صبا قمر کا خواتین کی تمباکو نوشی کے ناقدین کو طنزیہ جواب

کراچی (ویب ڈیسک )سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان سمیت بھارت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر نے خواتین کے سگریٹ نوشی کی مخالفت کرنے والوں کے لیے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہونٹوں کے درمیان سلگھا ہوا سگریٹ رکھے ہوئے ہیں اور سگریٹ سے دھواں اٹھا دکھائی دے رہا ہے۔تصویر کے ساتھ کیپشن میں صبا قمر نے خواتین کی سگریٹ نوشی کے ناقدین کو طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ مرد پئیں تو واہ اور ہم پئیں تو ہا۔۔ تم کھاو تو چپس، ہم کھائیں تو ا?لو، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ سگریٹ نوشی سب کے لیے نقصان دہ ہے صرف خواتین کے لیے نہیں۔واضح رہے صبا قمر کا خواتین کی سگریٹ نوشی پر یہ ردعمل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے سگریٹ پینے کے اسکینڈل سامنے آنے کے کچھ دن بعد آیا۔ ماہرہ خان کے اس اسکینڈل میں جہاں شوبز سے وابستہ افراد نے ماہرہ خان کی حمایت کی تو وہی سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کی سگریٹ نوشی کی مخالفت کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

واٹس ایپ میسجنگ اور ٹیکسٹ کو چار چاند لگانے کے ٹوٹکے

کراچی(ویب ڈیسک) اگر آپ واٹس ایپ کے سیدھے سادھے ٹیکسٹ کو تبدیل کرکے اسے خوبصورت بنا کر اپنے پیغام کو سب سے الگ تھلگ دکھانا چاہتے ہیں تو ذیل میں دی گئی آسان ٹپس پر عمل کرکے اسے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔واٹس ایپ ٹیکسٹ کو بولڈ کیجئے ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے کا عمل اپنی بات کو نمایاں کرنے کا ایک مو¿ثر طریقہ ہے جس سے آپ کا پیغام باقی ٹیکسٹ سے الگ اور ممتاز نظر ا?تا ہے۔
اس کا طریقہ بہت آسان ہے اور یہ ہے کہ جو بھی ٹیکسٹ لکھ رہے ہیں اس کے شروع اور آخر میں ایسٹیرک لگادیجیے۔ یعنی کچھ اس طرح ہوگا:*text goes here* واٹس ایپ میں اٹالک ٹیکسٹ اِٹالک ٹیکسٹ میں لکھی تحریر ترچھی دکھائی دیتی ہے اور اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے جو بھی تحریر اٹالک اسٹائل میں دکھانی ہے اس کے ا?غاز اور اختتام پر انڈر اسکور لگادیں جو کچھ اس طرح ہوگا:_text goes here_ ٹیکسٹ اسٹرائک تھرواسٹرائک تھرو ٹیکسٹ میں ایک لائن ٹیکسٹ کے آرپار نظر آتی ہے، عموماً اسٹرائک تھر آپشن کو غلط لفظ یا نظر انداز کرنے والے ٹیکسٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے ٹیکسٹ کے شروع اور ا?خر میں ٹلڈے کی علامت لگائیں جیسا کہ نیچھے دی گئی ہے۔~text goes here~ واٹس ایپ میں فونٹ کی تبدیلی اگر آپ واٹس ایپ میں فونٹ بدلنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے خفیہ مونواسپیس فونٹ موجود ہے۔ اس کے لیے اپنے فون کے کی بورڈ میں ا?پ کو بیک ٹک ا?ئکن کو تلاش کیجئے جو ریورس اپیسٹروفی جیسا ہوتا ہے۔ جب واٹس ایپ پر ٹائپ کررہے ہوں تو بیک ٹِک آئکن کو دبا کررکھیں تو آپ کو واٹس ایپ پر مختلف ا?ئی کن نظر ا?جائیں گے۔اس کے لیے تین مرتبہ اسے ٹیکسٹ کے پہلے اور ا?خر میں لکھئے جو کچھ اسطرح ہوگا۔

