چُلبلی زینب عباس نے اپنی شادی بارے تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) ”شادی کب کرو گی؟“ یہ سوال پاکستان میں تقریباً تمام ہی لڑکیوں سے پوچھا جاتا ہے بالخصوص اس وقت، جب وہ شادی کی عمر کو پہنچ جاتی ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکی عملی میدان میں کچھ کرنے کا عزم کرلے تو پھر شادی اس کا مسئلہ نہیں رہتا اور وہ اپنی تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کر دیتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ شادی کرتی ہی نہیں بلکہ جب وہ سمجھتی ہیں کہ انہوں نے اپنی منزل پا لی ہے تو پھر آخر کار شادی ہی کرتی ہیں۔ پاکستان میں ٹیلنٹڈ خواتین کی کوئی کمی نہیں ہے اور زینب عباس بھی ان میں سے ایک ہیں جنہوں نے کھیلوں کے میدان میں صحافت کرتے ہوئے خوب نام کمایا ہے اور صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ اب تو وہ غیر ممالک میں بھی کافی معروف ہو چکی ہیں۔

 

ن لیگ کو بڑا دھچکا ایم این اے بلال ورک بھی کھلاڑی بن گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی، رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے بلال ورک نے آج عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اورعمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں پارٹی میں آمد پر خوش آمدید کہا ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔بلال ورک نے کہا کہ عمران خان کرپشن سے نجات کیلئے پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں۔واضح رہے کہ بلال ورک این اے 136 ننکانہ صاحب سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

 

کزن 2،لڑکی ایک پھر کیا ہوا،دیکھئے خبر

لاہور (ویب ڈیسک )لاہور میں دو کزنز نے ایک ہی لڑکی سے محبت کے چکر میں ایک دوسرے پر دن دھاڑے گولیاں برسا دیں ،تاہم فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دونوں بال بال بچ گئے۔
لاہور سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دن کے وقت ایک لڑکا دوسرے کے پاس جا کر اس سے کوئی بات کرتا ہے اور پھراس پر گولیاں برساتا ہے۔اب اس حوالے سے پتہ لگا ہے کہ یہ دونوں لڑکے ایک دوسرے کے کزن ہیںجنہیں ایک ہی لڑکی سے محبت ہو گئی۔جب انہیں اس بارے میں علم ہوا کہ وہ ایک ہی لڑکی سے پیار کرتے ہیں تو دونوں ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے اور پھر ایک دن دونوں کزنوں کا آمنا سامنا ہو گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دن دھاڑے دونوں کزنوں نے پہلے ایک دوسرے سے بات کی اس موقع پر ان کے پاس کچھ لوگ بھی موجود ہوتے ہیں لیکن پھر ایک کزنز کرسی سے اٹھ کر اپنی پستول نکالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی دوسرا کزن اپنے پستول سے اس پر گولیاں برسا دیتا ہے۔فائرنگ ہوتے ہی وہاں موجود لوگ بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں کسی کو بھی گولی نہ لگی اور دونوں محفوظ رہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈ یا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔

 

میں بھی پادری بنو گا “پوپ کو اجرک دینے والے پاکستانی نے دھماکہ خیزاعلان کر دیا

فرانس (ویب ڈیسک ) مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کے بعد نوجوان ڈاکٹر ڈینیئل بشیر نے پادری بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پوپ کا دنیا میں امن کے لیے دعاگو ہونا اور ان کی حلیم طبیعت نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ انھوں نے اپنی زندگی چرچ کی خدمت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نوجوان ڈینیئل بشیر رواں سال مارچ میں روم گئے تھے، جہاں پوپ فرانسس کے ساتھ اجرک میں ان کی سیلفی کافی وائرل ہوئی تھی۔ڈینیئل بشیر نے بتایا کہ 19 سے 24 مارچ تک روم میں نوجوانوں کی ایک کانفرنس ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے دنیا بھر سے تین سو کے قریب مسیحی، مسلم، ہندو، بودھ، سکھ اور لادین نوجوانوں کو مدعو کیا تھا۔پاکستان میں کیتھولک چرچ کے بشپ نے اس کانفرنس کے لیے ان کا انتخاب کیا تھا۔

