مقابلہ حسن کی فاتح کو ئی حسینہ نہیں بلکہ ۔۔۔ایسی خبر آگئی کہ جج بھی منہ دیکھتے رہ گئے

قا زقستان (ویب ڈیسک)حسین اور پر کشش نظر آنے کے لیے آج کی خواتین میک اپ پر انحصار کرتی ہیں تاہم 22 سالہ الی دیاگلیو نامی نوجوان لڑکے نے خواتین کے مقابلہ حسن میں حصہ لے کر اس بات کو غلط ثابت کردیا۔الی دیاگلو نے مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کے دوستوں کے درمیان اس بات پر بحث ہوئی کہ پہلے لڑکیاں میک اپ کے بغیر بے حد دلکش اور خوبصورت دکھائی دیتی تھیں تاہم اب میک اپ اور فیشن کے ذریعے حسن پیدا کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میک اپ کرکے مرد بھی کسی خوبصورت خاتون کی طرح خوبرو لگ سکتا ہے حتی کہ وہ خواتین کا بھی مقابلہ کرسکتا ہے جس پر ان کے دوست نے اختلاف کیا۔یہی وجہ تھی کہ انہوں نے منفرد کاسمیٹکس اور ڈیجیٹل ایڈیٹنگ فوٹو شاپ ایپس استعمال کرتے ہوئے پہلے اپنی تصاویر میں لڑکی کا روپ اپنایا اور اپنا نام ارینا الیوا رکھا جس کے بعد انہیں قازقستان میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن کے لیے منتخب کرلیا گیا۔اس مقابلے میں انہوں نے میک اپ کی تیکنیک استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر اپنا روپ تبدیل کیا اور پھر تمام خواتین امیدواروں کے ساتھ شرکت کی۔

دبنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘لڑکی ملنے کا اعلان’ کرکے سب کو حیران کردیا،تصاویر بھی وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک)سلمان خان بھارتی فلم نگری کے کنوارے سپر اسٹار ہیں جنہوں نے اب تک شادی کا لڈو نہیں چکھا ہے اور وہ یہ لڈو کب کھائیں گے، کسی کو علم نہیں ہے۔اداکار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’لو راتری‘ کے لیے لڑکی ملنے کا اعلان کردیا۔سلو میاں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ جب بھی شادی کریں گے، سب کے سامنے اس کا اعلان کریں گے تاہم دبنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘لڑکی ملنے کا اعلان’ کرکے سب کو حیران کردیا۔

اسماءقتل کیس ،فرانزک رپورٹ کے بعد بچی کے 3رشتہ دار گرفتار

مردان(ویب ڈیسک ) پولیس نے مردان میں اسماءقتل کیس میں رشتہ دارعبد القادراورنبی گل کوگرفتارکرلیا ہے،دونوں رشتہ داروں کوفرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے، فرانزک رپورٹ کے بعد پولیس نے اب تک تین رشتہ داروں کوحراست میں لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ پولیس نے اسماءقتل کیس کی فرانزک رپورٹ ملتے ہیں ملزمان کی گرفتاری کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پولیس نے گوجر گڑھی میں کاروائی کرتے ہوئے اسماء کے قتل میں ملوث ان کے تین قریبی رشتہ داروں کوبھی حراست میں لیا ہے۔ تاہم ابھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ رشتہ دار وہی ملزم ہیں جنہوں نے اسماء کوقتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ان 2 رشتہ داروں میں ا یک کانام عبدالقادر ہے اور اس کی عمر 24سال ہے۔عبدالقادرشادی شدہ اور اسماء کا چچا زاد بھائی ہے۔اسی طرح دوسرے ملزم کا نام نبی گل ہے۔ابھی یہ کہنا بھی قبل ازوقت ہے کہ ان افراد کورپورٹ کی روشنی میں ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ اسماءقتل کیس کے سلسلے میں پولیس نے200 سے زائد افراد کوگرفتارکیا اور 145افراد کے ڈی این اے بھی کروائے گئے۔ یاد رہے کہ مردان کی 4 سالہ بچی اسمائ کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

ریحام خان کے بھارتی جھنڈے والے رنگ کے کپڑے،ایسی خبر بھی سا منے آگئی کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلا م ٓابا د(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دئیے جانے کے بعد ایک بار پھرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔سوشل میڈ یا پر بد ترین تنقید کا نشانہ بننے والی ریحام خان نے بھی اس حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک خاتون کو سوشل میڈ یا پر تنقید کا نشانہ بنا نا مناسب نہیں۔ سوشل میڈ یا پر ایک تصویر گرد ش کر رہی ہے جس میں ریحام خان نے بھارتی جھنڈے کے رنگ والے کپڑے پہن رکھے ہیں اور اس تصویر کے حوالے سے سوشل میڈ یا پر مہم چل رہی ہے کہ یہ کپڑے ریحام خان نے اس وقت زیب تن کیے جب وہ بھارتی چینل کو انٹر ویو دے رہی تھیں ،تاہم اب اس حوالے سے اصل حقیقت بھی سامنے آگئی ہے۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوز کاسٹر محمد جنید نے بتا یا کہ یہ تصویر 23مئی2015کو لاہورکے ایک ہوٹل میں لی گئی جہاں وویمن لیڈرشپ سمٹ میں ریحام خان سپیکر کے طور پر گئی تھیں اور وہ اس وقت عمران خان کی اہلیہ تھیں۔اس سمٹ میں 500افراد تھے جن میں تحریک انصاف کے رہنما بھی شامل تھے۔

45اموات کے باوجود سیزنل انفلوئنزا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں یکدم اضافہ،شہریوں میں خوف وہراس

