عالمی جنگ چھڑ گئی؟ امریکہ ،برطانیہ ،فرانس کا شام پر خوفناک حملہ روس نے شام کی حمایت کا اعلان کر دیا

دمشق(ویب ڈیسک) امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے شام پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دارالحکومت دمشق زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے اپنے عوام پر ہونے والے کیمیائی حملوں کے جواب میں امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام پر میزائل حملے کیے ہیں۔ بی ون بمبار سمیت متعدد لڑاکا طیاروں اور بحری جنگی جہازوں نے اس مشن میں حصہ لیا اور شامی حکومت کی کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات پر میزائل فائر کیے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق اتحادی افواج نے شامی فوج کے سائنسی تحقیقی مراکز، متعدد فوجی اڈوں اور چھاو¿نیوں پر ٹام ہاک کروز سمیت مختلف طرح کے میزائلز داغے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دمشق میں 6 زوردار دھماکے سنے گئے اور کئی مقامات سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا ہے۔

 

کامن ویلتھ گیمز: جیولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلیا(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جولین تھرو میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے نئے قومی ریکارڈ کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ارشد ندیم نے گروپ بی کے کوالیفائر میں 80.45 میٹر کی تھرو کی تھی جو کہ کسی بھی پاکستانی ایتھلیٹ کی جولین تھرو کا ایک ریکارڈ ہے
اس سے قبل ان کا سابقہ تھرو کا ریکارڈ 78.33 میٹر تھا۔ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کا پہلا تمغہ حاصل کرنے کی امید پیدا کر دی ہے اور وہ آج بروز ہفتہ زور آزمائی کریں گے۔اگر ارشد ندیم پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ 50 سالوں میں کامن ویلتھ گیمز میں کسی بھی پاکستانی ایتھلیٹ کا جولین تھرو کے مقابلوں میں پہلا تمغہ ہو گا۔

 

زارا نور کا تنقید کرنےوالی ماڈلز کوریمپ پر واک کرکے خاموش کروادیا

کراچی(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس ویسے تو ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے پہچانی جاتی ہیں، تاہم موقع ملنے پر وہ ریمپ پر ماڈلنگ کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتی۔یہ پہلی بار نہیں تھا جب اداکارہ نے کسی ریمپ پر واک کی ہو، لیکن پہلی مرتبہ انہیں ریمپ پر نوٹس کیا گیا جس کی وجہ ان کا نہایت پرجوش انداز تھا۔جہاں لوگوں نے ان کے اس انداز کو پسند کیا، وہیں کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا، اور تنقید کرنے والوں میں پاکستان کی چند ماڈلز بھی شامل تھیں۔ان ماڈلز نے زارا نور عباس کے ریمپ پر چلنے کے انداز کا مذاق ایک ویڈیو کے ذریعے بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل تو ہوئی۔ جبکہ بعدازاں اداکارہ زارا نے بھی اسے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ زارا نے خود کا مذاق اڑانے والی ماڈلز کو جواب تو دیا۔، لیکن اپنے جواب میں انہوں نے کسی کا نہ تو مذاق اڑایا اور نہ ہی کسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔زارا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خواتین دوسری خواتین کو آگے نہیں بڑھاتی، وہ اس طرح دوسری خواتین کا مذاق اڑاتی ہیں، ان تمام افراد کے لیے یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں، وہ یہ نہیں جانتے کہ خواتین خود ہی دوسری خواتین کو آگے نہیں بڑھنے دینا چاہتی۔ریمپ پر اپنے انداز کا حوالہ دیتے ہوئے زارا نے لکھا کہ میں ایک اداکارہ ہوں، میں ماڈل نہیں ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتی ایک ماڈل بننا، یہ کوئی آسان کام نہیں، لیکن ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے میرا کام ناظرین کو محظوظ کرنا۔زارا نے یہ بھی واضح کیا کہ جس کلیکشن کی نمائش کے لیے وہ ریمپ پر موجود تھیں اس کا نام جنگجو شہزادی رکھا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریمپ پر اس انداز میں واک کی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے شو میں تھوڑا ڈرامہ شامل کرنے کے لیے ہی ڈیزائنرز اداکاروں کو شو اسٹاپر کے طور پر منتخب کرتے ہیں، پھر چند کو یہ پسند آتا ہے اور کچھ اسے پسند نہیں کرتے۔انہوں نے اپنی بات کے آخر میں اگلے شو کی کامیابی کی امید ظاہر کی، جبکہ لڑکیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔زارا کی پوسٹ کے بعد انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی افراد نے ان کے سپورٹ میں آواز اٹھائی جن میں ان کے شوہر اسد صدیقی، ساتھی اداکارائیں قبری خان اور سونیا میشال شامل ہیں۔

