”کیاکھلاڑی ہے “ویرات کوہلی کیلئے زینب عباس کے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے اور ہر کوئی انہیں بہترین بلے باز کا خطاب دینے پر مجبور ہو چکا ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف جاری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران انہوں نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھا اور دو میچوں میںناصرف دو سنچریاں سکور کیں بلکہ سارو گنگولی اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑا۔ ایک جانب جہاں پوری دنیا ان کی کارکردگی کو سراہ رہی تھی تو وہیں پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ زینب عباس بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں لیکن جیسے ہی انہوں نے ٹویٹ کی تو حیران کن طور پر بھارتی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔زینب عباس نے ٹویٹ میں لکھا ”کیا کھلاڑی ہے۔۔۔“

پاکستان کے لیے کھیلنا میرا خواب تھا

مریدکے (نمائندہ خصوصی) قومی فاسٹ باو¿لر حسن علی نے کہا ہے کہ پہلے پاکستان کے لیے کھیلنا میرا خواب تھا اور اب طویل عرصہ تک اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرا عزم ہے۔ میری خواہش ہے کہ دنیا کے معروف بلے بازوں کو آو¿ٹ کرکے پاکستان کو کامیابی کی بلندیوںپر پہنچا دوں۔ آل راو¿نڈر نے کہا کہ گوجرانوالہ کے معروف کرکٹ آرگنائزر انصر راٹھورنے ہمیں کلب کرکٹ میں تربیت کے مواقع فراہم کئے جس کے بعد اللہ کے کرم اور والدین کی دعاو¿ں نے قومی کرکٹ ٹیم کا رکن بنا دیا۔

حسن علی نے کہا کہ دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والے فاسٹ باو¿لروں کی صف میں نمائیاں حیثیت سے کھڑے ہونا ان کی عظیم خواہش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑی نوجوان ساتھیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور تمام کھلاڑی متحد ہو کر ملک کی عزت کی خاطر کھیلتے ہیں۔ نیوز ی لینڈ ٹور کے حوالے سے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کنڈیشنڈ کی تبدیلی کے باعث قومی ٹیم مناسب کھیل پیش نہیں کر سکی تاہم آئندہ بیرونی دوروں میں شاندار کھیل پیش کرکے ٹیم کی رینکنگ بڑھائی جائے گی۔

اب آئینی جنگ ہو گی ۔۔۔فاروق ستا ر ڈٹ گئے،با غیو ں کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک)سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے معاملے پر شروع ہونے والا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا تنظیمی بحران بدستور برقرار ہے اور پارٹی کے سربراہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے تمام اجلاس اور فیصلوں کو ‘غیرآئینی’ قرار دیتے ہوئے کمیٹی ارکان کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ اتوار (11 فروری) کو جنرل ورکرز اجلاس طلب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ‘اب آئینی جنگ ہوگی’۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی آئین کے تحت امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار کسی فرد واحد کو نہیں بلکہ رابطہ کمیٹی کو حاصل ہے۔دوسری جانب رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کو دیتے ہوئے امیدواروں کی منظوری بھی دے دی تھی۔گذشتہ رات پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ بہادر آباد مرکز جارہے تھے لیکن الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کا معاملہ سامنے آیا، لہذا رابطہ کمیٹی کے خط کے جواب میں انہوں نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر رابطہ کمیٹی ارکان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سینیٹ کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر رہے ہیں، وہ 2018 کے الیکشن کی ذمہ داری بھی لیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ‘آج صبح الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر رابطہ کمیٹی کا بھیجا گیا خط مسترد کرنے کا کہوں گا، یہ خط مجھ پر عدم اعتماد ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے اختیارات پر شب خون مارا گیا اور پیٹھ پر وار کیا گیا لہذا کارکنان باہر نکلیں اور پارٹی بچائیں’۔اتوار (11 فروری) کو کے ایم سی گراو¿نڈ میں جنرل ورکرز اجلاس طلب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اپنی سربراہی سے متعلق فیصلہ بھی اسی اجلاس میں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ سب اس لیے ہے کہ میرے پاس وہ ڈنڈا نہیں جو بانی ایم کیو ایم کے پاس تھا’۔اس موقع پر فاروق ستار نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں جانے والے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو بھی واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔

ارب پتیوں کا میچ پڑ گیا؟؟؟ ۔۔۔مسلم لیگ ن نے ایک ارب پتی کو سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ اگر سینیٹ انتخابات کی بات کی جائے تو مسلم لیگ ن سرتاج عزیز کو کیوں سینیٹ کا ٹکٹ نہیں دیتے؟ مسلم لیگ ن نے حال ہی میں کے پی کے سے ایک شخص کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا ہے، ان کا نام سن کر لگتا ہے کہ وہ بہت بہادر اور دلاور آدمی ہیں۔اب امیر مقام نے ان کو سینیٹر بنوانے کے لیے بڑے بڑے لوگوں کے لیے ایک طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ اگر ان صاحب کو سامنے رکھیں اور دوسری جانب پی ٹی آئی نے جن لوگوں کو ٹکٹ دی ہے ان کو سامنے رکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ارب پتیوں کو میچ پڑ گیاہے۔

