را ﺅ انوا ر کیخلاف ایک اور پولیس مقابلے کے جعلی ہونے کے حوالے سے تحقیقات،سنسنی خیز انکشافات

کراچی(ویب ڈیسک)انکاو¿نٹر اسپیشلسٹ’ کے نام سے پہچانے جانے والے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راو¿ انوار کے ایک اور پولیس مقابلے کے جعلی ہونے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے جنید ابڑو کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ جنید کو گذشتہ برس 25 دسمبر کو نیو کراچی سے پکڑا گیا اور اگلے روز مقابلے میں مار دیا گیا۔اہلخانہ کے مطابق ایمبولینس کے ڈرائیور نے زخمی جنید کی تصویر بنائی اور سائٹ سپرہائی وے تھانے کے ڈیوٹی افسر سے علاج کا لیٹر مانگا، کچھ دیر میں فائرنگ ہوئی اور پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ جنید کی لاش لے جائے۔

کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ جاری،پنجا ب با رے بھی محکمہ مو سمیا ت نے بڑی پیشنگو ئی کر دی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)شمال مغربی بلوچستان میں گزشتہ رات سے جاری ہلکی بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے اور اس کے اثرات سندھ کے ساحلی علاقوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مغرب کی سمت سے بارش اور برف باری کا نیا سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، جس کے باعث کوئٹہ اور گرد و نواح سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمایت کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اتوار کو کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے، جب کہ مالاکنڈ، بنوں، کوئٹہ، ڑوب ڈویڑن اور فاٹا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ اتواور اور پیر کے روز اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روزامکان ظاہرکیا تھا کہ کراچی میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔

سزا یافتہ شخص پارٹی سربراہ بن سکتا ہے ،چیف جسٹس نے حقائق واضح کر دئیے

اسلام آباد (وقائع نگار) نواز شریف کے پارٹی سربراہ بننے سے متعلق سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017کے خلاف دائر درخواستوںکی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ نئے قانون کے تحت سزایافتہ شخص بھی پارٹی سربراہ بن سکتاہے ہم صرف نواز شریف کی حد تک نہیں عمومی طورپر قانون کودیکھ رہے ہیں ،آئین کابنیادی فیچر جمہوریت ہے،جسٹس عمر عطاءبندےال نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو قانون سازی کے ذریعے براہ راست تو غیر مو¿ثر کیا جاسکتا ہے،بالواسطہ نہیں جبکہ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں اسلام کے حوالے سے بات جان بوجھ کرشامل کردی گئی، اللہ کاشکرہے اسلامی شقیں بحال کردی گئیں ہیں۔جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وکیل شیخ احسن الدین ، سینئر صحافی ودود قریشی کے وکیل طارق اسد، اکرام چوہدری کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت 13فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی توجسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وکیل شیخ احسن الدین نے اپنے دلائل میں مو¿قف اختےار کےا کہ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد نواز شریف نااہلی کے ساتھ پارٹی عہدے سے بھی فارغ ہوگئے تھے ،مبینہ ملی بھگت سے صرف نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون بنایاگیا اکثریتی پارٹی ہونے کی وجہ سے مخالفت کے باوجود بل پاس کروالےا گےا،آئین کے تحت نااہل شخص کومعمولی قانون سازی سے بحال نہیں کیاجاسکتا ،موجودہ وزیراعظم حواس باختہ ہوچکے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نئے قانون کے تحت سزایافتہ شخص بھی پارٹی سربراہ بن سکتاہے،ہم نے معاملے کوصرف نواز شریف کی حد تک نہیں عمومی طورپر قانون کودیکھ رہے ہیں ۔درخواست گزار ذوالفقار احمد بھٹہ نے کہا کہ وہ فروغ نسیم اور لطیف کھوسہ کے دلائل اپناتے ہیں ان سے اتفاق کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کسی بھی طرح عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتا ۔درخواست گزار ذوالفقار بھٹہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اکرام چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ مقدمہ قانون اور ایک شخص کی حکمرانی کے درمیان ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کےا کہ یہ آرٹیکل کونسے قانون سے متصادم ہے؟یہ بتائیں اس قانون سے آئین کوکون کاکونسا آرٹیکل متاثر ہوتاہے۔درخواست گذار عبدالودود قریشی کے وکیل طارق اسد نے کہا اس مقدمہ کے سیاسی پہلو بھی ہیں، قانون آرٹیکل 62 اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، آرٹیکل 62صرف صادق امین کے حوالے سے نہیں ہے، آرٹیکل 62میں درج خصوصیات صرف انبیاکرام کی ہوسکتی ہیں، کسی شخص کاان خصوصیات پرپورااترنا ممکن نہیں۔

 

