ایم کیو ایم اختلافات ۔۔۔ فاروق ستار کا یو ٹرن ۔۔ ۔ اہم اعلان کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آج شام بہادرآباد مرکز جانے کا اعلان کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔پی آئی بی کالونی میں رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا آج شام 5 بجے اپنی رہائش گاہ پر پارلیمینٹیرینز کا اجلاس طلب کیا ہے جس کے بعد بہادرآباد میں قائم ایم کیو ایم کے عارضی مرکز جاو¿ں گا جہاں آج شام 7 بجے بحیثیت آئینی سربراہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادرآباد میں قائم عارضی مرکز میں سربراہ کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلےکریں گے تاہم مذاکرات کا تاثر دینا غلط ہے، ایسی صورتحال میں مخالفین پراپیگنڈہ کرتے ہیں جب کہ اختلاف رائے کا سب کو حق ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز فاروق ستار کو منانے کے لیے فیصل سبزواری کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے وفد نے فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی کوشش کی لیکن وہ نہ مل سکے جس کے بعد فیصل سبزواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فوری نوعیت کے فیصلے درکار ہیں، پوری رابطہ کمیٹی فاروق ستار کے گھر گئی تھی اور ان کا ایک گھنٹہ 10 منٹ تک انتظار کیا لیکن ملاقات نہ ہوسکی۔رابطہ کمیٹی وفد کے پی آئی بی سے واپس جانے کے بعد فاروق ستار گھر سے باہر آئے اور ملاقات نہ ہونے کی وجہ نیند اور تھکن بتاتے ہوئے کہا کہ گہری نیند سورہا تھا جس کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی۔

سینٹ الیکشن ۔۔۔ رابطہ کمیٹی کی نیندیں حرام ہوگئیں ۔۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ سُنادیا

کراچی(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے لکھے ہوئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں اور انہی کے دستخط کے حامل ٹکٹ سینٹ الیکشن کے لیے منظور کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج بروز جمعہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت کنوینر کو ٹکٹ دینے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار پارٹی آئین کے تحت رابطہ کمیٹی کے پاس ہے لہذا الیکشن کمیشن سینٹ الیکشن کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے نامزد کردہ امید واروں کو رد کرتے ہو ئے رابطہ کمیٹی کے نامزد کردہ ناموں کو منظور کرے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رابطہ کمیٹی کے خط پر کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور آئین اور قانون کے مطابق پارٹی سربراہ ہی ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔ لہذا انہی کے دستخط کے حامل امید واروں کے ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ 20 سے 25 سال سے ایم کیو ایم کی تاریخ یہی ہے کہ ٹکٹ فاروق ستار ہی جاری کیا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان گزشتہ تین دنوں سے منقسم ہے‘ رابطہ کمیٹی اور سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سینٹ الیکشن میں علیحدہ علیحدہ نام جمع کرائے ہیں۔اس معاملے میں دونوں جانب سے پی آئی بی اور بہادر آباد مراکز کے درمیان‘ مذاکرات‘ پریس کانفرنسز اور الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رابطہ کمیٹی کا موقف ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی تجاویز کے برخلاف ٹکٹ جاری کررہے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار کا موقف ہے کہ کنوینر کی غیر موجودگی میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی کوئی قانونی اور آئینی اہمیت نہیں ہے ‘ ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار صرف سربراہ کو حاصل ہے۔

عمران خان کو خطاب سے روک دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمراں خان کو لودھراں جلسے میں خطاب کرنے سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے لودھراں جلسے میں خطاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جلسے سے خطاب نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا‘ ریٹرننگ افسر نے عمران خان اور علی ترین کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم‘ وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ کسی بھی حلقے میں جاری الیکشن کمپئین کے دوران وہاں کا دورہ نہیں کرسکتے ۔ یاد رہے کہ این اے154میں12فروری کو ضمنی انتخابات ہورہےہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پران کے صاحبزادے علی ترین کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے اس ضمنی انتخاب کے سلسلے میں آج شام ایک جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں پارٹی سربراہ عمران خان کا خطاب طے تھا۔ جلسے میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کے حامی اور ووٹرز کثیر تعداد میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔

