بھارتی اداکار راجپال اور ان کی اہلیہ قرض کیس میں مجرم قرار

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کامیڈین راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ کو قرضہ کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ کو 5 کروڑ روپے کے قرضہ ادائیگی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سماعت مکمل کرلی اور عدالت 23 اپریل کو مجرموں کو سزا سنائے گی۔راجپال نے 8 سال قبل 2010ئ میں اپنی فلم کے لیے ایک کاروباری شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا تاہم معاہدے کے تحت وہ قرض کی ادائیگی نہ کرسکے جس کے خلاف بزنس مین نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا۔ہائی کورٹ نے ابتدائی طور پر جوڑے کو 10 روز کے لیے عدالتی حراست میں رکھنے اور ان کے تمام اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا جس کے بعد اداکار نے قرض کی کچھ رقم ادا کردی تاہم وہ باقی رقم ادا نہ کرسکے۔نئی دہلی کی عدالت نے معاہدے کے تحت قرض ادا نہ کرنے پر جوڑے کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا کے لیے 23 اپریل کی تاریخ طے کردی۔

اب زخموں کا علاج چینی سے بھی ممکن!

زمبابوے (ویب ڈیسک)جسم پر خراش یا زخم ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک کی مدد لی جاتی ہے لیکن ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زخم بھرنے کے لیے اینٹی بائیوٹک کی جگہ چینی کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔زمبابوے سے تعلق رکھنے والے محقق موسیس موراندو کے مطابق چینی سے جسم پر لگے زخم یا خراش کا علاج کیا جاسکتا ہے۔موسیس موراندو اپنے بچپن میں والد کو کسی بھی زخم پر کوئی دوا لگانے کے بجائے چینی لگاتے ہوئے دیکھتے تھے جس سے وہ ایسے متاثر ہوئے کہ بڑے ہوکر اسی پر تحقیق شروع کردی۔وہ اکثر ایسے تجربات کرتے تھے جس میں چینی کا استعمال کیا جاتا تھا اور پھر ایک دن انہوں نے غور کیا کہ کسی بھی چوٹ پر چینی لگانے سے اس کا زخم تیزی سے بھر جاتا ہے۔بی بی سی فیوچر کی رپورٹ کے مطابق موسیس موراندو 1997 میں برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سسٹم میں نرسنگ کا کام کرنے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ طبی میدان میں چینی سے کوئی افادیت حاصل نہیں کی جارہی جب کہ اسے بطور دوا استعمال کیا جاسکتا ہے۔دائیں جانب موراندو کے مریض ہیں جب کہ بائیں طرف وہ خود ہیں ایک دن ایک مریض، جس کے گھٹنے پر چوٹ لگی تھی، ان کے پاس بھیجا گیا اور انہوں نے زخم پر پٹی کرتے ہوئے اس پر چینی ڈالی جس سے وہ دو ہفتوں میں ٹھیک ہوگیا۔تحقیق کے مطابق زخم کی پٹی کو اگر گیلا رکھا جائے تو جلدی ٹھیک ہوتا ہے اور چونکہ چینی کے ذرات پٹی پر پگھلتے ہیں، لہذا زخم کی پٹی گیلی رہتی ہے۔موسیس موراندو کے اس تجربے پر یونیورسٹی آف وولور ہیمپٹن سے منسلک ان کے سینئر استاد نے تحقیق کی اور چینی کی خصوصیات پر غور کیا۔اور واقعی موراندو کی بات درست ثابت ہوئی، بعدازاں ان کے کام کی لگن کو دیکھتے ہوئے انہیں جرنل آف ونڈ کیئر کی جانب سے رواں برس اعزاز سے بھی نوازا گیا۔موراندو کا کہنا ہے کہ کسی بھی زخم پر مرہم پٹی کرنے کے بعد اس پر چینی چھڑک دی جائے تو اس کے ذرات زخم کے جراثیم کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس حوالے سے مزید تحقیق جاری ہے کہ آیا یہ طریقہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا یا نہیں۔

حملے کا مقصد شام کی کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت ختم کرنا ہے، برطانوی وزیراعظم