 

سنی اور پریتی کی فلم ”بھیاجی سپرہٹ “تاخیر کا شکار

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا اور سنی دیول کی فلم ‘بھیاجی سپرہٹ’ ریلیز میں تاخیر کا شکار رہی تاہم اسے اب ریلیز کی تاریخ مل گئی ہے۔ یہ فلم رواں برس ستمبر میں ریلیز کرنے کااعلان کیاگیاہے۔”بھیاجی سپرہٹ “ 2016 میں مکمل کرلی گئی تھی تاہم کچھ وجوہ کے سبب یہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔ واضح رہے کہ سنی دیول اور پریٹی بالی ووڈ کی انڈسٹری میں اب کم کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔

 

نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

لاہور(شوبزڈیسک )کار میں اپنے ڈانس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی اداکارہ نیلم منیر کی خوبصورتی کا ہر کوئی دیوانہ نظر آتا ہے اور ان کے مداح اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔اب کی بار نیلم منیر نے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کے سحر میں جکڑنے کا پروگرام بنانے کا فیصلہ کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایسی تصاویر شیئر کردی کہ سوشل میڈیا صارفین آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے اور سب نے اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیئے۔

 

شادی کے ایک ہفتہ بعد سلمان خان کے ساتھ پرفارم کیا، کرینہ کپور

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے درجنوں فلموں میں بے ساختہ اداکاری اور مرکزی کرداروں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا اور ہر دوسرا پرڈیوسر انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند رہا جبکہ کرینہ کپور نے کئی فلموں میں آئٹم سانگ سے بھی اپنی حشر انگیز اداں سے کئی دلوں پر قیامت ڈھائی ۔سال 2010 میں بھارتی باکس آفس پر دھمال ڈالنے والی فلم دبنگ میں ملائیکہ اروڑہ نے آئٹم سانگ منی بدنام ہوئی سے کروڑوں دلوں کو اپنا دیوانہ بنایا تھا جبکہ دبنگ 2 کے آئٹم سانگ فیوی کول پر کرینہ کپور نے پرفارم کیا تھا ۔اب کرینہ کپور نے کئی سالوں بعد سلمان خان کی فلم دبنگ 2 میں اپنے آئٹم سانگ فیوی کول کے بارے میں ایک اہم انکشاف کیا ہے ۔کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ دبنگ 2میں فیوی کول کی انہیں آفر ہوئی تو وہ اس گانے میں پرفارم کرنے سے گھبرا رہی تھیں۔ ،اس گھبراہٹ کی وجہ یہ تھی کہ میری شادی 16اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ فیوی کول کی شوٹنگ میری شادی کے ساتویں روزیعنی 23اکتوبر کو شیڈول تھی ،مجھے فیوی کول کو شوٹ کرنا تھا جس پرمیں نے سیف علی خان سے اجازت لی کہ کیا وہ اس گانے میں میرے پرفارم کرنے پر راضی ہیں کیوں کہ یہ ایک آئٹم گانا ہے سیف علی خان نے فوری ہاں کر دی ۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت سارے لوگ ایسا فیصلہ اپنی شادی کے ایک ہفتے کے بعد کسی صورت نہیں لے سکیں گے۔۔#/s#

 

سری دیوی نے موت کے بعد بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

نئی دہلی(شوبزڈیسک )دو ماہ قبل ہمیشہ کیلئے اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر جانے والی سری دیوی فلم ”موم“ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حقدار ٹھہری ہیں۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ایوارڈ انتظامیہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات انجام دینے والے اداکاروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو رواں سال فلم”موم“کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے موسیقار اے آر رحمان نے فلم”کاترو ویلیادائی“کیلئے بہترین میوزک ڈائریکٹر اورفلم ”موم“میں بہترین بیک گراو¿نڈ میوزک کیلئے ایوارڈ جیتا، اس کے ساتھ اے آر رحمان نے اپنی زندگی میں 6 بار نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارت کے پہلے میوزک کمپوزر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔گزشتہ برس مثانے کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر ہمیشہ کیلئے اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوجانے والے اداکار ونود کھنہ کیلئے بھارت کے سب سے بڑے اعزاز ’داداصاب پھالکے‘ ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔، یہ ایوارڈ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کیلئے دیا گیا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم”باہوبلی2“نے بہترین اسپیشل ایفیکٹس اور بہترین ایکشن کیلئے ایوارڈ جیتا۔بالی ووڈ کو اپنی انگلیوں پر نچانے والے نامور کوریوگرافر گنیش اچاریہ نے فلم”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“کے گیت ”گوری تو لٹھ مار‘ کی کوریوگرافی کیلئے نیشنل ایوارڈجیتا۔

