72گھنٹوں میں کسی بھی وقت گرفتاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفا قی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں مسائل ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے، وفاق کے پاس پیسہ نہیں بچتا، فاٹا کو بھی این ایف سی سے 3 فیصد دینے پر تمام بڑی جماعتوں کا اتفاق ہوا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ این ایف سی ایوارڈ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ آصف زرداری کا کرپشن نیٹ ورک نوازشریف کے نیٹ ورک سے بڑا تھا، زرداری کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ آصف زرداری نے پیپلزپارٹی جیسی جماعت کو ایک صوبے تک محدود کر دیا جو ضیاءالحق بھی نہیں کر پایا تھا۔ تمام جائیدادیں جعلی اکاﺅنٹس سے خریدی گئیں دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ بلاول کو ضرور غور کرنا چاہئے کہ ان کے والد نے ان کا سیاسی مستقبل تباہ کر دیا۔ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع کی جائے۔ علیمہ خان کا عمران خان پر انحصار نہیں ہے وہ خود مختار ہیں۔ دبئی میں 3 کروڑ کا اپارٹمنٹ خریدا تو ڈیڑھ کروڑ روپے اپنی کمپنی سے ادا کئے اور باقی کی رقم بینک سے قرض لے کر دی۔ علیمہ خان نے عدالت کے فیصلے کو تسلیم کیا ان سب کو بھی عدالتی فیصلے ماننا ہوں گے۔

خاوند ، بیٹیوں کے سامنے 3 افراد کی خاتون سے زیادتی ، ” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

حافظ آباد (بیوروپورٹ)انسانیت شرما گئی ،نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، خاوند بیٹوں اوربیٹیوںکے سامنے انکی ماں کے ساتھ 3افرادکی اجتماعی زیادتی،متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس تھانہ ونیکے تارڑ اور علاقہ کے چوہدریوں نے ملی بھگت کرکے عدالت سے 2ملزمان کی ضمانت کروادی اور ایک کو تاحال گرفتارہی نہیں کیا،ملزمان چوکوںمیں کھڑے ہوکر اجتماعی زیادتی کامذاق اڑاتے ہیں ۔انصاف نہ ملنے کی وجہ سے موت کو ترجیح دوں گی ایسی زندگی کا کیسے جیناجس میں اولاد کے سامنے ماں کے ساتھ زیادتی ہو اور ملزمان کھلے پھرتے ہوں۔ پولیس کے مطابق اس مقدمہ کی تفتیش تبدیل کردی گئی ہے ۔نواحی گاﺅں جنڈوالہ کھوہ بشمولہ کوٹ سید محمد کے رہائشی محمد امیر ولد کرملا کے مطابق اسکی کی بیٹی کو سکندرورغلا پھسلا کر لے کر فرارہوگیا تھا جس پر محمدامیر ان سے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کرتاتھا ،28/29اپریل کی درمیانی رات وہ گھرکے صحن میں سوئے ہوئے تھے کہ ملزمان سکندر ،قاسم،یوسف وغیرہ گھرکی دیواریںپھلانگ کر گھرمیں داخل ہوئے ،ملزمان نے اپنی گنیں تان لیں،اس پر اس کے بیٹوں ،بیٹیوں پراسلحہ کے بٹوں،مکوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے تشدد کرناشروع کردیاانکی جیب سے پیسے نکال لئے ،موبائل توڑ دیا ،اورگن پوائنٹ پر ان کوایک کمرے میں بندکردیاجبکہ ملزمان میں سے ایک گن لیکر کمرے کے باہر کھڑ ا ہوجاتااورتینوںملزمان نے باری باری گن پوائنٹ پر اس کی بیوی شہناز کے ساتھ زیادتی کی اس کے بعد شہنازکو ایک کمرے میں پھینک کرفرارہوگئے ۔جس کا پولیس نے یکم مئی کو مقدمہ درج کیا اور 2ملزمان سکندر اور قاسم کو گرفتارکرلیا اورملی بھگت کے بعد ایس ایچ او شاہدحسنین گوندل تھانہ ونیکے تارڑ اور علاقہ کے چوہدری نصراللہ ہنجرانے ملی بھگت کرکے ان ملزمان کی چند یوم بعد ضمانتیں کروادیں جبکہ ایک ملزم یوسف کو تاحال گرفتارہی نہیں کیا۔اب ملزمان مختلف چوکوں میں کھڑے ہوکرہم جدھر سے گزرتے ہیںہمارا مذاق اڑاتے ہیںکہ وہ خاتون ہے جس کےساتھ ہم نے زیادتی کی اورپولیس نے ہماراکچھ نہیں بگاڑا،متاثرہ خاتون شہناز کے مطابق اس جینے سے موت اچھی ہے کہ جس میں انصاف نہ ہو وہ ،جبکہ اس سلسلہ میں پولیس کاکہنا ہے کہ ان کی تفتیش تبدیل کردی گئی ہے میرٹ پرتفیش ہوگی۔