کلوئی کارڈیشین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

نیو یارک (ویب ڈیسک)امریکی ماڈل و ٹی وی سلیبرٹی کلوئی کارڈیشین کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش ہوگئی۔خیال رہے کہ کلوئی کارڈیشین نے اپنے امید سے ہونے کی خبر 6 ماہ تک خفیہ رکھی تھی۔انہوں نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان گزشتہ برس 26 دسمبر کو اس وقت کیا، جب وہ ایک ہفتے بعد 6 ماہ کے حمل سے ہونے والی تھیں۔اگرچہ کلوئی سے قبل ہی ان کی والدہ کرس جینر نے ان کے امید سے ہونے کی خبر کی تصدیق کی تھی، اور انہوں نے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خبر کی بھی انسٹاگرام پر تصدیق کی۔33 سالہ کلوئی کارڈیشین کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا تاحال کوئی نام نہیں رکھا گیا۔یہ بھی پڑھیں: کلوئی کارڈیشین نے امید سے ہونے کی خبر 6 ماہ تک خفیہ رکھی لاوہ ازیں کارڈیشین خاندان کے ریئلٹی شو ’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشیزن‘ کے پروڈیوسر نے بھی کلوئی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ادھر پیپلز میگزین نے اپنی خبر میں بتایا کہ جب کلوئی کارڈیشین کے ہاں بچی پیدا ہوئی اس وقت ان کے پارٹنر باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی ترسن تھومپسن بھی وہاں موجود تھے۔ خبر کے مطابق کلوئی کارڈیشین کو بیٹی کی پیدائش کی سب سے پہلی مبارک ان کی سوتیلی بہن کایلی جینر نے دی، جن کے ہاں بھی 2 ماہ قبل بیٹی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ 33 سالہ کلوئی کارڈیشین معروف امریکی ٹی وی پرسنالٹی کم کارڈیشین اور کارٹینی کارڈیشین کی بہن جب کہ کایلی جینر کی سوتیلی بہن ہیں۔کلوئی کارڈیشین نے پہلی شادی باسکٹ بال کے کھلاڑی لمر اوڈم سے کی، جن سے انہوں نے 2016 میں طلاق لے لی، انہوں نے طلاق لینے کے لیے 2013 میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی، تاہم اس کا حتمی فیصلہ تین سال بعد ہوا۔اداکارہ کے گزشتہ ڈیڑھ سے 2 سال سے باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی ترسن تھومپسن کے ساتھ تعلقات ہیں، ان کے پارٹنر کا شمار معروف اور مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

