راحت فتح علی نے ’گاندھی‘ فلم کا گانا کیوں نہیں گایا؟

کراچی (ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی فلم ’گاندھی: دی کانسپریسی‘ کا گانا گانے سے معذرت کر لی ہے۔فلم پروڈیوسرلکشمی ا?ئر کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی پہلے بہت پرجوش تھے لیکن بعد میں انہوں نے فلم کا حصہ بننے سے معذوری کا اظہار کیا۔فلم پروڈیوسر کے مطابق راحت فتح علی خان کے ساتھ دبئی میں کئی ایک ملاقاتیں ہوئیںلیکن گزشتہ ماہ جب حتمی معاہدہ ہونا تھا،خان صاحب نے گاناگانے سے انکار کردیا۔ گانے کے بول شاہد کبیر کی مشہور نظم ’میں نہ ہندونہ مسلمان‘ سے لیے گئے ہیں۔لکشمی ا?ئر نے بھارتی اخبار’مڈڈے‘ کو بتایا کہ راحت فتح علی خان کے انکار کے بعد اب یہ گانا ربی شیرگل گائیں گے۔خان صاحب کے خیال میں شاید اس فلم کو پاکستان میں پسندیدگی کی نظر سے نہ دیکھا جائے۔اس لیے وہ کسی مشکل میں نہیں پڑنا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ راحت فتح علی خان کے انکار کے باوجود ان کی قدر کرتی ہیں اور اس بات کی ا±میدرکھتی ہیں کہ وہ ان کی اگلی کسی فلم کے لیے ضرور اپنی خدمات پیش کریں گے۔ انہوں نے دونوں میں بہتر تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیاہے۔اخبار کے مطابق اس سلسلے میں راحت فتح علی خان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

کراچی کا امن ہم بحال کر چکے، شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ الحمد اللہ کراچی کا امن مسلم لیگ ن کی حکومت بحال کرچکی، اب سندھ کو بنیادی سہولتیں بھی ہم فراہم کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔ائیر پورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔شہباز شریف ایئرپورٹ سے گورنر ہاو?س پہنچے جہاں انھوں نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی اور ناشتہ کیا. اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویڑن رکھتی ہے، اللہ نےموقع دیا تو سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے، ترقی سندھ کے شہریوں کا بھی حق ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن وامان اورتوانائی کی صورتحال میں بہتری وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں کاثمر ہے، پنجاب میں عوام کی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبے قابل تقلید ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف سے صنعت کاروں کے وفد نے گورنرہاو¿س میں ملاقات کی۔گورنر سندھ،سینیٹرمشاہد حسین سید،سینیٹرمشاہداللہ خان نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ امن وامان کی صورتحال پراعتمادکااظہارہے،جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن کےنہایت مثبت نتائج برآمد ہورہےہیں۔شہباز شریف سے وکلا برادری کےوفد نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسابق صدریاسین آزاد کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کوانصاف کی فراہمی میں وکلاکاکردارانتہائی اہم ہے۔ایک روزہ دورے کے دوران شہباز شریف گورنر ہاوس میں پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کرینگے جبکہ مقامی ہوٹل میں وورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔وورکرز کنونشن میں شرکت سے قبل وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔کراچی میں مصروف دن گزارنے کے بعد شہباز شریف رات گئے لاہور واپس روانہ ہوجائیں گے۔

’ججز کی عزت نہ کرنیوالا کسی رعایت کا مستحق نہیں‘

لاہور(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس دیئے کہ میرےججز کی عزت نہ کرنیوالا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔عدالت نے انسداددہشتگردی عدالت کےجج اعجازاعوان کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے انہیں روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاو?ن سےمتعلق ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات 2 ہفتوں میں نمٹانے اور جسٹس باقر نجفی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماورائے قانون کوئی اقدام نہیں کریں گے، میرے ججز کی عزت نہ کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاو?ن کے دونوں مقدمات اور استغاثہ کا ریکارڈ عدالت میں کردیا۔چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ کیانوازشریف سمیت سیاسی شخصیات کی طلبی سے متعلق کوئی حکم اے ٹی سی میں ہے؟پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ان کے خلاف شواہد نہ ہونے پر طلبی کے نوٹسز جاری نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو?ن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ا?پریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے ا?ئی ٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ بھی منظرعام پر ا?چکی ہے۔