بھارت کی مذہبی دہشتگردی، ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) بھارتی حکومت نے مذہبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔لاہور کے کرشنا مندر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہندو رہنما ڈاکٹر منور چند نے بھارت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی حکومت نے اپنے ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ڈاکٹرمنورچند نے بتایا کہ بھارت سے 200 ہندو یاتریوں نے 11 فروری کو ایک مذہبی تہوار منانے کے لیے پاکستان آنا تھا لیکن بھارتی حکومت نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا، بھارتی حکومت ہندوو¿ں کو ڈرا دھمکا کر پاکستان آنے سے روک رہی ہے۔ڈاکٹر منور چند نے کہا کہ ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنا 1974 کے باہمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور ہندو برادری بھارت کی اس مذہبی دہشت گردی کو مسترد کرتی ہے، 1982 سے ہندویاتری پاکستان آرہے ہیں لیکن کسی ایک یاتری کو بھی آج تک کوئی نقصان نہیں پہنچا، پاکستان میں بھارتی ہندو اور سکھ یاتریوں کی بہترین خدمت اور حفاظت کی جاتی ہے۔

العزیزیہ اسٹیل، فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز ،نوا ز شریف نے نیب کو ڈاج دیدیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کروانے قومی احتساب بیورو (نیب) نہیں آئے۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے نواز شریف کو ضمنی ریفرنس کی تیاری کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے آج دن 11 بجے طلب کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے نیب راولپنڈی نے العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اینکر پرسن حامد میر کے ساتھ سابق وزیراعظم حسین نواز کے انٹرویو کا اسکرپٹ نیب کو موصول ہوگیا ہے اور حاصل کیے گئے ریکارڈ کو بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔

حج کرنیوالے پاکستانیوں کو سعودی حکو مت نے بڑی خو شخبری دیدی

جدہ (ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حج کوٹے میں اضافے سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کردیا گیا۔رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 افراد کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا القاعدہ کو شکست نہیں دے سکتا تھا،وزیر داخلہ کا دبنگ بیان

واشنگٹن(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا القاعدہ کو شکست نہیں دے سکتا تھا۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں جغرافیائی سیاسی اور اسٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور امریکا کو خطے میں امن واستحکام کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر پاکستان انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم نہ کرتا تو امریکا کے لئے القاعدہ کو شکست دینا مشکل ہوجاتا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کوئی خاطر خواہ امریکی فوجی اور غیر فوجی امداد نہیں مل رہی، غیر فوجی امریکی امداد حکومت پاکستان کو نہیں ملتی بلکہ یو ایس اے ایڈ کے ذریعے براہ راست این جی اوز کو دی جاتی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امداد منقطع کرنے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید تناو¿ پیدا ہوگا اور مستقبل میں پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں سیکیورٹی آپریشن ناگزیر ہیں وہاں ہونے چاہئیں تاہم امریکا کی یک طرفہ فوجی کارروائی مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتی۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسئلہ افغانستان کا مستقل حل فوجی نہیں سیاسی ہے اور جو گروپس مذاکرات کے لئے میز پر آسکتے ہیں ان کو مراعات دی جائیں، امریکا ملٹری آپریشنز پر بہت زیادہ انحصار کرر ہا ہے، تاہم وہ سیاسی عمل کو بھی ساتھ لے کر چلنے کی گنجائش نکالے۔

نیب چیئرمین کے بیان آئندہ عدم تعاون ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، بارے پنجا ب حکو مت بھی میدا ن میں آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے تمام ادارے اور محکمے نیب سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ 8 فروری کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب نے پنجاب کے بعض اداروں کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت کرتے ہوئے تنبیہہ کی تھی کہ ‘اب تک مسکرا کر برداشت کیا، لیکن آئندہ عدم تعاون ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا’نیب چیئرمین کا کہنا تھا کہ ‘عدم تعاون کی روش مناسب نہیں، اسے ختم کریں، آئندہ شکایت ہوئی تو حکومت پنجاب کے تمام افسران کے لیے بڑی مشکل ہوجائے گی’۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد کا کہنا تھا کہ ‘چیئرمین نیب کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘نیب چیئرمین کو پبلک پلیٹ فارم پر اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، اگر انہیں یا ان کے ادارے کو کوئی شکایت تھی تو دفتری سطح پر رجوع کرنا چا ہیے تھا’۔

زینب کیس کا فیصلہ۔۔۔چیف جسٹس کا ایسا اقدام کہ شہریوں کے دل جیت لئے

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زینب قتل کیس میں ملزم کو پکڑنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کے شکر گزار ہیں۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 روز میں فیصلہ کیا جائے۔