سری دیوی نے موت کے بعد بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) دو ماہ قبل ہمیشہ کیلئے اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر جانے والی سری دیوی فلم ”موم“ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حقدار ٹھہری ہیں۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ایوارڈ انتظامیہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات انجام دینے والے اداکاروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو رواں سال فلم”موم“کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔جب کہ بہترین ہندی فلم ”نیوٹن“قرار دی گئی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے موسیقار اے آر رحمان نے فلم”کاترو ویلیادائی“کیلئے بہترین میوزک ڈائریکٹر اورفلم ”موم“میں بہترین بیک گراو¿نڈ میوزک کیلئے ایوارڈ جیتا، اس کے ساتھ اے آر رحمان نے اپنی زندگی میں 6 بار نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارت کے پہلے میوزک کمپوزر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔گزشتہ برس مثانے کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر ہمیشہ کیلئے اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوجانے والے اداکار ونود کھنہ کیلئے بھارت کے سب سے بڑے اعزاز ’داداصاب پھالکے‘ ایوارڈ کا اعلان کیا گیا، یہ ایوارڈ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کیلئے دیا گیا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم”باہوبلی2“نے بہترین اسپیشل ایفیکٹس اور بہترین ایکشن کیلئے ایوارڈ جیتا۔بالی ووڈ کو اپنی انگلیوں پر نچانے والے نامور کوریوگرافر گنیش اچاریہ نے فلم”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“کے گیت ”گوری تو لٹھ مار‘ کی کوریوگرافی کیلئے نیشنل ایوارڈجیتا۔

یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں کشمیر کا مقدمہ رکھا، وزیر اعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں کشمیر کا مقدمہ رکھا اور انہیں بتایا کہ سات لاکھ بھارتی فوجی کشمیر میں ظلم و ستم ڈھار ہےہیں۔مظفر آباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کے پہلے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، لائن آف کنٹرول کے معاملات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا سے توقع رکھتے ہیں کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیلم جہلم پروجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ مشکلات پر قابو پالیا گیا اور ا?ج نیلم جہلم پروجیکٹ بجلی پیدا کررہا ہے، اگر میاں نواز شریف اس منصوبے میں دلچسپی نہ لیتے یہ کبھی مکمل نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو بے پناہ مسائل وراثت میں ملے، جب ہماری حکومت ا?ئی تو توانائی کا بہت بڑا بحران تھا، چیلنجز ا?ج بھی موجود ہیں ، ہماری حکومت نے سپلائی اور ڈیمانڈ کا فرق پورا کردیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ وہاں ضرور ہوگی جہاں بجلی چوری ہورہی ہے، جوبجلی چوری ہوتی ہے اس کا بل ان لوگوں پر پڑتا ہے جو بل ادا کرتے ہیں۔

میرا معاملہ بالکل الگ اور سادہ ہے: جہانگیر ترین

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار پانے والے جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا معاملہ بالکل الگ اور سادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہےکہ آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہی بنتی ہے لیکن یہ میرا کیس نہیں، میرے معاملے میں اس کا یوں اطلاق نہیں ہوتا،میرا معاملہ بالکل الگ اور سادہ ہے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ منی ٹریل فراہم کرچکا ہوں اور وکیل کی رائے پر بچوں کے اثاثوں کے خانے میں پوری جائیداد بھی ظاہر کر چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل زیر التوا ہے، انشائ اللہ انصاف کا بول بالا ہوگا۔

بھارت کی مکاری کھُل کر سامنے آ گئی ،شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلنے سے انکار کر دیا

شارجہ(ویب ڈیسک) بھارت نے شارجہ میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے ایک بار پھر انکار کردیا ،تین دن قبل ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جب ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا تو امارات بورڈ نے پیشکش کی کہ ان کے 3 گراونڈز شارجہ،ابوظہبی اور دبئی ایشیا کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت نے شارجہ میں ایک بار پھر کھیلنے سے انکار کردیا۔دوسری جانب پاکستانایمرجنگ ایشیا کپ میں اپنے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گا اور اس ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان آئندہ ماہ کیا ۔جائے گا۔20 سال بعد بھی شارجہ اسٹیڈیم کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خدشات ختم نہیں ہوسکے ہیں۔اجلاس میں موجود بھارتی بورڈ کے حکام نے واضح کیا کہ وہ ابوظہبی اور دبئی میں کھیلنے کو تیار ہیں لیکن شارجہ میں نہیں کھیلیں گے۔ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو2016میں ایشیا کپ کی میزبانی دی تھی اس لیے بھارت کی اس شرط کو مان کر شارجہ اسٹیڈیم کو ایشیا کپ کے میچز کی میزبانی نہ مل سکی۔منتظمین کا کہنا ہے کہ 18ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا میچ 21 ستمبر کو ہوگا۔پاکستان کا ایونٹ میں پہلا میچ 18 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم سے ہوگا، دوسرا معرکہ بھارت کے ساتھ 21 تاریخ کو طے ہے۔ ٹیموں کی پوائنٹس پوزیشن طے ہونے کے بعد سپر 4 راونڈ مرحلہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ فائنل 30 تاریخ کو ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنا نفسیاتی دبا برقرار رکھا، اجلاس کی صدارت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نجم سیٹھی کررہے تھے۔پاکستان نے اجلاس میں مقف اختیار کیا کہ ایشیا کپ اور ایمرجنگ ایشین کپ کے لئے ایک جیسے قواعد رکھے جائیں تاہمجب بھارت نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی مخالفت کی تو کسی اور ملک نے اس کی حمایت نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھارتی بورڈ شارجہ میں ہونے والے میچوں کو میچ فکسنگ سے منسلک کرتا رہا ہے لیکن آج تک وہ شواہد پیش نہیں کر سکا ہے۔متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کرانے سے ایشین کرکٹ کونسل کو پانچ گنا زیادہ آمدنی ہوگی اور اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ چوں کہ دبئی اور ابوظہبی میں تمام ایشین ملکوں کے لوگ رہتے ہیں اس لیے میچز میں ہاو¿س فل ہوگا۔

