اسحاق ڈار لیگی امیدوار ہونگے یا نہیں ،چونکا دینے والا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے سینٹ امیدواروں کے لئے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک سمیت کئی اہم رہنماں کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن)نے سینٹ انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے آصف کرمانی اور مصدق ملک کو سینٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ جنرل سیٹ اور ٹیکنو کریٹ نشست کے لئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہوں گے۔ ن لیگ نے خواتین کی نشستوں پر نزہت عامر اور سعدیہ عباسی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ کامران مائیکل اقلیتی نشست پر سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔شکیل اعوان ، شاہین بٹ ، زبیر گل ، رانا مقبول اور ہارون اختر سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے حصہ لیں گے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے نصیر بھٹہ ، عرفان ڈاہا ،شاہین بٹ اور زبیر گل کو بھی اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

 

درندوں نے ایک اور حوا کی بیٹی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) زمین پھٹی نہ آسمان گرا تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک کے علاقہ سے چودہ سالہ لڑکی اغوا پانچ درندوں کی رات بھر جنسی زیادتی غیر ہونے پر گھر کے باہر پھینک کر فرار پولیس نے تمام ملزمان گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیے ورثاءکی وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل تفصیل کے مطابق گذشتہ رات تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک کے قریب ملزم چٹونے جناح روڈ کی چودہ سالہ فاطمہ کو رکشے میں اغوا کر کے تھانہ علی پور کی حدود کوٹ فضلہ لے گئے جہاں ملزم چٹو اور فیضان وغیرہ پانچ ملزمان نے رات بھر شراب کے نشے میں دھت جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان کمسن بچی کے جسم کو سگریٹ سے داغتے رہے پولیس نے لڑکی کی نشان دھی پر تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چٹو نے (ف) کو دس ھزار میں بک کیا جو کوٹ فضلہ کے رہائشی فیضان وغیرہ کو سپلائی کر دی اب لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی ہوئی ہے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے مزید تفتیش میں حالات کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے

 

تحریک انصاف کے کونسلر عارف خان کو فوری گرفتار کیا جائے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقتول مشال کے والد اقبال لالہ نے کہا ہے کہ ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ جائیں گے۔ پی ٹی آئی کونسلر عارف خان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پی ٹی آئی حکومت کیلئے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران نے مشال کو گولیاں ماری تھیں۔ اسے ٹھیک سزا ہوئی لیکن ثبوت کے باوجود 26ملزم کیسے بری ہوگئے؟ ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں اپنا وعدہ نبھارہا ہوں اور انہوں نے یونیورسٹی کا نام مشال کے نام سے منسوب کرنے کا کہا۔ والدہ مشال نے کہا کہ بیٹے کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ مجرموں کو اسی طرح سزا دی جاتی جیسے مشال کو قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تو عدالت سے انصاف کی توقع کررہی تھی۔ پاکستان میں کبھی ایسا نہیںہوا جسے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ ہم آخر دم تک عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انصاف مانگیں گے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشال کے بھائی ایمل خان نے کہا کہ ملزمان کو 4سال کی سزا اور بری کردینا انصاف نہیں مذاق ہے۔ 25ملزموں کو 4سال قید، 26بری کردیئے گئے۔ وہ بھی بری ہوئے جن کی قتل کے وقت کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ان کے منہ کو خون لگا ہے، باہر آکر پھر لوگوں کو ماریں گے۔ امید تھی کہ تمام ملزمان کو سزا ہوگی۔

برانڈ شاپ کے ڈریسنگ روم میں کپڑے بدلتی خواتین کی برہنہ ویڈیو ، تشویشناک صورتحال

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) برانڈڈ شاپ کی ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کر کے خواتین کی ویڈیو بنانے والے دکاندار سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ ڈی گراﺅنڈ میں واقع کپڑوں کی شاپ کے لیڈیز ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمرہ نصب تھا جس پر خاتون نے شاپ منیجر کو شکایت کی تو دکان کا عملہ خریدار خاتون سے الجھ پڑا جس پر متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پولیس کو طلب کر لیا۔ پولیس نے منیجر نعمان‘ اسسٹنٹ منیجر رضوان اور سویپر فیاض کو گرفتار کر لیا۔
خفیہ کیمرہ

ٹکٹوں کی تقسیم ،مریم نواز کے لیے خوشخبری ،متوالے خوشی سے نہال،معتدد حلقوں میں بھونجال

اسلام آباد ( آن لائن)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق نا اہل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے باضابطہ حکم جاری کیا ہے کہ آئندہ انتخابات 2018ءکے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ صرف مریم نواز کریں گی۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم کے نہایت قریبی سینئر ترین بیوروکریٹ کے ذریعے مختلف محکموں کے سیکرٹریز کو زبانی حکم پہنچا دیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی اہم فیصلے سے قبل مریم نواز کی رائے ضرور لے لی جائے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں تمام ہی اہم اور سینئر سیاستدان موروثیت کے خلاف ہیں اور انہیں یہ بات پسند نہیں کہ مسلم لیگ صرف شریف خاندان کے گرد گھومے جیسے پیپلز پارٹی صرف بھٹو خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ ایسے حالات میں بہت سے سینئر مسلم لیگی رہنما اور ارکان پارلیمنٹ دبے دبے لفظوں میں اعتراض کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیورو کریسی کو مریم نواز کے کنٹرول میں دے کر اس ممکنہ خدشے سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی ہے کہ اگر کوئی رکن قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی مریم نواز کیخلاف بغاوت کرے تو اسے بیورو کریسی کے ذریعے مکمل مفلوج کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

