اشتہاری سابق انسپکٹرعابدباکسرگرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) قتل سمیت کئی مقدمات میں مطلوب ملزم سابق انسپکٹر پنجاب پولیس عابد باکسر کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، سابق انسپکٹر کو انٹرپول کے ذریعے گرفتارکیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس کو قتل سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری مجرم سابق انسپکٹر عابد باکسر کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کو جلد پاکستان لا کر اسے کے خلاف کیس چلایا جائے گا۔عابد باکسر پر قتل اور اقدامات قتل کے مقدمات درج ہیں ،سابق انسپکٹر مبینہ پولیس مقابلوں کا ماہر مانا جاتا تھا جبکہ ملزم کے سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر تھے۔ ملزم عابد باکسر کے دو ساتھی افضال گھوٹو اور شہباز سائیں روپوش ہیں، افضال گھوٹو مسقد جبکہ شہباز سائیں اومان فرار ہوئے تھے۔

پنجاب سے ن لیگی سینٹ امیدواروں کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے سینٹ امیدواروں کے لئے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک سمیت کئی اہم رہنماوئں کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔  ” مسلم لیگ(ن) نے سینٹ انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے ہیں۔ مسلم لیگ(ن ) کی جانب سے آصف کرمانی اور مصدق ملک کو سینٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ جنرل سیٹ اور ٹیکنو کریٹ نشست کے لئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہوں گے۔ ن لیگ نے خواتین کی نشستوں پر نزہت عامر اور سعدیہ عباسی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ کامران مائیکل اقلیتی نشست پر سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔شکیل اعوان ، شاہین بٹ ، زبیر گل ، رانا مقبول اور ہارون اختر سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے حصہ لیں گے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے نصیر بھٹہ ، عرفان ڈاہا ،شاہین بٹ اور زبیر گل کو بھی اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

معروف ترین اداکار پر مقدمہ درج ،47سال بعد ایسا شرمناک ترین الزام عائد کہ جس نے سناسب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ممبیئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار جیتندر پر 47 سال بعد ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری ’می ٹو #MeToo‘ کی تحریک بالی وڈ میں بھی پہنچ گئی جہاں اس کا سب سے پہلا نشانہ ماضی کے اداکار جیتندر بنے ہیں۔جیتندر پر ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیتندر نے جب ہوس کا نشانہ بنایا تو اس وقت ان کی عمر 18 سال اور جتندر کی عمر 28 سال تھی۔جیتندر کی کزن کے مطابق انہوں نے والدین کے انتقال کے بعد مقدمہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ ان کے والدین کے لیے یہ سب صدمے کا باعث ہوتا۔ اداکار پر الزام لگانے والی کزن کا کہنا ہے کہ ’می ٹو‘ تحریک کی وجہ سے وہ اتنے سالوں بعد یہ سب کہنے کی ہمت ا?ئی ہے۔75 سالہ اداکار کے خلاف ہماچل پردیش میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان پر الزام لگانے والی کزن نے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ جیتندر نامور اداکار ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور یہ نامور پروڈیوسر ایکتاکپور اور اداکار تشار کپور کے والد ہیں۔