ریحام خان کی معمولی تعلیم ہے،سابق شوہر کے دعوے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

لاہور (ویب ڈیسک)ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان سے متعلق بڑا دعوی کر دیا اور کہا کہ ریحام خان کو پڑھنے کا بلکل بھی شوق نہیں تھا اور وہ ہمارے خاندان میں سب سے کم تعلیم یافتہ تھیں۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز نے نجی چینل کو انٹر ویو دیا جس میں معروف اینکر و صحافی مبشر لقمان نے ان سے ریحام خان کی ڈگری سے متعلق سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کے پہلے شوہر نے کہا کہ میری سامنے تو وہ بلکل بھی نہیں پڑھتی تھی۔اور نہ ہی میرے سامنے کوئی ڈگری لی۔اور نہ ہی ریحام خان کو پڑھنے کا شوق تھا۔ریحام خان کے پہلے شوہر نے کہا کہ میری اپنی فیملی بہت اعلی تعلیم یافتہ ہے اور ہماری فیملی میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہے جو معمولی سا پڑھا ہوا ہو بلکہ تمام لوگ بہت پڑھے لکھے ہیں اور ان میں انجینئرز اور ڈاکٹرز شامل ہیں۔ ریحام خان ہماری فیملی میں سب سے کم تعلیم یافتہ تھیں۔ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ میں نے ان کو پڑھنے سے روکا اور وہ چھپ چھپ کر پڑھتی تھی۔لیکن میں نے اسے کیوں روکنا ہے اگر ایسی بات ہوتی تو میں کسی ان پڑھ سے شادی کر لیتا۔میری دوسری بیوی بہت پڑھی لکھی ہے اور میں نے اس کو مکمل آزادی دی ہے اور زندگی کے ہر اسٹیج پر سپورٹ کیا ہے۔

وزیر داخلہ کے امریکہ میں سنسنی خیز انکشافات نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

نیویارک(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت نے سی پیک کو سبوتاڑ کرنے کے لئے نیٹ ورک تیار کررکھا ہے اس لئے یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ کراچی میں چینی باشندوں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس میں مختلف دھڑے موجود ہیں جو اپنی اپنی پسند کے بل متعارف کراتے رہتے ہیں لیکن ہماری جو امریکہ کی انتظامیہ سے بات چیت ہوئی ہے اس سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ امریکا پاکستان کو دی جانے والی اقتصادی امداد نہیں روکے گا۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ خطے میں امن کے حوالے سے امریکا اور پاکستان دونوں برابر کی اہمیت کے حامل ہیں اور بالخصوص افغانستان میں امن کی کوششوں میں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو امریکا کا مددگار ثابت ہوسکتا ہے لہذا دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے

عمران خان کو بڑا دھچکا ، الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق عمران خان کا ریفرنس خارج کردیا اور انہیں رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔الیکشن کمیشن نے ضیاءاللہ آفریدی کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے عمران خان کے ریفرنس پر 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا اور ضیا اللہ آفریدی کو رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔ضیااللہ آفریدی کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کی جس پر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا جب کہ انہوں نے کسی اور پارٹی میں بھی شمولیت اختیار نہیں کی۔ضیااللہ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ نے گزشتہ سماعت پر مو¿قف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل نے آصف زرداری سے ہاتھ ملایا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی میں شمولیت کر لی، کسی پارٹی سربراہ سے ملنا کوئی جرم نہیں۔دوسری جانب عمران خان کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ضیاءاللہ آفریدی نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا اور ضیاءاللہ آفریدی کو رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔

 

سعودی عرب اسرائیل پر مہر بان ،وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جا ئیں گے

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے 70 سال بعد اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی ختم کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے 70 سال بعد اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کی پابندی ختم کردی جب کہ سعودی حکومت نے پہلی بار بھارتی ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ کو اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ’ایئر انڈیا‘ کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگابلکہ مسافروں کیلیے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔دوسری جانب اسرائیلی ایئرلائن (ای ایل اے ایل) نے بھی مطالبہ کیا کہ انہیں بھی سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایئرلائن کے حکام کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام اعلیٰ حکام سے بات کرچکے ہیں

شیریں مزاری بے گناہ ،دیگر رہنماﺅں کے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران قائم 4 مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی ضمانت کی توثیق کردی جب کہ شیریں مزاری کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسد عمر اور عارف علوی کی ضمانت کی توثیق کردی۔عدالت نے شیریں مزاری کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مقدمے میں ضمانت کرانے کی ضرورت نہیں جب کہ عدالت نے زرضمانت کے لئے جمع کرائے جانے والے ایک لاکھ روپے کے مچلکے بھی واپس کرنے کی ہدایت کی۔