سام سنگ کا سب سے ‘بہترین’ فلیگ شپ فون

نیو یارک (ویب ڈیسک)کیا سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون ایس 9 یا ایپل کے آئی فون ایکس کو خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ اگر ہاں تو فی الحال رک جائیں کیونکہ جنوبی کورین کمپنی ایک نئی فلیگ شپ ڈیوائس پیش کررہی ہے جو زیادہ دلچسپ ہے۔اسے ایس ایم۔ جی 8850 (گلیکسی ایس 9 کا نیا ورڑن) کا نام دیا گیا ہے اور اس میں وہ فیچر موجود ہے جو فی الحال ایس نائن میں نہیں دیا گیا۔امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق اس فون کو چین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور وہاں کی سرٹیفکیشن اتھارٹی میں اس کی رجسٹریشن بھی کرائی جارہی ہے۔ایس 9 اور آئی فون ایکس کی طرح اس میں 5.8 انچ بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے تاہم اس میں خم اسکرین کی بجائے سپاٹ پینل دیئے گئے ہیں اور اس طرح یہ کافی حد تک آئی فون ایکس سے ملتا ہے۔ایس ایم جی 8850 میں ڈوئل 12 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جو کہ ایس نائن میں نہیں تاہم ایس نائن پلس میں ضرور ہے اور آئی فون ایکس کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔اس میں سام سنگ نے 2.8 گیگا پرٹز ایکسینوس 9810 پراسیسر دیا ہے اور یہ فی الحال کسی بھی فلیگ شپ فون سے زیادہ تیز ہے بلکہ یہ پرفارمنس ٹیسٹوں میں آئی فون ایکس کو بھی شکست دے چکا ہے۔اس کے علاوہ اس میں تمام تر فیچرز وہی دیئے گئے ہیں جو کہ گلیکسی ایس 9 میں موجود ہیں۔تاہم اس فون کے حوالے سے بس ایک مسئلہ ہے اور وہ یہ کہ اسے فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔حالانکہ یہ وہ فون ہونا چاہئے تھا جسے سام سنگ کو گلیکسی ایس 9 کے طور پر متعارف کرانا چاہئے تھا مگر جو فون فروری میں پیش کیا گیا، اس میں بیک پر صرف ایک کیمرہ جبکہ پراسیسر کے لحاظ سے اس نئے فون سے کچھ کم ہے۔چین میں سام سنگ فونز کی فروخت میں حالیہ عرصے کے دوران گراوٹ دیکھنے میں آئی اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے اپنے بہترین فون کو وہاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔اگر یہ فون کامیاب ہوتا ہے تو امکان ہے کہ اسے مختلف ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

دبئی کی 2 خواتین کی انوکھی کچرا صفائی مہم

دبئی (ویب ڈیسک)یوں تو ہر شخص کو صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے لیکن افسوس کی بات ہے کہ دنیا میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو جگہ جگہ کچرا پھیلاتے ہیں، ایسے ہی افراد میں شعور بیدار کرنے کے لیے دبئی کی 2 خواتین نے ایک انوکھی مہم کا آغاز کیا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔مارسکا اور ماریٹا نامی یہ خواتین بڑے بڑے پلاسٹک کوٹ زیب تن کرتی ہیں، جس میں وہ راہ چلتے نظر آنے والا کچرا جمع کرتی رہتی ہیں۔الخلیج کی رپورٹ کے مطابق ان خواتین نے کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے یہ مہم گزشتہ ماہ 24 مارچ کو ’اَرتھ آور‘ کے دن شروع کی جو 22 اپریل کو ’ارتھ ڈے‘ تک جاری رہے گی۔اس دوران یہ دونوں مختلف جگہوں کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ اپنی صفائی مہم کو پھیلا سکیں۔ان خواتین کا کہنا ہے کہ ہم نے کچرے کا پلاسٹک کوٹ اس لیے زیب تن کیا تاکہ لوگ ہماری طرف متوجہ ہوں اور ہم سے سوال کریں کہ ہم کیا چاہتے ہیں؟مارسکا کا کہنا تھا کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہر فرد ماحول کو صاف رکھنے میں کس طرح اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم روز تقریباً 2 سے 3 کلو تک کچرا جمع کرتے ہیں اور کبھی کبھار اس سے بھی زیادہ کچرہ جمع ہوجاتا ہے لیکن ہم نے انفرادی طور پر 2 سے 3 کلو کا ٹارگٹ رکھا ہے۔دوسری جانب ماریٹا کا کہنا ہے کہ وہ کراکری سے لے کر ضائع ہونے والا کھانا، کاغذ کی تھیلیاں وغیرہ سب جمع کرتی ہیں اور ان میں سے اگر کوئی اشیائ دوبارہ استعمال کے قابل ہوتی ہے تو اسے ری سائیکل بھی کرتی ہیں۔یہ دونوں خواتین کسی بھی تقریب میں جاتی ہیں تو تب بھی یہی پلاسٹک کا لباس ہی زیب تن کرتی ہیں، تاکہ اپنے پیغام کو مزید پھیلا سکیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پلاسٹک کے لباس کے ساتھ ایک باسکٹ بھی موجود ہے اور اسے بھی کچرہ جمع کرنے کے لیے ہی استعمال کیا جارہا ہے۔مارسکا اور ماریٹا اپنی انوکھی صفائی مہم کی آگاہی کے لیے انسٹاگرام کا استعمال بھی کرتی ہیں۔

