Yearly Archives: 2018

فٹبال میچ کے دوران دھماکہ ، 5 افراد جاں بحق
موغادیشو (ویب ڈیسک) موغا دیشو میں فٹبال میچ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جس وقت شہری فٹبال میچ دیکھنے میں مصروف تھے۔ دھماکے کے بعد پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کا نشانہ میچ دیکھنے کیلئے آنے والی اہم شخصیات تھیں جو دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھیں ، انہوں ںے کہا کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہ بھی کہنا تھا کہ دھماکوں میں القاعدہ کا الشباب گروپ ملوث ہے جو اس سے قبل بھی ایسی وارداتیں کر چکا ہے۔ ا گروپ کی صومالیہ حکومت سے دیرینہ چپقلش ہے جس کی بنیاد پر یہ گروپ موغادیشو کے کئی علاقوں میں ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ یہ لوگ اس علاقے میں اپنے قوانین نافذ کرنا چاہتے ہیں اور کئی بار بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی علاقے میں لا چکے ہیں۔ صدر محمد عبداللہ محمد کا کہنا ہے کہ ال شباب نامی تنظٰیم ان کی واحد دشمن ہے جو ماضی میں کئی تخریب کاری کی وارداتیں کر چکی ہے۔
نوازشریف نے جس قانون کی حمایت کی اس میں پھس گئے چیف جسٹس کہتے ہیں جس کو جو کہنا ہے کہتا رہے مریم نواز کی نواز شریف کی بھرپور حمایت جاری رہی خورشید شاہ ،مریم نواز اور جہانگیر ترین نے آج بیان جاری کر دئیے

شمالی کوریا کا وفد روس پہنچ گیا، ایٹمی پروگرام اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا
لاہور: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے وفد نے ماسکو میں وزیر خارجہ سرگئے لاروو سے ملاقات بھی ملاقات کی۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری ینگ ہو کی سربراہی میں دو ہزار گیارہ کے بعد شمالی کوریا کا وفد روس پہنچا ہے۔ ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات میں ری نے کہا خطے کی بدلتی صورتحال میں دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔ روسی وزیر خارجہ لاروو نے خطے میں کشیدگی اور تناو¿ کے خاتمے کے لئے شمالی کوریا کے کردار کی تعریف کی۔

زیادتی کے واقعات ، نئی دہلی میں مشعل بردار ریلی
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کے خلاف راجدھانی نئی دہلی میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی، اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی، ان کی بہن پریانکا گاندھی اور پارٹی رہنما سلمان خورشید نے قیادت کی۔ریلی کے شرکا انڈیا گیٹ کے تاریخی مقام پر جمع ہوئے جس میں پانچ ہزار کے لگ بھگ لوگوں نے شرکت کی، راہول گاندھی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ بھارت عورتوں کے ساتھ ایسا سلوک جاری نہیں رہ سکتا، بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ہاتھوں ٹین ایج لڑکی اور مقبوضہ کشمیر میں ا?ٹھ سالہ بچی کے ریپ پر بھارت بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مغربی ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے شام میں کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچایا، روس
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئے لاروف کا کہنا ہے کہ ایک مغربی ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے شام میں کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچایا جس کے نا قابل تردید ثبوت موجود ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ امریکہ عراق اور لیبیا کی طرح شام میں مہم جوئی نہیں کرے گا۔روسی وزیر خارجہ نے شام میں کیمیائی حملہ ایک خفیہ ایجنسی کا ڈرامہ قرار دے دیا، روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دوما میں کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا، وہ سب ڈرامہ تھا جو ایک مغربی ملک کی خفیہ ایجنسی نے بشار الاسد مخالف فورسز کے ساتھ مل کر رچایا۔ انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ روس کے پاس اس ڈرامے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ سرگئے لاروف نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ عراق اور لیبیا کی طرح شام میں کوئی مہم جوئی نہیں کرے گا۔ اس سے پہلے روس نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ نے شام پر حملہ کیا تو روس بھی جنگ میں کود سکتا ہے۔