زینب قتل کیس کا انتہائی اہم فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) زیادتی کے بعد قتل کی گئی 7 سالہ بچی زینب کے قتل کے ملزم کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم عمران نقشبندی کے ٹرائل سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم 8 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ہے جب کہ ملزم کے خلاف مزید ٹرائل جیل میں کیا جائے گا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو آج دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مریم نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایسا کا م ہو گیا کہ متوالوں میں کھلبلی مچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے چاہے وہ صدر پاکستان ہو یا پھر وزیراعظم ،اگر کوئی بات پکڑی گئی تو ایسے ایسے تبصرے پڑھنے کو ملتے ہیں جو کہ اخلاقیات سے کئی درجے گرے ہوئے ہوتے ہیں اور ایسا ہی کچھ مریم نواز کے ساتھ بھی کیا گیا ،مریم نواز کی جب پیلے رنگ کے سوٹ میں تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو ہنگامہ برپا ہو گیا اورسوشل میڈیاپر ان کے مخالفین نے انہیں ’ٹیکسی ‘کہہ کر مخاطب کرنا شروع کر دیا جو کہ ایک انتہائی شرمناک بات ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست میں گالیوں کا عنصر تو پہلے ہی بہت پروان چڑھ چکاہے جس کا نظارہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے درمیان ایک دوسرے پر جملے کستے ہوئے کیا جا سکتاہے ،اس کی سب سے بڑی مثال حال ہی میں فواد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ بیان بھی ہے جس میں انہوں نے ن لیگ کی سیاست کو ’ہیرا منڈی ‘سے تشبیہ دی تاہم یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں بلکہ دونوں پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے کی نجی زندگی پر بھی خوب تبصرے کیے جاتے ہیں۔اپنے لیڈرز اور رہنماﺅں کو دیکھ کر کارکنان بھی کیا سیاسی تربیت حاصل کریں گے ؟وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مستقبل میں سیاست کا حصہ بنیں گے۔

تیسری شادی اور ریحام خان کی کتاب سے کپتان کو نقصان ہو گا یا فائدہ ؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک)عمران خان کا ستارہ عروج پر ہے اس لئے ریحام خان کی کتاب عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے ایک پروگرام میں معروف صحافی عارف نطامی سے اینکر نے سوال کیا کہ ریحام خان ایک کتاب لکھ رہی ہیں کیا اس سے عمران خان کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے معروف صحافی عارف نطامی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے عمران خان کو کوئی خاص فرق پڑے گا یا ان کی مقبولیت میں کمی آئے گی۔جب انسان کا ستارہ عروج پر جا رہا ہو تو کوئی بھی چیز اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی اورعمران خان کا ستارہ بھی عروج پر جا رہا ہے اس لئے انہیں ریحام خان کے اس اقدام سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔عمران خان کی ریحام خان سے شادی سے لے کر طلاق تک عمران خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔البتہ عمران خان کی تیسری شادی جس سے متعلق ابھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔اس کی وجہ سے عمران خان کوکوئی تقویت نہیں ملے گی۔البتہ عمران خان کی اس تیسری شادی کی وجہ سے ا ن کی مقبولیت میں کمی آ سکتی ہے لیکن اس سے متعلق وقت بتائے گا۔یاد رہے کہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھنے کا دعوی کیا ہے۔جو کہ ان کی زندگی پر لکھی جائے گی۔ریحام خان نے کہا ہے کہ میری یہ کتاب سچ کا پرچار کرے گی۔ممکنہ طور پر ریحام خان اس کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ انکشافات کر سکتی ہیں کیونکہ وہ اس بات کا بھی دعوی کر چکی ہیں کہ عمران خان سے متعلق ان کے پاس بہت راز ہیں۔

میلا نیانے ٹرمپ سے پھر ہا تھ کر دیا

اوہائیو (خصوصی رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی تنگ آگئیں۔ ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا مختلف مواقع پر اپنے شوہر کا ہاتھ جھٹک چکی ہیں جبکہ وہ پہلی امریکی خاتون اول ہیں جو سٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پر شوہرکے ساتھ نہیں آئیں۔ چند روز پہلے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا پہنچے تو جہاز سے اترتے وقت ان کے بیٹے بیرن ان کے ساتھ جبکہ میلانیا پیچھے تھیں۔

 

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ڈویلیئرز کی ٹیم میں واپسی

کیپ ٹاؤن(ویب ڈیسک )جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کے لئے دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔اے بی ڈویلیئرز انگلی کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف 6 ایک روزہ میچز کے ابتدائی 3 میچوں سے باہر تھے جن میں جنوبی افریقا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب ڈویلیئرز کی انجری سے نجات پاکر ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 10 جنوری کو کھیلا جانے والا چوتھا ون ڈے چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لئے گلابی گیند سے کھیلا جائے گا اور یہ میچ اس نوعیت کا چھٹا میچ ہوگا۔ جنوبی افریقا کو سیریز بچانے کے لئے میچ لازمی جیتنا ہوگا اور ریکارڈ بتاتا ہے کہ پروٹیز گلابی گیند سے کھیلا جانے والا اب تک کوئی میچ نہیں ہارے۔اے بی ڈویلیئرز گلابی گیند سے کھیلنے پر مہارت رکھتے ہیں اور تین سال قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف گلابی گیند سے کھیلے گئے میچ میں انہوں نے تیز ترین سنچری بنائی تھی۔جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی اور اوپننگ بلے باز کوائنٹن ڈی کوک انجری کے باعث ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، ڈپلوسی کی عدم موجودگی میں ایڈن مرکرام کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاہم اے بی ڈویلیئر کی ٹیم میں شمولیت کے بعد وہ بدستور کپتان رہیں گے۔اے بی ڈویلیئرز اس سے قبل بھی قیادت کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کرچکے ہیں تاہم بھارت کے خلاف سیریز کے آخری تین میچز میں وہ بحیثیت بیٹسمین ہی شامل ہوں گے اور ٹیم کی کمزور بیٹنگ لائن کو سہارا دیں گے۔

