دو بھارتی ایتھلیٹ ملکی بدنامی کا سبب بن گئے

ممبئی (ویب ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے دو ایتھلیٹ ملک کی بدنامی کا سبب بن گئے ،راکیش بابو اور عرفان کولوتھم کے کمروں سے سرنجیں برآمد ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کی فیڈریشن نےدونوں کھلاڑیوں کو مقابلوں سے باہر کردیا ہے اور انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن لوٹ جانے کی ہدایت کردی ہے۔گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا اور بدنامی الگ ہوئی،اولمپک ولیج میں ٹرپل جمپر راکیش بابو اور ریس والکر کے عرفان اس کی وجہ بنے ہیں،جن کے کمروں سے سرنجیں برآمد ہوئیں۔فیڈریشن کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے ایکریڈیشن معطل کردیے گئے ہیں اور انہیں اولمپک ولیج سے نکال دیا گیا ہے ،اب یہ دونوں کھلاڑی کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں اور انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے بھارت جانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔اولمپک ولیج میں صفائی کرنے والے عملے کے ایک اہلکار کو ان کے کمرے میں ٹیبل پر پڑے ہوئے ایک کپ میں سرنج ملی تھی جبکہ ایک ا?سٹریلین انٹی ڈوپنگ اہلکار نے بابو کے بیگ سے سرنج برا?مد کی تھی۔

دہرے ناخن والے پاکستانی شہری کا نایاب طبی کیس

بہاولپور(ویب ڈیسک)بہاولپور کے رہائشی ایک 28سالہ شخص نے انگلی پرنکلنے والے دوسرے ناخن سے ہونے والی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے علاج کا فیصلہ کیا،ابتدائی طور پر مذکورہ شخص نے مقامی ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا تاہم کسی کو اس عجیب و غریب طبی کیس کے بارے میں سمجھ نہیں ا?یا کیونکہ یہ دنیا میں رپورٹ ہونے والا صرف چوتھا اور پاکستان کا پہلا کیس تھا۔تاریخ میں ڈاکٹرز کو ایسی کوئی وجہ نہیں ملی جس سے اس قسم کے ناخن اگتے ہیں جب کہ کسی زخم، چوٹ، ٹروما اور انفیکشن کو ایسے ناخن اگنے کا سبب قرار نہیں دیا گیا۔بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال کے ڈاکٹرمحمد افضل رندھاوا نے متاثرہ شخص کو درد سے نجات دلانے کے لیے اگنے والے ناخن کو ایک سرجری کے بعد کامیابی سے نکال دیا، یہ ناخن ایک سینٹی میٹر کے برابر تھا جسے جڑ سے ہی کاٹ کرالگ کیا گیا۔ڈاکٹرز نے مزید تحقیق کے لیے ناخن کو لیبارٹری بھیجا جس کی حتمی رپورٹ میں بھی اسے ناخن قرار دیا گیا جو کرٹین سے بنا ہوا تھا۔ڈاکٹرز نے اس انوکھے طبی کیس سے متعلق ریسرچ تحریر کی جو کہ انٹرنیشنل جرنل ا?ف سرجری اوپن کے طبی لٹریچر میں شائع ہوئی۔