بھارتی نہ ہونے کا طعنہ، ثانیہ مرزا نے بی جے پی کے عہدیدار کو کھری کھری سنادیں

ممبئی (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ا±س وقت غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں، جب ٹوئٹر پر انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک عہدیدار نے بھارتی نہ ہونے کا طعنہ دیا۔گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل کے خلاف ٹوئٹر پر غم و غصہ کا اظہار کیا تھا۔ثانیہ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، ’کیا یہ واقعی وہی ملک ہے، جس کی پہچان ہم دنیا میں کروانا چاہتے ہیں۔ اگر ہم رنگ، نسل، ذات اور مذہب سے ہٹ کر ایک 8 سالہ بچی کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ہم اس دنیا میں کسی چیز کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے، یہاں تک کہ انسانیت کے لیے بھی نہیں‘۔ثانیہ مرزا کی اس ٹوئیٹ پر بی جے پی کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر کیچو کنان نے جواب دیا کہ ’میڈم کس ملک کی بات کر رہی ہیں، آپ نے تو خود ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کی ہے، تو اب آپ بھارتی نہیں رہیں‘۔ثانیہ مرزا، کیچو کنان کی اس ٹوئیٹ پر سیخ پا ہوگئیں اور جواب دیا کہ ’شادی کسی جگہ سے نہیں بلکہ شخص سے کی جاتی ہے، اور اب کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ میں کس ملک سے تعلق رکھتی ہوں، میں بھارت کے لیے کھیلتی ہوں، میں ہندوستانی تھی، ہوں اور رہوں گی اور ہوسکتا ہے کہ کسی دن جب آپ ملک اور مذہب سے باہر نکل کر دیکھیں گے، تو تب ہی آپ انسانیت کے لیے کھڑے ہوسکیں گے’۔واضح رہے کہ رواں برس 17 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوا میں ایک 8 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا تھا۔گذشتہ دنوں بھارتی عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بکروال کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مذکورہ بچی سے زیادتی اور قتل، اس مسلم کمیونٹی کو علاقے سے نکالنے کی ایک سازش اور سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔اس ظلم و زیادتی پر عامر خان اور انوشکا شرما سمیت بالی وڈ کے متعدد اسٹارز نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