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہانہےکہ شام پر حملے کا مقصد بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ اس کے کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحت کو ختم کرنا ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے نیوزبریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کے لیے اپنی فوج کو حملے کا حکم دینا آسان نہیں، سارے حالات کے بعد شام پر حملے کا فیصلہ کیا گیا، شام پر حملے کامقصد بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ شامی حکومت کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کےاستعمال کے ثبوت ہیں، بشارالاسد کی حکومت نے عوام پر کیمیائی حملے کیے، انہوں نے چار مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا ہمارے مفاد میں ہے، شام میں کارروائی بھی برطانیہ اور اس کے عوام کے مفاد میں ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شام پر حملے میں کوشش کی گئی کہ جانی نقصان نہ ہو، اب تک کی معلومات کے مطابق حملہ کامیاب رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری شام کے تنازع کا خاتمہ چاہتی ہے، شامی حکومت ہمارے عزم کےبارے میں غلط فہمی میں نہ رہے، عالمی برادری کیمائی حملے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اورکیمیائی ہتھیاروں کو عام ہتھیار کے طور پر جائز قرار نہیں دے سکتے۔

شہبازشریف کا بھارتی ہائی کمشنر کیساتھ ملاقات سے انکار

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف کا بھارتی ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات سے انکار، اجے بساریہ کا تین روزہ دورہ لاہور بھی منسوخ ہوگیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی ہائی کمشنر کیساتھ ملاقات سے انکار کردیا۔ملاقات کی درخواست پر انکار کے بعد اجے بساریہ نے تین روزہ دورہ لاہور بھی منسوخ کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جو آج لاہور میں ہونا تھی۔ شہبازشریف نے پاک بھارت تناو¿ اور مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کی شہادتوں کے باعث ملاقات کی درخواست رد کردی۔شہبازشریف کے انکار کے بعد اجے بساریہ نے تین روزہ دورہ لاہور بھی منسوخ کر دیا ہے۔ دورے کے دوران بھارتی ہائی کمشنر نے تاجربرادری اور صحافیوں سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔

کراچی میں بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کی جائے: سپریم کورٹ کا حکم

کراچی: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 5 مئی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ واٹر کمیشن کے حکم پر نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔ جس پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے یہی شرمندگی کی بات ہے کہ کام اب شروع ہوا ہے، شہریوں کو صاف پانی ملنا چاہیے، پانی کے بغیر زندگی نہیں ہے، چیف جسٹس بھی یہی کہتے ہیں صحت کے سارے مسائل پانی سے وابستہ ہیں۔درستگزار شہاب اوستو ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی سماعت شروع ہونے سے چار بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے ، شہر میں 30 بڑے اور 500 چھوٹے نالے ہیں، خاصا وقت درکار ہوگا ، نالوں کی صفائی کیلئے سندھ حکومت 500 ملین روپے جاری کر رہی ہے ، ابتدائی طور پر کورنگی، چکرا، محمودآباد اور منظور کالونی کے نالوں کی صفائی ہو رہی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

ایم کیو ایم کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی پی ایس پی میں شامل

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ پی آئی بی کے بعد ایم کیو ایم بہادرآباد کی پتنگیں بھی کٹنا شروع ہو گئیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی پی ایس پی میں شامل ہو گئے۔اس موقع پر سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شبیر قائمخانی ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں ، ہم کسی ذاتی مفاد کیلئے اکٹھے نہیں ہوئے ، ہم ایک دوسرے کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالتے۔ انہوں نے کہا آنے والا وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہے ، ہماری ساری جدوجہد عام شہری کی زندگی کو بہتر کرنے کیلئے ہے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کراچی میں 18،18 گھنٹےلوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے ، وزیراعلیٰ وزیرعظم کو خط لکھ رہے ہیں ، خط سے کیا ہوتا ہے ، کیا وزیراعظم کو فون نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا ملک میں گورننس نام کی چیز نظر نہیں آ رہی ، کراچی میں لوڈشیڈنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے ، چیف جسٹس کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ازخود نوٹس لیں۔یاد رہے شبیر قائم خانی وزیر ایکسائز سندھ اور متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ شبیر قائم خانی کا تعلق ضلع میر پور خاص سے ہے۔