عمران خان ذہنی توازن کھو بیھٹے ہیں؟

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کو جتنا پیار دے رہے ہیں عمران صاحب وہ دیکھ کر آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ¾نواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیاجس کے جلسے سے عمران خان خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا ¾موروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ¾شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے بجلی اور توانائی کے پراجیکٹس لگا کر دکھائیں ¾ شہباز شریف کی بنائی گئی فورنزک لیبارٹری کی وجہ سے عاصمہ کے قاتل کا سراغ ملا جس کا کریڈٹ آپ خیبرپختونخوا کی پولیس کو دے رہے ہیں ¾2018میں عوام کا تاریخی مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گا ۔ جمعہ کو ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیاجس کے جلسے سے آپ خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ موروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والے اپنے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 60فیصد بھی استعمال نہ کر سکے،کیا یہ بھی محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی سازش ہے؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے بجلی اور توانائی کے پراجیکٹس لگا کر دکھائیں ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے خیبرپختونخوا میں پنجاب جیسا انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کا نظام لا کر دکھائیں، پنجاب جیسی فورنزک لیبارٹری بنا کر دکھائیں اور سڑکوں کے جال بچھا کر دکھائیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آپ کے حصے کا کام بھی کر کے دکھایا ہے ،کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

 

سٹاک ایکسچینج میں کروڑوں کی لوٹ مار ،اہم شخصیات گرفتار

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سٹاک ایکسچینج کمیشن میں کروڑوں روپے کی لوٹ مار پر کارروائی کرتے ہوئے ایس زی سکیورٹیز کا مالک کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم آصف ظہیر کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی aخریدوفروخت کی مد میں عوام کے 151.18ملین لوٹے گئے، ملزم نے دیگر سے ملی بھگت کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے شیئرز غیر قانونی طور پر فروخت کیے، ملزم آصف نے لوٹی گئی رقم سے کروڑوں مالیت کی بے نامی جائیدادیں بنائیں۔ نیب ٹیم دیگر شریک ملزمان کی تلاش میں سرگرم ہے ۔ نیب حکام ملزم آصف ظہیر کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج (ہفتہ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔

سارہ علی کو ہیروئن بنانے کی ہریتھک کی خواہش مکمل نہ ہوسکی

ممبئی (شوبزڈےسک)بالی ووڈ کی آنے والی فلم’ ’سپر تھرٹی“ کا سب کو ہی انتظار ہے، جس میں ہریتھک روشن بھارت کے معروف ماہر ریاضیات آنند کمار کے روپ میں نظر آئیں گے۔اگرچہ اس فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے جاری ہے، اور 2 دن قبل ہی اس کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی، تاہم تاحال اس فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔خبریں تھیں کہ 44 سالہ ہریتھک روشن چاہتے ہیں کہ اداکار سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان ’سپر تھرٹی‘ میں ان کی ہیروئن بنیں۔ ہریتھک روشن نے اپنی اس خواہش کا اظہار فلم ساز وکاس بہل سے بھی کیا تھا، تاہم سارہ علی خان کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔گزشتہ روز 7 فروری کو سارہ علی خان کا بھی ایک بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے صرف اور صرف فرسٹ کلاس اداکاروں کے ساتھ فلمیں کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

دکن کیرونیکل کے مطابق سارہ علی خان چاہتی ہیں کہ وہ ہریتھک روشن اور شاہد کپور جیسے فرسٹ کلاس اداکاروں کی ہیروئن بنیں۔اگرچہ ان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ بھی ابھی ریلیز نہیں ہوئی، تاہم اطلاعات ہیں کہ انہیں کئی فلم ساز فلموں میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، تاہم وہ نئے اداکاروں کے بجائے منجھے ہوئے ہیروز کی ہیروئن بنا چاہتی ہیںتاہم ہریتھک روشن اور سارہ علی خان کی خواہشوں کے برعکس اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فلم ’سپر 30‘ میں ٹی وی اداکارہ 25 سالہ مرنال ٹھاکر کو کاسٹ کرلیا گیا۔ہدایت کار ویکاس بہل کی اس فلم کو 23 نومبر 2018 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

 

نواشریف جیل جائیں گے ایسا نہ ہوا تو میرا نا م رانا ثناءا ﷲ رکھ دینا

لودھراں(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف پاناما کیس میں نااہل ہوئے ہیں اور اب جیل بھی جائیں گے اگرایسا نہ ہوا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا۔لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالتِ عظمیٰ نے پاناما کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے لیکن یہ خود کو شیخ مجیب الرحمان سمجھتے ہیں انہوںنے الزاام عائد کیا کہ نوازشریف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کانام تک نہیں لیتے جبکہ انہوں نے آج تک بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نا ہی کسی تقریر میں اس کا ذکر کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ اب میں نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی کیس کردیا ہے اور انہیں ایل این جی کیس میں سزا دلواو¿ں گا، اللہ نے چاہا تو جلد نوازشریف جیل میں ہونگے اور اگر ایسا نہ ہوا تو عوام میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دیں ، آج قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