شام کے تنازع پر برطانیہ کا ہر صورت امریکا کا ساتھ دینے کا اعلان

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی کابینہ نے شام میں جنگ سے متعلق کسی بھی فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا جب کہ برطانیہ نے ہر صورت امریکا کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ روز شام کے تنازع پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس کے دوران کابینہ نے شام میں جنگ سے متعلق فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا۔کابینہ میں شامل وزیروں نے کہا کہ بشارالاسد حکومت مشتبہ کیمیکل حملے کی ذمہ دار ہے اور تمام ارکان نے اتفاق کیا کہ اس حوالے سے شامی حکومت سے لازماً پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔وزیراعظم ہاو¿س سے جاری بیان میں شام میں برطانوی فوج کی کارروائی سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں جب کہ وزیر ٹرانسپورٹ جو جانسن کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں شام میں فوجی کارروائی کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کو فون کیا اور دونوں نے اتفاق کیا کہ شام کے معاملے پر عالمی ردعمل کے مطابق مل کر کام کریں گے۔شام پر حملہ بہت جلد یا دیر سے بھی ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دونوں رہنماو¿ں نے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کی جانب سے مبینہ کیمیائی حملے اور خطرناک رویے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے حوالے سے اب تک حتمی فیصلہ نہیں کیا جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکرون سے بھی رابطہ متوقع ہے جس میں شام سے متعلق اقدامات اٹھائے جانے پر بات چیت ہوگی۔روس کی جانب سے سخت جوابی حملے کی دھمکی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سلامتی مشیروں سے بھی ملاقات کی تاہم اس موقع پر شام پر حملے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سرکاری کار کے چرچے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات اور حرکات کی وجہ سے تو خبروں میں ‘اِن’ رہتے ہی ہیں اور اب ان کی نئی کار بھی دنیا بھر کی خبروں کا مرکز بن گئی ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کیڈیلاک کمپنی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک نئی آفیشل لیموزین کار تیار کی گئی ہے، جسے آئندہ چند ماہ میں منظرعام پر لایا جائے گا۔اس کار کو گذشتہ برس سامنے لایا جانا تھا، تاہم جمعرات (12 اپریل) کو اس بات کا اعلان کیا گیا کہ اس کار کی رونمائی موسم گرما کے آخر میں کی جائے گی، فی الوقت یہ کار حتمی جانچ پڑتال کے لیے سیکرٹ سروس کے حوالے کی گئی ہے۔امریکی صدر کی نئی کار کو دنیا کی محفوظ ترین گاڑی کا خطاب دیا گیا ہے۔یہ صرف دھماکا خیز مواد سے ہی محفوظ نہیں ہوگی بلکہ بیلسٹک میزائل کا حملہ بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ پائے گا، جبکہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار بھی اس کا بال بیکا نہیں کر پائیں گے۔15 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی اس کار کا وزن 8 ٹن ہوگا، جس کے دروازے 8 انچ موٹی فولادی چادر سے بنائے گئے ہیں۔کار کی چادر 5 انچ موٹی ہوگی، جس پر پوائنٹ فور فور کی گن بھی بے اثر ہوگی، گاڑی کے اندر ہی فائر فائٹنگ سسٹم بھی نصب ہے، جبکہ اس میں آنسو گیس شیل اور دھواں چھوڑنے والی گیس بھی موجود ہوگی۔گاڑی کو سیکرٹ سروس کا خصوصی تربیت یافتہ شخص چلایا کرے گا۔گاڑی میں پیٹرول کی جگہ ایک خصوصی فوم استعمال کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں اگر ٹینک پر براہ راست حملہ ہو تب بھی اس میں آگ نہیں لگے گی۔اس نئی گاڑی کے ٹائر سابق صدر براک اوباما کی کار سے الگ ہیں اور ان میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی طرح پنکچر بھی کر دیئے جائیں تو بھی وہ سفر کے قابل رہتے ہیں۔دوسری جانب اس میں نائٹ وڑن کیمرا، جی پی ایس ٹریکنگ اور سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم بھی نصب ہوگا تاکہ امریکی صدر ہر وقت رابطے میں رہیں۔

’جب جب نواز شریف کو مائنس کیا گیا وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے‘

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ جب جب نواز شریف کو مائنس کیا گیا وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر سامنے آئے۔سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اتنا اہم شخص ہے کہ جسے ایک بار نہیں چار بار نااہل کیا گیا، نواز شریف کو 4 بار مائنس کیا گیا لیکن وہ پلس ہوتا جا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب نواز شریف کو مائنس کرنے اور عوام سے دور کرنے کی کوشش کی تو اللہ کے فضل اور عوام کی طاقت سے نواز شریف پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو کر سامنے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نواز شریف کو نااہل نہیں کیا گیا بلکہ مخالفین گزشتہ 30 سال سے نواز شریف کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی سزا نے مجھے مشرف کا دور یاد دلا دیا ہے کہ جب وہ کہتا تھا کہ نواز شریف تم تاریخ کا حصہ بن جاو¿ گے لیکن آج وہی آمر اس ملک سے باہر بیٹھا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا گیا اور جو جے آئی ٹی نواز شریف کے خلاف بنائی گئی تھی اس کے سربراہ واجد ضیائ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ سازشیوں نے غلط اندازہ لگایا اور انہوں نے سوچا تھا کہ جب نواز شریف کو بیٹے سے غلط تنخواہ لینے پر نااہل کر دیا جائے گا تو وہ گھر بیٹھ جائے گا یا ملک چھوڑ کر چلا جائے گا لیکن نواز شریف سازشیوں کے سامنے ڈٹ گیا اور کہا کہ نہ میں جھکوں گا اور نا بکوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف زہر تو پی گئے مگر مخالفین کو تکلیف تب ہوئی جب وہ جی گئے، نواز شریف عدالتوں میں بیٹی سمیت پیش ہوتے رہے، اب نواز شریف اور مجھے ہتھکڑیاں لگ جائیں اور ہم جیل چلے جائیں لیکن عوام سب کچھ جان چکے ہیں۔مریم نواز نے عمران خان اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن کی طرح عام انتخابات میں بھی کچھ حاصل کر لیں گے لیکن 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ حاصل کرے گی اور شیر کو بارش کی طرح ووٹ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن عام انتخابات میں عوام شازشیوں اور مہروں کو عبرتناک شکست دیں گے۔