وہاب ریاض کیلئے مکی آرتھر درد سر بن گئے

کراچی (ویب ڈیسک)قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض کے لیے ہیڈ کوچ مکی آرتھر درد سر بن گئے۔وہاب ریاض جواپنے کیریئر کے دوران ہمیشہ سے مشکلات کا شکار رہےاور ٹیم میں کبھی ان اور کبھی آﺅٹ ہوتے رہے،ان کی نئی پریشانی میں اضافہ اب ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جانب سے ہوا ہے،جنہوں نے وہاب کوانگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کےلیے 25رکنی ٹریننگ کیمپ میں بھی طلب نہیں کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ تھری میں آسٹریلو ی فاسٹ بولر مچل جانسن کی مونچھوں کا اسٹائل اپنانے والے وہاب ریاض جو تمام سپر لیگ میں وکٹ حاصل کرنے پر اپنے نئے اسٹائل کی مونچھوں کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے نظر آتے تھے۔وہاب ریاض کے بارے میں کوچ مکی آرتھ کا کہنا ہے کہ آخری 2 سالوں میں وہاب کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے کوئی میچ وننگ پرفارمنس سامنے نہیں آئی جبکہ وہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پاکستانی ٹیم میں زبردست پرفارمنس دینے والی ٹیم کا کلچر لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیمپ میں 5 فاسٹ بولرز کو طلب کیا جن میں محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، میر حمزہ اور راحت علی کے نام شامل ہیں۔آل راﺅنڈر فہیم اشرف اور نوجوان شاہین شاہ آفریدی بھی کیمپ میں طلب کیے گئے 25رکنی کھلاڑیوں کا حصہ ہیں جن میں سے 16کھلاڑی انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ جو کھلاڑی لمبے عرصے سے قومی ٹیم سے وابستہ ہیں وہ ہمارا معیاد قائم رکھیں اور ملک و ٹیم کے لیے میچ جیتیں اور اگر نہیں تو ہمارے پاس اچھے اور نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جن کو تیار کرکے ہم سامنے لائیںگےجبکہ ہم نے جو کھلاڑی کیمپ میں طلب کیے ہیں وہ غیر ملکی ماحول اور کنڈیشنز کے حساب سے بہت اچھے ہیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ وہاب کو ڈراپ کرنا ایک بہت بڑا فیصلہ تھا، میں چاہتا ہو ں کہ ہر کھلاڑی بہترین پرفارمنس دے اور ٹیم میں بہترین پرفارمنس دینے کا ماحول بنے نہ کہ وہ ماحول بنے جہاں ثالثی کو قبول کیا جاتا ہو اور اگر آپ ہمارے لیے میچ نہیں جیت پاتے تو آپ کی ٹیم میں پوزیشن بھی خطرے میں پڑجاتی ہے۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض جب فٹنس ٹیسٹ سے گزرے تو ان کا اسکور 4.17تھا جبکہ مکی آرتھر چاہتے تھے کہ ان کا ٹیسٹ اسکور 19 تک جائے جو کہ ایک فاسٹ بولر کے لیے ان ا?فیشل معیار ہے۔32سالہ وہاب ریاض جو سفید بال کرکٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں اب ان کا انٹرنیشنل کیریئر بھی ختم ہوتا ہوا نظر آتا ہے، 2008 میں ڈیبیو کرنے والے وہاب جو 2014 میں وقار یونس کی کوچنگ میں مستقل ٹیم کا حصہ تھے جو ان کی بولنگ میں پیس اور ریورس سوئنگ میں بہت توجہ دے رہے تھے۔لیکن اس کے بعد ان کا کیریئر بہترین ہونے کا بجائے صرف یادگار بولنگ اسپیلز پر ہی رہ گیا اور صرف گنتی کے بولنگ اسپیلز سامنے آئےجن میں ان ورلڈ کپ 2015 کی بولنگ، انگلینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 19 اوور کا اسپیل اورسری لنکا کے خلاف کھیلے ٹیسٹ میں کیا گیا بولنگ اسپیل ان کے کیریئر کے یاد گار لمحات میں سے ہیں جبکہ 2016-17کے ا?سٹریلیا دورے میںوہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے ولے بولر تھے۔ان کا آخری ایک روزہ میچ چیمپیئنر ٹرافی 2017 کا بھارت کے خلاف کھیلا گیا پہلا میچ تھا جس میں ان کے بولنگ فگر 8.4اوورزمیں 87رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لی جبکہ ان کا آخری ٹی 20 میچ بھی گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف تھا جہاں ان کے بولنگ فگرز 4 اوورز میں 44رنز اور ایک وکٹ تھی۔

