دورہ انگلینڈ کیلئے 16 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کل ہو گا

لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج چوتھے روز بھی جاری، انگلش بلے بازوں کی مشکل وکٹیں حاصل کرنے کیلئے کرکٹرز آج باو¿لنگ اٹیک بہتر بنانے کی کوشش میں خوب پسینہ بہائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے سیریز کیلئے 16 رکنی حتمی اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد اتوار کے روز ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تیز رفتار کوچ اور ٹرالر میں تصادم، متعدد افراد زخمی

حیدرآباد (ویب ڈیسک) حیدرآباد قومی شاہراہ پر پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا کر پانی سے خالی نہر میں جا گری، جس کے نیتجے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حیدرآباد پولیس اور موٹروئے حکام کے مطابق ہٹڑی موڑ پر پنڈی سے آنے والی تیز رفتار کوچ ٹرالرسے ٹکرا گئی۔ کوچ ٹکر کے بعد ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پانی سے خالی نہر میں جاگری، مسافر کوچ نہر میں گرنے سے ایک درجن سے زائد افراد معمولی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو پولیس اور موٹروئے پولیس نے طبی امداد فراہم کی۔ کوچ کے ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹرالر ڈرائیور ٹکر کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

 

ٹکٹ مانگا کس نے ہے؟چوہدری نثار کا مریم نواز کو جواب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر رہنما ن لیگ چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ سے متعلق مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ٹکٹ مانگا کس نے ہے ؟ہر دوسرے دن ٹکٹ دینے یا نہ دینے پر بیان داغ دیا جاتا ہے ،بیانات سے لگتا ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا ہے۔مریم نواز کے بیان کے پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹکٹ کاسوال تواس وقت پیداہوتاہےجب کوئی ٹکٹ کاطلب گارہو۔ان کا مزید کہناتھاکہ35سالہ سیاسی زندگی میں نہ توپہلےٹکٹ کیلئےدرخواست دی نہ ا?ئندہ دیںگے،اللہ ایسا وقت نہ لائےکہ وہ کسی کےٹکٹ کے محتاج ہوں۔چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ میری طاقت اللہ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے ،1985ء سے جو میرے ساتھ ہے،امید کرتا ہوں انشائ اللہ ا?ئندہ بھی حلقے کے عوام کا اعتماد مجھ پر قائم رہےگا۔