ساہیوال: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ
ساہیوال: (ویب ڈیسک) ساہیوال میں گورنر پنجاب رفیق احمد رجوآنہ کی بیٹی کی گاڑی کو یوسف والا کے قریب حادثہ پیش ا?یا، حادثہ میں گورنر پنجاب کی بیٹی انعم اور فلپائنی شہری فاطمہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد جانے کی اجازت مل گئی?گورنر پنجاب کی بیٹی لاھور سے ملتان جا رھی تھی جبکہ دوسری کلٹس کار لاہور جا رھی تھی۔ بی ایم ڈبلیو کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور دوسرے ٹریک پر جانے والی کلٹس کار سے ٹکرا گئی جس میں سوار تین بچوں سمیت خاتون اور ایک شخص زخمی ہوا جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا جو ابھی تک اسپتال میں زیر علاج ھیں۔یہاں پر یہ بات قابل افسوس ھے کہ صاحب اقتدار کی بیٹی کی بی ایم ڈبلیو کو ڈرائیور نے جی ٹی روڈ پر لاک کیا اور چلتا بنا۔عینی شاھدین کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور کی غلطی سے حادثہ پیش آیا پولیس نے تاحال کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی۔

رات کو مستقل جاگنے کی عادت قبل از وقت موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے
الینوائے (ویب ڈیسک )ایک نئی تحقیق سے یہ تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ صبح کو جلد بیدار ہونے والے کے مقابلے میں رات کو دیر تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے والوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں واقع فائنبرگ اسکول آف میڈیسن میں لگ بھگ 4 لاکھ 33 ہزار افراد پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شب بیداری کرنے والوں میں قبل از موت کا خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ کرونوبائلوجی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دن چڑھے سوتے رہنے والے افراد کئی جسمانی ، دماغی اور ذہنی عارضوں کے شکار ہوسکتے ہیں۔سروے میں 38 سے 73 سال تک کے افراد کا جائزہ لیا گیا ہے جنہیں صبح سویرے بیدار ہونے والوں ، صبح کو کبھی کبھی بیدار ہونے والوں اور رات کو کبھی کبھی جاگنے یا ہمیشہ جاگنے والوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس دوران سگریٹ نوشی کی عادت ، باڈی ماس انڈیکس، نسلی اور علاقائی پس منظر، معاشی وسماجی رتبے اور دیگر امور کو مدِ نظر رکھنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ باقاعدگی سے صبح بیدار ہوتے ہیں ان میں وقت سے قبل اموات کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ رات کے الو افراد میں دماغی ونفسیاتی امراض کا خطرہ 90 فیصد اور ذیابیطس کا خدشہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ایسے افراد معدے اور اعصابی امراض کے شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ اسی بنا پر ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ رات دیر سے سونے والے افراد اپنے دن رات کے معمولات کو قابو کرنے کی ہرممکن کوشش کریں۔دوسری جانب یونیورسٹی آف سرے میں کرونوبائلوجی کے پروفیسر میلکم شانز نے کہا ہے کہ رات جگا منانے والوں کی صحت جس طرح متاثر ہورہی ہے اسے ایک نئے مرض یا کیفیت کا نام دینا ہوگا۔ ایک اور ماہر کرسٹن نٹسن کا کہنا ہے کہ رات دیر تک جاگنے سے زندگی کے تمام معمولات متاثر ہوتے ہیں، کھانا وقت پر نہیں کھایا جاتا، ورزش چھوٹ جاتی ہے اور انسان منشیات کا سہارا بھی لیتا ہے جس کے صحت پر مجموعی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین نے وقت پر سونے اور جاگنے کے بارے میں یہ مشورے دیئے ہیں۔صبح سویرے کمرے میں روشنی آنے دیجئے جو آپ کو جاگنے پر مجبور کرے گی۔رات کو بستر پر جانے کا مستقل وقت ضرور رکھیں اور اس پر سمجھوتہ نہ کیجئے۔زندگی کے اہم امور صبح کے اوقات میں انجام دیجئے اور شام کو آرام کےلیے رہنے دیجئے۔