 

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا از خود نوٹس لیا تھا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے ریلوے کے مکمل آڈٹ کا حکم دے دیا

لاہور: سپریم کورٹ نے ریلوے میں مکمل آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

سعد رفیق روسٹرم پر آئیں اور لوہے کے چنے بھی لائیں: چیف جسٹس

سماعت کے آغاز پر خواجہ سعد رفیق نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ چیف جسٹس صاحب آپ نے مجھے یاد کیا تھا۔

کنگ خان کی بیٹی ایسے شو ز پہن کرگراﺅنڈ پہنچ گئیں جن کی قیمت جا ن کر آپ بھی سانس لینا بھو ل جا ئینگے

کو لکتہ (ویب ڈیسک)شا ہ رخ کی بیٹی سہانا خان نے ایسے جو تے پہن لئے کہ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا،انہوں نے ”جینیفر ویج سینکرز“ پہن رکھے تھے جن کی قیمت جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا بھول جائیں گے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ان جوتوں کی قیمت 995 ڈالرز (تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔اب چونکہ وہ بالی ووڈ ’کنگ‘ کی بیٹی ہیں تو ان کیلئے یہ قیمت تو کچھ بھی نہیں لیکن عام شخص ایسے جوتے خریدنے کے صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے اور اگر خرید بھی لے تو شائد پہننے کی ہمت ہی نہ کر پائے۔

آپ جس نیت سے آئے پتہ ہے ،چیف جسٹس نے سعد رفیق کی بولتی بند کردی،بیٹھنے کی اجازت تک نہ دی

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں 60ارب روپے خسارے کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔اس دوران چیف جسٹس نے وفاقی وزیر ریلوے کو روسٹرم پر بلاتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق صاحب روسٹرم پر آئیں اور لوہے کہ چنے بھی ساتھ لے کر آئیں ،اس پر سعد رفیق نے کہا کہ یہ بیان آپ کے لیے نہیں تھا ،سیاسی مخالفین کے لیے تھا ،آپ نے مجھے یاد کیا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے یاد نہیں سمن کیا تھا ، ابھی آپ کی ساری تقریروں اور خسارے کا ریکارڈ منگواتے ہیں ،بتائیں ابھی ریلوے میں کتنا خسارہ ہوا؟۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وہ وقت چلا گیا جب عدالتوں کا احترام نہیں کیا جاتا تھا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھے بولنے کی اجازت دے دی جائے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے اتنا جارحانہ انداز نہ اپنائیں،سعد رفیق نے کہا کہ جارحانہ انداز نہیں اپنا رہا ،موقف دینے کی کوشش کر رہا ہوں،آپ ہمارے بھی چیف جسٹس ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک عدالت نہیں کہے گی ،آپ چپ رہیں گے،اس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کیا پھر میں بیٹھ جاﺅں،اگر مجھے سننا نہیں ہے تو پھر میں چلاجاتا ہوں ؟اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک ہم کہیں گے آپ یہیں کھڑے رہیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ چلے جائیں ہم توہین عدالت کی کارروائی کریں گے ،آپ جس نیت سے آئے ہیں وہ ہم جانتے ہیں۔

ٹرمپ کی نئی کا ر پر بیلسٹک اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے علا وہ میزائل حملے بارے خا ص خبر

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر اپنے متنازع بیانات اور حرکات کی وجہ سے تو خبروں میں رہتے ہی تھے مگر اب ان کی کار بھی دنیا بھرکی خبروں کا مرکز بن گئی ہے، ٹرمپ کی نئی کار بیسٹ کا وزن آٹھ ٹن ہوگا، اس کے دروازے 8 انچ موٹی فولادی چادر سے بنائے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی نئی کیڈیلاک کار کو دنیا کی محفوظ ترین گاڑی قرار دیا گیا ہے۔یہ گاڑی 15 لاکھ ڈالر میں تیار ہوئی ہے کیونکہ یہ دھماکا خیز مواد سے ہی محفوظ نہیں ہوگی بلکہ بیلسٹک اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے علا وہ میزائل حملہ بھی اس کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتا ہے۔