شادی اپنوں میں اچھی یا غیروں میں۔۔۔ نصرت فتح علی خان اور شاہد آفریدی کی بیویوں بارے خاص انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق مایہ ناز کپتان اور شاندار بلے باز شاہد آفریدی کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ ان جیسی شہرت کسی کھلاڑی کو نہیں ملی تو غلط نہ ہو گا ،شاہد آفریدی سے محبت کرنے والے اور ان کے مداح پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ چاہے پی ایس ایل میں کھیلیں یا کسی اور لیگ میں توجہ کا مرکز لازمی رہتے ہیں۔پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم کے نام سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی جو کہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں نے اپنی کزن سے شادی کی۔نادیہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیں جن کے نام انشائ آفریدی،اجواءآفریدی،اقصیٰ آفریدی اور اسمارا آفریدی ہیں۔دوسری جانب شہنشاہ قوال اور موسیقی کے بے تاج بادشاہ لیجنڈری استاد نصرت فتح علی خان مرحوم بھی ان شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنوں میں شادی کرنے کو ترجیح دی۔اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ کیلئے امر ہوجانے والے نصرت فتح علی خان نے اپنے چچا کی پوتی کو جیون ساتھی بنایا۔نصرت فتح علی اور ناہید نصرت کی ایک بیٹی ہے جس کا نام انہوں نے ندا فتح علی خان رکھا۔

بھارت کے مشہو ر فلم سٹار امیتابھ بارے تشویشناک خبر ،مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل کردی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی معروف فلم سٹار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق امتیابھ بچن کو کچھ دنوں سے کندھے اور کمر میں درد تھی جس کے باعث ہو معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال آئے جہاں انہیں داخل کر لیا گیاہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔امیتابھ بچن آج شام 6 بج کر 30 منٹ ہسپتال آئے تھے۔تاہم ڈاکٹر کی ٹیم ان کا مسلسل معائنہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ابھی تک کسی قسم کی تازہ صورتحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

درندے کانگریس رہنما کے اعتراف نے سب کو چونکا دیا

لاہور(خصوصی رپورٹ)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر اور متنازعہ رہنما سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائلر نے ایک ویڈیو میں 1984 کے فسادات کے دوران 100 بے گناہ سکھوں کو قتل کرانے کا اعتراف کر لیا۔ سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سربراہ منجیت سنگھ جی کے نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جگدیش ٹائلر کی 5 مختلف ویڈیو کلپس کی سی ڈی صحافیوں کو دکھائی اور کاپیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو جگدیش ٹائلر کوسٹنگ آپریشن میں پھنسا کر ایک نامعلوم شہری نے ریکارڈ کی اور میرے گھر پر سفید لفافے میں پن ڈرائیور کے اندر میرے محافظوں کو دے کر چلا گیا ہم نے اس ویڈیو کی تحقیقات کی ہے یہ اصلی ہے اور 2011ء میں ریکارڈ ہوئی منجیت سنگھ نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ جگدیش ٹائلر کو گرفتار کرکے سکھ قتل عام کیس میں شامل تفتیش کیا جائے مودی کابینہ میں وزیر ہرشمیت کور بادل نے بھی مطالبہ کیا کہ جگدیش ٹائلر کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جائے ادھر بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا میں اکالی دل کے رہنما سکھ دیو سنگھ نے معاملہ اٹھایا اور تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا جگدیش ٹائلر نے ویڈیو کلپس کو ڈاکٹرڈ قرار دیا۔

47سال بعد زیادتی کا مقدمہ درج

لاہور (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کے معروف اداکار 75سالہ جیتندراپر اپنی ہی کزن نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرادیا۔ اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے والی خاتون بھی اس وقت 65برس کی ہیں اور وہ جیتندرا کے چچا کی بیٹی ہیں۔

 

