بھارتی شہری کےجسم کے مخصوص حصّے سے ایک کلو سونا برآمد

جے پور(ویب ڈیسک) د±نیا بھر میں منشیات اور سونے کی سمگلنگ کے نِت نئے طریقے اپنائے گئے ہیں۔ کسی نے اپنے کپڑوں یا سامان میں اسمگلنگ کا سامان چھ±پا رکھا ہوتا ہے تو کسی نے پیٹ میں چھ±پایا ہوتا ہے۔ تاہم بھارت میں اسمگلنگ کے ایک ایسے انوکھے طریقے کا انکشاف ہوا ہے جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ہوا یوں کہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جے پور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کیا جس نے سونے کی اسمگلنگ کے لیے بڑا ہی منفرد طریقہ اپنایا تھا، اگرچہ وہ اپنی اس انوکھی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکا، مگر ا±س کی یہ حرکت اخباروں اور چینلز کے لیے اچھوتی خبر بن گئی۔کسٹم حکام نے بتایا کہ 30 سالہ بھارتی نوجوان نے تھائی لینڈ کی فلائٹ پکڑنی تھی، تاہم ا±س کی تلاشی کے دوران ا±س کے جسم کے پچھلی جانب سے سونے کے چھ ٹ±کڑے برآمد ہوئے، جن کا ک±ل وزن ایک کلو کے لگ بھگ بنتا تھا۔پنکج ساد±ووانی نامی اس نوجوان پر ا±س وقت شک پڑا جب ایئرپورٹ پر ا±س کی چال عجیب طرح سے دکھائی دی اور وہ بہت تکلیف میں بھی دکھائی دیتا تھا۔جس پر ا±س کی جامہ تلاشی دی گئی تو کسٹم حکام کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ا±س کے جسم کے مخصوص حصّے سے پ±ورا ایک کلو سونا برآمد ہوا۔ پنکج کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ جہاں ا±س نے بتایا کہ یہ سونا تھائی لینڈ سمگل کیا جانا تھا۔ ا±س کی ایک فوٹو تھائی لینڈ کے ایک اسمگلر گروپ کو بھیج دی گئی تھی جنہوں نے ا±س سے یہ سونا ایئرپورٹ کے باہر وصول کرنا تھا۔ سادو وانی سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جس جس تک بھی یہ خبر پہنچی ہے، وہ اسے ناقابلِ یقین قرار دے رہا ہے۔

کے پی کے میں نیب کا ادارہ ختم کر دیا گیا ،ملازمین کا کیا بنے گا ؟

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ اسمبلی میں احتساب کمیشن ختم کرنے کا بل منظورکرلیا گیا ہے جس کے بعد اب ملازمین کی نوکریاں ختم کردی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون سلطان محمد کی جانب سے احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل پیش کیا گیا۔صوبائی اسمبلی نے احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل کثرت ِ رائے سے منظور کرتے ہوئے اس کے تمام اثاثے اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا ہے۔بل کے مطابق احتساب کمیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کی نوکریاں ختم ہوجائیں گی اور مستقل ملازمین کوسرپلس پول میں رکھاجائےگا جبکہ مستقل ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ قوانین کے مطابق احتساب کمیشن پانچ کروڑ سے زائد کی کرپشن پر ہی کارروائی کرسکتا تھا ، اس سے کم پر کارروائی کا دائرہ اختیار اینٹی کرپشن کا تھا۔ اب احتساب کمیشن کو ختم کرنے سے اینٹی کرپشن کا دائرہ اختیار بڑھانا ہوگا تاکہ وہ پانچ کروڑ سے زائد کی کرپشن کے خلاف بھی کارروائی کرسکے۔خیبر پختونخواہ کے محکمہ اینٹی کرپشن کی استعداد بڑھانے کیلئے احتساب کمیشن کے تمام تر اثاثے بھی بل کے ذریعے اینٹی کرپشن کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔

ہے کوئی جو عمران خان کو حکومت کرنا سکھائے ؟وزیر اعلیٰ سندھ بھی کھل کر سامنے آگئے

گھوٹکی(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا ہی سکھادیتے۔گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت نہیں چلاسکتے تو یہی کرتے ہیں جو کررہے ہیں، یہ سو دن یا جتنے دن بھی رہیں، ان سے کچھ نہیں ہوگا، سندھ کے لوگوں سے دشمنی کی جارہی ہے، صرف پیپلزپارٹی ہی آکر لوگوں کی خدمت کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دو تین ماہ میں اپنا کام ظاہر کردیا ہے، عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا تو سکھا دیتے، عمران خان کو ان کی بیوی یاد دلاتی ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، تو پیرنی سے کہو انہیں بتا بھی دے کہ حکومت کیسے کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے جن 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے وہ سنگین نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں 176سکیورٹی اہلکاروں اورشہریوں کوشہیدکیا۔ ان کی کارروائیوں میں 217 شہری اور اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کو قید کی سزا کی توثیق بھی کی ہے جبکہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو بری بھی کیا گیا ہے۔ تمام دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں۔

وزیراعظم کا منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاو¿ پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہاہوں۔اکنامک رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں کسی قسم کاکوئی بحران نہیں بلکہ چیلنجز کا سامنا ہے، تمام مسائل کی وجہ بد انتظامی ہے۔ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاو¿ پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کےلئے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت نہیں اور نہ ہی آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لیتے ہیں۔ منی بجٹ عوام دشمن نہیں ہوگا، اس میں کاروبار کا فروغ چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور منی لانڈرنگ کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈالر کی سمگلنگ کرنے والے اپنے دن گننا شروع کردیں۔ منی لانڈرنگ کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی جارہی ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہاہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے تمام اقدامات پاکستان کے حق میں ہیں۔ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ روکنے کا کہتا ہے ، وہ مسلح گروپوں کی روک تھام چاہتاہے، مسلح گروپوں کاخاتمہ نیشنل ایکشن ٹاسک فورس کابھی مطالبہ ہے۔

افغانستان میں امن معاہدے کے بعد مخالفین کو عام معافی دی جائیگی: طالبان

کابل(ویب ڈیسک) افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ طالبان کی آمد کے بعد ملک میں امن واپس آئے گا اور مخالفین کو عام معافی دی جائے گی۔غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹر سے بات کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن اور طالبان واپس آتے ہیں تو ان کی آمد 1996 کی طرح نہیں ہوگی۔طالبان ترجمان نے کہا کہ ہم افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ طالبان کی جانب سے انہیں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا، ہماری مخالفت صرف غیرملکی افواج کی وجہ سے ہے، ایک مرتبہ غیرملکی افواج کا انخلا اور امن معاہدے پر دستخط ہوجائیں پھر ملکی سطح پر لوگوں کو عام معافی دی جائے گی۔ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کوئی بھی چاہے اس کا تعلق پولیس، فوج، حکومت یا کسی بھی شعبے سے ہو، اسے ہماری طرف سے انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔طالبان ترجمان کا بیان اس موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب افغان امن عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان رہنماو¿ں کے درمیان حالیہ تین ماہ کے دوران مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔دوسری جانب افغان ہیومن رائٹس کمیشن کے ترجمان بلال صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں اب تک طالبان کا ذہن تبدیل نہیں ہوا، انہیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ انسانی حقوق کے احترام کے بغیر عالمی برادری انہیں تسلیم نہیں کرے گی۔یاد رہے کہ امریکی فوج کی جانب سے 21 دسمبر کو افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا گیا تھا، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ابتدائی طور پر تقریباً 7 ہزار فوجیوں کو واپس امریکا بلایا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شام اور افغانستان سے فوج کے انخلا کے بارے میں بیانات دے چکے ہیں، انہوں نے کرسمس کے موقع پر عراق کے اچانک دورے پر وہاں موجود امریکی فوجیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ امریکا اب دنیا کے لیے مزید ‘پولیس مین’ نہیں بن سکتا۔

سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

سنچورین(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے اوپنرز میدان میں اترے تو دوسرے ہی اوور میں حسن علی کی گیند پر اوپننگ بلے باز ایڈن مرکرم ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔دوسری وکٹ کے لیے ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر کے درمیان 119 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ڈین ایلگر 5 رنز بنانے کے بعد پارٹ ٹائم بولر شان مسعود کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوئے۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 181 اور دوسری میں 190 رنز بنائے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 223 رنز بناسکی تھی۔ٹیسٹ کا پہلا اور دوسرا دن بولرز کے نام رہا اور دونوں دن 15،15 وکٹیں گریں۔

راحیل شریف جلد پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھال لیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) راحیل شریف جلد پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھال لیں گے، روحانی پیشوا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام نافذ ہو جائے گا جبکہ سابق آرمی چیف کو  ملک کا صدر بنا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی پاکستان کی سیاست میں انٹری سے متعلق آئے روز کوئی نہ کوئی خبر سامنے آتی رہی ہے۔تاہم راحیل شریف نے کبھی بھی پاکستان کی سیاست میں انٹری سے متعلق کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ پاکستان کے سب سے مقبول آرمی چیف قرار دیے جانے والے راحیل شریف ان دنوں سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔راحیل شریف کو پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف تین برس کے اندر کامیاب جنگ لڑنے اور ملک میں بہت حد تک امن کے قیام کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ب راحیل شریف کی پاکستانی سیاست میں انٹری سے متعلق قومی اخبار  کی ایک رپورٹ میں دلچسپ دعویٰ کیا گیا ہے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پیر پنجر نے راحیل شریف کے صدر پاکستان بننے کی پیشن گوئی کی ۔ پیر پنجر نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں جلد صدارتی نظام حکومت نافذ کر دیا جائے گا۔ جبکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف پاکستان واپس آئیں گے اور انہیں صدر پاکستان بنا دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے کچھ سینئر رہنما بھی گزشتہ کچھ روز کے دوران یہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں پاکستان صدارتی نظام حکومت کی جانب بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹرر فرحت اللہ بابر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت ختم کرکے صدارتی نظام حکومت نافذ کر دیا جائے گا۔

عابدی قتل کیس میں بھی چونکا دینے والا موڑ آگیا ،سب بھید کھُل گئے

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، حملہ ا?وروں کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ایک اہم ملزم کو ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والے ملزم نے دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مزید تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے یہ چاروں افراد کسی نہ کسی طرح علی رضا عابدی کے قتل سے منسلک ہیں، زیر حراست تمام افراد سے تفتیش جاری ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنےوالےادارے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تکنیکی مدد سے واضح کر کے ملزمان تک پہنچے ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےملزمان کےچہرےشناخت کرلیےگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس بورپستول سے دس دسمبر کو لیاقت ا?باد میں احتشام نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا، اسی پستول سے علی رضا عابدی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔لیاقت آباد میں قتل ہونے والے احتشام نامی نوجوان جرائم پیشہ شخص کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ عرفان نامی ایک شخص کی سابقہ اہلیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔احتشام کے قتل میں عرفان کے ملوث ہونے کے شبہات ہیں، قوی امکان ہے کہ یہ کام عرفان نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے انجام دیا تھا۔ احتشام کے قتل والے واقعے کے بعد سے عرفان غائب ہے اور پولیس کو اطلاعات ہیں کہ وہ ایران چلا گیا ہے۔یاد رہے کہ سندھ پولیس علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں جدید ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، ان کے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحے کے قتل کے ایک اور واقعے میں بھی استعمال ہونے کے شواہد پہلے ہی مل چکے ہیں۔

ای سی ایل لسٹ کے بعد کونسی اہم ترین شخصیت وزیر اعظم سے ملنے پہنچ گئی ،دیکھئے خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں اپوزیشن کے منفی روئیے کا مقابلہ کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ اپوزیشن کے منفی روئیے کا مقابلہ کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