لیبیا کشتی حادثہ ،بچ جانے والے 28پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

لیبیا(ویب ڈیسک )چند روز قبل میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 28 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 28 پاکستانی ضلع زاویہ کے ایک سیف ہاو¿س میں موجود ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سیف ہاو¿س میں موجود کچھ پاکستانیوں نے اپنے اہلخانہ سے رابطہ بھی کیا ہے۔حکام کے مطابق پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 پاکستانیوں کی لاشیں سرد خانے میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل روز گار کی خاطر سمندری راستے کے ذریعے بذریعہ افریقا یورپ جانے والی ایک کشتی کو لیبیا میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔

پاکستانی کوچ کا کوہلی کو بڑا چیلنج بھارتی میڈیا میں طوفان برپا

ممبئی(ویب ڈیسک )مکی آرتھر کے ویرات کوہلی کو چیلنج نے بھارتی میڈیا کو چراغ پا کر دیا۔قومی ٹیم کے کوچ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی کپتان ایک شاندار کرکٹر ہیں لیکن پاکستان کی سرزمین پر میزبان بولر ان کو کبھی سنچری نہیں بنانے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ کوہلی نے تمام بڑی ٹیموں کے خلاف کھل کر رنز بنائے اور ان کی بیٹنگ سے میں بھی لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن پاکستانی بولرز انھیں ا?سانی سے اسکور نہیں کرنے دیں گے۔مکی آرتھر کا یہ انٹرویو چند روز قبل لیا گیا تھا لیکن بھارتی میڈیا کے سامنے آیا تو طوفان کھڑا ہوگیا۔ مختلف ویب سائٹس نے ویرات کوہلی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے،انھوں نے بھارتی کپتان کی 9ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کیخلاف سنچریوں،رواں سال آئی سی سی کپتان اور کرکٹر آف دی ایئر سمیت مختلف ریکارڈز کی لمبی فہرست گنواتے ہوئے مکی آرتھر کے جملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

لاٹری ٹکٹ جیتنے کا آسان حل۔۔۔خبر پڑھ کر آپ کو بھی بڑا جھٹکا لگ جا ئیگا

ورجینیا(ویب ڈیسک) امریکی میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے لاٹری میں چار لاکھ امریکی ڈالر جیت لیے جو پاکستانی چار کروڑ روپے کے برابر ہے۔ وکٹر ایملے کو 3-10-17-26-32 نمبر دکھائی دیئے اور وہ بیدار ہونے پر بھی یاد رہے۔ اس نے ان نمبروں کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا۔انعام حاصل کرنے کے بعد ورجینیا لاٹری سے بات کرتے ہوئے نوجوان کمپیوٹر پروگرامر وکٹر نے بتایا کہ انہیں اس سے قبل کبھی ایسا خواب نہیں آیا تھا۔ اس خواب کو ایک اشارہ سمجھتے ہوئے انہوں نے ان نمبروں کے چار ٹکٹ لیے اور ہرلاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا اور یوں 13 جنوری تک پوری لاٹری حاصل ہوگئی اور مجموعی طور پر انہوں نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں چار کروڑ کی رقم بنتی ہے۔رقم حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹرایملے نے بتایا کہ وہ اس رقم کی سرمایہ کاری کریں گے۔ دوسری جانب اس لاٹری کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا تناسب 278,256 میں سے ایک ہوتا ہے۔

کل پاکستان کے مختلف علاقوں میں کیا ہو نیوالا ہے،محکمہ مو سمیات نے خو شخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اورفروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے۔ 9 فروری سے ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کومری وگلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں اورکوئٹہ اور قلات میں برفباری کا امکان ہے۔