چوہے 540 کلوگرام بھنگ کھاگئے، پولیس کی نرالی منطق

ارجنٹائن (ویب ڈیسک )بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن پولیس نے بیونس آئرس کے شمال مغرب میں واقع ایک سرکاری گودام سے 540 کلوگرام منشیات غائب ہونے کے مقدمے میں برطرف آٹھ اہلکاروں کو بچانے کےلیے انوکھا دعوی کردیا ہے۔ سابق کمشنر پولیس نےعدالت کو بتایا کہ گمشدہ منشیات چوری نہیں ہوئیں بلکہ گودام میں موجود چوہے انہیں کھا گئے ہیں۔عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں سابق پولیس کمشنر جاویئر اسپیشیا اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کہا کہ چوہوں نے منشیات کھالی ہیں تاہم فرانزک ماہرین نے پولیس افسران کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چوہوں نے منشیات کی اتنی بڑی مقدار کھالی ہوتی تو ان کی لاشیں گودام سے ضرور ملتیں۔ عدالت نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 4 مئی تک کےلیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بیونس آئرس کے مذکورہ گودام میں گزشتہ دو سال کے دوران 6,000 کلوگرام بھنگ رکھوائی کی گئی تھی تاہم سابق کمشنر جاویئر کے بعد عہدہ سنبھالنے والے کمشنر ایمیلیو پورٹیرو نے گودام کے ریکارڈ (6000 کلوگرام) کے برخلاف 5460 بھنگ موجود ہونے اور 540 کلوگرام بھنگ غائب ہونے کا مقدمہ سابق کمشنر سمیت 8 اہلکاروں کے خلاف درج کرایا تھا۔

نندیتا داس کی فلم ’منٹو‘ کانز فیسٹیول کیلئے منتخب

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ نندیتا داس کا ڈریم پراجیکٹ ’منٹو‘کانز فلم فیسٹیول کی زینت بنے گا۔بالی ووڈفلم منٹو کو فلمی دنیا کے بڑے میلے کانز فلم فیسٹیول میں Uncertain Regard cateogry میں منتخب بھی کر لیاگیا ہے جہاں اس کا مقابلہ دیگر فلموں سے ہوگا۔فلم منٹو مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جس کی ہدایت کاری کے فرائض اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس نے انجام دیئے ہیں۔جیسے ہی فلم منٹو کے کانز فلم فیسٹیول میں منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا فلم کے مرکزی کردار نواز الدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہا رکیا ہے۔فلم فیسٹیول کانز فرانس میں 8مئی کو سجے گا۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے فتح کا مزہ چکھ ہی لیا

گولڈ کوسٹ: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں ساتویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے منٹ میں جیمز کرک پیٹرک کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کی جسے ارسلان قادر نے کھیل کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے برابر کر دیا۔ 40 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی، یہ گول پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ مبشر علی نے کیا۔ کھیل ختم ہونے سے صرف 3 منٹ قبل عرفان جونیئر نے تیسرا گول کر کے پاکستان ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح ہے، اس سے قبل ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف تمام میچز برابری کی سطح پر ختم ہوئے تھے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اور خرم شیر زمان کے درمیان تلخ کلامی

کراچی (ویب ڈیسک)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا ہے۔خرم شیر زمان کے احتجاج پر اپوزیشن اراکین بھی کھڑے ہو گئے۔اسپیکر نے خرم شیرزمان کی تحریک التواءخلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کر دی تھی، جو آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے حوالے سے تھی۔اسپیکرسندھ اسمبلی نے خرم شیرزمان کوڈانٹ کرنشست پربٹھادیا جس پر خرم شیر نے کہا کہ تحریک استحقاق پیش کرنا میرا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں بدعنوانی کی نشاندہی کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔اسپیکر نے زیادہ بولنے پر خرم شیر زمان کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ مجھے مجبور نہ کریں کہ میں اپنی اتھارٹی استعمال کروں،بیٹھ جائیں،آپ کی قسمت میں کھڑے رہنا ہے۔خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج اور شور شرابا کرتے رہے۔