حیرت ہے سیاستدان احتساب کے شکنجے میں آئیں تو ملک کو خطرہ ہو جاتا ہے : ضیا شاہد ، ایم کیو ایم پر حملے ان کے اندر کے لوگ کر رہے ہیں : بریگیڈئیر (ر ) حامد سعید اختر ، چینل۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنے سیاستدان ہیں جب ان پر کوئی مشکل آن پڑتی ہے اور ان کو احتساب ہوتا نظر آتا ہے تو وہ فوراً ہی یوں محسوس کرنے لگتے ہیں کہ جیسے ملک خطرے میں ہے وہ اپنے آپ کو خطرے میں محسوس کرتے ہوئے اس طرح سے بیان کرتے ہیں جیسے ملک کو خطرہ لاحق ہے وہ پھر ملک کو نقصان پہنچنے کی بات کرتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ دیکھیں ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے حالانکہ وہ جب بہت ساری مالی بدعنوانیاں کر رہے ہوتے ہیں تواس وقت وہ ہنس رہے تھے کہ کوئی پکڑنے والابھی ہے لہٰذا آصف زرداری نے جو آج گفتگو کی ہے، جو بلاول نے جو گفتگو کی ہے اس کا ماحصل یہی ہے کہ جی ملک کے حالات بڑے خراب ہیں اور ڈوری کس کے ہاتھ میں ہے جناب ڈوری کس کے ہاتھ میں نہیں ہے ڈوری احتساب والوں کے ہاتھ میں ہے لہٰذا آپ نے کوئی جرم نہیں کیا تو مت گھبرایئے آپ بری ہو جائیں گے لیکن آپ مجرم ہیں آپ پر سنگین الزام ہے کہ آپ کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ جہاں تک بلاول بھٹو کا یہ کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ کا پلندہ ہے۔ میرے تو بکروں پر بھی بات کی جاتی ہے اور ہمارے گھر میں جو لانڈری آتی ہے اس کے بل بھی نکالے جاتے ہیں۔ میں جو ناشتہ کرتا ہوں اس کے بل بھی نکالے جاتے ہیں لیکن علیمہ خان کو کوئی کیوں نہیں پکڑتا بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ اب انہوں نے اسی قسم کی باتیں کرنی تھیں اور صرف زرداری ہی نہیں جو بھی احتساب کی زد میں آئے گا خود نہیں مانے گا کہ میرا قصور ہے وہ یہی کہے گا کہ دیکھیں جی ملک کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔ جو الزامات زرداری پر ہیں اس کا تعلق ہے یہ خود ان کے کارنامے ہیں اور ان سے جبپوچھ گچھ ہو رہی ہے تووہ اس کا الزام حکومت کو دے رہے ہیں حالانکہ حکومت، ریاست کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ان ساری چیزوں کو کہا جاتا ہے ناچ نہ جانیں آنگن ٹیڑھا جب سیدھا جواب نہیں دیا جاتا۔ ان پر الزامات ہیں ان کا جواب سنا ہے کہ ہاں میں نے یہ کام کیایا نہیں کیا لیکن وہ اس طرح بیان کر رہے ہیں کہ ملک کو خطرہ ہے۔ ملک خطرے میں، ہم برداشت نہیں کریں گے لوگوں کے صبر کو آزمایا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کوئی تعلق نہیں ان کو آزمایا جا رہا ہے وہ اپنی بات کرتے نہیں ہیں اپنے جواب دیتے نہیں جو الزامات ان پر ہیں اس کے سلسلے میں کوئی مقصود جواب دینے کو تیار نہیں محض بہانہ کر رہے ہیں۔
ضیا شاہد نے کہا کہ فواد چودھری نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں زرداری سمیت جن 171 لوگوں کا نام آیا ہے، ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے لندن میں بیٹھ کر لوگوں کے قتل کے احکامات جاری کئے ہیں اور کراچی میں جنوبی افریقہ کے گینگ متحرک ہیں۔ آج کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے بارے میں حکومت کی جو آبزرویشن ہے وہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے سربراہ لندن میںبیٹھ کر وہاں سے لوگوں کے قتل کے پروانے جاری کر رہے ہیں اور جنوبی اریقہ سے بھی ایسے ہی احکامات جاری ہو رہے ہیں۔ اؑٓج کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان ہی سے جانے والے ایک شخص نے جس کا نام الطاف حسین ہے اس طرح سے وہاں پہنچا ہے کہ کئی مقدمات میں مطلوب، مفرور بھی ہے بھگوڑا بھی ہے لیکن وہ برطانیہ کی حکومت نے اس کو تحفظ دیا ہوا ہے اور وہاں بیٹھ کر لوگوں کو قتل کروا رہا ہے چنانچہ دونوں معاملات میں یعنی لندن سے اور جنوبی افریقہ سے ان کی طرف قتل کے احکامات کو حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے اور دیکھا ہے کہ اگر اس طرح دوسرے ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان کے اندر لوگوں کو قتل کرنے پر مجبور کیا جاتا رہا تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر حکومت کو غور کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل فورسز سے بھی مدد لینی چاہئے۔ انٹرنیشنل پروٹوکول سے اور انٹرپول سے بھی مدد لینی چاہئے سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان کی حکومت کو برطانیہ کی حکومت سے احتجاج کرنا چاہئے کہ وہ اپنے ملک سے اس قسم کے احکامات جاری کرنے والوں کو پکڑے۔ آصف زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میںلانا اچھی بات ہے اس بات کا امکان ہے کہ جس جس شخص کو خاص طور پر جن بڑے سیاستدانو ںکو خطرہ لاحق ہے وہ پہلی فرصت میں پاکستان سے باہر چلے جائیں گے جس طرح کہ خواجہ آصف کاپتہ ہی چلا کہ وہ کب یہاں سے نکل گئے۔ حالانکہ ان پر بہت سے تحقیقات باقی تھی۔ نیب میں بھی تحقیقات جاتی تھیں۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حامد سعید اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں جنوبی افریقہ گینگ متحرک ہے یہ کوئی نیا انکشاف نہیں، جو چیزیں پہلے منکشف ہو چکی تھیں ان کی اب توثیق ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے ماضی کا ریکارڈ دیکھیں تو ایسے ہی ہوتا رہا کہ سیاسی طور پر کسی نہ کسی پارٹی کے پہلو میں چھپ کر اپنی کارروائیاں جاری رکھتے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی چھوڑی تو مسلم لیگ میں چلے گئے۔ مسلم لیگ کا اقتدار جاتا دکھائی دیا تو پھر پی پی میں آ گئے، مشرف کے بھی زیر سایہ رہے، اس طرح انہوں نے ہر موقع پر سیاسی مفاہمت کے ذریعے اپنے لئے سٹیج تیار کیا۔ اس کی ہر صورت میں گنجائش ختم کرنی چاہئے، آئین و قانون کے مطابق ان کے ساتھ سلوک ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پر حملوں کے بارے یہ کہنا کہ باہر سے کسی اور نے حملہ کیا ہے تو یہ ہماری غلط فہمی ہو گی، ان کے اپنے ہی عناصر ہیں جیسے لندن گروپ، لوکل پاکستان گروپ یہ ایک دوسرے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ سمجھنا انتہائی غلط ہو گا کہ کوئی تیسرا فریق ایم کیو ایم کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ اگر ان کو آپس میں نمٹنے دیا گیا یا کسی دوسری پارٹی نے مداخلت کی، دونوں صورتوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو گی۔ حکومت سے کوئی نہ کوئی نرم رویہ اختیار کرنے کے لئے بھی ایسی حرکات کر سکتے ہیں ان سے کچھ بعید نہیں، یہ خود کش حملے کے بھی اہل ہیں کہ اپنی ہی پارٹی پر کسی سے حملہ کروا دیں اور کہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی کی جار ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی متحدہ نے ایم آئی سکس کے زیر سایہ لندن میں قیام کیا ہے، بدقسمتیس ے ہم برطانیہ کو دوست ممالک میں شامل کرتے ہیں لیکن اس سلسلے میں اس کا ٹریک ریکارڈ بھی ٹھیک نہیں رہا۔ ایک کشمیری لیڈر کو برطانیہ نے چند سو پاﺅنڈ پر پکڑ کر قید میں ڈال دیا۔ بانی متحدہ کے گھر سے لاکھوں پاﺅنڈ برآمد ہوئے اس کے باوجود کہہ دیا کہ شواہد ناکافی ہیں۔ برطانیہ نے خود بانی متحدہ کو پناہ دے رکھی ہے، ماضی میں ان سے کام لئے مستقل میں بھی وہ ان سے کام لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فیصلے کرنا عدالتوں کا کام ہے، پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہی ہونے چاہئیں: ضمیر آفاقی ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ ہونا چاہیئے: میاں افضل ، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے پکڑ دھکڑ کی وجہ سے ٹکراﺅ کی صورتحال ہے: حنیف انجم ، تحریک انصاف کا منشور ہی کرپشن کا خاتمہ ہے، بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑنا ہو گا: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اہم شخصیات کا نا م ای سی ایل میں ڈالے جانے کے اعلان کے بعد اپوزیشن کیجانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔شیخ رشید جیسی زبان استعمال کرتے ہیں وہ مناسب نہیں۔پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگارمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔فیصلے کرنا عدالتوں کا کام ہے۔ہیلمٹ اچھی چیز ہے پہننا چاہئے لیکن حادثات کی وجوہات کو بھی ختم کرنا چاہئے سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں وارڈن ٹریفک کی روانی کنٹرول کرنے کے بجائے چالان میں لگے ہیں۔انہوں نے کہا گزشتہ تین ماہ میں بجلی کے ریٹ بڑھائے گئے۔2018میں سینکڑوں بچوں سے زیادتی کے واقعات ہوئے۔کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی۔ کالم میاںافضل نے کہا کہ دوسرے ممالک سے مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ ہونا چاہئے ہمارے دشمن بہت زیادہ ہیں ہمیں بہت سے دوستوں کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نیب کو مطلوب ہیں ۔شیخ رشید کو عدالت جانا چاہئے۔سیاست میں حرارت بڑھتی جا رہی ہے۔ملک میں سرمایہ کاری ہونی چاہئے جن کو پکڑا جائے برآمدگی بھی کی جائے تاکہ معیشت مستحکم ہو۔جیل بھرو تحریک نہیں چلنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر موٹرسائیکل سواروں کو پکڑنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ کمی سے کچھ نہیں ہو گا۔کالم نگار حنیف انجم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔اس وقت ٹکراﺅ کی سی صورتحال ہے سیاستدانوں کے ہی مسائل نظر آتے ہیں لگتا ہے عوام کے کوئی ممسائل ہی نہیں۔تحریک انصاف ٹارگٹڈ کارروائیاںکر رہی ہے۔احتساب بلاامتیاز ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے حوالے سے لوگوں کو شعور دینے کی ضرورت ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا اس وقت کسان رو رہا ہے معیشت بدحال ہے گندم کی بوائی نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا معاشرہ نفسیاتی بیمار ہو رہا ہے بچوں سے زیادتی اس کا ثبوت ہے۔ کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ شیخ رشید نے شہبا ز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کا منشور ہی کرپشن کے خلاف کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے درندے قانون کی پکڑ میں آنے چاہئیں۔