قومی کرکٹ کی زبوں حالی پر نالاں جاوید میانداد پھٹ پڑے

 کراچی(ویب ڈیسک )سابق کپتان جاوید میانداد قومی کرکٹ کی زبوں حالی پر پھٹ پڑے۔برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ جونیئر کرکٹرز کو بہتر سہولیات فراہم کرکے مستقبل کیلیے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جا سکتا ہے لیکن موجودہ کرکٹ حکام نے اپنے نان پروفیشنل رویے کی وجہ سے سسٹم کو تباہ کر دیا ہے،احتساب کا کوئی طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے معاملات میں خرابی بڑھتی جا رہی ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ پی سی بی میں کئی ملازمین بغیر کچھ کئے تنخواہیں وصول کررہے ہیں،عہدوں کیلیے غیرموزوں ہونے کے باوجود انھیں نوکری چھن جانے کا خدشہ بھی نہیں، اخراجات کو دیکھا جائے تو مالی معاملات پر بھی کنٹرول نظر نہیں آتا، سابق کرکٹرز کی صلاحیتوں کا بھی درست انداز میں استعمال نہیں کیا جا رہا،بہتر ہوتا کہ انضمام الحق اپنے ریجن ملتان اور مشتاق احمد ساہیوال میں نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے۔ایک سوال پرجاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کی کمزور بیٹنگ میں جراتمندانہ فیصلے نہ کرنے والے سلیکٹرزکا بھی ہاتھ ہے،کئی بڑے ناموں کو ڈراپ کرنے سے گریز کیا جاتا ہے کہ اس کی جگہ کون لے گا،اگر کوئی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی انٹرنیشنل میچز میں نہیں دہرا پاتا تو اس کو واپس بھیج کر کچھ عرصے بعد پھر واپس بلالیا جاتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ حقیقی مسائل سسٹم کی وجہ سے ہیں،ٹریننگ کی مناسب سہولیات نہ ہونے،غیرمعیاری پچز کی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ سے ابھرنے والے کی کرکٹرز انٹرنیشنل مقابلوں میں قطعی مختلف اور جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں،کبھی ورلڈ کلاس کرکٹرز پیدا کرنے میں مشہور پاکستان کو اب یونس خان اور مصباح الحق جیسے اسٹارز کے متبادل نہیں مل رہے، صرف لیکچرز دینے سے نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہوجائے گی کہ وہ سینئرز کا خلا پُرکرسکیں۔جاوید میانداد نے کہا کہ بیٹسمین صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریز پر رکنے کی کوشش کرتے تو نیوزی لینڈ سے پانچوں میچز میں شکست نہ ہوتی،کیویز کی شاٹ سلیکشن درست تھی جبکہ ہمارت کھلاڑیوں نے کسی میچ میں بھی 50اوررز کی کرکٹ کے تقاضوں کو نہیں سمجھا۔سابق قائد نے شکوہ کیا کہ جونیئر ورلڈکپ میں انڈر19کرکٹرز کی ناپختہ کاری بھی کھل کر سامنے آئی،سسٹم کی خرابیوں کے سبب موزوں ماحول نہ ملنے کی وجہ سے کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھر کے سامنے نہیں آتیں، اس کے باوجود پاکستانی کھلاڑی اپنے قدرتی ٹیلنٹ کی وجہ سے حریف ٹیموں کو حیران کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔جاوید میانداد نے کہا کہ جونیئر کرکٹرز ہوں یا سینئر جب بیک اپ میں تکنیکی طور پر مضبوط کھلاڑی موجود نہیں ہونگے تو کوچز کیا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کوالٹی کا واضح فرق نظر آیا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے تاہم ہمیں یہ ماننا ہو گا کہ دونوں ٹیمیں مہارت کے اعتبار سے یکساں نہیں تھیں جب کہ سینئر سطح پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی رنز بنارہے ہیں تو ان کی تکنیک بھی سب کے سامنے ہے۔

برف پر کرکٹ: آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو شکست دے دی

سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک )سوئٹزرلینڈ میں برف پر ہوا کرکٹ کا بڑا مقابلہ جس میں شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔برف پوش سوئس ایلپس میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، جیک کیلس، وریندر سہواگ، عبدالرزاق، لاستھ ملنگا اور گریم اسمتھ سمیت کئی ستارے ایکشن میں دکھائی دیے۔دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بوم بوم آفریدی کی ٹیم رائلز نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ڈائمنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے جس میں کپتان سہواگ کے 31 گیندوں پر جارحانہ 62 رنز اور اینڈریو سائمنڈز کے برق رفتار 40 رنز بھی شامل تھے۔رائلز کی جانب سے عبدالرزاق نے چار، شعیب اختر نے دو اور آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں رائلز کی ٹیم نے 15.2 اوور میں ہدف حاصل کرلیا جس میں اویس شاہ نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا۔