کپتان برہم ، وجہ نے سب کو چونکا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جرائم ہورہے ہیں مگر صوبے کی پولیس آزاد ہے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ساری قوم آج سپریم کورٹ اورعدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے اورخوش ہے، سپریم کورٹ نے قوم پرمسلط طاقت ور لوگوں کو پکڑا، نوازشریف مافیا جوعدلیہ کے خلاف زبان استعمال کررہا ہے وہ غلط ہے اور ہم عدلیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عابد باکسر نے شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو قتل کرنے کا انکشاف کیا، ان کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب میں پہلے ہی شک تھا کہ یہ قتل کرواتے تھے۔ اسحاق ڈار جیسے مفرور کرمنل کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا جب کہ ساری قوم کے سامنے انہوں نے اپنی جائیداد کے معاملے پر جھوٹ بولا۔مشال خان قتل کیس سے متعلق عمران خان نے کہا کہ اس قتل کیس میں ختم نبوت کا کوئی معاملہ نہیں تھا، میر شکیل الرحمان نے منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے خلاف مہم چلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں بھی کرائم ہورہا ہے مگر پولیس آزاد ہے اورآئی جی کو کہہ دیا ہے کہ اگر مجرم پی ٹی آئی کا ہے تو اسے پہلے پکڑیں۔

بھارتی مہم جوئی کا جواب کیسے دینا ہے ،نئی امریکی پالیسوں کے بعد کی صورت حال بارے آرمی چیف کا دبنگ اعلان

راولپنڈی (این این آئی)عسکری قیادت نے بڑھتی ہوئی سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا ¾ علاقائی امن واستحکام کےلئے سٹیک ہولڈرز سے تعاون کے دور ان قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے ۔ بدھ کوآئی ایس پی آر کے مطابق 208ویں کور کمانڈر کانفرنس بدھ کو جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔کانفرنس کے دور ان جیو سٹریٹجک اور سکیورٹی ماحو ل بالخصوص خطے کےلئے سکیورٹی سے متعلق امریکی پالیسیوں کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔آپریشن ردالفساد پر پیشرفت اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔کور کمانڈرزنے کئی سالوں سے انسداد دہشتگردی کےلئے کی جانے والی کوششوں کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ پاکستان اور خطے دونوں کےلئے پائیدار امن اور استحکام حاصل ہو سکے ۔اجلاس کے شرکاءنے کہاکہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن کےلئے نقصان دہ ہیں تاہم ان خلاف ورزیوں یا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا موثر انداز میں جواب دیا جائیگا ۔اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کےلئے دیگر سٹیک ہولڈر زکے ساتھ تعاون کے عمل کے دور ان قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے ۔

 

نسوار پر پابندی،فیصلے نے کھلبلی مچا دی

لاہور‘ راولپنڈی (نیا اخبار رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر قسم کے چبانے والے تمباکو بشمول نسوار پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ راولپنڈی میں نسوار فروخت کرنے والے دکانداروں اور ڈیلروں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروبار کی منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈلائن دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کی زد میں لاکھوں پختون آئیں گے جو اس نعمت سے محروم ہو جائیں گے جبکہ ان کے کاروبار کو بھی شدید دھچکا لگے گا۔ پختونوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کے قریب ایسے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
پابندی

 

پیر حمیدالدین سیالوی کے بھتیجے نے ایسا فیصلہ کر دیا ،مریدین پرشان ہو گئے

لاہور (ویب ڈیسک )نظام الدین سیالوی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے نظام الدین سیالوی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ نجی چینل کو ایک انٹرویو دینے کے دوران انہوں نے کہا کہ آئیندہ کی سیاست کا فیصلہ سجادہ نشین کریں گے۔نظام الدین سیالوی نے انٹر ویو میں خفیہ طاقتوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ کچھ خفیہ طاقتیں پیر سیالوی کو استعمال کرنا چاہتی تھیں۔نظام الدین سیالوی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ جب انہوں نے لاہور میں جلسہ کیا تھا ان کو جلسے کو دھرنے میں بدلنے کے لئے فون کالز بھی آتی تھیں۔یاد رہے اس سے پہلے بھی پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی کے بھتیجے اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ خفیہ طاقتیں پیر سیالوی کو استعمال کر رہی ہیں اور مجھے بھی بھاری رقم کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے کہا کہ آپ کوئی اور گھر دیکھیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ مذہبی معاملے کو سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی جس کو میں نے ناکا م بنایا۔نظام الدین سیالوی نے یہ بھی کہا کہ خفیہ طاقتوں نے پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے قاسم سیالوی کو بھی غلط گائیڈ کیا۔

جیلوں کے حوالے سے پنجاب کا بڑا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں کیلئے اینٹی رائٹ کٹس خریدنے کا فیصلہ ، ایک ہزار اینٹی رائٹ کٹس تمام جیلوں کو فراہم کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کی جیلوں کیلئےاینٹی رائٹ کٹس خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، 1ہزار اینٹی رائٹکٹس تمام جیلوں کو فراہم کی جائیں گی جبکہ ہائی سکیورٹی جیلوں میں پہلے6،6 اینٹی رائٹ کٹس موجود ہیں۔رواں سال ڈیمانڈ بھجوادی گئی،آئندہ برس خریداری کا عمل مکمل ہوگا، ہر جیل میں25 سے30 اینٹی رائٹ کٹس فراہم کی جائیں گی، خریداری کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کی لڑائیاں روکنا ہے ، قیدیوں کی جانب سے احتجاج یا کسی بھی صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