برطانیہ کا شام تنازع پر امریکا کی حمایت کا امکان

لندن(ویب ڈیسک )برطانوی کابینہ نے شام پر حملے سے متعلق امریکی تجویز پر عمل کرنے کا مکمل اختیار وزیراعظم تھریسا مے کو سونپ دیا ہے جب کہ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے امریکا کا ساتھ دینے کے قوی امکانات ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام میں کیمیائی گیس کے مبینہ استعمال پر سخت کارروائی کےلیے امریکی تجویز پر مشاورت کےلیے بلائے گئے کابینہ اجلاس میں تمام اراکین نے وزیراعظم پر اعتماد کرتے ہوئے متفقہ طور کسی بھی قسم کے فیصلے کا مکمل اختیار وزیراعظم تھریسا مے کو سونپ دیا ہے۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں موجود تمام اراکین کابینہ نے عوام پر کیمیائی گیس کے استعمال کا ذمہ دار بشارالاسد کی حکومت کو قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کے تحت اس سنگین جرم پر شام سے باز پرس پر اتفاق کیا ہے جب کہ شام پر حملے سے متعلق امریکی تجویز پر فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا۔اس اعلامیے میں شام پر امریکی حملے میں برطانوی فوج کے کردار سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی فوجی کارروائی کی حمایت کا فیصلہ سامنے آیا ہے تاہم وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم تھریسا مے کا فرانس اور امریکا سے مشاورتی عمل جاری ہے اور عین ممکن ہے کہ برطانیہ، امریکا کا ساتھ دینے کا اعلان کردے۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں شام کے خلاف مشترکہ ردعمل دینے پر اتفاق کیا گیا تھا جب کے دونوں رہنماو?ں نے شام کے صدر بشارالاسد کی جانب سے کیمیائی گیس کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ادھر امریکی صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل میکرون کو بھی فون کرکے شام کے خلاف اقدامات کرنے پر مشاورت کی تھی۔ تاہم تینوں ممالک ابھی کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

پشاور: ناقص اشیاءاور دودھ بیچنے پر بیکری اور ملک شاپ سیل

پشاور (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز اتھارٹی نے پشاور کے مختلف مقاما ت پر ملاوٹ زدہ اور زائدالمعیاد اشیاءبیچنے والوں کےخلاف کارروائیاں کیںاور ایک بیکری اور دودھ فروش کی دکان کو سیل کردیا۔خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے نشترآباد چوک میں دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جس کے دوران مختلف دکانوں میں دودھ کا معائنہ کیاگیا۔دود کانوں سے کیمیکل اور پانی ملا دودھ برآمد ہوا، جسے موقع پر ہی ضائع کردیاگیا، دودھ فرشوں نے فوڈ سیفٹی آفیسرز سے تلخ کلامی بھی کی۔نشتر آباد کے قریب ہی ایک بیکری پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں سے مضر صحت رنگ، زائد المعیاد اشیاءاور غلاظت سے بھری اشیائے خوردنی برآمد ہوئیں۔فوڈ اتھارٹی نے ایک بیکری اور دودھ فروش کی دکان کو سیل کردیا اور ایک دودھ فروش کو تلخ کلامی کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تا حیات نااہل ہونے والے اب استغفار کریں: سراج الحق

اسلام آباد (ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تا حیات نااہل ہونے والے اب استغفار کریں، سپریم کورٹ پاناما لیکس کے دیگر 436افراد کو بھی بلائے۔آج سپریم کورٹ کے نوازشریف اور جہانگیر ترین سمیت مختلف شخصیات کے تاحیات نااہل ہونے کے فیصلے کے حوالے سے سراج الحق لاہور سے جاری ایک بیان میں اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے کیونکہ پاک صاف پاکستان کیلئے سب کا احتساب ناگزیر ہے۔سراج الحق نے کہا کہ نیب کے پاس کرپشن کے150 میگا اسکینڈلز ہیں انہیں کیوں نہیں کھولا جارہا۔انہوں نے اپیل کی کہ چیف جسٹس اپنی نگرانی میں لوٹی گئی دولت کی واپسی کا میکنزم بنائیں کیونکہ حقیقی احتساب بیرون ملک پڑی قومی دولت کی واپسی سے شروع ہوگا۔امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ا?ئندہ انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے۔