چین نے چاند پر پھول کھلانے کا منصوبہ بنا لیا

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کی چونکنگ یونیورسٹی میں جاری ایک سائنس کانفرنس کے دوران چینی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے چاند پر پھول کھلانے اور ریشم کے کیڑوں کی افزائش کےلیے ایک خصوصی تجربہ گاہ تیار کرلی ہے جو اس سال کے اختتام تک چاند پر پہنچا دی جائے گی۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ ننھی سی تجربہ گاہ سافٹ ڈرنک کی ایک لیٹر والی بوتل جیسی ہے اور اسے ”لیونر منی بایواسفیئر“ کا نام دیا گیا ہے۔ 18 سینٹی میٹر لمبی اور 16 سینٹی میٹر چوڑی اس تجربہ گاہ کا حجم 0.8 لیٹر ہے جبکہ یہ 3 کلوگرام وزنی ہے۔ اس میں ایلومینم بھرتوں (ایلوئیز) پر مشتمل خصوصی مادّے استعمال کیے گئے ہیں جبکہ یہ چین کی 28 جامعات میں تحقیقی تعاون و اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔اپنی مختصر جسامت کے باوجود لیونر منی بایواسفیئر میں پانی، ہوا اور تمام ضروری غذائی اجزائ بھی موجود ہوں گے جبکہ ساتھ ہی ساتھ اس کے اندر ایک ٹرے میں پھولدار پودے ”ارابیڈوپسس“ (arabidopsis) اور آلو کے بیجوں کے علاوہ ریشم کے کیڑے کے انڈے بھی رکھے جائیں گے۔لیونر منی بایواسفیئر کو چین کے خودکار خلائی جہاز ”چانگی فور“ (Chang’e-4) میں رکھ کر چاند کے اس حصے پر ا±تارا جائے گا جو ہمیشہ زمین سے مخالف سمت میں رہتا ہے اور زمین سے کبھی دکھائی نہیں دیتا۔تجربہ گاہ کے اندر ہی مواصلاتی ا?لات سے لیس ایک مختصر لیکن طاقتور اور حساس کیمرا بھی نصب ہوگا جو بیجوں کے پھوٹ کر پودے بننے اور ریشم کے کیڑوں کی افزائش کے سارے مناظر خلائ میں موجود سیارچے (ا?ربٹر) کو براہِ راست بھیجے گا جو انہیں زمینی تجربہ گاہ تک نشر کردے گا۔ اس طرح چینی ماہرین اپنے تجربے کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات سے ا?گاہ ہوتے رہیں گے۔اب تک امریکی، روسی اور چینی خلائی اسٹیشنوں میں مختلف پودے اور فصلیں اگانے کے کامیاب تجربات کیے جاچکے ہیں لیکن یہ پہلا موقعہ ہوگا جب چاند پر پھول کھلانے اور ریشم کے کیڑوں کی افزائش کے تجربات کیے جائیں گے۔لیونر منی بایواسفیئر کے چیف ڈائریکٹر لیو ہینلونگ نے بتایا کہ زمین کے برعکس چاند پر کوئی کرہ ہوائی موجود نہیں اس لیے وہاں کا درجہ حرارت بڑی تیزی سے تبدیل ہوتا ہے جو منفی 100 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 100 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ پر پہنچ سکتا ہے۔ ان حالات میں اس مختصر سی تجربہ گاہ کا اندرونی درجہ حرارت 1 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رکھنے کے علاوہ نمی اور غذائی اجزائ کا درست تناسب قائم رکھنا بھی بہت بڑا چیلنج ہوگا۔اس تجربے سے حاصل ہونے والی معلومات کو مستقبل میں چاند پر انسانی بستیوں کی بہتر ڈیزائننگ اور موزوں منصوبہ بندی میں استعمال کیا جائے گا۔