گلوکاری دل سے نہ کی جائے تو کامیابی نہیں ملتی: حمیرا ارشد

لاہور(شوبز ڈیسک ) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ گلوکاری دل سے نہ کی جائے تو کامیابی ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جھوٹ سے سخت نفرت کرتی ہوں اور سچے لوگوں کی قدر اور ان کا حوصلہ بڑھاتی ہوں بھارت میں فی الحال گلوکاری کیلئے جانے کا کوئی شوق نہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بیرونی دوروں کے حوالے سے بھی آج کل انتہائی مصروف شیڈول ہے اور کوشش کرتی ہوں کہ جس سے بھی وعدہ کروں اس کو پورا کیا جائے کیونکہ مجھے وعدہ خلاف اور جھوٹ بولنے والوں سے سخت نفرت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارتی فلموں اور وہاں جا کر گلوکاری کرنے کا فی الحال کوئی شوق نہیں بلکہ اپنے ملک میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان 53برس کے ہو گئے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان اور دبنگ اداکار سلمان خان نے 53 ویں سالگرہ منا ئی۔سلمان خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے لےکربالی ووڈ کے سلطان بننے کے سفر میں کئی کامیابیوں اور ناکامیوں کا سامنا کیا ۔ 27 دسمبر 1965 کوسلیم خان کے گھرپیدا ہوئے اور نام عبدالرشید سلیم سلمان خان رکھا گیا ۔ کیریئرکی شروعات سے بطوررائٹر، ڈائریکٹرکام کرنا چاہتے تھے 1988 میں فلم فلک میں اسسٹنٹ ڈائریکٹربنے تاہم وہ فلم باکس آفس پرنہیں چل سکی اور 1988 میں بننے والی فلم بیوی ہو توایسی سے فلمی کیریئرکا آغاز کیا، لیکن پہلی کامیابی انہیں فلم میں نے پیار کیا سے ملی۔انہوں نے فلم ساجن ، ہم آپ کے ہیں کون ، ہم دل دے چکے صنم میں رومانوی کردار نبھا کرنام کمایا۔

ہمارے قوالوں نے صلاحیتوں سے دنیا بھرمیں نام کمایا :راحت فتح علی خان

لاہور(شوبز ڈیسک) ہمارے قوالوں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے نصرت فتح علی خاں شعبہ موسیقی سے وابستہ وہ واحد شخصیت ہیں جن کو کئی ممالک نے اعزازی شہریت دی تھی۔ اپنے ایک انٹر ویو میں گلو کار اور قوال راحت فتح علی خاں نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان مرحوم نے قوالی پوری دنیا میں متعارف کروا دی ، میں خاندانی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبے میں آیا ہوں ،بہت سے لوگ مجھے موسیقی کے استاد کا درجہ دیتے ہیں لیکن میں خود کو موسیقی جیسے دنیا کے مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں ۔