جہیز میں ایک کی بجائے 2موٹرسائیکلیں مانگنے والے دولہا کا شرمنا ک انجام

رانچی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں جہیز میں موٹر سائیکلیں مانگنے پر لڑکی والوں نے دولہا کو سبق سکھا کر مثال قائم کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے چنڈوالا گاﺅں میں شادی والے دن لڑکی والوں کی جانب سے دولہا کو ایک نئی موٹر سائیکل تحفے میں دی گئی لیکن دولہا نے لڑکی والوں سے 2 موٹر سائیکلوں کا مطالبہ کر دیا جس پر لڑکی والوں نے سمجھایا کہ موٹر سائیکل بغیر کسی مانگ کے تحفے میں دی گئی ہے تاہم دولہا اپنی ضد پر اڑا رہا اور دلہن کے والد سے بدتمیزی بھی کی۔اس موقع پر دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کا یہ رویہ دیکھ کر اس کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور دولہا کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی جبکہ لڑکے والوں کو سبق سکھانے کے لیے دولہا اور اس کے بھائیوں کو گنجا کرنے کے بعد انہیں جوتوں کے ہار پہنا کر واپس بھیج دیا گیا۔ پولیس بھی دولہا والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئی اور گھر واپس جانے سے پہلے لڑکی والوں سے معافی مانگنے کا کہا۔

بلاک بسٹر فلموں کی معروف جوڑی دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی ،بڑا اعلان ہو گیا

بالی وڈ(ویب ڈیسک) اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال جون یا جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔سلور اسکرین پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے اور دونوں کی جوڑی نے متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راو¿ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔دونوں اداکاروں کے درمیان طویل عرصے سے قربتوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی اہم تقریبات سمیت متعدد بین الاقوامی پروگراموں میں بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن دونوں نے اپنے تعلق کے حوالے سے آج تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔رنویر سنگھ پڈوکون فیملی سے بھی مل چکے ہیں جس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھی اور پھر رنویر کے گھر والوں کی جانب سے ڈمپل گرل کے لیے ساڑھی کے تحفے نے ان خبروں میں مزید جان ڈال دی تھی۔لیکن اب ایک نئی چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ سلور اسکرین کی کامیاب جوڑی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال جون یا جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے اور اس حوالے سے دونوں کے گھر والوں نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ساحل سمندر پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا پسند ہے اس لیے ان کی شادی کی تقریب بھی کسی ساحلی شہر میں ہو گی اور جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے کسی اچھے مقام کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد ممبئی اور بینگلورو میں استقبالیے ہوں گے جس میں ان کے دونوں اداکاروں کے دوست اور خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی سالگرہ منانے رنویر سنگھ کے ساتھ سری لنکا گئیں تھیں۔

ایک اور ستارہ ڈوب گیا۔۔۔ ماضی کی معروف اداکارہ چل بسی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ماضی کی معروف اداکارہ نگار سلطانہ گنگارام ہسپتال میں کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرگئیں۔ وہ کچھ دن سے گنگارام میں زیرعلاج تھیں۔ ان کو پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا۔ آخری دنوں میں وہ سانس میں تکلیف کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج رہیں۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑے ہیں۔ ان کا بیٹا کسی کمپنی کا سیل مین ہے جبکہ چھوٹی بیٹی ان کی دیکھ بھال کے لئے آخری دم تک ہسپتال میں ان کے ساتھ رہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے ادا کردی گئی۔

ایل این جی کیس ،سپریم کورٹ سے شیخ رشید کو پھر بڑی خوشخبری مل گئی ،شاہد خاقان عباسی کی مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی ایل این جی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایاگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ نے ایل این جی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12فروری کو سماعت کرے گا۔ یادرہے کہ شیخ رشید احمد اکثر دعویٰ کرتے ہیں کہ ایل این جی کیس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی لے ڈوبے گا۔

نوازشریف جیل نہ گئے تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا: شیخ رشید

لودھراں(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاناما کیس میں نااہل ہوئے ہیں اور اب جیل بھی جائیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا۔لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالتِ عظمیٰ نے پاناما کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے لیکن یہ خود کو شیخ مجیب الرحمان سمجھتے ہیں اور بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کانام تک نہیں لیتے جب کہ انہوں نے آج تک بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نا ہی کسی تقریر میں اس کا زکر کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میں نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی کیس کردیا ہے اور انہیں ایل این جی کیس میں سزا دلواو¿ں گا، اللہ نے چاہا تو جلد نوازشریف سمیت سارے چور جیلوں میں جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو عوام میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دیں ، آج قوم کے پاس عمران خان کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

ان ساتوں کو پھانسی کے پھندوں پر لٹکا دیا جائے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،دہشت گردشہریوں اورسیکیورٹی اداروں کے ا ہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے ان کی کارروائیوں سے 85افرادشہیداور 109زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابقدہشت گردوں میں اطلس خان، محمد یوسف خان، فرحان، کالے خان، نذر مون، نیک مائیل خان اور اکبر علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