پاکستانی عدالتی تاریخ میں جمعتہ المبارک اچانک اہمیت اختیار کر گیا ،وجوہات جان کر آپ بھی تائید کرینگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس اہم مقدمے کا فیصلہ بھی جمعے کو سنایا ہے اس سے قبل بھی انتہائی اہم فیصلے بروز جمعہ سنائے گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے پرویز مشرف کو فوجی وردی میں صدرمنتخب ہونے کا فیصلہ بھی جمعہ 28 ستمبر2007 ءکو سنایا جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پرویزمشرف کی طرف سے معطلی کےخلاف جولائی کا فیصلہ، 3نومبر2007ءکی ایمرجنسی کے خلاف 31 جولائی 2009ءکا فیصلہ، پانامالیکس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا28 جولائی2017 ءکا فیصلہ، حدیبیہ پیپرملز کیس میں نیب کی اپیل مسترد کیے جانے کا فیصلہ بھی جمعے کے روز سنایا گیا۔علاوہ ازیں جہانگیرترین کی نااہلی اور عمران خان کو اہل قرار دینے کا فیصلہ بھی جمعے کو سنایاگیاتھا

شریف فیملی کی مشکلات میں مذید اضافہ ،شہباز شریف کے دا ماد بارے بھی دھماکہ خیز خبر آگئی

لاہو ر (ویب ڈیسک)نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد بارے بھی بڑا اقدا م اٹھالیا جس کے مطابق علی عمران کو پیر کے روز دوپہر 2 بجے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاو¿نٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

تاحیات نا اہلی کے فیصلہ پر کتنے جج متفق تھے،کیا کسی نے مخالفت بھی کی ،خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت یہ نااہلی تاحیات ہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اورسجا د علیشاہ نے اس فیصلہ کو 14فروری کو محفوظ کیا تھا،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا ءبندیال نے فیصلہ سنایا۔جبکہ اسے لکھا بھی انہو ں نے خو د تھا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے اس پر اضا فی نو ٹ لکھا تھا۔اس فیصلہ کی کسی جج نے مخا لفت نہیں کی ۔تما م جج اس پر متفق تھے۔،

اب نواز شریف کی سیاست کا وہ دور شروع ہو گیاجس سے محالفین کو ڈر نا چاہیئے:مریم اورنگزیب کا اہم اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف کی سیاست کا وہ دور شروع ہوا ہے جس سے ہمارے مخالفین کو ڈرنا چاہیے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس سے شہید بھٹو کو پھانسی چڑھایا گیا اور بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، آج پھر پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جس فیصلے میں نوازشریف کو ایک اقامے پر نااہل کیا گیا اس کا ٹرائل ہورہا ہے، منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا جاتا ہے اور فیصلے پر ٹرائل بعد میں آتے ہیں، جو ٹرائل مکمل نہیں ہوا اس پر منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کردیا گیا، یہ وہی مذاق ہے جو پاکستان میں 17 وزرائے اعظم کے ساتھ ہوتا چلا آیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے حوالے سے بیان

آج یہاں سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے خلاف تاحیات نا اہلی کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں۔یہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراوروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ محمدنواز شریف جیسے رہنما اپنی جماعت اور اپنی عوام کی رہنمائی کیلئے کسی روایتی عہدے اور منصب کے مرہون منت نہیں ہوتے ۔ اس فیصلے کے باوجودمحمد نوازشریف کی جماعت ان کی رہنمائی میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر زندہ ہے اور زندہ رہے گی ۔

تاحیات نااہل نواز شریف کے بعد خواجہ آصف بارے بھی چونکا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارکان پارلیمینٹ کی نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کو تاحیات قرار دیدیا ہے اور اس فیصلے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ آصف کو بھی ”گھما“ کر رکھ دیا ہے۔خواجہ آصف کا اقامہ سامنے آنے کے بعد ان کیخلاف بھی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی تھی جس کا فیصلہ محفوظ ہے اور اگر انہیں اس کیس میں نااہل قرار دیدیا گیا ہے تو وہ بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نااہل ہو جائیں گے۔