 

عاطف کا نیا گیت‘ نئے ریکارڈ قائم کرنے کے قریب

کراچی (شوبزڈےسک) پاکستان کے عالمی شہر ت یافتہ گلوکار عا طف اسلم جو گیت پیش کرتے ہیں وہ مشہور ہوجا تا ہے۔حال ہی میںایک گیت عاطف نے گایا جو یوٹیوب پر مقبولیت کے ریکارڈ بنارہاہے۔ جب کوئی بات بگڑ جا ئے ‘ کے عنوان سے گلوکار عاطف اسلم نے گلوکارہ شیرلی سیٹیا کےساتھ گایاہے۔ ماضی کے مشہور گیت کو نئے انداز میں موسیقی کے مختلف انداز کےساتھ دوبارہ پیش کیاگیاہے۔ عاطف اسلم نے اس گیت کو اپنی آواز میں پیش کرکے ماضی کے گیت کو نئی مقبولیت دلوائی ہے۔3 روز قبل جاری ہونےوالے عاطف اسلم کے اس گیت کی یوٹیوب ویب سائٹ پر اب تک 60لاکھ کے قریب دیکھ اور سن چکے ہیں۔

۔”جب کوئی بات بگڑجائے“کے عنوان سے یہ گیت 1990ءکی بالی وڈ فلم جرم کا ہے جو گلوکار کمار سانو نے گایا تھا۔

 

بالی ووڈ کی اداکاراﺅں دپیکا نے کترینہ سے نفرت میں ہر حد پار کرلی

ممبئی(شوبزڈےسک)بالی ووڈ کی دو بڑی اداکاراو¿ں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات سے پوری فلم انڈسٹری واقف ہے لیکن دپیکا کترینہ سے اس حد تک نفرت کرتی ہیں کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر انہیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ برس ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد تمام لوگوں کی نظریں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر جمی ہیں۔ دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ دپیکا رنویر، ویرات انوشکا کی طرح بھارت سے باہر سمندر کنارے کسی خوبصورت مقام پر شادی کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ویرات انوشکا کی طرح دپیکا رنویر کی شادی کے بھی دو ریسیپشن ہوں گے۔
جن میں سے ایک ممبئی میں اور دوسرا بنگلور میں منعقد کیا جائے گا۔ جب کہ توقع کی جارہی ہے کہ دونوں 2018 کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم دپیکا اپنی خوشیوں بھرے دن جس اداکارہ کی موجودگی برداشت نہیں کرسکتیں وہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے چندروز قبل اپنی بہن انیشا کے ساتھ نہیا دھوپیا کے شو میں شرکت کی۔ انٹرویو کے دوران جب نیہا نے دپیکا کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا تو دپیکا خاموش ہوگئیں لیکن انیشا نے اپنی بہن کی طر ف سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے شادی میں کترینہ کیف کو نہ بلایا جائے۔واضح رہے کہ دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کی وجہ رنبیر کپور ہیں۔ ابتدا میں دپیکا اور رنبیر کپور ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے لیکن دونوں کی محبت کے درمیان کترینہ کیف آگئیں اور رنبیر دپیکا کو چھوڑ کر کترینہ کے زلفوں کے اسیر ہوگئےاسی وقت سے دونوں اداکاراو¿ں کے درمیان خاموش جنگ جاری ہے۔ سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے بعد رنبیر کپور اورکترینہ کیف میں بھی اب علیحدگی ہوچکی ہے لیکن دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کم نہ ہوسکے۔

 

ایک دن میں ڈیڑھ کروڑ لائیکس حاصل کرنے والی تصویر

نیویارک(شوبزڈےسک) گزشتہ دنوں بچی کو جنم دینے والی رئیلٹی ٹی وی سٹار اور معروف ماڈل کیلی جینر نے انسٹاگرام میں سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔اس ماڈل نے گزشتہ روز اپنی نومولود بیٹی کی پہلی تصویر اور نام انسٹاگرام پر شیئر کیے جنہوں نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ یکم فروری کو پیدا ہونے والی بچی کا نام کیلی نے سٹرومی ویبسٹر رکھا ہے اور تصویر میں وہ اپنی ماں کے انگوٹھے کو تھامے ہوئے نظر آرہی ہے۔اس تصویر کو صرف ایک دن کے اندر ڈیڑھ کروڑ سے زائد بار لائیک کیا جاچکا ہے اور لگتا ہے کہ دو کروڑ کا سنگ میل بھی طے کرسکتی ہے۔