جی میل میں نئے زبردست فیچرز کا اضافہ جلد متوقع

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ جی میل کے یوزر انٹر فیس کو ذیادہ واضح اور استعمال میں آسان بنایا جائے گا جس کے چند اسکرین شاٹ امریکی ویب سائٹ دی ورج نے پوسٹ کیے ہیں، نئے لے آو¿ٹ میں جی میل کی سائیڈ بار کو نیا ڈیزائن دے کر اس میں کیلنڈر، نوٹس لینے والی ایپ اور دیگر اہم امور کو شامل کیا گیا ہے جو ای میل میں مزید با سہولت بناتے ہیں، نوٹس لینے والی ایپ آپ کی یادداشت کے طور پر آپ کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔نئی تبدیلیوں میں آف لائن سپورٹ، اسمارٹ ریپلائی اور پریشان کرنے والی میلز کے لیے فیس بک کی طرح اسنوز ا?پشن بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ اس طرح آپ لوگوں سے میٹنگ کے اوقات یاد رکھ سکیں گے، نئے انٹرفیس میں ایک ڈیفالٹ ویو بھی شامل کیا جارہا ہے جس میں ڈاکیومنٹس اور تصاویر دیکھی جاسکیں گی۔ اس بار جی میل میں ذیادہ ای میلز دیکھنے کی گنجائش پیدا کی جارہی ہے جب کہ کیلنڈر کو بہتر اور مو¿ثر بنایا گیا ہے، یہ تبدیلیاں جی میل موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس ب±ک نے حال ہی میں ’سنوز بٹن‘ کا آپشن شامل کیا ہے جو اب جی میل میں بھی شامل کیا جارہا ہے، اس کے ذریعے آپ کے ان باکس میں بار بار آنے والی پریشان کن ای میلز کو بھی وقتی طور پر خاموش کرایا جاسکتا ہے۔ اس طرح ای میلز آپ کو نظر نہیں آئیں گی۔گوگل نے جی میل کے لیے تین لے آو¿ٹ کا اعلان بھی کیا ہے جس میں سے آپ اپنی پسند کے لے آو¿ٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں، ان میں پہلا ڈیفالٹ ویو ہے جس میں ڈاکیومنٹس اور تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔ ایک کمفرٹیبل ویو میں اٹیچمنٹ نظر نہیں آئیں گی جب کہ کامپیکٹ ویو میں بہت سے پیغامات ایک ہی صفحے پر دکھائی دیں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس سال جون تک جی میل میں تمام آپشن پیش کردیئے جائیں گے جن میں ’جی میل آف لائن‘ بھی شامل ہے جس کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں تاہم پہلے مرحلے میں نئے آپشن مخصوص اکاو¿نٹس کو ہی دیئے جائیں گے اس کے بعد یہ عام دستیاب ہوں گے جب کہ کروم ایکسٹیشن بھی برقرار رہے گا۔