ہالینڈ میں گنگنانے والی سڑکیں تیار

ایمسٹر ڈیم(ویب ڈیسک ) ہالینڈ میں حکام نے ٹریفک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کےلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے’گنگنانے والی سڑک‘ بنا ڈالی۔ویسے تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچاو¿ کےلیے نت نئے انداز اپنائے اور قوانین وضع کیے جاتے ہیں لیکن ہالینڈ میں حادثات سے بچنے کےلیے منفرد انداز اختیار کیا گیا جس میں سفر کے ساتھ ساتھ ’دھنوں‘ سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔روڈ سیفٹی کا یہ منصوبہ اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور اچھوتا منصوبہ ہے، گاڑی تیز چلانے کے شوقین افراد اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال لیتے ہیں لیکن یہ ’سنگنگ روڈ‘ تیز رفتاروں کو گنگنا کر انہیں مقررہ حد کی یاد دہانی کراتا ہے۔
اگر آپ اس سڑک پر سفر کررہے ہوں تو ٹائر جب روڈ پر لگے ’پیانو‘ سے گزریں گے تو یہ ٹیونز بجنے لگتی ہیں لیکن یہ اسی صورت میں بجتی ہیں جب مقررہ حد کے مطابق گاڑی چل رہی ہو۔ اس روڈ پر حد رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

سنگدل باپ نے احتجاجاً کمسن بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا

الزبتھ(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا میں ایک سنگ دل باپ نے احتجاج کے دوران کمسن بیٹی کو گھر کی چھت سے نیچے پھینک دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ جنوبی افریقا کے شہر پورٹ الزبتھ کے قصبے کودویسی میں پیش ا?یا جہاں غیر قانونی املاک کے خلاف ا?پریشن کے دوران ایک مکین اپنی بیٹی کو گود میں لیے گھر کی چھت پر چڑھ گیا۔مذکورہ شخص گھر کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاج کررہا تھا اور گھر کو مسمار ہونے سے بچانے کے لیے وہ اپنی کمسن بیٹی کو لیے گھر کی چھت پر کھڑا ہوگیا۔ اس شخص نے پولیس کو خبردار کیا کہ اگر اس کا گھر مسمار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنی کمسن بیٹی کو نیچے پھینک دے گا،اس شخص کی دھمکی کے بعد نصف درجن پولیس اہلکار گھر کے گرد جمع ہوگئے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہوگئے۔پولیس نے مذکورہ شخص سے مذاکرات کیے تاہم وہ نہ مانا جس پر ایک پولیس اہلکار اسے پکڑنے کے لیے چھت پر چڑھا تو باپ نے اپنی چھوٹی سی بیٹی کو نیچے پھینک دیا تاہم پولیس اہل کاروں نے چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو کیچ کرکے اسے نیچے گرنے سے بچالیا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

انٹرویو میں جنسی زندگی پر بات کر نے پرچیئر لیڈرنے حیرت انگیز اقدا م کر ڈالا

وا شنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی فٹبال ٹیم میامی ڈولفنز کی ایک سابق چیئر لیڈر نے ٹیم کے خلاف باضابطہ رپورٹ درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انھیں ان کے مذہب اور کنوارپن کی وجہ سے تنگ کیا گیا تھا۔27 سالہ کرسٹن این ویئر نے کہا کہ انھوں نے ٹیم کے میچوں کے درمیان رقص اس وقت بند کر دیا جب 2016 میں ٹیم کے ڈائریکٹر کے ساتھ انٹرویو میں ان کی جنسی زندگی پر بات کی گئی۔وہ پہلی چیئر لیڈر نہیں ہیں جنھیں کام کے دوران معاندانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔نیو اورلینز سینٹس کی ایک سابق چیئر لیڈر نے بھی شکایت کی تھی کہ انھیں سوشل میڈیا پر شب خوابی کا لباس پہنے ہوئے تصاویر پوسٹ کرنے کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا تھا۔این ویئر نے ریاست فلوریڈا کے انسانی حقوق کے کمیشن کو باضابطہ شکایت دے دی ہے۔ تاہم وہ کہتی ہیں کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ امیریکن فٹبال کو نشانہ نہیں بنانا چاہتیں۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ‘میں ان کے خلاف نہیں ہوں۔ میں صرف چیئر لیڈرز کے لیے بہتر حالاتِ کار چاہتی ہوں۔این ویئر کے مطابق یہ واقعہ لندن میں پیش آیا جس کے بعد انھیں بار بار تنگ کیا گیا۔انھوں نے اپنی عرضی میں لکھا ہے کہ جب 2015 میں ٹیم نے لندن کے ویمبلی سٹیڈیم میں میچ کھیلا تو رقاصاو¿ں نے اپنی ‘جنسی فہرست’ کے بارے میں بات کی۔این ویئر سے بھی اپنی ‘فہرست’ دینے پر دباو¿ ڈالا گیا، جس کے بعد انھیں اعتراف کرنا پڑا کہ وہ کنواری ہیں۔این ویئر کی وکیل سارا بلیک ول نے کہا: ‘کرسٹن این ویئر نے اپنی ساتھیوں کو بتایا کہ ان کا خدا کے ساتھ تعلق ہے اس لیے وہ شادی تک انتظار کریں گی۔’بعد میں جب رقاصاو¿ں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران انھیں دوبارہ اپنی ملازمت کے لیے درخواست دینا ہوتی ہیں، تو ٹیم کی ڈائریکٹر ڈوری گروگن نے این ویئر سے ان کے دعوے کے بارے میں پوچھا۔

