مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

سری نگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کی صدائیں بلند ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی اکبر لون نے بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف تقاریر کے ردعمل میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگادیے۔اکبر لون کا کہنا ہے کہ میں نے اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، یہ میرے ذاتی خیالات ہیں اور اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بی جے پی ارکان کی جانب سے اشتعال دلانے پر لگائے۔دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سربراہ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ اکبر لون کے نعروں کی مذمت کرتے ہیں اور رکن اسمبلی کا یہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوجی اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

آلو کا ہار پہن کر اسمبلی پہنچنے والا پارٹی کا رکن ۔۔۔انوکھا احتجاج

لکھنو(خصوصی رپورٹ ) بھارت کی ریاستی اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے رکن کسانوں کی خستہ حالی پر انوکھا احتجا ج کرتے ہوئے آلو کا ہار پہن کر اسمبلی میں پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے رکن سنجے لاٹھرآلو کا ہار پہن کر اسمبلی پہنچے تو سبھی لوگ ان کی طرف متوجہ ہوگئے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور وہاں موجود ارکان مسکراتے رہے۔لاٹھرنے اپنی اس حرکت سے کسانوں کی خستہ حالی کا پیغام حکومت کو پہنچانے کی کوشش کی۔ایس پی کے رکن نے ایوان کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ آلو کی کاشت کرنے والے کسانوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوگئی ہے۔عوام اور حکومت کی توجہ کسانوں کی طرف مبذول کرانے کیلئے آلو کا ہار پہن کربطور احتجاج اسمبلی پہنچا۔سنجے لاٹھر نے کہا کہ لکھنو کی سڑکوں پر آلو پھینک کر اپنا احتجاج درج کرانے والے کسانوں کو حکومت جیل بھجوا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

سری نگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاو¿نی پر حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھاو¿نی ’سنجوان‘ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم کسی حملہ ا?ور کے مارے جانے کی خبر نہیں ملی۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی جو چھاو¿نی میں فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز کی جانب موجود تھے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہوں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز حریت رہنما افضل گرو کی پانچویں برسی تھی جس کے موقع پر مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔

خواب حقیقت بن گیا ۔۔۔ رات کو سوتے میں نمبر دیکھا اور اُسی نمبر نے کروڑ پتی بنا دیا

ورجینیا (ویب ڈیسک) خواب میں دکھائی دینے والے نمبرز نے نوجوان کو کروڑپتی بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوا ،جب خواب نے حقیقت کا روپ دھار لیا، ورجینیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکٹر ایملے پر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ وہ خود بھی حیران رہ گئے۔کمپیوٹر پروگرامر وکٹر کو خواب میں کچھ عجیب نمبرز دیکھے، وکٹر نے ان نمبرز کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا، وکٹر کے گمان میں نہیں تھا کہ اسکے ہرلاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آئے گا۔وکٹر نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں چارکروڑ بنتی ہے۔ایملے کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایسا خواب کبھی نہیں آیا اور سوچ رہا ہوں کہ انعامی رقم کیسے خرچ کروں۔

خوشیاں تقسیم کرنے والا بینک ۔۔۔ ملازمین میں خوشی سے نہال

دبئی (ویب ڈیسک )سرکاری ادارے کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے درمیان خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ملازمین کو مخلتف پیکیجز بہ طور تحفہ پیش کیے جاتے ہیں۔متحدہ عرب امارات اپنی جدید سہولیات، پ±ر سکون ماحول اور ترقی کے پ±رکشش مواقعوں کے باعث پوری دنیا میں خاص اہمیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ تجارت اور حصول روزگار کے لیے جوق در جوق یہاں کا رخ کرتے ہیں۔اپنی جدیدیت اور حیران کن اقدامات سے توجہ حاصل کرنے والے اس ملک میں نئی پیشرفت ادارے کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام ہے۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی میں قائم خوشیاں تقسیم کرنے والے بینک سے ملازمین کو کسی نئی فلم کے شو کے ٹکٹس، میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹس، دو کی تعطیلات اور ہر وہ چیز جو ملامین کو خوش کرسکیں یہاں سے حاصل کرسکیں گے۔اس بینک فائدہ ا±ٹھانے کے لیے ملازمین کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی ہو گی اور ادارے میں کام کرنے والے ملازمین بہترین پرفارمنس دینے والے ملازم کا چناو اسے پوائنٹس دے کر کرتے ہیں جس ملازم کو جتنے پوائنٹس ملتے ہیں وہ بینک سے اتنی ہی ’خوشی‘ حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔اس بینک میں ہر ملازم کو کاونٹ کھولنا ہوگا جس میں اپنی دلچسپی اور مزاح سے متعلق معلومات دینی ہو گئیں اور جب وہ ملازم مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا تو ادارہ اس کے اکاو?نٹ میں اس کی دلچسپی اور مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی دلچسپی کا سامان کریڈٹ کردیتا ہے جسے ملازم ڈیبیٹ کر کے اپنی دلچسپی سے جڑی کوئی بھی خوشی حاصل کرسکتا ہے۔خوشیاں تقسیم کرنے والے بینک کی مرکزی صدر نے کہا کہ اگر کوئی ملازم اپنے کاو?نٹ میں یہ بات درج کراتا ہے کہ ا±سےموسیقی سے دلچسپی ہے تو مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ادارہ ان کے اکاونٹ میں میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹ جمع کرادیتا ہے جو ملازم ڈیبیٹ کرالیتا ہے یوں خوشیاں تقسیم کرنے والا بینک ہمارے ملازمین کے لیے مسرت کا باعث بنتا ہے۔