وزیراعظم نے نئے صوبے کیلئے تمام جماعتوں کو بات چیت کی پیشکش کردی

بہاولپور(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے صوبے کے لیے تمام جماعتوں کو بات چیت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہےکہ صوبوں کے بارے میں سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گی۔بہاولپور میں نیشنل ہائی وے جلال پور اوچ شریف سیکشن کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جو نہ صرف حکومت شروع کرتی ہےبلکہ مکمل بھی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا 20 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے منصوبے لگے لیکن اس حکومت نے اپنے دور میں 10 ہزار چار سو میگاواٹ کے اضافی منصوبے مکمل کیے، اس کی ترسیل میں مشکلات ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی کام کیا جاتا ہے تو مشکلات ا?تی ہے، مشکل مشرف کو نہیں ا?ئی، زرداری کو نہیں ا?ئی اور عمران خان کو نہیں ا?ئی کیونکہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں سب کے پاس ہیں، کوئی جماعت ایسی نہیں جس کے پاس حکومت نہ ہو، پنجاب میں شہباز شریف کا کام دیکھ لیں، فرق سب کو نظر آتا ہے، کے پی کے میں عمران خان اور سندھ میں زرداری کا کام دیکھ لیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کوئی ایک جماعت نہیں کرسکتی، یہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےہوتی ہے جب کہ نیا صوبہ بنانے کے لیے کوئی ایک جماعت فیصلہ کرسکتی ہے اور نہ کرنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) نےبہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے پنجاب اسمبلی سے قرارداد پاس کرائی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان، سب جگہ نئے صوبے بنانے کے مطالبات ہیں، لوگ ہزارہ اور جنوبی کے پی کے میں صوبے کی بات کرتے ہیں، صوبوں کے بارے میں سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گی، نئے صوبے اتفاق رائے سے بنانے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں بیٹھیں، ڈائیلاگ کریں اور ایک فیصلہ کریں، الیکشن سےچند ماہ پہلے پریس کانفرنس کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نام نہاد لیڈر کہتے تھے حکومت دو مہینے چلے گی اور سال کے آخر تک نہیں رہے گی لیکن (ن) لیگ کی حکومت مدت پوری کرے گی، پاکستان کو ترقی دیتی رہےگی، سیاست کے فیصلے جولائی میں پولنگ اسٹیشنز پر ہوں گے، پاکستان صرف جمہوریت اور عوام کے فیصلے پر چلے گا۔انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ کی سیاست ملک سے ختم ہوچکی ہے، فیصلہ عوام کا ہوتا ہے، وفاداریاں بدلنے کا زمانہ گیا، جولائی کے الیکشن میں پتا چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے؟

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، محمد انعام نے 86کلوگرام ریسلنگ میں نائجیریا کے حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔کامن ویلتھ گیم کی تیاری کے لیے پہلوان محمد انعام نے حکومت سے صرف دس لاکھ روپے ادھار مانگے تھے اور بدلے میں گولڈ میڈل کا وعدہ کیا تھا، حکومت نے تو کچھ نہیں کیا مگر آج محمد انعام نے پاکستان کی لاج رکھ لی۔اس سے قبل فائنل میں پہنچنے کیلئے چھیاسی کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں قومی پہلوان نے کینیڈین حریف کے خلاف خوب داو¿ پیچ دکھا کر جیت اپنے نام کی تھی۔

شیخوپورہ سے (ن) لیگ کے ایم این اے بلال ورک تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔بلال ورک نے بنی گالہ میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بلال ورک کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔بلال ورک نے کہا کہ عمران خان کرپشن سے نجات کیلئے پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، ایک خاندان نے اثاثے بنانےکیلئے پنجاب اور ملک کے وسائل بیدردی سے لوٹے۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 29 اپریل نئے پاکستان کی بنیادیں اٹھانے کا دن ہے، قوم اپنی عدلیہ اوراداروں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے تیار ہے، طاقتور مافیا کےاحتساب پر چیف جسٹس اور ان کے ساتھی ججز تحسین کے مستحق ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بچوں کی جائیدادیں بنانے کے لیے قوم کی آئندہ نسلوں پر غلامی اور غربت مسلط کی گئی، نظریاتی سیاست کا دور لوٹ رہا ہے، اداروں کو بلیک میل کرنے دیں گے نہ ہی بھاگنے دیں گے۔