 

واجد ضیا عدالت پیش … وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں پاناما لیکس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پیش ہوگئے تاہم ان کا بیان قلمبند نہ ہوسکا جس کے باعث عدالت نے 12 فروری کو دوبارہ طلب کیا ہے۔اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا اورتفتیشی افسرنادرعباس احتساب عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران واجد ضیا کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، جس کے باعث انہیں دوبارہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 12 فروری کوطلب کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ سپریم کورٹ سے اوریجنل ریکارڈ کے لیے درخواست دی ہے، رپورٹ کا والیم ون اورنائن (اے) چاہئیے جس پرجج محمد بشیرنے واجد ضیاء سے استفسارکیا کہ آپ کے پاس جے آئی ٹی رپورٹ نہیں ہے، واجد ضیا نے کہا کہ میرے پاس کاپی ہے، اوریجنل سپریم کورٹ کو دے دی تھی۔اس سے قبل اسحاق ڈارکے خلاف اب تک 26 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں اور گواہوں نے اسحاق ڈار کی جائیداد ، کمپنیوں اور بنک اکاونٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔

مورگن نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

ہوبارٹ (اے پی پی) انگلش ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز آئن مورگن نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح مورگن زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 13ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

، مورگن نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 22 رنز کی اننگز کھیل کر گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑا، گیل نے 55 میچز میں 2 سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 1589 رنز بنا رکھے تھے جبکہ مورگن نے 71 میچز میں 8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1598 رنز بنا لئے ہیں، برینڈن میک کولم 2140 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

 

کوہلی نے بطور بھارتی کپتان اہم اعزازنام کرلیا

کیپ ٹاﺅن (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 34ویں سنچری ہے، کوہلی بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کپتان بن گئے، انہوں نے سابق ہم وطن کھلاڑی سارو گنگولی کی بحیثیت کپتان ملک کی طرف سے زیادہ سنچریوں اور جنوبی افریقہ کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، گنگولی نے 11 سنچریاں بنا رکھی تھیں جبکہ کوہلی نے بطور قائد 12ویں سنچری بنا کر سنگ میل عبور کیا، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 22 جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بحیثیت کپتان 13 ون ڈے سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ انہوں نے بحیثیت کپتان پروٹیز کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کا گنگولی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

گنگولی نے 2000ءمیں پروٹیز کے خلاف 141 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کوہلی نے 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ساتھ کوہلی نے سابق سری لنکن بلے باز اروندا ڈی سلوا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ڈی سلوا نے 9284 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 205 میچز میں 9344 رنز بنا رکھے
.

بھارتی کپتان کوہلی کی نئے ریستوران پر علیم ڈار کو مبارکباد

ممبئی(آن لائن)ویرات کوہلی نے علیم ڈار کے نئے ریستوران ڈار ڈیلائٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے علیم ڈار کے نئے ریستوران ڈار ڈیلائٹو کے لیے مبارکباد کا پیغام دے دیا ۔

سٹار بلے باز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امید کرتا ہوں آپ نے جیسے انٹرنیشنل ایمپائرز میں اپنا نام بنایا ویسے ہی ریستوران بھی عمدہ ہوگا۔کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ریستوران کی آمدن سے معذور افراد کو عطیہ دینا بڑے دل کی بات ہے۔

 

سیٹھی پھر قوم کو دلاسہ دینے لگے

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی میں 2سال کا عرصہ لگے گا،پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو محدود اوور کی کرکٹ کے لیے تیار کر دیا تاہم ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مزید تیاری درکار ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کی وجوہات کا صحیح تعین کوچ اور مینیجر کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جا سکے گا۔پاکستان کے پرانے اسٹار کھلاڑی اب بوڑھے ہو رہے ہیں اس لیے ہمیں ایک نئی ٹیم تیار کرنی پڑ رہی ہے اور نئے کھلاڑیوں کو اسٹار بنانے میں وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن ایک روزہ کرکٹ میں کمزور ہیں اور اب ہماری تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر ہے اور اس کی تیاری کر رہے ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور مڈل آرڈر میں متبادل بھی مل گئے ہیں جنہیں میچور ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔کھلاڑیوں کے جدید طرز کی کرکٹ نہ کھیلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ماڈرن کوچز ہیں اور اچھے کھلاڑی ہیں سب اچھا ہو جائے گا۔ایک اور سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی کی ٹیم میں بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آ چکے ہیں جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں یہاں آئیں اور اب مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آرہی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ جو نقصان ہونا تھا وہ ہوگیا اور اب ہم اسے واپس کر رہے ہیں، آئندہ 12 ماہ میں آپ کو کوئی نئی جھلک بھی دکھائیں گے۔