 

گووندا فلم ” راجو رنگیلا“ میں ٹرپل رول بنائیںگے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلموں میں گووندا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں لیکن پچھلے چند سالوں سے فلم اندسٹری میں گمنامی کی زندگی گذارنے والے جلد ہی ہندوستان کے بڑے پردہ سکرین پر جگمگانے والے ہیں۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ کچھ عرصے سے گووندا کا نام ان کی نئی فلم فرائی ڈے کے حوالے سے خبروں میں رہا تااہم اب خبریں گرم ہیں کہ وہ جلد ہی ایک اور فلم ”راجو رنگیلا“میں مرکزی کردار ادا کرتے دیکھے جائیں گے ،پہلاج نہلانی کی اس فلم میں گووندا ٹرپل رول کریں گے ،یاد رہے کہ اس سے قبل گووندا اناڑی نمبر 1 اور بڑے میاں چھوٹے میاں میں ڈبل رول کر چکے ہیں تاہم اب وہ راجو رنگیلا میں پہلی مرتبہ ٹرپل رول میں نظر آئیں گے ۔پہلاج نہلانی اس سے پہلے گووندا کو لے کر باکس آفس پر سپر ہٹ ہونے والی فلم آنکھیں بنا چکے ہیں اب ایک مرتبہ پھر وہ گووندا کے ساتھ راجو رنگیلا بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔واضح رہے کہ پہلاج نہلانی بھارتی سنسر بورڈ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بطور پرڈیوسر اب تک35سال میں صرف 19فلمیں بنائی ہیں، یوں تووہ ایک پروڈیوسر ہیں مگر وہ اس فلم کو ڈائریکٹ بھی کریں گے، اپنی اس فلم کے متعلق یہ اطلاعات خود پہلاج نہلانی نے دی اورساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس فلم کے ساتھ تین اداکاراں کو لانچ کریں گے، پہلاج نے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔۔#/s#

 

سوشل میڈیا سٹا رشام ادریس اہلیہ سمیت کار حادثے میں زخمی

لاہور(شوبز ڈیسک ) سوشل میڈیا کے معروف سٹار اور یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت پانے والے شام ادریس اور ان کی اہلیہ کا کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شام ادریس کے آفیشل اکا?نٹ سے ٹریفک حادثے کی تصدیق کی گئی۔شام ادریس اپنی اہلیہ کے ساتھ گزشتہ روزعلی الصبح جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی ایک اور کار سے ٹکرا گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ شام کو دائیں ہاتھ، ٹانگ اور زبان پر شدید چوٹ آئی جس سے بہت دیر تک ان کے منہ سے خون ٹپکتا رہا جبکہ حادثے میں ان کی اہلیہ فروگی کو بھی چوٹیں آئی تاہم وہ اس قدر زخمی نہیں ہوئیں۔حادثے کے وقت کار میں شام کا دوست بھی موجود تھا جس کوبھی چوٹیں آئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے تینوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں انہیں ہسپتال داخل کرا دیا جہاں تینوں کا علاج جاری ہے۔شام ادریس کی جانب سے جاری کئے گئے ٹوئٹر پیغام میں ان کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ”شام،فروگی اور چچی صبح 6 بجے کار حادثے کا شکا رہوگئے تھے،جبکہ ان کو معمولی چوٹیں آئی جن کے بعد خون نکلنے کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔برائے مہربانی ان کی صحت کے لئے دعا کریں جبکہ ہم آپ کو جلد کی تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے“۔

 

غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ حیا علی نے کہا ہے کہ ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی ہمارے ہاں آج بھی اچھے موضوعات کی بجائے ڈنگ ٹپاﺅ پا لیسی اختیار کی جا تی ہے جسکی وجہ سے تر قی کر نے کی بجائے مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نئے رائٹروں کے بہترین سکرپٹ منتخب کر کے سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے لانا چاہیے۔ جب تک ہم مثبت رحجان کے ساتھ مقابلے بازی کی فضا4 نہیں بنائیں گے اس وقت تک غیر ملکی ڈراموں کی یلغار تنگ کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی اصلاح کر لیں تو بہت سے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