عاصمہ جہانگیر بارے کرکٹر جنید خان کے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر نیا محاز کھول دیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر جہاں ہر مکتبہ فکر کا شخص رنجیدہ ہے وہیں جنید خان بھی افسردہ ہو گئے اور ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا مگر صارفین نے اس موقع پر ناقابل یقین کام کر دیا اور ایسی ایسی باتیں کہہ دی کہ آپ زید حامد کو بھی بھول جائیں گے۔جنید خان نے ٹوئٹر پر عاصمہ جہانگیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ایک مضبوط آواز خاموش ہو گئی ہے۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بارے میں سن کر بہ دکھ ہوا۔ مضبوط شخصیت، اعلیٰ انسان اور خواتین کے حقوق کی علمبردار، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطائ فرمائے۔“

ن لیگ اور پی ٹی آئی پھر آمنے سامنے ، پیپلز پارٹی بھی پیچھے نہ رہی

لودھراں(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بفیر وقفہ جاری رہے گی۔حلقے سے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پی پی کے مرزا علی بیگ بھی میدان میں، 7 آزاد امیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 154 میں 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ تمام پر فوج تعینات ہوگی۔ ادھر ڈپٹی کمشنر لودھراں نے بتایا کہ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر 4500 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 2 ہے جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 36 پزار 496 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 506 ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کی سیٹ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

 

پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے سب کو بلا لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ ا?ف پاکستان نے ملک کے شہریوں کے غیر ملکی اثاثوں اور بینک اکاو¿نٹس سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے تفصیلات طلب کرلیں تاہم سماعت کا باقاعدہ ا?غاز 15 فروری سے ہوگا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد وقار رانا کو ہدایت کی کہ مطلوبہ تمام اداروں کے عہدیداروں کی مقررہ تاریخ پر موجودگی یقینی بنائی جائے۔ سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک میں موجود پیسہ غیر قانونی طریقے کے ذریعے اور ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر جمع کیا گیا

وزیراعظم کیلئے ایک اور مشکل ، وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریماکس دیے ہیں کہ اگر آئندہ سماعت پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کی تو وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے عدالت کو بتایا کہ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ ابھی تک فائنل نہیں ہوئی جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ان کی سرزنش بھی کی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کمیٹی سربراہ کے دستخط کے باوجود رپورٹ حتمی نہ ہو، کیا آپ چاہتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے براہ راست ریکارڈ طلب کریں۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمارے منسٹر 20 منٹ کے نوٹس پر عدالت میں حاضر ہو گئے تھے جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ تو انہوں نے کون سا احسان کیا، اگر نہ آتے تو وارنٹ جاری کرتے۔

سونم کپور نے سوناکشی سنہا سے معافی مانگ لی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے رویے پر ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا سے معافی مانگ لی۔حال ہی میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور بھارتی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’ووگ بی ایف ایف‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران دونوں مہمان سے نیہا دھوپیا نے بالی وڈ فیشن دیوا سونم کپور کے اسٹائل کے حوالے سے کچھ دلچسپ سوال پوچھے۔ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تو سونم کپور کے فیشن انداز کو خوب سراہا لیکن اس موقع پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے سونم کو مغرور قرار دیا۔سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ سونم فیشن کے نت نئے انداز کو تو اپناتی ہیں لیکن اس میں ان کا غیر ضروری رویہ دکھائی دیتا ہے۔دوسری جانب سونم کپور نے فوراً ہی اس بات پر ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرکے سوناکشی سے معافی مانگ لی۔

میں فلموں کو نہیں فلمیں مجھے منتخب کرتی ہیں

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کبھی فلم تلاش نہیں کی بلکہ فلمیں خود انہیں منتخب کرتی ہیں۔حال ہی میں آٹو ایکسپو2018 میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے کام اور فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر اداکار کا فلم کے انتخاب کا اپنا معیار ہوتا ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ فلم مجھے خود منتخب کرتی ہیں۔ شاہ رخ خان کا شمار ان خوش قسمت اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں کیرئیر کی ابتدا ہی سے بہترین ہدایت کار اور پروڈیوسرز کے ستھ کام کرنے کا موقع ملا اور خوش قسمتی سے ان کے حصے میں بہت کم ایسی فلمیں آئیں جو باکس پرآفس پر ناکام ہوئیں۔ تاہم اب بالی ووڈ میں 25 سال گزرجانے کے بعد شاہ رخ خان نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں کبھی فلمیں تلاش نہیں کرتا بلکہ اچھی فلمیں خود بہ خود مجھ تک پہنچ جاتی ہیں۔ کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں پچھلے 15 برسوں سے بطور پروڈیوسر بالی ووڈ میں اپنے فرائض انجام دے رہاہوں اور میں نے صرف ان فلموں میں کام کیا جن کے بارے میں لگا کہ مجھے ان فلموں میں کام کرنا چاہئے۔