انتظار کررہا تھا کہ عمران خان فارغ ہوں اورمیں ان سے ۔۔۔کنگ خان کا عمرا ن خان بارے ایسا انکشاف کہ جس نے سنا حیرت زدہ رہ گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے پوری دنیا میں کروڑوں مداح ہیں لیکن خود شاہ رخ خان سابق پاکستانی کرکٹر اور سیاستدان عمران خان کے پرستار ہیں تاہم ایک موقع پر عمران خان نے شاہ رخ خان کا دل توڑ کر انہیں مایوس کردیا تھا۔
بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار شاہ رخ خان کے کروڑوں چاہنے والے پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جو اپنے پسندیدہ اسٹار کا ایک آٹوگراف لینے کے لیے گھنٹوں قطار لگائے کھڑے رہتے ہیں۔ لیکن کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے کنگ خان اپنے وقت کے بہترین کھلاڑی اور پاکستان کے پرکشش سیاستدان عمران خان کے مداح ہیں اور ان کا ایک آٹوگراف لینے کے لیے شاہ رخ خان کو کسی عام انسان کی طرح انتظار کرنا پڑا تھا، لیکن پھر بھی انہیں آٹوگراف نہیں بلکہ ڈانٹ سننے کو ملی تھی۔شاہ رخ خان کاحال ہی میں دیا گیا ایک انٹرویو بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہارکیا ہے اور ماضی کا ایک قصہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار انہیں عمران خان کا آٹوگراف لینے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا تھا۔ انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ عمران خان کرکٹ سیریز کے لیے بھارت آئے ہوئے تھے اور دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا، میں بھی وہیں موجود تھا اور انتظار کررہا تھا کہ عمران خان فارغ ہوں اورمیں ان سے آٹوگراف لے سکوں۔ اس وقت عمران خان زیادہ اسکور نہ کرنے وجہ سے آو¿ٹ ہوگئے تھے اور شاید اسی وجہ سے تھوڑی پریشانی کا شکار تھے جب میں ان سے آٹوگراف لینے گیا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا اور آٹوگراف دئیے بغیر چلے گئے جس کی وجہ سے میں مایوس ہوگیا۔

سانحہ آرمی پبلک سکول ،عدالت نے پولیس رپورٹ بارے اہم حکمنامہ جاری کر دیا

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پولیس رپورٹ عام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک کیس کی سماعت چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس افسر شاہ نے کی ۔محکمہ انسداد دہشتگردی حکام نے عدالت میں انکوائری رپورٹ جمع کرادی گئی جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ عوام انکوائری کے بارے میں جاننا چاہتی ہے اس لیے رپورٹ عام کردی جائے ۔سانحہ آرمی پبلک کے خلاف شہداء فورم نے درخواست دائر کی تھی جس میں جوڈیشل کمیشن بنانےاور تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی درخواست کی تھی ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہائیکورٹ کا اختیار نہیں بلکہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے اس لیے وہ یہ درخواست اسے بھیج دیتے ہیں۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے۔

اردن کے شاہ عبد اللہ پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال، 21توپوں کی سلامی بھی دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اردن کے شاہ عبد اللہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ عبد اللہ اردن کے وزیر خارجہ اور اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ نور خان ائیر بیس پہنچے جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استقبال کیا۔شاہ عبداللہ کو 21توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔بتا یا جا رہا ہے کہ شاہ عبد اللہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شہبازشریف کے کہنے پر اس نے ۔۔۔ عابد باکسر بارے عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق پولیس افسر عابد باکسر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر بہت سے لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔لاہور میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مفرور سابق پولیس افسر اس بات کا اعتراف کر چکا ہے کہ اس نے شہباز شریف کی ہدایت پر لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب عابد باکسر کو پتہ چلا کہ شہباز شریف انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو وہ بیرون ملک فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ باکسر کہا کرتا تھا کہ اس نے کبھی بھی شہباز شریف کی اجازت کے بغیر کسی کو قتل نہیں کیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز متعدد افراد کو ماورائے عدالت قتل کے الزام 11 سال سے مفرور سابق پولیس افسر عابد باکسر کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے خیبر پختونخوا میں ماورائے عدالت قتل کی کوئی ایک مثال بتائی جائے، خیبر پختونخوا اور پنجاب پولیس میں فرق ہے اور یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ حکومت کو مافیا کہتی ہے۔عمران خان نے ایک بار پھر مشال خان اور اسماءقتل کیس میں مثالی کارکردگی پر خیبر پختونخوا پولیس کو سراہا گیا۔مشال خان قتل کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی مشتعل ہجوم کے خلاف ایکشن لیا گیا، مجھے ان فریقین پر افسوس ہے جو اس معاملے کو توہین عدالت کا مسئلہ بنا رہے ہیںچیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کسی بھی موقع پر کسی کو شک نہیں ہوا کہ مشال خان کبھی توہین مذہب کا مرتکب ٹھہرا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جماعتیں جو اس معاملے پر کچھ لوگوں کو ہیرو بنا کر پیش کر رہی ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ ایسے ماحول میں جی رہے ہیں جہاں کوئی بھی کسی کو بھی قتل کر سکتا ہے اور آپ لوگ اس ملک میں جنگل کا قانون لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے دفتر میں متحدہ کے دونوں دھڑوں کا آ منا سا منا، فیصل سبزواری نے فاروق ستار کو دیکھ کرچونکا دینے وا لا کا م کر ڈا لا