چیف جسٹس نے پنجا ب بھرکے عطائی ڈاکٹروں کی گرفتا ری کا حکم دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک ہفتے کے اندر پنجاب بھر سے عطائی ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کو عطائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا پنجاب پولیس عطائیوں کے خلاف سخت ایکشن کرے اور انہیں گرفتار کرے۔ چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔

امریکی حملے کے بعد شا می صدر بشا ر الاسد ا س وقت کہا ں اور کس حا ل میں ہیں،و یڈیو وا ئرل

دمشق (ویب ڈیسک)شام میں امریکی میزائل حملے کے بعد شامی پریزیڈنسی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شام کے ڈکٹیٹر بشارالاسد کو ہشاش بشاش انداز میں اپنے دفتر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر دمشق میں تباہی پھیلی ہے تاہم اس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اعدادو شمار منظر عام پر نہیں آئے۔ امریکی اتحاد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے دمشق میں قائم سائنسی لیبارٹری اور کیمیکل ہتھیار تیار کرنے والی فیکٹری پر حملہ کیا ہے تاہم دمشق کے شہریوں کی جانب سے اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شام کے ایوانِ صدر کی جانب سے ڈکٹیٹر بشارالاسد کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں علی الصبح اپنے دفتر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بشارالاسد اس ویڈیو میں انتہائی پراعتماد نظر آرہے ہیں اور کسی بھی پہلو سے گمان نہیں گزرتا کہ انہیں امریکی حملے کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

شام میں امریکی کاروائی جرم ، ایران کا دبنگ اعلان ، ترکی نے حمایت کر دی

دمشق ( ویب ڈیسک ) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنئی نے کہا ہے کہ شام پر مغربی ممالک کا حملہ ایک جرم ہے جو کہ بے سود رہے گا۔آیت اللہ خامنئی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اتحادی شام میں جرائم سرزد کر کے کچط حاصل نہیں کریں گے۔ شام پر حملے کرنا جرم ہے۔ امریکی صدر، برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر مجرم ہیں۔ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کے خلاف حملے کا خیر مقدم کرتا ہے اور اسے مناسب کارروائی قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ دوما کے حملے کے پس منظر میں برطانیہ، امریکہ اور فرانس کے حملے نے انسانی ضمیر کو آسودہ کیا ہے۔انقرہ نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے دوما میں ہونے والا مشتبہ کیمیائی حملہ انسانیت کے خلاف جرم تھا اور اسے بغیر سزا کے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔شامی حکومت نے کہا ہے کہ یہ واقعہ من گھڑت ہے جبکہ اس کے حامی روس نے کہا ہے کہ یہ برطانیہ کے تعاون سے تیاری سے آگاہ ہے۔ترکی شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار باغیوں کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے شمالی شام میں کرد فوجیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مبینہ طور پر روس سے معاہدہ کر رکھا ہے وہ اس کی فضائی قوت کا شمالی شام میں استعمال کرے گا۔