوجہدکامےابی کی جانب بڑھ رہی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کےلئے سب کو ملکرکام کرنا ہے اورملک اسی وقت خوشحال ہوگاجب اس کی ساری اکائےاںترقی کرےں گی۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں معروف کاروباری شخصےات نے ملاقات کی اور پنجاب کی بے مثال ترقی پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جس طرح پنجاب نے ترقی کی ہے، اسی طرح کراچی اور سندھ بھی ترقی کریں۔ آپ کی ”پنجاب سپیڈ“ کراچی اور سندھ میں بھی چاہیئے۔ آپ نے اپنی محنت اور ترقیاتی وژن کے ذریعے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان کے عظیم سفیر ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاروباری افراد کو آسانیاں دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےںاےنکرز ،کالم نگاروں اورمےڈےا کے نمائندوں نے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کا اےک اہم صوبہ ہے اورقےام پاکستان مےں سندھ نے کلےدی کردارادا کےا ہے ۔پاکستان کی ترقی مےں کراچی شہر رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتا ہے ۔کراچی پاکستان کا دل ہے اورےہاںامن کاکرےڈٹ مسلم لےگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے ۔سےاسی و عسکری قےادت کے مشترکہ فےصلوں اور اقدامات سے کراچی مےں زندگی واپس لوٹ آئی ہے۔ شہبازشرےف نے کراچی مےں مزار قائدؒپر حاضری دی،مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، مزار قائدؒ پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے بھی دعا کی۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں عوامی نےشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سےد نے ملاقات کی جس مےں باہمی دلچسپی کے امور اورسےاسی معاملات پر تبادلہ خےال ہوا۔شاہی سےد نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کے دورہ کراچی کا خےرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ےہ دورہ سےاسی جماعتوں مےں رابطوں کے حوالے سے نےک شگون ہے۔ گورنر ہاو¿س کراچی مےںمعروف عالم دےن مولانا احتشام الحق تھانوی اورمولانا تنوےر الحق تھانوی نے بھی ملاقات کی اور دونوںمذہبی رہنماو¿ں نے پاکستان مسلم لےگ(ن) مےں شمولےت کااعلان کیا ۔وزےراعلی شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دونوں علمائے کرام کی مسلم لےگ(ن) مےں شمولےت کا خےر مقدم کرتے ہےں۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں مےئر کراچی واےم کےو اےم بہادر آباد کے رہنماءوسےم اختر نے ملاقات کی۔مئےر کراچی نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو کراچی آمد پر خوش آمدےد کہتے ہےں ۔کراچی کوڑا کرکٹ سے زخمی ہوچکا ہے اورصوبائی حکومت ہر معاملے مےں ناکام ہوچکی ہے ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی روشنےاں لوٹانے کےلئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا پڑے گا۔

 

حفیظ با ﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئندہ ہفتے برطانیہ جائیں گے

لاہور(آئی این پی ) بالنگ ایکشن پر پابندی کا شکار حفیظ اگلے ہفتے با ﺅ لنگ ٹیسٹ کیلئے برطانیہ جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ 37سالہ آل رانڈر کے با ﺅ لنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ کی لف بورو یونیورسٹی میں ہوگا۔یاد رہے کہ محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ با ﺅ لنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور ٹیسٹ کے رپورٹس آنے کے بعد ان کے بالن ﺅ گ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی ۔

 

آفریدی کی گول کیپر منصور احمد سے ملاقات،مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی (آن لائن) شاہد آفریدی نے سابق گول کیپر منصور احمد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی نے آگے آتے ہوئے ان کی مدد کرنےکا فیصلہ کیا اور اعلان کیا کہ منصور احمد کے علاج کے تمام تر اخراجات شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن برداشت کرےگی۔،سابق گول کیپر کی حالت انتہائی نازک ہے اور اس وقت ان کا دل صرف 20 سے 30 فیصد کام کر رہا ہے اور جسم کے دیگر اعضا بھی بتدریج کام کرنا چھوڑتے جا رہے ہیں،انہیں 18 دن قبل مقامی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کے بل کی مد میں پانچ لاکھ روپے ان کے ادارے کسٹم اور بقیہ 10لاکھ روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ادا کیے تھے۔منصور احمد شدید بیماری کے ساتھ ساتھ مالی طور پر بھی انتہائی پریشان ہیں اور ان کے اہل خانہ نے متعلقہ اداروں اور وزیر اعظم پاکستان سے بھی اس سلسلے میں مدد کی درخواست کی تھی