کراچی (ویب ڈیسک )صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں متحدہ قومی موومنٹ کے دونوں دھڑوں سے تعلق رکھنے والے رہنما سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے پہنچے تو وہاں انتہائی رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے۔اس موقع پر فاروق ستار نے وسیم اختر ،امین الحق اور دیگر رہنماﺅں سے ہاتھ ملائے جبکہ قریب کھڑے فیصل سبزواری فاروق ستار کو دیکھ کر رو پڑے جس پر فاروق ستار آگے بڑھے اور انہیں اپنے گلے لگا یا۔فاروق ستار نے فاروق ستار کو مسلسل دلاسے دیتے رہے اورایک رہنما نے اپنی جیب سے روما ل نکال کر ان کے آنسو بھی صاف کیے۔اس دوران متحدہ کے رہنماﺅں نے نعرے لگائے کہ ہم ایک ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں غصے میں نہیں صدمے میں ہوں ،صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے اور ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پارٹی میں پھوٹ پڑگئی ہے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری، احمد چنائے، فرحان چشتی، جسٹس (ر) حسن فیروز، نگہت شکیل مرزا، منگلا شرما صاحبہ، سنجے پروانی، خواجہ سہیل منصور، قمر منصور، علی رضا عابدی اور شاہد پاشا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔دوسری جانب سینیٹر نسرین جلیل نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنا، فروغ نسیم، امین الحق، عبدالقادر خانزادہ، کشور زہرا اور عامر چشتی کے ناموں کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے کوئی اختلافات نہیں، میں نے رابطہ کمیٹی سے کہا ہے کہ اپنی اپنی مرضی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیتے ہیں، بعد میں 4 حتمی ناموں پر غور کرلیں گے، آخر میں 4 پہلوان ہی اکھاڑے میں اتریں گے اور پہلوانی کریں گے، صورتحال کو بہترکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیرون ملک پراپرٹی یابینک اکاﺅنٹ ۔۔۔عمران خان نے را ز فا ش کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ میرا جینا اور مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، میری بیرون ملک کوئی پراپرٹی یابینک اکاﺅنٹ نہیں، 20 سال بیرون ملک کمائی کی اورساراپیسہ پاکستان لایا،لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک سال عدالت کویہ بتاتے گزراکہ سارا پیسہ پاکستان لایا،بیرون ملک پراپرٹی لینے والے پاکستان کا پیسہ وہاں لے کرجاتے ہیں،چاہتا تو ساری پراپرٹی باہر رکھ سکتا تھا۔ خیبرپختونخوا کو پورا وقت نہیں دے سکے،جدوجہد میں لگے رہے،پہلے شفاف الیکشن اورپھرپاناماکیلئے جدوجہد کی ،عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ بےروزگاری ہے،پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالرسے کم ہوگئیں،چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ قرض لینے سے پاکستان کی خودمختاری متاثر ہو گی،پاکستان نے امریکا کی جنگ لڑی،حکمرانوں نے امداد کا سوچا اس لیے امریکی جنگ میں شامل ہوئے،ان کا کہناتھا کہ قرضوں سے خارجہ پالیسی بھی متاثر ہوتی ہے،پاکستان میں ٹیکس اکٹھا نہیں ہو رہا ،سب پر یکساں ٹیکس سے غربت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بجلی پر ٹیکسوں کی وجہ سے انڈسٹری کو فروغ نہیں مل رہا،خیبرپختونخوا پولیس 4 سال میں کرائم اور دہشتگردی کونیچے لے آئی،ہم نے خیبرپختونخوا پولیس سے سیاسی دباﺅ ختم کیا ،ان کا کہناتھا کہ جب تک ادارے مضبوط نہیں کریں گے ملک ترقی نہیں کرے گا، ہمیں امداد دینے والوں نے ایران سے گیس لینے سے روک دیا۔