نوجوان فلم میکرز کو سینئرز سے رہنمائی لینی چاہیے

لاہور(ویب ڈیسک) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ فلمیں تو بنائی جارہی ہیں لیکن ان میں ڈرامے کا رنگ نمایاں ہے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ ایک اچھی فلم کیلئے پیسہ بہت ضروری ہے لیکن صرف پیسے کے بل پرہی ایک اچھی فلم بنے گی ، اس کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔میرا نے کہا کہ فلم کی کامیابی کیلیے صرف کہانی ہی نہیں بلکہ میوزک، ڈائیلاگ، کاسٹنگ، لوکیشن اورتکنیک کا انتخاب بھی بے حدضروری ہوتا ہے۔ جب تک نوجوان فلم میکرز ان تمام چیزوں پرتوجہ نہیں دیتے ، تب تک فلم کی بہتری اورکامیابی خواب تودیکھے جاسکتے ہیں لیکن عملی طور پر نتائج کا آنا ممکن نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سا کام کیا اورایسے یادگارکردارنبھائے جن کی بدولت آج بھی مجھے پوری دنیا میں جانا اورپسند کیا جاتا ہے۔ میں سمجھتی ہوںکہ ایک فنکارکیلئے یہ سب سے اہم بات ہوتی ہے کہ اس کے کام کوسراہا جائے۔ اس لیے ضروری ہے کہ موجودہ دورمیں بننے والی فلموں کے انداز کوکچھ تبدیل کیا جائے۔میرا کا کہنا تھا کہ فلمیں توبنائی جارہی ہیں لیکن ان میں ڈرامے کا رنگ نمایاں ہے۔ اب پیسے خرچ کرکے کوئی بڑی اسکرین پربھلا ڈرامہ کیوں دیکھے؟ یہی وہ بات ہے جس کونوجوان فلم میکرتاحال سمجھ نہیں پائے۔ ان کا تعلق ٹی وی سے ضرور ہے لیکن انھیں سلوراسکرین کے مزاج کوسمجھنے اوراس کے کام کوسیکھنے کی ضرورت ہے۔

کریتی سینن بڑی مشکل میں پھنس گئی

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن کو ا±س وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنے ح±سن اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن فلمی دنیا سے وابستہ ان اداکاراﺅں کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کریتی سینن کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب انہیں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک وہیں قید ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ ایک حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب اُنہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہاں لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے مینیجر کو بلانا پڑا اور اسی ایک گھنٹے کے دوران کریتی اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کو ٹوئٹر پر اپنے کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنے لفٹ میں پھنسے رہنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’میں لفٹ میں پھنس گئی ہوں اور یہاں حیرت انگیز طور پر تھری جی بھی چل رہا ہے، کیا ممبئی میں یہ بھی ممکن ہے ؟؟کریتی نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی مینیجر عائشہ کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے باہر نکالو ،میٹنگ کے لیے بہت دیر ہو رہی ہے۔

پنجاب حکومت کے اقدام نے سب کو چونکا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ نے لاہور میں وی وی آئی پیز شخصیات کے گھروں، سرکاری دفاتر اور سڑکوں پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹا دیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب ںثار نے گزشتہ روز گورنر ہاو¿س، وزیراعلیٰ ہاو¿س اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ سمیت دیگر کے گھروں کے باہر سڑکوں پر موجود رکاوٹیں فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ لاہور انتظامیہ نے اعلیٰ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاتی امراء، ایوان وزیراعلیٰ ، گورنر ہاو¿س، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہوں، منہاج القرآن، جامعہ قادسیہ اور حافظ سعید کی رہائش گاہ سے رکاوٹیں ہٹادیں۔ انتظامیہ نے پولیس لائنز، آئی جی آفس، ڈی آئی جیز کے دفاتر، ایبٹ روڈ اور گارڈن ٹاو¿ن میں پاسپورٹ کے دفاتر سے بھی بیریئرز ہٹا دیئے۔

بابر اعظم نے رمیز راجہ کا ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی (بی این پی ) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا محمد یوسف اور رمیزراجہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ قومی ون ڈے کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں راولپنڈی کیخلاف بابر اعظم 136 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

یہ 23سالہ بابر اعظم کی لسٹ اے کرکٹ میں 16ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 15، 15سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ اور محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لسٹ اے کرکٹ میں سعید انور26سنچریوں کے ساتھ پہلے ملکی بلے باز ہیں۔