بڑے ڈاکو پکڑے جائیں تو اپوزیشن اکٹھی ہوجاتی ہے: ابراہیم خان ، نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل میں جائینگے امید ہے ضمانت ہوجائیگی:طاہرہ اورنگزیب ، سندھ حکومت پروٹوکول میں مصروف وفاقی حکومت نوٹس لے:فوزیہ حمید کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کی رہنماءفوزیہ حمید نے کہا ہے کہ کراچی کی روشنیوں کو نظر لگ گئی ہے بدنصیبی سے جیسے ہی امن ہونے لگتا ہے کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہو جاتا ہے میں سمجھتی ہوں یہ وزارت داخلہ کی کمزوری ہے سکیورٹی اداروں نے تو اپنا کام کر دیا۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس صر ف پروٹوکول میں مصروف رہتی ہے ۔کراچی میں بدامنی سے پورا ملک متاثر ہوتا ہے ،سندھ حکومت سوئی ہوئی ہے وفاقی حکومت کو چاہئے خود نوٹس لے۔ قومی اسمبلی کے ممبر ابراہیم خان نے بتایا کہ گزشتہ حکومتوں نے جو ملک کو مقروض کیا اس سے ملک بہت پیچھے چلا گیا۔غریب شخص سائیکل چوری پر پکڑا جائے تو اسے الٹا لٹکا دیا جاتا ہے بڑے ڈاکوﺅں کو پکڑا جائے تو تمام اپوزیشن اکٹھی ہو جاتی ہے۔نیب کے قوانین میں ہم مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔احتساب نہیں ہو گا تو نظام تباہ ہو جائے گا۔تحریک انصاف قانون کی عملداری کے لئے کام جاری رکھے گی ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔قانون سب کے لئے ایک ہے چاہے زرداری ہو یا عام شخص۔مسلم لیگ ن کی رہنماءطاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ہم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل میں جائیں گے ان کے خلاف فیصلہ بہت کمزور ہے نواز شریف کی ضمانت ہو گی۔نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے۔نواز شریف کو جو سہولتیں دی گئیں وہ ان کا حق تھا۔نیب کی کارروائیاں مسلم لیگ ن کو کمزور نہیں کر سکتیں پارٹی میں پھوٹ نہیں۔موجودہ حکومت نے عوام کو صرف مہنگائی دی جس پر عوام چیخ اٹھے ہیں۔ہم موجودہ حکومت کو وقت دیں گے تاکہ وہ مظلوم نہ بن سکے۔

13سال بعد جنون نے مداحوں میں پھر سے جنون پیدا کر دیا

کراچی (شوبز ڈیسک )تیرہ سال بعد، پاکستان کا باغی بینڈ جنون”پھر ایک ہوگیا“اور اس نے اپنے ری یونین کنسرٹ کے ذریعے مداحوں میں جنون پیدا کر دیا۔گلوکار علی عظمت، گٹارسٹ سلمان احمد اور برائن پر مشتمل بینڈ جنون کی 13 برس بعدکراچی کی معین خان اکیڈمی میں ری یونین کانسرٹ کے ذریعے واپسی ہوئی۔ری یونین کنسرٹ میں ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں جنون بینڈ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔جنون نے سوادوگھنٹے جاری کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس دی اور اپنے یادگار20گیت گاکرمداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔ کانسرٹ میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ جنون نے نے ان ذہنوں میں ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔

میلبورن ٹیسٹ :بھارت نے 443رنز بورڈ پر سجا دئیے

میلبور ن(آئی این پی) بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز 443 رنز 7 کھلاڑی ا آﺅٹ پر ڈیکلیئر کی دی، چیتشوار پوجارا 106، کپتان ویرات کوہلی 82، میانک اگروال 76 رنز اور روہت شرما ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، مچل سٹارک نے 2 اورجوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ،جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالئے ، بھارت اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 435 رنز کی ضرورت ہے ، ہیرس 5 اور فنچ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔جمعرات کو بھارت نے تیسرا میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی ادھوری اننگز 215 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو چیتشوار پوجارا ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے ،دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 170 رنز بنے تاہم اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 82 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر ارون فنچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ان کے بعد چیتشوار پوجارا کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اجنکیا رہانے بھارت کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ا آﺅٹ ہوگئے۔ ریشابھ پانٹ بھارت کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 39 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو کرپویلین لو ٹ گئے۔راویندرا جدیجا بھارت کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر جوش ہیزلووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کپتان ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ روہت شرما 63 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے کہ کپتان ویرات کوہلی نے پہلی اننگز 443 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے 3، مچل سٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آ?ٹ کیا۔ جواب میں میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالئے اور اس کو بھارت اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 435 رنز کی ضرورت ہے ، ہیرس 5 اور فنچ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