گزشتہ 3 برس سے ننگے پیر رہنے والی امریکی خاتون
جارجیا(ویب ڈیسک) امریکی شہر میکن میں رہنے والی 20 سالہ خاتون کیسینڈرا اسمتھ گزشتہ 3 برس سے کسی قسم کا جوتا، سینڈل اور چپل نہیں پہنتی اور گھر یا گھر سے باہر ننگے پیر گھومتی ہے جب کہ کبھی کبھار وہ دھاتی ٹکڑوں سے زخمی بھی ہوئیں لیکن اس کے باوجود وہ ننگے پیر گھومتی ہیں اور خود کو اب بہت پراعتماد اور صحتمند تصور کرتی ہیں۔کیسینڈرا کو لڑکپن سے جوتے پہننے کا شوق نہ تھا اور وہ اسکول میں طرح طرح کے بہانے بنا کر صرف دو پٹی چپل پہنا کرتی تھیں اور اسکول سے فارغ ہونے کے بعد 2015 میں وہ چپل یا جوتے کے بغیر گھومنے لگیں جس سے وہ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتی تھیں۔اب یہ حال ہے کہ کیسینڈرا جہاں بھی جاتی ہیں ان کے پاو¿ں میں کسی قسم کا جوتا اور چپل نہیں ہوتا جب کہ ان کا کہنا ہے کہ ننگے پیرچلنے کی اس عادت سے نہ صرف میں خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتی ہوں بلکہ روحانی طور پر خود کو زمین سے جڑا ہوا محسوس کرتی ہوں۔ ساتھ ہی میرے پیروں کی جلد تندرست ہے اور ان میں کسی انفیکشن کا خطرہ نہیں رہا۔لوگ کیسینڈرا کے اس عجیب رویے کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں، ایک مرتبہ وہ اسٹور میں جارہی تھیں کہ ایک ماں نے کیسینڈرا کو ننگے پیر دیکھ کر اپنے بچے کو اس سے دور رہنے کو کہا تاہم وہ کہتی ہیں کہ اگر اچھی نوکری مل گئی تو وہ جوتے پہننے پر غور کریں گی۔کیسینڈرا کے مطابق مسلسل ننگے پیر چلنے سے ان کی تلووں کی جلد سخت ہوچکی ہے اور اس دوران ان کا پاو¿ں ایک سوئی پر پڑگیا تھا جس سے انہیں بہت تکلیف ہوئی تھی۔ ایک اور موقع پر شیشے کا ٹکڑا ان کے پیر میں گھس گیا تھا لیکن اب وہ ہر صورتحال میں ننگے پیر چلنا پسند کرتی ہیں۔کیسینڈرا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے جوتے گم ہوگئے ہیں یا وہ کسی مرض کی شکار ہیں جس میں ننگے پیر رہنا پڑتا ہے لیکن ننگے پیر کی عادت سے ان کا امنیاتی نظام بہت مضبوط ہوگیا ہے اور اب انہوں نے ننگے پیر رہنے کی وجہ بیان کرنے والے چھوٹے کارڈ چھپوائے ہیں اور جو بھی ان سے ننگے پیر رہنے کی وجہ پوچھتا ہے وہ یہ کارڈ اس کے حوالے کردیتی ہیں۔ کیسینڈر نے اپنی شادی میں بھی جوتے نہیں پہنے اور اب نیویارک جارہی ہیں جہاں وہ پہاڑوں پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک پہاڑی سلسلے پر ہائیکنگ کریں گی۔

آفریدی سمیت بھارتی اداکارننھی آصفہ کیساتھ زیادتی وقتل پرپھٹ پڑے
مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں 8 سالہ آصفہ بانو کے اغوا، بعد ازاں مندر میں اس کے ساتھ کئی روز تک ہونے والی زیادتی اور قتل نے پوری انسانیت کو شرماکررکھ دیا ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے بعد مقبوضہ کشمیر کی 8 سالہ آصفہ بانوکے ساتھ ہوئے اس لرزہ خیز واقعے نے بالی ووڈ کے ساتھ پاکستانی کرکٹ اسٹارز کو بھی اشک بار کردیا ہے۔سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ننھی آصفہ کے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے پر شدیدمذمت کرتے ہوئےبالی ووڈ اسٹار فرحان اختر کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی ہے جس میں فرحان اختر نے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا تصور کیجئے8 سالہ بچی کے دماغ میں کیا چل رہاہوگا جب اسے منشیات دی گئی اور کئی روز تک اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا گیا، اگر آپ اس کے ساتھ ہونےوالی دہشتگردی کو محسوس نہیں کرسکتے تو آپ انسان نہیں ہیں، اگر آپ آصفہ کیلئے انصاف کا مطالبہ نہیں کرتے تو آپ کچھ نہیں ہیں۔