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں مزید 2 افراد نشتر اسپتال میں داخل ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ گزشتہ 7 ہفتوں کے دوران رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 274 تک پہنچ گئی ہے اور 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں مزید 2 افراد داخل ہوگئے جن کے خون کے نمونے تجزیے کے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔ نشتر اسپتال میں اسوقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جن میں سے 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 3 افراد کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور انکے ٹیسٹ بھی مثبت آگئے ہیں۔گزشتہ 7 ہفتوں کے دوران نشتر اسپتال میں رپورٹ ہونے والوں مریضوں کی تعداد 274 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 45 افراد مرض کے ہاتھوں اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی تین سالہ اسماءکا ڈی این اے کس سے میچ کرگیا ،ملزم کانام کیوں خفیہ رکھاگیا،سنسنی خیز خبر

لاہور(ویب ڈیسک) مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی تین سالہ اسماءکے جسم سے لیاگیا ڈی این اے میچ کرگیاجس سے حکومت پنجاب نے خیبرپختونخوا حکومت آگاہ کردیاہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 145افراد کے ڈی این اے صوبائی حکومت کو بھجوائے تھے جن میں سے ایک ڈی این اے سیمپل مقتولہ اسمائ کے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد پنجاب نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرلیا ہے تاہم میچ کرنیوالے ملزم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیاگیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نام سامنے آنے پر ملزم کے روپوش ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے قانونی کارروائی میں مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں لہٰذا ابتدائی طورپر نام خفیہ رکھاگیا اور قوی امکان ہے کہ گرفتاری کے بعد خود خیبرپختونخوا حکومت یہ نام سامنے لائے گی۔

اہم رہنماءکا خطاب ،جوتوں کی بارش نے سب کو حیران کر دیا

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی شہر سان ڈیاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سالانہ خطاب کے دوران ناظرین نے ٹی وی اسکرین پر جوتوں کی بارش کردی، بڑی اسکرین پر خطاب دیکھنے کا اہتمام مقامی برادری نے کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے خطاب کو دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین کا اہتمام مقامی برادری نے کیا تھا۔شرکا سے کہاگیاکہ جب بھی ٹرمپ،ملک یا برادری کے خلاف کوئی غلط جملہ بولے تو اسے جوتا مارا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک گھنٹے کی تقریر کے دوران ٹی وی کی بڑی اسکرین پر وقفے وقفے سے جوتوں کی بارش ہوتی رہی۔اس کے علاوہ متعدد گھروں میں بھی ٹرمپ کی تقریر کے دوران ٹی وی پر جوتے اور سینڈل پھینکے گئے۔

پٹھان تو بڑے غیرت مند ہوتے ہیں لیکن۔۔۔۔چیف جسٹس کے ریمارکس پر ہر کوئی دنگ رہ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عاصمہ رانی قتل کیس کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کوہاٹ کے صدر آفتاب عالم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں نے تو سنا تھا پختون تو بہت غیرتمند ہوتے ہیں لیکن کیا غیرتمند پختونوں کو چھپ کر بیٹھنا چاہیے۔عاصمہ رانی قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے حکم پر پی ٹی آئی کوہاٹ کے صدر اور عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ کے چچا آفتاب عالم عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے آفتاب عالم کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آفتاب عالم اپنے بھتیجے کو لے کر آ?، آپ کا بچہ کدھر ہے، اسے واپس تو آہی جانا ہے ، اگر آپ اپنے بھتیجے کو لائیں گے تو آپ کی عزت ہوگی، برادری میں بھی نام اونچا ہوگا، ہم حفاظتی ضمانت دینے کو تیار ہیں، آپ کی حکومت نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو ایکشن لیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مجاہد کے والد کدھر ہیں ، جس پر آفتاب عالم نے بتایا کہ ملزم کے والد بیرون ملک ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کوہاٹ کے صدر نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مجاہد اللہ کی واپسی کیلئے اپنا اثر استعمال کریں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ کو فوری طلب کرلیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے انسانی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ گجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کے بہت مسائل ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اداروں کے آپس میں معاونت کے مسائل ہیں۔چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ کو فوری طور پر جب کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ گجرات، لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر اور منڈی بہاو¿الدین میں انسانی اسمگلنگ کا کام ہوتا ہے، لوگ کہاں کہاں سے پیسہ لے کر بچوں کو بیرون ملک بھیجتے ہیں لیکن اب انسانی اسمگلنگ کا ناسور ختم کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کو حکم دیں گے کہ ایف آئی اے کو گجرانوالہ اور گجرات آفس میں سہولیات دیں۔

ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے بڑا دعوی کر دیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) ماڈل اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ فلموں میں ماڈلز کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے ملکی فلم انڈسٹری سے سٹارز کی اجارہ داری کا دور ختم ہو رہا ہے۔ معیاری فلمیں وقت کی ضرورت ہے۔ میری پہلی ترجیح فیشن انڈسٹری ہے، شوبز انڈسٹری میں اپنی مرضی سے کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ شادی کے بعد شوبز کی دنیا سے دور ہو گئی تھی۔ ایک فلم کے بعد مزید فلموں میں کام کرنے کی آفرز ملتی رہی ہیں جس کا ابھی سوچا نہیں۔

 

وقت ثابت کرے گا ،نواز شریف نے بڑا دعوی کر دیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات کا مقابلہ کریں گے اور وقت ثابت کرے گا کہ انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔پنجاب ہاو¿س میں وکلا اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی کریں گے، عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے اور یہ میرے نہیں بلکہ ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وکلا سے ملاقات کے دوران احتساب عدالت میں پیشی اور قانونی نکات پر بات کی جب کہ اس موقع پر مریم نواز، امیر مقام اور ا?صف کرمانی بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے نواز شریف کو پشاور اور مظفرآباد میں کامیاب جلسوں پر مبارکباد دی جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے۔